ہوم بلاگ صفحہ 11763

پختونخواہ میں یونیورسٹیز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا کام شروع

0

پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ میں جامعات کو سولرائز کرنے پر کام شروع کردیا گیا، یونیورسٹی آف انجینیئرنگ پشاور کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف انجینیئرنگ پشاور میں جامعہ کی سولرائزیشن سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ کے معاونین خصوصی کامران بنگش، حمایت اللہ اور وائس چانسلر نے شرکت کی۔

اجلاس میں جامعہ کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

معاون خصوصی کامران بنگش کا کہنا تھا کہ دیگر 9 جامعات کو بھی یو ای ٹی ماڈل پر سولرائز کریں گے، وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں جامعات مضبوط بنانا ہمارا مشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ سولرائزیشن سے جامعات دیرپا مالی خود مختاری کی جانب جائیں گی، سولرائز کرنے سے جامعہ کو 9.5 ملین روپے سالانہ بچت ہوگی۔

کامران بنگش کا مزید کہنا تھا کہ یو ای ٹی سولرائزیشن کے لیے انرجی سپلائی کمپنی ماڈل اپنائیں گے، 6 مہینے کی مدت میں یو ای ٹی سولرائزیشن مکمل ہوگا۔

سعودی شہریوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار پر قانون کی تلوار لٹک گئی

0

ریاض: سعودی عرب میں مقامی شہریوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کے گرد قانون کا گھیرا مزید تنگ کرنے کیلئے چار رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہریوں کے نام پر تارکین وطن مملکت میں اپنا کاروبار کرتے ہیں اور یہ عمل غیرقانون ہے جس کے خاتمے پر مامور ادارے نے کہا ہے کہ اب خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

یہ کمیٹی وزارت تجارت، وزارت سرمایہ کاری، وزارت افرادی قوت اور منفرد اقامہ سینٹر کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔ کمیٹی اصلاح حال کے امیدواروں سے درخواستیں وصول کرکے غیرقانونی کاروبار کو قانونی بنانے کے لیے اقدامات کرے گی، سعودی شہریوں کے نام سے غیرقانون کاروبار کرنے والوں کو اصلاح حال کی مہلت دی گئی ہے۔

متعلقہ ادارے نے کہا ہے جو شہری اور غیرملکی اپنے کاروبار سے متعلق اصلاح حال کے خواہش مند ہیں وہ آن لائن اپنی درخواست دائر کرسکتے ہیں جس پر خصوصی کمیٹی نظرثانی کرے گی۔

ورکنگ کمیٹی 90 دن کے اندر درخواست کو نمٹا کر قانون کے مطابق استوار کرے گی۔

خیال ہے کہ سعودی عرب میں 23 اگست 2021 تک مقامی شہریوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کی اصلاح کی مہلت دی گئی ہے، جس کے بعد سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اناڑی ڈاکو کو لینے کے دینے پڑگئے

0

نئی دہلی : اسلحے کے زور پر دکاندار کو لوٹنے والا اناڑی ڈاکو مشکل میں پھنس گیا، دکاندار نے پھرتی دکھاتے ہوئے لیٹرے کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکو پر فائرنگ کا واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع جھجر میں پیش آیا، جہاں ایک شخص نے دکان میں داخل ہوکر لوٹ مار کرنے کی کوشش کی، جو اسے مہنگی پڑگئی۔

ڈاکو نے اسلحے کے زور پر دکاندار کو لوٹنا چاہا لیکن بندوق میں گولی پھنس گئی، موقع کو غنیمت جانتے ہوئے دکاندار نے اپنی پستول نکال پر ڈاکو پر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں مسلح شخص کے ہاتھ اور کمر میں گولی۔

دکان کے مالک دھرمیندر نے پولیس کو مطلع کیا، اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر زخمی ڈاکو کو اسپتال منتقل کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کا آغاز کردیا۔

اسلحے کے لائسنس کے اجرا کے حوالے سے بڑا فیصلہ

0

لاہور : پنجاب حکومت نے اسلحے کے لائسنس کے اجرا کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اسلحہ لائسنس اجرا کا عمل ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کرنے کی تجویز منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے قانون کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں مختلف محکموں کے 20 ایجنڈا امور پر بحث کی گئی اور پنجاب میں اسلحہ لائسنس اجراکاعمل ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کرنے کی تجویز منظور کرلی گئی۔

اجلاس میں ای چالان کا جرمانہ بڑھانے اور پینلٹی پوائنٹس سسٹم متعارف کرانے کی تجویزپراتفاق کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی باربارخلاف ورزی پرڈرائیونگ لائسنس کی ضبطی وبحالی کی تجویز بھی منظور کر لی گئی۔

اجلاس میں لاہورٹرانسپورٹ کمپنی کو پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں ضم کرنےکی تجویز منظور کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ گاڑیوں کی انسپکشن ،فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجرا کی تجویز سے اتفاق کیا گیا۔

وزیر قانون پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں شمسی توانائی پرمبنی ڈرپ اینڈسپرنکلراریگیشن سسٹم معاہدہ طے کرنے، ماہی پروری کیلئےپنجاب فشریز آرڈیننس 1961میں متعدد ترامیم کی اور سیکریٹری خزانہ افتخار ساہو کی بطور ڈائریکٹر بینک آف پنجاب نامزدگی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں پنجاب پمنشن اینڈ جی پی فنڈ کے قانون میں ترمیم ، کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نئے ارکان کی نامزدگی اور پنجاب ماڈل بازارکمپنی کوپنجاب سہولت بازاراتھارٹی میں بدلنے کی تجویز منظور کرلی گئی۔

کابینہ کمیٹی برائے قانون کے اجلاس میں پنجاب مفت ولازمی تعلیم ترمیمی بل2020 کی تجویز مزید غور کے لیے ملتوی کرتے ہوئے پنجاب سکھ میریج ترمیمی ایکٹ 2021 کا مسودہ مزید غورکیلئےذیلی کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

سیاسی سرگرمیاں عروج پر، وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا

0

اسلام آباد : وزیراعظم  عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں عمران خان پارٹی اور اتحادی جماعتوں کو حالیہ فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ،اجلاس شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، جس کیلئے تحریک انصاف کے ارکان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

اجلاس میں وزیراعظم اجلاس میں پارٹی اور اتحادی جماعتوں کو حالیہ فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ارکان کو قومی اسمبلی اجلاس تک اسلام آباد نہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

گذشتہ روز قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں شفافیت برقرار نہ رکھنے پر الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے اور شو آف ہینڈ کے ذریعے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر اراکین نے عدم اعتماد کیا تو اپوزیشن بینچ پر بیٹھ جاؤں گا۔

یاد رہے صدرمملکت نے قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہفتے کی دوپہر طلب کرلیا ہے ، جس میں وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

بھارتی شہری نے خود کو گولی مار کر پڑوسیوں کو پھنسا دیا

0

نئی دہلی: بھارت میں ایک شخص نے غلطی سے اپنے گھٹنے پر گولی مار لی اور پوچھ گچھ سے بچنے کے لیے جعلی کہانی بنا کر پڑوسی لڑکوں پر اس کا الزام دھر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی ہی چلائی گولی سے حادثاتی طور پر زخمی ہونے والے شخص کا نام سجیت کمار ہے اور وہ بس ڈرائیور ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کی رات پولیس ہیلپ لائن پر کال آئی جس میں سجیت کمار نے کہا کہ وہ اپنے گھر کے قریب موجود پارک کے پاس کھڑے سگریٹ پی رہے تھے کہ 2 لڑکے موٹر سائیکل پر آئے اور معمولی سی بات پر ان کے بائیں گھٹنے پر گولی مار کر فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سجیت کمار اسپتال میں ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ڈپٹی کمشنر پولیس نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کے دوران سجیت کمار سوالات کا درست طریقے سے جواب نہیں دے سکے اور معاملے کو دوسری جانب لے جانے کی کوشش کی۔

انہوں نے بتایا کہ عینی شاہدین نے بھی کسی طرح کی فائرنگ کا کوئی واقعہ نہیں دیکھا اور جہاں واقعہ ہوا وہاں سے خون کے نشانات بھی نہیں ملے۔

کمشنر کے مطابق پولیس کی تفتیش اور لڑکوں کے بیان سے یہ بات سامنے آئی کہ سجیت کمار کے پاس پستول تھا، جو اس نے صبح پڑوسی لڑکوں کو بھی دکھایا، بعد میں جب وہ پستول لے کر اپنے کمرے میں گئے تو اس کے بعد زخمی گھٹنے کے ساتھ باہر نکلے۔

پڑوس کے انہی لڑکوں نے اسے مدد کی پیشکش کی تو انہوں نے انکار کر دیا۔

پولیس نے بعد ازاں سجیت کمار کی بیوی کو بھی ان کے رشتے دار کے گھر سے گرفتار کرلیا۔

سجیت کی اہلیہ نے بعد میں پولیس کو اپنے بیان میں کہا کہ ان کے شوہر نے غلطی سے خود کو گولی مار لی تھی اور پستول انہوں نے اپنے کسی دوست یا رشتے دار سے لیا تھا، انہوں نے اپنے شوہر کو بچانے کے لیے اس کی ہدایت پر یہ سب کیا۔

پولیس نے پستول بھی برآمد کر لیا جو سجیت کمار کی بیوی نے اپنے رشتے دار کے اسکوٹر میں چھپا رکھا تھا۔

پولیس نے سجیت کمار کے خلاف آرمز ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کر لی ہے جبکہ اس سے پہلے بھی وہ قتل اور غیر قانونی اسلحہ کے کیسز میں ملوث رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے کا اقدام غیرآئینی قرار دے دیا

0

لاہور : مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے کا اقدام غیرآئینی قرار دے دیا اور کہا آرٹیکل91 کے تحت کل ہونیوالا قومی اسمبلی اجلاس غیر قانونی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہرسندھو نے وزیر اعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے کے اقدام کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہاصدرلکھیں کہ وزیراعظم ایوان کااعتمادکھوبیٹھےہیں توووٹ لیاجاسکتا، وزیراعظم نے اجلاس بلایا ہے وہ آئین کےمطابق غیرقانونی ہے، آرٹیکل91کےتحت کل ہونیوالاقومی اسمبلی اجلاس غیرقانونی ہے۔

یاد رہے صدرمملکت نے قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہفتے کی دوپہر طلب کرلیا ہے ، جس میں وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

قومی اسمبلی 341 کے ایوان میں حکومت کو 181ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہے، اعتماد کے ووٹ میں کامیابی کیلئے وزیراعظم عمران خان کو 172 ارکان کی حمایت درکار ہوگی، اعتماد کے ووٹ کے لیے اوپن بیلیٹنگ ہوگی۔ڈویژن کے ذریعے وزیراعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔

گذشتہ روز قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں شفافیت برقرار نہ رکھنے پر الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے اور شو آف ہینڈ کے ذریعے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر اراکین نے عدم اعتماد کیا تو اپوزیشن بینچ پر بیٹھ جاؤں گا۔

سعودی عرب اپریل میں کیا کرنے جارہا ہے؟ بڑا اعلان

0

ریاض: خام تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی تنظیم ’اوپیک پلس’ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب اپریل 2021 میں بھی یومیہ ایک ملین بیرل تیل کم نکالے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے خیر سگالی کے طور پر اپریل کے دوران بھی تیل کی پیداوار میں مزید 10لاکھ بیرل کی کمی میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی حکومت نے اپیک پلس کے ممبران کو اپنے اس فیصلے سے آگاہ کردیا۔

اوپیک پلس کا کہنا ہے کہ خیرسگالی کے طور پر مملکت کے فیصلے سے تیل کے مسائل حل کرنے میں معاونت ملے گی۔ سعودی حکومت کی اس حکمت عملی سے تیل کے نرخ 5 فیصد بڑھے ہیں۔

سعودی عرب نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کو خبردار کردیا

سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ تیل کوٹے میں توسیع کا معاہدہ عالمی منڈی میں تیل کی بہتری کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ جمعرات کو اوپیک پلس کے وزرا کا 14 واں اجلاس ہوا جس میں تیل پیداوار میں کمی کا معاہدہ کیا گیا جس کے بعد 1 بیرل خام تیل کی قیمت میں 3 ڈالر کی بڑھوتی ریکارڈ کی گئی۔

این اے 75 ڈسکہ کے نتائج پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

0

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں این اے 75 ڈسکہ کے نتائج پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا ، جس میں کہا ضمنی الیکشن کالعدم قرار دے کر نیا الیکشن کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی امیدوارعلی اسجد نے این اے 75 ڈسکہ کے نتائج پر الیکشن کمیشن کے فیصلہ کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

علی اسجد کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ضمنی الیکشن کالعدم قرار دے کر نیا الیکشن کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور 19فروری کےاین اے75ڈسکہ کےانتخابی نتائج جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

یاد رہے الیکشن کمیشن نے این اے75 کا ضمنی انتخاب کالعدم قرار دیتے ہوئے 18 مارچ کو تمام پولنگ ‏‏اسٹیشنز پر ری پولنگ کا حکم دیا تھا۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ حلقے میں شفافیت کو مدنظر نہیں رکھا گیا، فائرنگ،ہلاکتوں کیساتھ امن ‏‏وامان کی خراب صورتحال رہی، خراب صورتحال کے باعث ووٹرز کیلئے ہراسمنٹ کا ماحول پیداہوا، ‏‏جس سے نتائج کےعمل کو مشکوک اورمشتبہ بنایا گیا۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب کالعدم قرار دیے جانے کے الیکشن ‏کمیشن کے فیصلہ کو چیلنج کرنےکی منظوری دیتے ہوئے عثمان ڈار اور قانونی ٹیم کوعدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

کویت میں بینکوں کے اوقات کار تبدیل

0

کویت سٹی: کویت میں اگلے ہفتے سے جزوی کرفیو کے نفاذ کے بعد بینکوں کے اوقات کار بھی تبدیل کردیے جائیں گے، اس حوالے سے سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔

کویتی میڈیا کے مطابق کویت بینکنگ ایسوسی ایشن نے کرفیو کے دوران بینکوں کے کام کرنے کے اوقات کار جاری کردیے ہیں۔

بینکنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ کویت بینکنگ ایسوسی ایشن نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں جزوی کرفیو کے دوران مقامی بینکوں کے اوقات کار کی وضاحت کی گئی ہے۔

سرکلر میں کہا گیا کہ آئندہ اتوار سے ملک میں جزوی پابندی کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہوجائے گا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بینکوں کے اوقات کار میں کمی کردی گئی ہے۔

صنعتی اور سرمایہ کاری والے علاقوں میں واقع شاخوں میں دوپہر 2 بجے تمام بینک اپنا کام روک دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بینک نجی شعبے میں کام کی جگہ پر ملازمین کی تعداد کو محدود کرنے کے کابینہ کے فیصلے کی پاسداری کریں گے، ایک ہی عمارت میں ہر تنظیمی یونٹ کے اندر ملازمین کی کل تعداد کے 50 فیصد سے زائد نہیں ہوگی۔