ہوم بلاگ صفحہ 11765

بھارت کی عالمی سطح پر ایک اور رسوائی : نام نہاد جمہوریت بے نقاب

0
بھارت جمہوریت

امریکہ کے ایک آزاد ڈیموکریسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فریڈم ہاؤس نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارت میں سیاسی حقوق اور شہری آزادیاں بہت تیزی سے زوال کی جانب جارہی ہیں۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2014 میں نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد سے اب تک سیاسی حقوق اور شہری آزادیاں سلب کی جارہی ہیں اور2019 میں مودی حکومت کے بعد سے اس کے زوال میں بہت تیزی آئی ہے۔

فریڈم ہاؤس” نے جمہوری ملک کے طور پر بھارت کی رینکنگ کم کرتے ہوئے اسے "آزاد” سے "جزوی آزاد” کی فہرست میں رکھا ہے۔ ساتھ ہی یہ اندیشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک انارکی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں  ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمہوری آزادی میں نہ صرف بھارت پیچھے ہو رہا ہے بلکہ بھارت نے جمہوریت کے  راستے پر چلنے کے بجائے ایک شدت پسند ہندو مفادات والے ملک کی شکل اختیار کرلی ہے۔

یاد رہے کہ "فریڈم ہاؤس” امریکہ کا ایک آزاد ڈیموکریسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ہے۔ اپنی رپورٹ میں اس ادارہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں پر بہیمنانہ تشدد، صحافیوں کو دھمکیاں دینے اور استحصال کے واقعات کے علاوہ عدالتی معاملات میں مداخلت کے واقعات میں مزید شدت آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان تمام واقعات میں تیزی اس وقت آئی جب سال2014میں نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت انے ملک کی باگ دوڑ سنبھالی۔

ادارہ نے اپنی رپورٹ میں کورونا بحران کے دوران بغیر کسی تیاری کے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن پر بھی تنقید کرت ہوئے لکھا ہے کہ لاک ڈاؤن کے سبب لاکھوں مزدوروں اور محنت کشوں کو نہ صرف روزگار سے محروم ہونا پڑا بلکہ انہیں سیکڑوں میل پیدل چل کر اپنے گھروں تک جانا پڑا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہندوتوا پسند قوم پرستوں نے کورونا انفیکشن کے لیے غلط طریقے سے مسلمانوں
کو بھی "قربانی کا بکرا” بنایا جس کے نتیجے میں مسلمانوں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

چین دولت مند ممالک میں بھی سب سے آگے نکل گیا

0

بیجنگ: چین ایک ہزار سے زائد ارب پتی افراد والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔

عالمی میگزین ’ہورن‘ کی نئی فہرست کے مطابق چین میں 1058 افراد کی دولت ایک ارب امریکی ڈالر سے زیادہ ہے جس کے باعث چین ایک ہزار سے زائد ارب پتی شہریوں والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ کے باوجود چین میں ارب پتی افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، چین نے ارب پتی افراد کے مقابلے میں امریکا، بھارت اور جرمنی سمیت دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

چین میں ایک سال کے دوران ارب پتی افراد کی تعداد میں 259 اضافہ ہوا، ارب پتی افراد کی دولت میں 3500 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی سطح پر اس سال کی فہرست میں 412 نئے ارب پتی شامل ہوئے ہیں، جس کے بعد دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی کی کل تعداد تین ہزار 22 تک پہنچ چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس کرونا وبا سے متاثر ہونے کے باوجود بھی چینی تاجروں نے ہورن فہرست میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

چینی کمپنی ’نونگ فو سپرنگ‘ کے بانی ژونگ شانشن ذاتی مالیت میں 550 ارب یوآن (84.96 ارب ڈالر) کے ساتھ دنیا کے دس سب سے امیر ترین لوگوں کی فہرست میں جگہ بنانے والے پہلے چینی کاروباری شخصیت بن گئے ہیں۔

