صحارا کے صحرا سے چلنے والی گرد آلود ہواؤں نے مشرقی یورپی ممالک یوکرین، روس، بلغاریہ اور رومانیہ میں برف کو نارنجی رنگ میں تبدیل کردیا۔
مشرقی یورپ کے ممالک میں اس وقت حیرت انگیز منظر دیکھنے میں آیا جب پہاڑ اور میدان نارنجی رنگ کی برف سے ڈھک گئے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق برف کے رنگ میں تبدیلی افریقہ سے چلنے والی ہواؤں کے سبب ہوئی جس میں ریت، مٹی اور پولن شامل تھے۔
ماہرین کےمطابق یہ منظر تقریباً ہر 5 سال بعد دیکھنے میں آتا ہے۔
موسم کی پیشن گوئی کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ جب کسی مقام پر گرد آلود طوفانی ہوائیں چلتی ہیں تو اس میں موجود مٹی اور ریت اوپر تک چلی جاتی ہیں جس کے بعد وہ دور دور تک پھیل جاتی ہے۔
برف کے نارنجی رنگ میں تبدیل ہونے کے بعد یہ علاقے مریخ کی سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر کی طرح معلوم ہو رہے ہیں۔
اس انوکھے منظر نے کوہ پیماؤں، سیاحوں اور مقامی افراد کو بے حد محظوظ کیا اور لوگوں نے مختلف زاویں سے تصاویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔
لوگوں نے اس منظر کو مریخ کے منظر سے مشابہہ قرار دیا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