تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آسٹریلوی بولر کو ہینڈ سینیٹائزر سے ’گیند چمکانا‘ مہنگا پڑ گیا

لندن: کورونا ایس او پیز میں جاری انگلش کاؤنٹی کے دوران ہینڈ سینٹائزر سے گیند چمکانے یعنی بال ٹیمپرنگ کے الزام پر آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل کلائیڈن پر پابندی عائد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے کورونا ایس او پیز کے تحت بال کو تھوک سے چمکانے پر پابندی عائد کی گئی تو کاؤنٹی کرکٹ میں بولرز نے سینیٹائزر کو گیند چمکانے کا ذریعہ بنالیا، سسیکس کے بولر مچل کلیڈن کو گیند کو چمکانے کے لیے ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کرنے پر معطل کردیا گیا۔

آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے 37 سالہ میڈیم پیسر پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ ماہ مڈل سیکس سے میچ کے دوران ہینڈ سینیٹائزر استعمال کیا، مچل کلائیڈن نے سسیکس کی جانب سے تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

سسیکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ای سی بی کی تحقیقات کا نتیجہ سامنے آنے تک ہم نے بولر کو معطل کردیا ہے فی الحال اس پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔

واضح رہے کہ مچل کلائیڈن نے فرسٹ کلاس کیریئر میں 310 وکٹیں 31.90 کی اوسط سے حاصل کررکھی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 میچ میں فاسٹ بولر محمد عامر نے غلطی سے گیند پر تھوک لگادیا تھا جس کے بعد امپائر نے انہیں وارننگ دی تھی۔

Comments

- Advertisement -