اشتہار

اسامہ ستی قتل کیس: سزائے موت پانے والے 2 پولیس اہلکاروں نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسامہ ستی قتل کیس میں سزائے موت پانے والے 2 پولیس اہلکاروں نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسامہ ستی قتل کیس میں سزائے موت پانے والے 2 اہلکاروں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔

درخواست گزارافتخار احمداور محمد مصطفیٰ کی سزاکوکالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ کافیصلہ قانون سے متصادم ہے، کالعدم قراردیاجائے، ٹرائل کورٹ کی سنائی گئی سزاکو ختم کرکےمقدمے سےبری کیا جائے۔

- Advertisement -

پولیس اہلکاروں کی اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے رکنی بینچ نے سماعت کی ، جسٹس محسن اختر کیانی اورجسٹس طارق محمود جہانگیری بینچ کا حصہ تھے۔

عدالت نے پولیس اہلکاروں کی اپیل پر نوٹس جاری کردیئے۔

یاد رہے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے اسامہ ستی قتل کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے دو ملزمان کو سزائے موت اور تین کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

افتخار احمد اور محمد مصطفی کو سزائے موت اور سعید احمد ، شکیل احمد اور مدثر مختار کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں