ہوم بلاگ صفحہ 11764

ایوان بالا میں سینٹ الیکشن پر صدارتی آرڈیننس کے خلاف قرارداد پیش

0

اسلام آباد: اوپن بیلٹ پر صدارتی آرڈیننس کے خلاف راجہ ظفر الحق نے ایوان بالا میں قرارداد پیش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق آج اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کیے جانے والے سینیٹ اجلاس میں وقفے کے بعد اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ الیکشن کے لیے لائے جانے والے صدارتی آرڈیننس کے خلاف قائد حزب اختلاف ظفر الحق نے قرارداد پیش کی۔

راجہ ظفر الحق نے کہا اس قرارداد کا مقصد انتخابات کا قانون کے مطابق انعقاد ہے، حکومت نے سپریم کورٹ سے رابطہ کیا ہے، ابھی سپریم کورٹ نے رائے بھی نہیں دی اور صدارتی آرڈیننس جاری کر دیا گیا، اب ہم کشمکش میں ہیں، کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور نہ وقت ہے، صدارتی آرڈیننس نے سب کو مشکل میں ڈال دیا ہے، آئین کے مطابق خفیہ بیلٹنگ سے الیکشن ہونا چاہیے۔

سینیٹر رضا ربانی نے قرارداد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ آرڈیننس قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش نہیں کیاگیا، چیئرمین سینیٹ کی رولنگ ہے آرڈیننس فوری پیش کریں، اکتوبر سے جنوری 2021 تک یہ بل قائمہ کمیٹی میں رہا، بل ابھی بھی قائمہ کمیٹی میں زیر التوا ہے۔

سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ: رضا ربانی سے آرٹیکل 226 سے متعلق دلائل طلب

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا صدر عارف علوی نے آرٹیکل 89 کی خلاف ورزی کی ہے، ایسے صدر کے خلاف مواخذے کی قرارداد پر بحث کی جائے، آئین کی خلاف ورزی پر صدر کا احتساب ہونا چاہیے تھا، اداروں سپریم کورٹ اور پارلیمان کی سیاسی جماعت کے ایجنڈے کے لیے استعمال کی کوشش ہوئی۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ آرڈیننس کے اجرا پر صدر کے مواخذے کی بات درست ہے، اس ایوان پر یومیہ 4 کروڑ کا خرچ آتا ہے، اس طرح آرڈیننس جاری ہونا ہے تو پارلیمنٹ کو تالا لگا دیں، اگر آپ کی نیت ٹھیک ہے تو جائز طریقہ اپنائیں، آردیننس لانے کی بجائے پیسے وصول کرنے والوں کے خلاف جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے جواب دیا کہ یہ کہنا غیر واقعاتی بیان ہے کہ صدر نے غیر آئینی کام کیا، صدر کے خلاف سو بار مواخذہ لائیں، ناکامی ہوگی۔

رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ پی ایس ایل 6 کا آغاز

0

کراچی:‌پاکستان سپرلیگ کے چھٹے سیزن (پی ایس ایل 6) کا باقاعدہ آغاز رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا، جس میں نامور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ شاندار آتش بازی بھی کی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سپرلیگ6کی افتتاحی تقریب کا انعقاد استنبول میں ہوا جس کی ریکارڈنگ نیشنل اسٹیڈیم میں بیٹھے تماشائیوں نے بڑے پردے پر دیکھی۔ افتتاحی تقریب میں گلوکار عاطف اسلم، نصیبو لال، آئمہ بیگ اور عمران خان نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ حمیمہ ملک نے عمران خان کے گانے پر رقص کیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ کروناوبا کی وجہ سے میچز میں شائقین کی کم تعداد میں اسٹیڈیم آسکیں گے ، کراچی میں ہونے والے میچز میں ساڑھے 7 ہزار  جبکہ لاہور میں ہونے والے میچز میں 5 ہزار شائقین کو  اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 6 کے میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے، پی ایس ایل کی کامیابی کی اصل وجہ کرکٹ شائقین ہیں۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل عوام کی وجہ سے اب ایک بڑا برانڈ بن چکا ہے، پی ایس ایل کیلئےشائقین پرجوش ہیں، اُن کے جوش اور جذبے کو دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے۔ احسان مانی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان آنےوالےغیرملکی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

افتتاحی تقریب کے اختتام پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شاندار آتش بازی بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 میں کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، ملتان سلطانز،  اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں ٹرافی کے حصول کی جدو جہد کریں گی۔

پی ایس ایل 6 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ لیگ اکتیس روز جاری رہے گی جس کے دوران 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان سپرلیگ 2021 کا میلہ 22 مارچ تک جاری رہے گا،جس میں 6 ٹیمیں ٹرافی کے حصول کے لئے مدمقابل ہوں گی، ہرٹیم 10 میچ کھیلے گی اور ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل 6 کے پہلے مرحلے کے میچز 7 مارچ تک کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرا مرحلہ 10 مارچ سے لاہورمیں شروع ہوگا۔ ایونٹ کی 4 بہترین ٹیمیں پلے آف  کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

ظالم چچی نے دو کمسن بچوں کو تڑپا تڑپا کر موت کے گھاٹ اتار دیا

0
ظالم چچی

پرتاب گڑھ : بھارت میں سفاک عورت نے رنجش کی بنا پر اپنے دو کمسن بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمہ کو عمر قید وجرمانے کی سزا سنا دی۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع میں گزشتہ روز دو بچوں کی اندوہناک ہلاکت کا واقعہ پیش آیا، جس میں سفاک ملزمہ کرشنا نے اپنے بھتیجے 10سالہ شیوا کانت اوربھتیجی 8سالہ سپنا کو زہر دے کر مار ڈالا۔

پولیس کے مطابق وقوعہ کے روز دونوں بچے اسکول گئے تھے، روزانہ کی طرح اس روز بھی چچی کرشنا نے لنچ باکس تیار کرکے دیا تھا۔ دوپہر میں دونوں بچوں نے کھانا کھایا تو دونوں کی حالت تشویشناک ہوگئی جس پر اساتذہ بچوں کو اسپتال لے جارہے تھے کہ راستے میں ہی دونوں بچوں نے دم توڈ دیا۔

بچوں کے نانا شری ناتھ پٹیل نے پولیس کو بیان دے کر کرشنا پر زہر دے کر قتل کرنے کا الزام عائد کیا، پولیس نے تحقیقات کے بعد ملزمہ کو گرفتار کے مقدمہ درج کیا جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، بعد ازاں پولیس نے ملزمہ کو عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے جمعہ کے روز مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے وکلا کے دلائل سننے کے بعد اور ثبوتوں اور شواہد کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر ملزمہ کرشنا کو عمرقید و دس ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی۔

ویویک اوبرائے کو اہلیہ کے ساتھ بائیک کی سیر کرنا مہنگا پڑ گیا

0

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار ویویک اوبرائے کو اہلیہ کے ساتھ بائیک کی سیر کرنا مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار ویویک کے خلاف ویلنٹائن ڈے کے موقع پر بغیر ماسک اور ہیلمٹ کے اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل چلانے پر ممبئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ویویک اوبرائے نے ویلنٹائن ڈے پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ اہلیہ کے ہمراہ ماسک اور ہیلمٹ پہنے بغیر ممبئی کی سڑکوں پر موٹر سائیکل چلا رہے تھے۔

اداکار کی ویڈیو دیکھنے کے بعد انسٹاگرام صارفین نے ان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ویویک اوبرائے نے کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی عوام کو غلط پیغام دیا لہٰذا ان کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہئے۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد ممبئی کے جوہو پولیس اسٹیشن میں ویویک اوبرائے کے خلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی ہیلمٹ نہ پہننے پر 500 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست مہارشٹرا میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے مقامی پولیس ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کررہی ہے۔

سوشل میڈیا پر دوستی، لڑکی نے سکھر کے نوجوان کو کراچی بلا کر لوٹ لیا

0

کراچی: شہر قائد میں ایک جعل ساز لڑکی نے سوشل میڈیا پر دوستی کر کے سکھر سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کئی گئی دوستی کا عبرت ناک انجام سامنے آ گیا، ایک جعل ساز لڑکی نے سکھر کے نوجوان کو کراچی بلا کر لوٹ لیا۔

اس سلسلے میں پولیس نے بتایا کہ سکھر کا 17 سالہ نوجوان 5 روز قبل لڑکی کے بلانے پر کراچی چلا آیا تھا، نوجوان کے اہل خانہ کو شبہ ہوا کہ ان کے بیٹے کو کسی نے اغوا کر لیا ہے، اور وہ اس کی تلاش میں کراچی پہنچ گئے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ سترہ سالہ لڑکا اپنی گرل فرینڈ کو طارق روڈ پر شاپنگ کرا رہا تھا، جب اس کے اہل خانہ نے اسے زبردستی گاڑی میں بٹھانا چاہا تو لوگ اس کو اغوا کی واردات سمجھ بیٹھے، جس پر وہاں شہریوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔

پولیس کا بیان ہے کہ سکھر کے نوجوان کو دوستی کے جال میں پھانس کر لڑکی نے 70 ہزار روپے بٹورے اور موقع سے فرار ہو گئی، اس دوران پولیس متاثرہ لڑکے اور اس کے اہل خانہ کو شہریوں سے بچا کر فیروز آباد اسٹیشن لے آئی۔

پولیس نے بتایا کہ مبینہ جعل ساز لڑکی نوجوان سے مزید 30 ہزار روپے کا تقاضا کر رہی تھی، جب کہ وہ ستر ہزار کی شاپنگ پہلے ہی کرا چکا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان سے معلومات حاصل کر کے جعل ساز لڑکی کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

سینیٹ انتخابات، حکومت آرڈیننس کے ذریعے تبدیلی نہیں چاہتی، اپوزیشن مسئلہ بتائے، علی محمد خان

0

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے بتایا ہے کہ حکومت سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت کے سلسلے کو روکنا چاہتی ہے، اپوزیشن ہمیں مسئلہ بتائے کیونکہ ہم خود آرڈیننس کے ذریعے تبدیلی کے خواہش مند نہیں ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ’انصاف کا نظام اور سرعام احتساب تحریک انصاف کی بنیاد ہے، اگر ہم نعرے کو چھوڑ دیں گے تو کارکنان سوال کریں گے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے جاتے جاتے میثاق جمہوریت کیا، اُن کی خواہش تھی پر نوازشریف نے میثاق جمہوریت پر دستخط کیے مگر اب دونوں جماعتیں اس کی مخالف کررہی ہیں، جس کا مطلب دال میں کچھ کالا ہے۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ہم نے سینیٹ الیکشن شفافیت کو یقینی بنانا ہے، سیاست میں خرید و فروخت پی ٹی آئی کو سوٹ نہیں کرتی، ہمیں بتایاجائےمسئلہ کیا ہے کیونکہ ہم خود آرڈیننس کےذریعے تبدیلی لانا نہیں چاہتے۔

مزید پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں جاری

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتےہیں کہ سیاست میں خرید و فروخت کا سلسلہ فوری طور پر بند ہو تاکہ اراکین نیک نیتی کے ساتھ عوام اور ملک کی خدمت کریں۔

واضح رہے کہ آئندہ ماہ سینیٹ کے نصف فیصد نشستوں پر نئے اراکین کا انتخاب ہوگا، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں نے اپنے امیدوار کو کامیاب کروانے کے لیے متحرک ہوگئی ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ میں شامل اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ امیدوار لانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم پشاور کا دورہ کریں گے

0

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان پیر کو ایک روزہ دورے پر پشاور جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ وزیر اعظم 22 فروری کو پشاور کا دورہ کریں گے اور سینیٹ انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے ملاقات کریں گے، اور سینیٹ امیدواروں پر پائے جانے والے ارکان کے تحفظات دور کریں گے۔

دورے کے دوران انتخابات کی حکمت عملی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ رابطوں کا جائزہ لیا جائے گا، وزیر اعظم کو نوشہرہ ضمنی الیکشن پر انکوائری رپورٹ پیش کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ امیدوار بھی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم سری لنکا کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 23 فروری سے سری لنکا کا بھی 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے، اس سلسلے میں گزشتہ رات ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ وزیر اعظم سری لنکا کے ہم منصب مہندا راجا کی دعوت پر سری لنکا جا رہے ہیں، اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا یہ سری لنکا کا پہلا دورہ ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا، جس میں کابینہ کے ممبران اور اعلیٰ عہدے دار شامل ہیں۔

’’سینیٹ انتخابات میں حکومت کا مافیا سے مقابلہ ہے‘‘

0

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن پیسے کے بل بوتے پر سیاست کا تسلسل چاہتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹ کی عزت کو تار تار کیا، ن لیگ ہمیشہ سے تشدد، غنڈہ گردی کی سیاست کرتی آئی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں حکومت کا مافیا سے مقابلہ ہے، انتخابات میں ہماری کامیابی سے مافیاز کو شکست ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ قومی خزانہ لوٹنے والے لٹیروں سے جنگ جاری رہے گی، قومی دولت لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم ملک، عوام کے لیے کچھ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، جب ہمیں حکومت ملی تو اقتصادی صورت حال سب کے سامنے تھی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کوئی اپنی مرضی سے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتا، حالات اتنے بگڑ چکے تھے کہ مجبور ہوکر آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ پی ٹی آئی حکومت کا عوام کے لیے تحفہ ہے۔

کم کارڈیشین کا شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ

0

واشنگٹن: معروف امریکی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین نے شوہر مقبول ترین ماڈل و ریپر کانیے ویسٹ سے راہیں جدا کرنے کے لیے مقدمہ دائر کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین نے علیحدگی کے لیے دائر مقدمے میں اپنے چاروں بچوں کی مشترکہ قانونی اور جسمانی تحویل کی درخواست کی ہے۔

کم کارڈیشین نے کہا کہ بچوں کی تحویل کے حوالے سے کانیے ویسٹ کو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ 2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے 4 بچے ہیں۔

ان کی طلاق کی افواہیں کئی ماہ سے گردش کررہی تھیں اور خیال کیا جارہا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے مشہور وکیل کی خدمات حاصل کی ہیں۔

گزشتہ برس کانیاے ویسٹ نے امریکی صدارتی دوڑ میں بھی حصہ لیا تھا مگر وہ ناکام رہے تھے۔

خیال رہے کہ 2011 میں کم کارڈیشین نے امریکا کے معروف باسکٹ بال کے کھلاڑی کس ہم فری سے شادی کی تھی جو صرف 72 دن چل سکی تھی جس کے بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

کم کارڈیشیئن نے 2012 میں گریمی ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکار کینے ویسٹ سے دوستی کر لی تھی جو بعد میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

سعودی عرب: مقامی فوجی صنعت کو فروغ دینے کا بڑا منصوبہ

0

ریاض: سعودی عرب مقامی فوجی صنعت کو فروغ دینے کا بڑا منصوبہ لے آیا، مملکت اس سلسلے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ رکھتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب مقامی فوجی صنعت کو فروغ دینے کے منصوبے کے تحت آئندہ 10 برس کے دوران 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

فوجی صنعت کے ریگولیٹر کے سربراہ نے ہفتے کو بتایا کہ سعودی عرب مقامی فوجی صنعت کو ترقی دینا اور اس کے ذریعے ہتھیار بنانا چاہتا ہے، اس مقصد کے لیے 2030 تک فوجی بجٹ کا 50 فی صد مقامی طور پر خرچ کیا جائے گا۔

سعودی عرب: پانچ بڑے بکتر بند یونٹ والے ممالک میں شامل

دبئی میں دفاعی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے فوجی صنعتوں کی جنرل اتھارٹی (جی اے ایم آئی) کے گورنر عبدالعزیز العوھلی نے کہا کہ حکومت نے ایک منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت آئندہ 10 برس کے دوران 10 ارب ڈالر سے زائد رقم سے مقامی فوجی صنعت میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔

گورنر عبدالعزیز العوھلی نے کہا اتنی ہی رقم مقامی فوجی صنعت میں تحقیق و ترقی کے لیے مختص کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سعودی منصوبے کے تحت 2030 تک فوجی تحقیق و ترقی کا بجٹ 0.2 فی صد سے بڑھا کر 4 فی صد تک کیا جائے گا۔