تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 5 لاکھ 20 ہزار 692 تک پہنچ گئی

اسلام آباد : پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 5 لاکھ 20 ہزار 692 تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کے انتظامات کے تحت غیر قانونی افغان باشندوں کی باوقار انداز میں اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

12سے 24 مارچ کے دوران 7ہزار 186 افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی ، جن میں میں 2ہزار 874 مرد، ایک ہزار 543 خواتین اور 2ہزار 769 بچے شامل ہیں۔

افغانستان روانگی کے لیے 284 گاڑیوں میں 298 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔

جس کے بعد 24 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 5 لاکھ 20 ہزار 692 تک پہنچ گئی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔

Comments

- Advertisement -