اشتہار

بھارت کی متنازع ترین فلم ریلیز سے قبل مشکلات کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کی متنازع ترین فلم پدماوتی کو ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست چتور گڑھ کی رانی پدمنی کی زندگی پر بنائے جانے والی فلم پدماوتی کو شوٹنگ سے ہی مشکلات کا سامنا تھا تاہم اب فلم مکمل ہونے کے بعد شہری نے اس کی ریلیز روکنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

عدالت میں دائر کی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم مذہبی جذبات، ثقافت کو ٹھیس پہنچا سکتی ہے لہذا اس کی ریلیز کو فوری طور پر روکا جائے۔

پڑھیں: فلم پدماوتی کے ہیرو اپنے کردار کی وجہ سے ذہنی مریض بن گئے

بھارت کے علاقے چتر گڑھ میں فلم کی ریلیز روکنے کے لیے مقامی افراد نے ہڑتال کی کال دی اور احتجاجی مظاہرہ کیا ، اس دوران علاقے میں کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہے، مقامی افراد نے فلم کی کاسٹ کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

- Advertisement -

فلم کے خلاف جاری احتجاج اور عدالت میں دائر ہونے والی درخواست پر ڈائریکٹر اور اداکاروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ پدماوتی میں تاریخ بیان کی گئی ہے لہذا اسے متنازع نہ بنایا جائے۔

واضح رہے کہ اس فلم میں بادشاہ علاؤ الدین کے کردار کو منفی دکھایا گیا ہے جس کے مظالم برداشت کرنے والی رانی پدمنی مشکلات سے لڑتے لڑتے آخر میں ہار مان کر خود کشی کرلیتی ہے۔

مزید پڑھیں: رنویر کے بعد دپیکا بھی نفسیاتی مرض کا شکار

یاد رہے کہ فلم رواں سال دسمبر کی پہلی تاریخ کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس میں رنویر سنگھ بادشاہ علاؤالدین اور دبیکا پڈوکون رانی پدمنی کا کردار ادا کررہی ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ پدماوتی فلم کی شوٹنگ جے پور میں جاری تھی تو اس دوران راجپوت برادری کے لوگوں نے سیٹ پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کے ساتھ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

ٹریلر


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں