اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 6 سے تجاوز کرگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 6 سے تجاوز کرگئی اور واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی انتظامات کے تحت غیر قانونی افغان باشندوں کی باعزت انداز میں اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

گذشتہ دو ہفتوں کے دوران 16 ہزار 446 افغان باشندوں کی واپسی ہوئی، جن میں 7 ہزار 345 مرد، 4 ہزار 732 خواتین اور 4 ہزار 369 بچے شامل ہیں۔

- Advertisement -

مجموعی طور پر 432 خاندانوں کی 496 گاڑیوں میں اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق 3 جولائی تک پاکستان چھوڑنے والے افغان باشندوں کی کل تعداد 6 لاکھ 37 ہزار 427 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔

خیال رہے گذشتہ سال 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد صرف غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا پاکستان سے محفوظ اور باعزت انخلاء یقینی بنایا جارہا ہے۔

افغان باشندوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کیلئے دیگر اقدامات کے علاوہ مختلف اضلاع میں ان کی عارضی رہائش کے لئے تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں