تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

امریکا میں میٹرو اسٹیشن پر فائرنگ، درجنوں افراد زخمی

واشنگٹن : امریکا میں نامعلوم شخص نے میٹرو ٹرین اسٹیشن میں اندھا دھند فائرنگ کرکے درجنوں افراد کو زخمی کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکی شہر نیویارک کے میٹرو ٹرین اسٹیشن پر پیش آیا جہاں حملہ آور نے پہلے دھوئیں والے بم کا استعمال کیا تاکہ کچھ دکھائی نہ دے اور پھر فائرنگ کردی۔

گولیوں کی زد میں آکر 23 افراد زخمی ہوئے جس میں 27 سالہ ہوراری بنکاڈا بھی شامل ہے جس نے حاملہ خاتون کو بچاتے ہوئے گولی کھائی۔

حملہ آور فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس نے کچھ ہی دیر بعد مبینہ حملہ آور کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا۔

امریکا میں فائرنگ سے 12 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
امریکا میں فائرنگ سے ہالی ووڈ اداکارہ قتل

واضح رہے کہ امریکا میں ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے فائرنگ کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔

گزشتہ برس دسمبر میں ہالی ووڈ کی چائلڈ آرٹسٹ جونشل الیگزینڈر نامعلوم افراد کی فائرنگ میں جان کی بازی ہار گئی تھیں جب کہ اس سے ایک ماہ قبل نومبر میں مختلف ریاستوں میں ہیلووین کے موقع پر فائرنگ کے متعدد واقعات رونما ہوئے تھے جس میں 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -