اسلام آباد : برآمدات میں ہوتی کمی کو روکنے کیلئے برآمدی سیکٹر کیلئے پیکج کا اعلان آج کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آج برآمدی سیکٹر کیلئے ستر ارب مالیت کے پیکیج کا اعلان کریں گے، پیکج کا اطلاق پانچ برآمدی شعبوں پر ہوگا، ان شعبوں میں ٹیکسٹائل ، لیڈر ، کارپٹ ، اسپورٹس اور سرجیکل گڈز شامل ہیں۔
حکومت ان شعبوں کو تین سے چھ فیصد ٹیکس ری بیٹ بھی دی گی، ویلیو ایڈڈ مصنوعات پر زیادہ چھوٹ دی جائے گی، یارن اور کپڑے کی برآمد پر بلترتیب تین اور چھ فیصد ریبیٹ ملے گا۔
اس کے علاوہ برآمدات میں بتدریج اضافے سے ٹیکس ریبیٹ میں مزید اضافہ ہوگا۔
اس پیکج سے برآمدی سیکٹر کی کاروباری لاگت میں کمی آئے گی جو کہ برآمدات میں اضافے کا باعث بنے گی، یہ پیکج بھارتی حکومت کی جانب سے بھارتی برآمدکنندگان کو دیئے جانے وای ٹیکس چھوٹ کا جواب ہے ۔
مزید پڑھیں : برآمدات میں بڑے پیمانے پر کمی،وزیراعظم نواز شریف کا نوٹس
یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم نواز شریف نے برآمدات میں بڑے پیمانے پر کمی کا نوٹس لیتے ہوئے ایکسپورٹرز کی تمام تنظیموں کو دس جنوری کو اسلام آباد میں طلب کیا تھا، اجلاس میں ایکسپورٹرز ایسوسی ایشنز کے نمائندگان، چیئرمین ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایس ایم منیر اور ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل شریک ہوں گے۔
اجلاس میں ٹیکسٹائل، لیدر اوردیگرشعبوں کی ایکسپورٹ میں کمی کی وجوہات پر غور کیا جائے گا۔