اشتہار

آصف زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں منجمد کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: توشہ خانہ سےتحفے میں ملنے والی گاڑیاں لینے پرکرپشن کے ریفرنس میں احتساب عدالت نے آصف زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں منجمد کرنےکا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے چاروں گاڑیاں منجمدکرنےکا حکم دیا ہے۔ عدالت نے آصف زرداری کی 2بی ایم ڈبلیو،لیکسزگاڑیوں کی ملکیت منجمدکرنے کےنیب فیصلےکی توثیق کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ نوازشریف کی توشہ خانہ سےلی گئی مرسیڈیزکی ملکیت بھی منجمد کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے 4کروڑ روپے سے زائد کے تحائف سرکاری توشہ خانے میں جمع کرادئیے

توشہ خانہ ریفرنس کے مطابق آصف زرداری اور نواز شریف پر غیرقانونی طور پر گاڑیاں حاصل کرنے کا الزام ہے، غیرقانونی طورپرگاڑیاں یوسف رضا گیلانی سے حاصل کی گئیں۔

- Advertisement -

یاد رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی گاڑیاں قبضے میں لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

نیب نے آصف علی زرداری کی 3گاڑیوں کی ملکیت منجمد کردیں جبکہ نواز شریف کی توشہ خانہ سے لی جانے والی مرسیڈیز گاڑی کی ملکیت بھی منجمد کردی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں