ہفتہ, جون 21, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 1175

دعوت ولیمہ کے دوران دولہا اچانک چل بسا

0
دولہا

وزیرآباد: پنجاب کے شہر وزیر آباد کے ایک نواحی علاقے میں دعوت ولیمہ کے دوران دولہا اچانک چل بسا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق گاؤں بینکہ چیمہ کے رہائشی حافظ عمر کا گزشتہ روز ولیمہ تھا، دعوت ولیمہ میں اچانک طبیعت بگڑنے پر دولہا کو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اسپتال نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔

وزیر آباد دولہا

اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ دلہا حافظ عمر کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی ہے۔ حافظ عمر کی اچانک موت سے خوشیوں سے بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں نوجوان نسل میں ہارٹ اٹیک کی بڑھتی ہوئی شرح حالیہ برسوں میں صحت کا مسئلہ بن گئی ہے، روایتی طور پر بوڑھے افراد سے وابستہ دل کے امراض اب نوجوانوں کی صحت پر اثر انداز ہو رہے ہیں، جنھیں ایسے قلبی خطرات سے نسبتاً محفوظ تصور کیا جاتا تھا۔

نئی نویلی دلہن کی بیوٹی پارلر میں ہارٹ اٹیک سے موت

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں میں دل کے دورے کے واقعات میں اضافے کی کئی وجوہ ہیں، جن میں پراسیسڈ فوڈز، الم غلم غذائیں، سیچوریٹڈ فیٹس، اور چینی سے بھرپور خوراک شامل ہیں، متوازن غذا کی اہمیت اور دل کی صحت پر اس کے اثرات کے بارے میں آگاہی کا فقدان ہے، جس کی وجہ سے خوراک کی خراب عادتیں پیدا ہوتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق جدید سہولتوں کے ساتھ ساتھ ڈیسک تک محدود ملازمتیں اور کمپیوٹر یا موبائل کے زیادہ استعمال میں اضافے سے بھی نوجوان نسل میں دل کی صحت سے متعلق مختلف عوامل نے جنم لیا ہے۔ جب کہ باقاعدہ جسمانی سرگرمی کی کمی اور موٹاپا، ہائی بلڈ پریشر اور ہارٹ اٹیک جیسے امراض کا راستہ کھولتے ہیں۔

ڈیفنس اور کلفٹن میں منشیات فروشی کیخلاف چھاپے، 27 افراد گرفتار

0
نامور فلمساز رام گوپال ورما کو قید کی سزا ہوگئی

کراچی کے پوش علاقوں میں منشیات کی فروخت اور استعمال کے خلاف پولیس نے ڈیفنس اور کلفٹن کے چائے خانوں، کافی شاپس اور عوامی مقامات سے 27 افراد کو حراست میں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے پوش علاقوں میں منشیات کی فروخت اور اس کے استعمال کو روکنے کیلئے پولیس نے کارروائیاں کیں۔

گرفتار ہونے والوں میں مطلوب منشیات فروش نواز عرف بھولا اور مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم یاسین شاہ ولد شاہنواز بھی شامل ہیں۔

بخاری، بدر کمرشل، راحت اور سحر کمرشل میں قائم ہوٹلوں کی چیکنگ کے دوران حراست میں لئے گئے مشکوک افراد کو تھانے منتقل کر کے کوائف کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ کراچی کے مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں تحقیقات کے نتیجے میں پولیس کو شہر میں منشیات فروشی سے متعلق متعدد انکشافات ہوئے ہیں۔

اس سلسلے میں مشہور ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے سمیت 4 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ساجد حسن کے بیٹے سے بھاری مقدار میں لاکھوں مالیت کی منشیات بھی برآمد ہوئی۔

چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت ٹاکرے کا رنگ پاکستانی سیاست پر بھی چڑھ گیا

0
پاک بھارت ٹاکرا

چیمپئنز ٹرافی میں آج روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت مدمقابل ہیں اس بڑے مقابلے کا رنگ پاکستانی سیاستدانوں پر بھی چڑھ گیا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج میزبان اور دفاعی چیپمپئن پاکستان اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف دبئی کے اسٹیڈیم میں میدان میں اتر رہا ہے۔ پاک بھارت میچ کی گرم جوشی نے صرف عام شائقین نہیں بلکہ سیاست کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

پاکستانی وزرا اور سیاستدانوں نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج پاک بھارت میچ ہے جس میں ہماری نیک خواہشات اپنی قومی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ کھلاڑی جم کر اور کھل کر کھیلیں۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آج ایک تاریخی میچ ہوگا۔ پوری قوم کی دعا ہے کہ آج کا میچ پاکستان ٹیم ہی جیتے۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے قومی ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ سے شکست کو بھلا کر روایتی حریف بھارت کے خلاف نئے جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں اور 2017 کے فائنل والی پرفامنس دہرا کر شکستوں کو ماضی کا قصہ بنا دیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان ٹیم کم بیک کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ فاسٹ بولرز سے توقعات ہیں کہ وہ بھارتی بلے بازوں کو بڑا اسکور کرنے سے روکیں گے۔ شاہین بھی یہ ذہن نشین کرلیں کہ بھارت کے خلاف میچ میں ایک بڑی پرفارمنس آپ کو ہیرو بنا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ سے 60 رنز سے شکست دی جب کہ بھارت بنگلہ دیش کو ہرا چکا ہے۔ قومی ٹیم کو اپنے اعزاز کے دفاع اور ایونٹ میں رہنے کے لیے آج کے میچ میں بڑے مارجن سے فتح ضروری ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا ریکارڈ روایتی حریف کے خلاف اچھا ہے۔ دونوں ٹیموں نے میگا ایونٹ میں پانچ میچ کھیل رکھے ہیں۔ پاکستان نے تین جب کہ بھارت نے دو میچ جیتے ہوئے ہیں۔

گرین شرٹس نے گزشتہ ایونٹ کے فائنل میں بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

بھارت منشیات کا مرکز، عالمی اداروں اور میڈیا آؤٹ لیٹس نے حیران کر دیا

0
بھارت منشیات نائیجیریا

بھارت سے منشیات کی عالمی اسمگلنگ عروج پر ہے، جس کی وجہ سے لاکھوں زندگیاں خطرے میں پڑ چکی ہیں، ڈی ڈبلیو نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ بھارت ہمیشہ سے منشیات کی اسمگلنگ کا مرکز رہا ہے، اور بھارت سے منشیات اسمگلنگ کے راستے اور طریقے مزید جدید ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی اینٹی ڈرگ ایجنسی UNODC کے مطابق بھارت منشیات اور کیمیکل اسمگلنگ کا بڑا مرکز ہے، منشیات کی میانمار سے وسطی امریکا اور افریقہ تک فراہمی جاری ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے افیون کی ترسیل سے ہزاروں زندگیاں تباہ ہو رہی ہیں، بھارت سے جاری منشیات اسمگلنگ صحت عامہ کے بحران کو بڑھا رہی ہے، بھارت بین الاقوامی سطح پر وسطی افریقہ کو منشیات فراہم کرتا ہے۔

نائیجیریا کی منشیات کنٹرول ایجنسی نے 2023 میں بھارت سے سپلائی پر کارروائی کی تھی، منشیات کنٹرول ایجنسی نے بھارت سے اسمگل 100 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی افیون ضبط کی تھی۔ بی بی سی کے مطابق نائیجیریا کی ایجنسی نے ٹراماڈول ضبط کیے جو نشہ آور دواؤں کے طور پر استعمال ہوتے ہیں، نائیجیریا میں 40 لاکھ سے زائد افراد بھارت سے اسمگل افیون استعمال کر رہے ہیں۔

منشیات کنٹرول ایجنسی اہلکار کا کہنا ہے کہ بھارت سے آنے والی افیونی ادویات نائیجیریا میں بڑا مسئلہ بن چکی ہیں، 2018 میں حکومت نے افیونی ادویات کی فروخت اور بھارت سے درآمد پر پابندی لگائی تھی، تب سے اب تک سرحد پار سے مزید افیونی ادویات کی اسمگلنگ جاری ہے، بھارت سے افیون گھانا اسمگل کی جاتی ہیں اور پھر گھانا کی سرحد سے نائیجیریا پہنچتی ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق گھانا کا شہر تمالی بھی بھارت سے اسمگل شدہ افیون کا سب سے بڑا شکار ہے، صحافی یحییٰ مسعود کہتے ہیں کہ منشیات پورے خاندانوں اور ملک کے باصلاحیت افراد کو تباہ کر رہی ہیں، افیون سانس کے مسائل کا سبب جب کہ زیادہ مقدار جان لیوا ہو سکتی ہے، افیون کی قسم ٹفرادول خطرناک ترین منشیات میں شامل ہے اور پہلا انجکشن ہی جان لیوا ہو سکتا ہے۔

وانا ایگریکلچر پارک: حکومت کیوں اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھاتی؟

0
وانا ایگریکلچر پارک: حکومت کیوں اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھاتی؟

جنوبی وزیرستان میں وانا ایگریکلچر پارک صوبائی حکومت کی عدم توجہ کے باعث ناکارہ ہو چکا ہے۔ سال 2017 میں 350 کنال اراضی پر بننے والے اس پارک پر اربوں روپے خرچ کیے گئے، یہ پارک 2017 سے 2021 تک ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول میں رہا جس میں سبزیوں اور میوہ جات کے لیے کولڈ اسٹوریج، چلغوزہ پروسیسنگ پلانٹ اور متعدد دکانوں سمیت ایک بڑی منڈی قائم کی گئی تھی۔

یہاں سے پورے پاکستان کو سبزیاں اور خشک میوہ جات سپلائی کیے جاتے تھے۔ زمینداروں اور کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ 2021 تک ضلعی انتظامیہ اس ایگری پارک کی تمام ذمہ داری سنبھالے ہوئے تھی، لیکن اس کے بعد سابق وزیر اعلیٰ اور صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پر اسے محکمہ زراعت کے حوالے کر دیا گیا۔

ایگری پارک تقریباً دو سال سے غیر فعال ہے۔ یہ مسئلہ اعظم ورسک منڈی اور وانا بازار منڈی کی عدم منتقلی کے باعث پیدا ہوا ہے۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ ایگریکلچر ایکسٹینشن کے ساتھ تعاون کرے اور ضلع میں موجود چھوٹی منڈیوں کو یہاں منتقل کرے تاکہ اسے دوبارہ بحال کیا جا سکے۔

محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی جانب سے انہیں کسی قسم کا تعاون فراہم نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مختلف مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

مقامی افراد نے کئی بار شکایات درج کروائیں لیکن کسی نے بھی اس پر ردعمل ظاہر نہیں کیا، اسی وجہ سے فروٹ منڈی اور دیگر کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

ایگری پارک کا مسئلہ یہ ہے کہ جب یہ قائم ہوا تو اسے ایک پرائیویٹ کمپنی (ٹھیکیدار) کے سپرد کیا گیا جس میں سرکاری اہلکار بھی ملوث تھے۔

تقریباً ایک ارب بیس کروڑ روپے کا منافع ہوا اور کہا گیا کہ یہ رقم وانا کے ترقیاتی کاموں پر خرچ کی جائے گی لیکن یہ رقم ذاتی مفادات کی نظر ہوگئی۔

پوپ فرانسس کی طبعیت مزید بگڑ گئی

0
پوپ فرانسس

کیتھلک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی طبعیت مزید بگڑ گئی ہے۔

روئٹرز کے مطابق ویٹیکن کی جانب سے ہفتے کے روز کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کی صحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید خراب ہوئی ہے اور ان کی حالت نازک ہے۔

ویٹیکن کے مطابق پوپ فرانسس کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے، پلیٹلیٹس کم ہونے پر انھیں خون بھی لگایا گیا ہے، 88 سال کے پوپ فرانسس کو ڈبل نمونیا تشخیص ہوئی تھی، اور وہ 14 فروری سے اسپتال میں داخل ہیں۔

ویٹیکن نے پوپ فرانسس کی صحت پہلی بار ’’تشویش ناک‘‘ قرار دی ہے، اور کہا کہ انھیں اضافی آکسیجن اور خون کی منتقلی کی ضرورت ہے۔

ویٹیکن کے مطابق فرانسس کو صبح کے وقت دمے کی طرح سانس رکنے کا دورہ پڑا، جس کے لیے انھیں ’’ہائی فلو آکسیجن‘‘ دینی پڑی، پوپ کی حالت بدستور تشویش ناک ہے، اور وہ خطرے سے باہر نہیں ہیں، تاہم انھوں نے یہ دن بھی کرسی پر بیٹھ کر گزارا، حالاں کہ وہ کل سے زیادہ تکلیف میں ہیں۔

معاہدے کی خلاف ورزی : اسرائیل نے 620 فلسطینیوں کی رہائی ملتوی کردی

0
اسرائیل

تل ابیب : حماس کی جانب سے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے باوجود بدلے میں اسرائیل  نے 620 فلسطینیوں کی طے شدہ رہائی ملتوی کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طے شدہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

دفتر سے جاری بیان کے مطابق جب تک کہ اگلے یرغمالیوں کی رہائی کی ضمانت نہیں دی جائے گی جب تک فلسطینی قیدیوں کو رہا نہیں جائے گا۔

اس بیان کے ردعمل میں حماس رہنماؤں کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت اسرائیل کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کو طے شدہ وقت پر رہا نہ کرنا جنگ بندی معاہدے کی واضح خلاف ورزی” ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حماس نے پہلے مرحلے میں طے شدہ تمام چھ اسرائیلی یرغمالیوں کو آزاد کر دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی اس وقت تک مؤخر کی ہے جب تک ہمارے اگلے قیدیوں کی رہائی عزت کو مجروح کرنے والی تقریبات کے بغیر نہیں ہوتی۔

علاوہ ازیں غزہ کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کی جنگ میں اب تک 48,319 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 111,749 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حکومت کے میڈیا دفتر نے اموات کی تعداد کم از کم 61,709 بتائی ہے اور کہا ہے کہ ہزاروں فلسطینی جو ملبے تلے دبے ہیں، انہیں مردہ تصور کیا جا رہا ہے۔

7 اکتوبر 2023 کے حماس کے حملوں میں اسرائیل میں کم از کم 1,139 افراد ہلاک ہوئے اور 200سے زائد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

نشئی بیٹوں نے مجھے در بدر کردیا، بوڑھا باپ بلک بلک کر رو پڑا، ویڈیو

0
منشیات

گزشتہ سے پیوستہ

ٹیم سرعام کی اینٹی نارکوٹکس اینڈ کرائم کنٹرول سوشل اوئیرنیس فاؤنڈیشن اور نیو کراچی پولیس کے ساتھ منشیات کے عادی افراد کیخلاف کارروائی میں نشہ کرنے والی خواتین بھی دھرلی گئیں، ایک بوڑھا شخص اپنے بیٹوں کا ذکر کرکے رو پڑا۔

ٹیم سرعام نے ایک ایسی خاتون کو پکڑا جو ایک مچھر دانی کے اندر پردے میں بیٹھ کر نشہ کررہی تھی، اس عورت کے قبضے سے سگریٹ کا پیکٹ بھی برآمد ہوا جس میں منشیات سے بھری سگریٹ اور لائٹرز موجود تھے۔ کارروائی کے دوران وہ عورت مسلسل رونے کا ڈرامہ کرتی رہی۔

اس دوران ٹیم سرعام کے پاس ایک بڑی عمر کا شخص آیا جس کے چہرے پر غربت اور پریشانی واضح طور پر عیاں تھی، اس نے بتایا کہ اس منشیات نے میرے گھر کو تباہ کردیا، میرے نشئی بیٹوں نے میرا گھر بیچ کر بڑھاپے میں مجھے دربدر کردیا اب وہ نشہ کرکے ادھر اُدھر پڑے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا میں 20 کروڑ سے زائد افراد منشیات کے نشے کے عادی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق منشیات کا استعمال دنیا بھر میں سب سے زیادہ امریکا میں ہوتا ہے۔ ہیروئن کے استعمال میں تعداد کے حوالے سے ایشیا سرفہرست ہے۔

اس وقت پوری دنیا میں منشیات کی سب سے زیادہ مانگ یورپ میں ہے۔ جہاں تقریباً 75 فیصد لوگ ذہنی دباؤ اور دیگر امراض سے وقتی سکون حاصل کرنے لیے منشیات کا سہارا لیتے ہیں۔

وطن عزیز پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال بھنگ، حشیش، چرس، ہیروئن اور شراب کی صورت میں کیا جاتا تھا جس نے اب مزید جدت اختیار کرلی ہے۔

منشیات کے عادی افراد کی پولیس کو دیکھ کرڈرامہ بازیاں : ویڈیو

0

شہر کی گلی کوچوں، فٹ پاتھوں اور نالوں کے اندر بیٹھے منشیات کے عادی افراد نہ صرف اپنے لیے بلکہ نئی نسل کیلیے بھی کسی خطرے سے کم نہیں۔

ایسے منشیات کے عادی افراد جو دیکھنے میں بہت کمزور اور لاغر دکھائی دیتے ہیں اپنا نشہ پورا کرنے کے بعد ان میں اتنی طاقت آجاتی ہے کہ اچھا خاصا بندہ بھی ان کو بھاگتے ہوئے نہیں پکڑ پاتا۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سر عام میں ان منشیات کے عادی افراد کیخلاف ان کی پناہ گاہوں پر  ایک آپریشن کیا گیا جس میں اینٹی نارکوٹکس اینڈ کرائم کنٹرول سوشل اوئیرنیس فاؤنڈیشن اور تھانہ نیو کراچی کے عملے نے بھرپور تعاون کیا۔

منشیات کے عادی یہ افراد علاقوں میں چھوٹی چھوٹی چوریوں کے ساتھ فلیٹوں کے نیچے اور گھروں کے باہر کھڑی موٹرسائیکلوں کو بھی چرا کر لے جاتے ہیں اور کھول کر اس کے پرزے کباڑیوں کو بیچ دیتے ہیں۔

اس موقع پر نیو کراچی میں سندھ گورنمنٹ اسپتال کے عقب میں واقع ایک پلاٹ پر ان افراد کو پکڑنے کیلیے کارروائی کا آغاز کیا گیا، اس جگہ یہ لوگ منشیات کی خرید و فروخت کا کام بھی کرتے ہیں۔ ان نشئی افراد کے ساتھ ،منشیات فروش بھی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

پولیس کو دیکھ کر ان لوگوں نے بھاگنے کی کوشش کی تاہم زیادہ تر پکڑے گئے جنہیں ایک گاڑی میں بھر کر تھانے منقتل کردیا گیا۔

ٹیم سر عام کو کارروائی کے دوران ایک ایسے نشئی سے ملنے کا بھی موقع ملا جو بے ہوش ہونے کی زبردست ایکٹنگ کررہا تھا پولیس کو دیکھتے ہیں پہلے تو اس نے بھاگبے کی کوشش کی لیکن جب دیکھا کہ اب جان بچانا مشکل ہے تو بے سدھ ہوکر زمین پر ہی لیٹ گیا۔

نوٹ : رپورٹ کی مزید تفصیلات اگلی خبر میں ملاحظہ کریں

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا میں 20 کروڑ سے زائد افراد منشیات کے نشے کے عادی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق منشیات کا استعمال دنیا بھر میں سب سے زیادہ امریکا میں ہوتا ہے۔ ہیروئن کے استعمال میں تعداد کے حوالے سے ایشیا سرفہرست ہے۔

اس وقت پوری دنیا میں منشیات کی سب سے زیادہ مانگ یورپ میں ہے۔ جہاں تقریباً 75 فیصد لوگ ذہنی دباؤ اور دیگر امراض سے وقتی سکون حاصل کرنے لیے منشیات کا سہارا لیتے ہیں۔

وطن عزیز پاکستان میں بطورِ منشیات سب سے زیادہ استعمال بھنگ، حشیش، چرس، ہیروئن اور شراب کی صورت میں کیا جاتا تھا جس نے اب مزید جدت اختیار کرلی ہے۔

خود کلامی کرنا کس ذہنی مرض کی علامت ہے؟ تحقیق

0
خود کلامی

اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ کچھ لوگ بے دھیانی میں خود کلامی کرتے ہیں، بظاہر یہ عمل غیر معمولی سا لگتا ہے، لیکن یہ کوئی مرض یا بری بات نہیں، اس کے کئی فوائد بھی ہیں۔

خود کلامی ایسی عادت نہیں جو بڑھ کر لت بن جائے یا ذہنی مرض کی علامت ہو، بعض لوگوں میں یہ عادت توقعات سے زیادہ عام ہوتی ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق خیالات کو زبانی طور پر بیان کرنے سے دماغ کے مختلف حصے متحرک ہوتے ہیں، جس سے وضاحت مسئلہ حل کرنے کی مہارت اور فیصلہ کرنے میں بہتری آتی ہے۔

Talk To Yourself

یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ خود سے باتیں کرنا کسی ذہنی بیماری کی علامت تو نہیں؟

اس حوالے سے دماغی امراض کے ماہر ڈاکٹر لورا ایف ڈیبنی کا اس بارے میں کہنا ہے کہ خود سے باتیں کرنا نارمل اور بہت عام ہوتا ہے، یہ عمل جذباتی توازن بہتر بناتا ہے، منفی جذبات کو کم کرکے اضطراب اور تناؤ میں کمی کا باعث بنتا ہے۔

دی آرٹ آف ٹاکنگ ٹو یورسیلف کی مصنفہ ویرونیکا ٹوگالیوا کے مطابق ‘سچ تو یہ ہے کہ ہم سب ہی اپنے آپ سے باتیں کرتے ہیں۔

ہوسکتا ہے کہ لوگوں کے سامنے اس طرح اونچی آواز میں بات کرنا عجیب لگے، مگر ہم سب ہی اپنے ذہنوں میں ایسا کرتے ہیں، جو اپنی روزمرہ کی زندگی کے کاموں اور چیزوں کی وضاحت کے لیے کرتے ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ خود سے باتیں کرنے سے سوچنے کا زیادہ منطقی زاویہ حاصل ہوتا ہے، جو چیلنجز سے نمٹنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔خود کلامی نہ صرف ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بناتی ہے بلکہ مسائل حل کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

ماہرین کے خیال میں خود کلامی کو ذہنی دھیان یا ہوشیاری سے بھی جوڑا جاسکتا ہے، ان کے بقول مشکل وقت میں ہمارا ذہن ہمیں تاریکی کی جانب لے جاسکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مثبت انداز سے خود کلامی کو عادت بنانا اس سے بچنے کے لیے ایک اچھی مشق بھی ہوسکتی ہے۔