ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

نگراں وزیرٹرانسپورٹ کو کابینہ سے ہٹانے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے نگراں وزیرٹرانسپورٹ کو کابینہ سے ہٹانے کا حکم جاری کر دیا۔

نگراں وزیر شاہدخٹک کے خلاف اےاین پی کےجلسے میں حصہ لینے اور خطاب کرنے پر کارر وائی کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو نگراں وزیر کو کابینہ سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کو سیاسی و انتخابی مہم میں شرکت کی اجازت نہیں خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

دوسری جانب اےاین پی کے جلسے میں نگراں صوبائی وزیر کی شرکت پر جماعت اسلامی نے بھی ردعمل دیا ہے۔ رہنماجماعت اسلامی عبدالواسع نے کہا کہ نگراں وزیر کا جلسے میں شرکت جانبدار ہونے کا ثبوت ہے نگراں حکومت کی غیرجانبداری اب ختم ہوچکی، الیکشن کمیشن کی خاموشی سےواضح ہے وہ بھی سپورٹ کررہی ہے الیکشن کمیشن اپنی غیرجانبداری واضح کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں