اشتہار

تصویری پہیلی : کیا آپ پانچ سیکنڈ میں پرندے کو ڈھونڈ سکتے ہیں؟ چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ پر اب تک بہت سی حیران کردینے والی تصویری پہیلیاں وائرل ہو چکی ہیں جو صارفین کو شش و پنج میں ڈال دیتی ہیں لیکن اس کیفیت میں بھی پہیلی کو حل کرنے میں مزہ آتا ہے۔

تصویری پہیلیاں صرف دماغ کو فعال ہی نہیں کرتیں بلکہ اس سے آپ کو اپنی ذہنی صلاحیتوں کا بھی بہتر طریقے سے اندازہ بھی ہوجاتا ہے۔

اس بار ہم آپ کے لیے ایک اور تصویری چلینج لے کر آئے ہیں، آپ کو اس گھنے جنگل میں ایک پرندہ تلاش کرنا ہے، صرف ایک ذہین انسان ہی پرندے کو 5 سیکنڈ کے اندر دیکھ سکتا ہے۔

- Advertisement -

سرسبز جنگل کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے جو صارفین کو چیلنج دے رہی ہے کہ کیا وہ اپنی تیز نظروں سے چھپے ہوئے ایک چھوٹے پرندے کو تلاش کرسکتے ہیں؟

Optical Illusion: Only A Genius Can Spot The Hidden Bird In This Forest Within 5 Seconds

سوال یہ ہے کہ مقررہ وقت میں ہی کیوں؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ دراصل یہ عنصر ہمیں بتاتا ہے کہ آپ کسی بھی مسئلے کو کس تیزی کے ساتھ حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں یعنی آپ کا دماغ کتنی تیزی سے اسے اسکین کرتا ہے۔

یہ سب سے مشکل تصویری پہیلی ہے جو دیکھنے والوں کو سرکھجانے پر مجبور کردیتی ہے کیونکہ کہا جاتا ہے کہ چھپے ہوئے پرندے کو مقررہ وقت میں صرف ایک فیصد لوگ ہی دیکھ سکے ہیں۔

پہیلی کی اس تصویر میں گھنے درختوں سے بھرا جنگل دکھائی دے رہا ہے، ان ہی درختوں کے درمیان کہیں ایک خوبصورت اور چھوٹا سا پرندہ بھی چھپا ہوا ہے لیکن اسے پہچاننا آسان نہیں ہے۔

کیا آپ اس تصویری پہیلی کو 5 سیکنڈ سے کم وقت میں حل کرنے کا چیلنج قبول کرتے ہیں؟ تو پھر اس تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ وہ پرندہ کس مقام پر موجود ہے؟

اگر آپ ابھی تک اس تصویری پہیلی کا صحیح جواب نہیں ڈھونڈ نہیں پائے ہیں تو ہم آپ کی مدد کیلئیے حاضر ہیں۔
تو لیجیے جناب اس کا جواب آپ کے سامنے ہے، بس تھوڑا سا نیچے اسکرول کریں۔

تصویر کے درمیان میں ایک درخت کی سب سے اوپری ٹہنی کو غور سے دیکھیں، درخت کی ایک شاخ پر نیلے رنگ کا پرندہ بیٹھا ہے جسے آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے۔

کیا آپ درست جواب تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے تھے؟ کمنٹس سیکشن میں ضرور بتائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں