تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

کورونا وبا، عالمی ادارہ صحت کی اہم پیشگی اطلاع

جنیوا: عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر تاکیشی کسائی نے پیشگی اطلاع دی ہے کہ ایشیائی پیسیفک ریجن کے ممالک میں کوروناویکسی نیشن کا آغاز 2021 کے آخر تک ہوگا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر تارکیشی کسائی نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آئندہ سال کے وسط یا پھر آخر تک ایشیائی ممالک کوروناویکسین سے مستفید ہوسکیں گے، ویکسین کی مذکورہ ممالک تک ابھی رسائی کے امکانات نظر نہیں آرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایشیائی پیسیفک ریجن کے ممالک کو کورونا وبا کے خاتمے کے لیے بھی طویل وقت لگے گا۔ ویکسین کی تیاری ایک طرف اور مختلف ممالک کو خاص مقدار میں فراہم کرنا بھی مختلف مرحلہ ہے۔

برطانیہ کے بعد امریکا میں کوروناویکسین لگوانے والے کے ساتھ کیا ہوا؟ خطرہ!

ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ وہ ممالک جو ویکسین کی تیاری اور حصول میں آزاد ہیں وہ جلد ہی ویکسی نیشن شروع کرنے جارہے ہیں، البتہ ایشیائی ممالک کو ابھی وقت لگے گا۔

خیال رہے کہ برطانیہ اور امریکا میں ویکسی نیشن کی شروعات ہوچکی ہے، کینیڈا اور دیگر یورپی ممالک ویکسین کے حصول کے بعد اس کے استعمال کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔ سعودی عرب بھی اسی دوڑ میں شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -