ہفتہ, جون 21, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 1172

کپتان محمد رضوان نے بھارت سے شکست کا جواز پیش کر دیا

0
کپتان محمد رضوان نے بھارت سے شکست کا جواز پیش کر دیا

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں شکست کا جواز پیش کر دیا۔

محمد رضوان نے کہا کہ ہم نے ٹاس جیتا لیکن فائدہ نہیں اٹھا سکے، سوچا تھا 280 کے قریب رنز بنائیں گے مگر ایسا نہین ہو سکا، سعود شکیل اور میری شراکت اچھی چل رہی تھی۔

کپتان نے کہا کہ ہم نے غلط شاٹ کھیل کر وکٹیں گنوائیں جس کی وجہ سے 240 رنز تک محدود رہے، ہمیں اپنی فیلڈنگ میں کافی بہتری لانا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیخلاف کیا گیم پلان تھا؟ کوہلی نے بتا دیا

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے، آئندہ میچ میں غلطیوں کو نہ دہرانے کی کوشش ہوگی، گزشتہ میچ میں بھی کیچ ڈراپ کیے تھے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اہم میچ میں بھارتی ٹیم نے میزبان پاکستان کو ایک بار پھر شکست سے دوچار کرتے ہوئے ایونٹ سے تقریباً آؤٹ کر دیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم نے باآسانی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کو گھر کا راستہ دکھایا، بلیو شرٹس نے 4 وکٹو کے نقصان پر 242 رنز کا ٹارگٹ حاصل کیا۔

پاکستان کیخلاف کیا گیم پلان تھا؟ کوہلی نے بتا دیا

0

پاکستان کے خلاف چیمپئنزٹرافی کے اہم میچ میں ویرات کوہلی نے سنچری بنا کر نہ صرف ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا بلکہ ناقدین کے منہ بھی اپنی کارکردگی سے بند کروا دیے۔

ہائی وولٹیج مقابلے میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کوہلی نے سنچری بنائی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پریشر گیم سے متعلق اپنی حکمت عملی اور گیم پلان کے بارے میں بتایا کہ میرا کردار مڈل آرڈر میں اننگز کو سنبھالنا تھا۔

کوہلی نے کہا کہ اہم میچ میں ایسی بیٹنگ ہونا خوش آئند ہے مڈل اوورز میں سنبھل کر کھیلا اس لیے اچھی اننگز ہوئی، کوشش یہی تھی کہ سنگل ڈبل کرتا رہوں میرا کام تھا کہ اپنی صلاحیت سے ٹیم کو جیت دلاؤں، فوکس اور محنت کریں تو اس کا نتیجہ ضرور نکلتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کو اوپنرز نے بہت اچھا اسٹارٹ دیا، اوپنرز  اچھا اسٹارٹ دیں تو مڈل پر پریشر کم ہوتا ہے میچ جتوانے کےلیے اپنی طرف سے 100 فیصد کوشش کرتا ہوں۔

سنچری میکر نے کہا کہ میرا یہی کام تھا کہ مڈل اوورز میں کنٹرول بنا کر رکھوں کوشش یہی تھی سنگل ڈبل کرتا رہوں جہاں گیند مل رہی تھی وہاں باؤنڈری لگانے کی کوشش کی۔

چیمپئنزٹرافی: آئی سی سی ایونٹ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

0

چیمپئنزٹرافی 2025 کے اہم میچ میں بھارتی ٹیم نے میزبان پاکستان کو ایک بار پھر شکست سے دوچار کرتے ہوئے ایونٹ سے آؤٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان ٹیم کے بھارت کے ہاتھوں ہارنے کا سلسلہ برقرار رہا، بھارتی کرکٹ ٹیم نے باآسانی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ایونٹ کی میزبان پاکستان ٹیم کو گھر کا راستہ دکھا دیا، بلیو شرٹس نے 4 وکٹو کے نقصان پر 242 رنز کا ٹارگٹ حاصل کیا۔

ویرات کوہلی نے وننگ شاٹ لگا کر سنچری مکمل کی، کوہلی 96 رنز پر تھے انھوں نے خوشدل شاہ کو چوکا مار کر اپنی شاندار سنچری بنائی، انھوں نے 111 بالز پر 100 ناٹ آئوٹ رنز بنائے، انھیں مرد میدان قرار دیا گا۔

بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی، بلییوشرٹس نے 242 رنز کا ہدف باآسانی 45 گیندیں پہلے حاصل کیا، شریاس آئیر نے56 اور شبمن گل نے 46 رنز کی اننگز کھیلی، روہت شرما 20، ہاردیک پانڈیا 8 اور اکشر پٹیل 3 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

اسے سے قبل دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 241 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔

اوپنرز کے ابتدائی نقصان کے بعد کپتان رضوان اور سعود شکیل نے پاکستان کو مشکل صورتحال نکالا تاہم پھر دونوں کی پے در پے وکٹیں گرنے کے بعد قومی ٹیم پھر مشکل کا شکار ہو گئی اور آدھی ٹیم 165پویلین لوٹ گئی۔

قومی کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان جانب سے بابر اعظم اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا۔ تاہم ٹیم کی نصف سنچری سے قبل ہی دونوں اوپنرز آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

بابر اعظم جو بڑی اننگ کھیلنے کے موڈ میں دکھائی دے رہے تھے وہ ہاردک پانڈیا کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کاٹ بی ہائینڈ ہوگئے۔ انہوں  نے 26 گیندوں پر 23 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان کی مختصر اننگ میں پانچ چوکے شامل تھے۔

اس کے فوری بعد امام الحق ایک غیر ضروری رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 26 گیندوں پر 10 رنز بنائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

47 کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز کے پویلین لوٹنے کے بعد کپتان محمد رضوان اور نوجوان بیٹر سعود شکیل نے کریز سنبھالی۔ ابتدا میں دونوں نے محتاط انداز اختیار کیا تاہم ٹیم کی سنچری مکمل ہونے کے بعد دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 104 رنز کی قیمتی پارٹنر شپ قائم کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

اس دوران سعود شکیل نے بھارت کے خلاف پہلی اور کیریئر کی چوتھی ون ڈے نصف سنچری مکمل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

پاکستان کا اسکور 151 رنز پر پہنچا تو رضوان کو نصف سنچری مکمل کرنے سے قبل اکشر پٹیل نے بولڈ کر دیا۔ انہوں نے 77 گیندوں پر 46 رنز اسکور کیے۔ اس کے کچھ دیر بعد سعود شکیل بھی 62 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ طیب طاہر صرف چار رنز کے مہمان ثابت ہوئے، انہیں رویندر جڈیجا نے بولڈ کیا۔

جارح بلے باز خوشدل شاہ نے 38 رنز کا اضافہ کیا جس میں دو چھکے شامل تھے جب کہ حارث رؤف نے 8 اور نسیم شاہ نے 14 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ایک بار پھر کلدیپ یادیو نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، ہاردک پانڈیا نے 2 جب کہ جڈیجا، اکشر پٹیل اور ہرشت رانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں زخمی ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والے فخر زمان کی جگہ امام الحق کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے جب کہ بھارت کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان محمد رضوان نے کہا کہ آج کا میچ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔  کھلاڑی دبئی کی کنڈیشنز سے اچھی طرح واقف ہیں۔

محمد رضوان  نے مزید کہا کہ کوشش کریں گے کہ اچھا کھیل کر اسکور بورڈ پر اچھا ٹوٹل سجائیں۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ اس پچ پر ہدف کا تعاقب آسان نہیں۔ گزشتہ میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف ہمیں بھی ہدف کے تعاقب میں مشکل پیش آئی تھی۔

آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان:

محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، ابرار احمد۔

بھارت:

روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، ہرشتھ رانا، محمد شامی، کلدیپ یادیو۔

واضح رہے کہ پاکستان کو افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 60 رنز سے شکست ہوئی تھی جب کہ بھارت نے میگا ایونٹ کے اپنے پہلے  میچ میں بنگلہ دیش کو ہرا چکی ہے۔

پاکستان جو ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن ہے۔ اس کو اپنے اعزاز کے دفاع کی مہم جاری رکھنے کے لیے اس کو آج کا میچ جیتنا لازمی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریفوں کے باہمی مقابلے میں پاکستان کا ریکارڈ بھارت سے بہتر ہے۔ دونوں ٹیموں نے میگا ایونٹ میں اب تک پانچ میچز کھیل رکھے ہیں۔ تین میچز میں گرین شرٹس جب کہ دو میچز میں بلیو شرٹس کامیاب رہی ہے۔

2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں بھارت کو 180 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا کر پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

21سال اسرائیلی جیل میں گزارنے والا فلسطینی جانباز رہائی کے بعد جاں بحق

0

اسرائیلی جیل سے 21 سال بعد رہائی پانے والا فلسطینی جانباز گھر میں جاں بحق ہو گیا۔

اپنی آزادی دوبارہ حاصل کرنے کے صرف ایک ہفتہ بعد نائل سلامہ عبید کی زندگی اس وقت اچانک اور المناک انجام سے دوچار ہو گئی جب وہ ہفتے کے روز مشرقی یروشلم کے شہر اساویہ میں اپنے گھر کی چھت سے گر گئے۔

46 سالہ عبید نے 21 سال اسرائیلی جیل کی دیواروں کے پیچھے گزارے۔

وہ حماس کے عسکری ونگ قسام بریگیڈز کے ساتھ اپنی شمولیت اور عسکریت پسندانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں سات عمر قید کی سزا کے علاوہ 30 اضافی سال کاٹ رہے تھے۔ ان کی رہائی غزہ جنگ بندی سے منسلک قیدیوں کے تبادلے کے چھٹے دور کا حصہ تھی۔

Death of Recently Released Palestinian Prisoner in Jerusalem Raises  Questions - Watan

عینی شاہدین کے مطابق عبید گرنے سے شدید زخمی ہوئے جنہیں حداسہ اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹر اسے بچانے میں ناکام رہے۔ ان کی اچانک موت نے خاندان اور دوستوں کو صدمے میں ڈال دیا ہے۔

دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک، عبید نے جیل کے سخت حالات، قید تنہائی کے ادوار اور احتجاج میں بھوک ہڑتالیں برداشت کیں۔ گھر واپسی کا اُن کا خواب آخرکار پورا ہوا لیکن افسوسناک طور پر یہ مختصر تھا۔

یواےای میں رمضان المبارک کے سرکاری اوقاتِ کار کا اعلان

0

متحدہ عرب امارات نے وفاقی حکام کے لیے رمضان کے اوقات کار کا اعلان کر دیا۔

فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز (FAHR) نے وفاقی اداروں کے ملازمین کے لیے رمضان المبارک 2025 کے دوران سرکاری اوقات کار طے کرنے کا ایک سرکلر جاری کیا ہے۔

سرکلر کے مطابق وزارتوں اور وفاقی حکام کے سرکاری اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک اور جمعہ کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔

FAHR نے اس بات پر زور دیا کہ وزارتیں اور وفاقی حکام رمضان کے دوران اپنی مخصوص ضروریات کے مطابق اور روزانہ منظور شدہ کام کے اوقات کی حدود میں کام کریں۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے موقع پر، FAHR نے متحدہ عرب امارات کی قیادت، شہریوں اور رہائشیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق زیادہ تر اسلامی ممالک میں یکم مارچ بروز ہفتہ سے رمضان 2025 کا آغاز متوقع ہے۔

ابوظہبی میں قائم بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے بتایا کہ اسلامی ممالک جمعہ 28 فروری کو بابرکت مہینے کے آغاز کے موقع پر رمضان کا چاند دیکھیں گے۔

ماہرین فلکیات نے مزید کہا کہ عین فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر، ہفتہ 1 مارچ 2025 کو رمضان کا پہلا دن ہونے کی توقع ہے تاہم حتمی فیصلہ چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا۔

مرکز کے چیئرمین محمد عودہ نے کہا کہ ہلال مغربی ایشیا، بیشتر افریقہ اور جنوبی یورپ میں دوربینوں کے ذریعے نظر آئے گا، جب کہ اسے امریکہ کے بڑے حصوں میں کھلی آنکھوں سے دیکھا جا سکتا ہے۔

رمضان، اسلامی قمری تقویم کا نواں مہینہ اور ایک مقدس وقت ہے جب دنیا بھر کے مسلمان صبح سے غروب آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں، کھانے پینے اور دیگر جسمانی ضروریات سے پرہیز کرتے ہیں۔

کراچی: بی آر ٹی منصوبے پر کام کے دوران ایک بار پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی

0
کراچی: بی آر ٹی منصوبے پر کام کے دوران ایک بار پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی

کراچی میں بی آر ٹی منصوبے پر ترقیاتی کام کے دوران ایک بار پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی جس سے بحران کا خدشہ ہے۔

لائن ٹوٹنے سے پانی سڑک پر آگیا جس کے باعث حسن اسکوائر سے جیل چورنگی جانے والی سڑک تالاب بن گئی اور ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔

متعدد واٹر ٹینکرز بھی پانی بھرنے کی وجہ سے روڈ پر دھنس گئے۔ ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کیلیے ٹریفک پولیس اہلکار غائب رہے، یونیورسٹی روڈ سے گزرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پانی کی فراہمی معطل، کون سے علاقے متاثر ہوں گے؟

نومبر 2024 میں بھی مین یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن منصوبے پر کام کے دوران لائن ٹوٹ گئی تھی جس کے نیتجے میں کئی روز تک پانی کی فراہمی معطل رہی تھی۔

واٹر کارپوریشن حکام نے بتایا تھا کہ ریڈ لائن بس منصوبے پر کام کے دوران لائن ٹوٹی، 84 انچ کی لائن گلستان جوہر اور گلشن اقبال و دیگر علاقوں میں پانی فراہم کرتی ہے۔

گزشتہ روز کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے شہر قائد میں 3 روز کیلیے پانی کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ کیا جس سے مختلف علاقے متاثر ہوں گے۔

ترجمان نے بتایا تھا کہ لائنوں کی مرمت کے باعث 3 روز پانی کی فراہمی ضلع وسطی، شرقی اور اولڈ سٹی ایریا میں معطل رہے گی، رمضان سے قبل لیکجز کے خاتمے کیلیے پانی کی لائنوں کی مرمت کی جا رہی ہے، پیر کی رات تک پانی کی سپلائی معمول پر آنا شروع ہو جائے گی۔

پاکستانی بچے کا ویرات کوہلی کے لیے پیار، بھارتی چینل کی ویڈیو وائرل

0

بھارتی سپراسٹار ویرات کوہلی کے مداح پاکستانی بچے کی شاندار ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ان کی تعریف کررہا ہے۔

چیمپئنزٹرافی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہیں اور دنوں طرف کے شائقین اپنی ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کررہے ہیں، ایسے میں پاکستانی بچے کی ویڈیو زیرگردش ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ویرات کوہلی کے اس پاکستانی مداح بچے کی ویڈیو بھارتی اسپورٹس چینل اسٹار انڈیا نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری کی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹار اسپورٹس انڈیا نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ پاک بھارت میچ کی شدت کے دوران ایک بہترین لمحہ یہی چیز روایتی حریفوں کے درمیان عظیم مقابلے کو خاص بناتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Star Sports India (@starsportsindia)

ویڈیو میں بچے نے پاکستانی ٹیم کی کٹ زیب تن کی ہوئی ہے، وہ کہتا ہے کہ میرا نام فیضان ہے، میں پاکستان کا ہوں، میں ویرات کوہلی کا بڑا فین ہوں میں بڑا ہوکر پاکستان کے لیے کھیلوں گا۔

بچے کے والد نے بتایا کہ یہ ویرات کوہلی کو بہت پسند کرتا ہے، کوہلی کی کور ڈرائیو، فلک شاٹ اسے پسند ہے اور ویرات نے جو حارث رؤف کو چھکا لگایا تھا فیضان کو وہ شاٹ بھی بہت پسند ہے۔

ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں کونسا نیا سنگ میل عبورکیا؟

بے ادب اور منہ پھٹ آدمی!

0

اردو زبان کے نام ور اہلِ قلم اور مشہور شخصیات کی آپ بیتیوں یا خود نوشت سوانح عمریوں‌ کا مطالعہ ہمیں بہت کچھ جاننے اور سیکھنے کا بھی موقع دیتا ہے۔ ان شخصیات کی زندگی کے مختلف ادوار، ان کے کام اور کارناموں کے علاوہ کئی ایسے واقعات بھی ان آپ بیتیوں‌ میں پڑھنے کو ملتے ہیں جو ہماری توجہ اور دل چسپی کا باعث بنتے ہیں‌۔

احسان دانش کو شاعرِ مزدو کہا جاتا ہے۔ وہ مشہور شاعر ہی نہیں‌، زبان و بیان کے ماہر بھی تھے۔ انھوں‌ نے ساری زندگی مشکل حالات سے لڑتے ہوئے گزاری۔ انھوں نے مڈل تک تعلیم حاصل کی اور مزدوری کرنے نکل گئے۔ چھوٹے موٹے کئی کام کیے، کہیں چپڑاسی لگے، کبھی مالی بنے اور کہیں وزن ڈھو کر روزی روٹی کا انتظام کیا۔ احسان دانش نے اردو شاعری میں‌ بہت نام و مرتبہ پایا۔ ان کی آپ بیتی جہانِ دانش کے نام سے شایع ہوئی جس میں‌ انھوں نے شاعرِ‌ مشرق سے اپنی پہلی ملاقات کا حال رقم کیا ہے۔ ملاحظہ کیجیے:

مولانا تاج وَر نجیب آبادی، علامہ اقبال کے مداحوں میں سے تھے۔ کہا کرتے تھے کہ ”پنجاب کی سرزمین نے یہ بہت تناور انسان پیدا کیا ہے، لیکن یہاں کے عوام کے دماغ ابھی اونگھ رہے ہیں۔“

ایک دن میں نے عرض کیا، ”مولانا زندگی میں جس قدر اقبال کی شہرت ہے یہاں اور کس کو یہ رتبہ ملا ہے؟“

مولانا تنک مزاج تو تھے ہی، بگڑ گئے جیسے ان کی خاموشی کے پھوڑے کو چھیڑ دیا ہو۔ بولے، ”ابے الّو! تجھے کیا خبر کہ علامہ اقبال کس مقام کے انسان ہیں، یہاں ایسی شخصیتوں کے جوہر تو مرنے کے بعد کھلا کرتے ہیں، کیوں کہ مردہ قومیں مردوں کو پوجتی ہیں اور زندہ قومیں زندہ لوگوں کے جوہر کو سراہتی ہیں۔“

میں نے مولانا سے کئی بار کہا، ”مولانا! مجھے علامہ اقبال کو دکھا دیں، آپ کی بڑی نوازش ہوگی۔“ مولانا نے کہا ”ہرگز نہیں، میں تجھے اپنے ساتھ ہرگز نہیں لے جا سکتا کسی اور کے ساتھ بھیج دوں گا، دیکھ آنا۔“

میں نے کہا، ”مولانا میں تو آپ ہی کے ساتھ جاؤں گا آپ سے زیادہ یہاں میرا ہم درد کون ہو سکتا ہے؟“

مولانا بولے، ”تُو بڑا بے ادب اور منہ پھٹ آدمی ہے، تجھے ساتھ لے جا کر میں کیا اپنی توہین کراؤں؟“

میں نے نہایت لجاجت سے کہا، ”مولانا! میں وعدہ کرتا ہوں، جب تک وہاں سے واپس آئیں گے اس وقت تک میں ہونٹ سیے رکھوں گا، ایک لفظ بھی منہ سے نہیں نکالوں گا۔“ مولانا سن کر خاموش ہوگئے۔

ایک دن مولانا نے مجھے گھر سے بلوایا اور کہا، ”ذرا کپڑے ڈھنگ کے پہن آ…“ میں نے پوچھا ”کیا گورنر صاحب کے یہاں جانا ہے؟“

مولانا: ”ابے جاہل! علامہ اقبال کے یہاں جانا ہے، جس کے لیے تو روز میرے سر رہتا ہے۔“

میں: ”مولانا انہیں میرے کپڑوں سے کیا غرض، وہ تو آپ کو دیکھیں گے۔ آپ اپنے مقام کا لباس پہن لیں، میں تو آپ کے خادم کی حیثیت سے آپ کے ساتھ جاؤں گا اور میرے پاس کپڑے ہیں بھی کہاں۔ دو جوڑے ابھی دھو کر سوکھنے کے لیے ڈال کے آیا ہوں، وہ بھی کئی جگہ سے گونتھ رکھے ہیں۔“

مولانا: ”اچھا چل یوں ہی چل، لیکن جب تک وہاں رہے زبان سی لینا۔“

میں: ”جیسا حکم ہو، میری کیا مجال ہے کہ سرتابی کروں۔“ اس کے باوجود مولانا تمام راستے مجھے تلقین کرتے گئے کہ ”وہاں زبان کھولنا گستاخی ہے، گستاخی۔“

جب مولانا، علامہ کی کوٹھی کے دروازے پر پہنچے تو پھر مجھے خاموش رہنے کی تاکید کی اور میں تیوری پر بل ڈال کر خاموش ہوگیا۔

مولانا نے جھلا کے کہا ”کچھ منہ سے تو پھوٹ، سن رہا ہے کہ نہیں؟“

میں: ”آپ ہی نے تو کہا ہے کہ خاموش رہنا۔ میں تو بڑی دیر سے خاموشی پر عمل پیرا ہوں۔“
مولانا مسکراتے ہوئے علامہ کے یہاں ایک نیم روشن کمرے میں پہنچ گئے۔ مولانا تاج وَر اور علامہ تو باتیں کرتے رہے اور میں ان دونوں بزرگوں کو ایک پجاری کی طرح دیکھتا رہا۔ جب چلنے لگے تو علامہ نے مولانا سے میرے متعلق دریافت کیا۔ مولانا نے فرمایا، ”غریب مزدور آدمی ہے، نجانے شعر و شاعری کا روگ کہاں سے لگا لیا اور میرے یہاں آنے جانے لگا، عرصے سے آپ کو دیکھنے کا متمنی تھا۔“ علامہ نے میرا نام دریافت کیا میں نے شرماتے ہوئے لہجے میں کہا، ”احسان…“

علامہ نے فرمایا ”نام تو مزدوروں والا نہیں، اچھا! خدا اسمِ بامسمیٰ کرے۔“

مولانا جب سڑک پر آئے تو کہنے لگے، ”احسان، تو نے بڑے آدمی کو دیکھا ہے۔“

میں نے عرض کیا، ”حضور! میں بلاشبہ آپ کا ممنون ہوں۔“

مولانا: ”میں نے تجھے اسی لیے خاموش رہنے کو کہا تھا کہ تُو بات نہ کرنا جانتا ہے نہ سننا، بھلا مجھے تیری ممنونیت سے کیا فائدہ؟“

میں نے کہا، ”مولانا شکریہ کوئی جرم تو نہیں۔“

مولانا نے کہا، ”چپکا چپکا چل بات نہ بڑھا، میں تجھے اچھی طرح جانتا ہوں اور پھر کہتا ہوں کہ تو خوش نصیب ہے کہ علامہ سے مل بھی لیا اور دعا بھی لے لی۔“

چین میں عامر خان کی مقبولیت اور اس کی اصل وجہ کیا ہے؟

0
عامر خان چین میں فلم تھری ایڈیٹس کی وجہ سے مقبول ہوئے

’آن لائن پائریسی‘ فلمی ستاروں اور پروڈیوسرز کیلیے سب سے زیادہ پریشان کن مسائل میں سے ایک ہے کیونکہ نئی فلمیں تھیٹروں میں ریلیز کے چند گھنٹوں بعد غیر قانونی سائٹس پر اسٹریمنگ اور ڈاؤن لوڈ کرنے کیلیے دستیاب کر دی جاتی ہیں جس سے فلمسازوں کو بھاری نقصان پہنچتا ہے۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی وڈ ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان کی سُپر ہٹ فلم ’تھری ایڈیٹس‘ نے چین میں فلم بینوں کو متاثر کیا، یہاں تک کہ اداکار کے چینی مداحوں نے ان کی نئی فلموں کی ریلیز کا بھی مطالبہ کرنا شروع کر دیا۔

ایک تقریب میں اس بارے مین گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ان کی فلم نے پائریسی کی وجہ سے چینی فلم بینوں کے دلوں میں خاص مقام حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان کا فلم ’لوویاپا‘ سے متعلق چونکا دینے والا اعتراف

عامر خان نے کہا کہ آن لائن پائریسی نے مجھے چین میں اسٹار بنا دیا، ایک مختلف ثقافت کی فلم کو قبول کرنے اور اسے پیار و احترام دینے کا کریڈٹ چین کے لوگوں کو جاتا ہے۔

’تھری ایڈیٹس‘ کی زبردست کامیابی کے بعد اداکار کی فلم ’دنگل‘ چین کے سینما گھروں کی زینت بنی۔ اطلاعات کے مطابق فلم کو تقریباً 7000 اسکرینز پر ریلیز کیا گیا جو 15 دنوں تک باکس آفس پر راج کرتی رہی۔

’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ آئندہ فلم ’ستارے زمین پر‘ میں نظر آئیں گے جو دسمبر 2025 میں ریلیز ہونے والی ہے۔ یہ ان کی ہٹ فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئل ہے جس میں ان کے مقابل جینیلیا دیش مکھ بھی نظر آئیں گی۔

علاوہ ازیں، بالی وڈ اداکار سنی دیول کی فلم ’لاہور 1947‘ میں بھی جلوہ گر ہوں گے جس کی ہدایت کاری راجکمار سنتوشی کر رہے ہیں۔

فضل الحق فاروقی نے میچ کے دوران ایڈن مارکرم کو دھکا دیا؟

0

چیمپنزٹرافی میں جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچ میں فضل الحق فارقی کا ایڈن مارکرم کو دیا گیا دھکا زیر بحث آگیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ بی کے میچ کے دوران افغانستان کے فاسٹ بولر فضل الحق فاروقی نے جنوبی افریقہ کے بلے باز ایڈن مارکرم کو بظاہر دھکا دے کر سب کو الجھن میں ڈال دیا ہے کہ انھوں نے غصے میں ایسا کیا یا یہ دوستانہ حرکت تھی

سوال اٹھائے جارہے ہیں کہ اگر یہ جان بوجھ کر کیا گیا عمل تھا اور انھوں نے غصے میں ایسا کیا تو میچ ریفری نے اس کا نوٹس کیوں نہیں لیا؟

جنوبی افریقہ کی اننگز کے آخری اوور میں یہ سب ہوا فاروقی نے ایک یارکر کی جس پر مارکرم نے سنگل رن لیا افغان بولر نے واپس جاتے ہوئے مارکرم کو نان اسٹرائیکر کے سرے پر دھکیل دیا۔

فضل نے جب ایسا کیا تو ان کے چہرے پر کافی سنجیدگی تھی لیکن جیسے ہی انھوں نے ایک دو قدم مزید آگے بڑھائے تو ان کے چہرے پر ایک کرخت مسکراہٹ تھی۔

کمنٹیٹر پومی مبانگوا اور شان پولاک فضل الحق فاروقی کے اس عمل سے حیران رہ گئے، مبانگوا نے کہا کہ حیرت ہے کہ یہ عمل دوستانہ تھا یا نہیں، لگتا ہے یہ کافی دوستانہ ہے۔

ان کی بات کا جواب دیتے ہوئے شان پولاک نے کہا کہ یہ کیا ہے؟ مجھے اتنا یقین نہیں ہے کہ یہ دوستانہ عمل تھا، میچ کے دوران اسکرین پر اس دھکے کی فوٹیج بھی چلائی گئی تھیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ افغان بولر فضل الحق فاروقی اور جنوبی افریقہ کے بیٹر ایڈن مارکرم آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرس حیدرآباد میں ساتھی رہے ہیں۔