ٹین سینٹ‘ کے سی ای او ما ہوٹینگ چین کے دولت مند ترین افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں، جن کی ذاتی دولت 70 فیصد اضافے کے ساتھ 480 ارب یوآن ہو چکی ہے۔

اسی طرح ’پنڈوڈو‘ کے بانی ہوانگ ژینگ، علی بابا کے مالک جیک ما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 450 ارب یوآن کے ساتھ چین کے دولت مند ترین افراد کی فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

کاروباری افراد کے لیے زبردست سہولت متعارف

0
3کمپنیوں کیخلاف

اسلام آباد:پنجاب میں بزنس رجسٹریشن پورٹل اور ایف بی آر کے ساتھ رجسٹریشن کی سہولت مہیا ‏کر دی گئی۔

ایف بی آر اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ون ونڈو کی سہولت متعارف کر دی۔ کاروبار ‏کرنے والےافراد، ایسوسی ایشن آف پرسنز بزنس پورٹل کے ساتھ رجسٹرڈہوجائیں گے۔

اس سہولت سےدرخواست گزار کو فیلڈ دفتر یا ویب سائٹ پرجانےکی ضرورت نہیں رہےگی۔ ‏درخواست گزار بیک وقت پنجاب بزنس پورٹل اور ایف بی آر کےساتھ رجسٹرڈہو جائے گا۔

پہلے درخواست گزار پنجاب انفارمیشن بورڈ کے بزنس رجسٹریشن پورٹل درخواست بھیجےگا اگر ‏درخواست گزار ایف بی آر سے رجسٹرڈ ہےتوڈیٹا اور بزنس رجسٹریشن پورٹل سے شیئرہوجائےگا۔

رجسٹریشن کےاس خودکار طریقہ کار سےٹیکس گزاروں کی مشکلات کم ہوں گی۔

فجی، وہ ملک جہاں روزگار کی خاطر آنے والے ہندوستانیوں کو پچھتانا پڑا

0

فجی 320 جزائر پر مشتمل ہے، جن میں صرف 90 آباد ہیں۔ کل رقبہ 2700 مربع میل بنتا ہے، لیکن سمندر کو ملا کر یہی رقبہ دس گنا ہو جاتا ہے۔

سب سے بڑا جزیرہ ’وٹی لیوو‘ (VitiLevu) ہے، اس کے بعد ’وَنُوا لیوو‘ (Vanua Levu) اور پھر توِیونی (Taveuni) اور کیدوا (Kadua) آتے ہیں۔ مؤرخین کا کہنا ہے کہ لگ بھگ پچیس ہزار سال قبل بحرالکاہل کے دوسرے جزائر سے آکر لوگ یہاں آباد ہوتے گئے۔ یہ لوگ اپنے گندمی رنگ، مضبوط جسم اور عادات و خصائل کے اعتبار سے برازیل کے قدیم لوگوں سے مشابہ معلوم ہوتے ہیں۔

فجی کی زمین اور موسم کی بات کی جائے تو یہاں بارش بکثرت اور زوروں سے ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں گنا خوب پھلتا اور پھولتا ہے۔ پھر موسمِ گرما (یعنی جنوری تا مارچ) میں بحر الکاہل سے اُٹھنے والے طوفان فجی کے ساحلوں، بستیوں اور پہاڑوں سے ایسے ٹکراتے ہیں کہ الامان والحفیظ، ٹین کی چھتیں اُڑ جاتی ہیں اور اکثر بہت مالی اور جانی نقصان بھی ہوتا ہے۔

فجی کا سمباتو نامی پہاڑی سلسلہ اپنے نباتاتی حُسن اور عجیب و غریب درختوں کے سبب بھی مشہور ہے۔ اکثر پیڑ پودے ایسے ہیں‌ جو دنیا میں‌ کہیں‌ اور نہیں‌ پائے جاتے۔

جانوروں اور عام مویشیوں‌ کی بات کریں تو فجی میں بھینس اور گدھے کا وجود نہیں۔ سارے جزائر میں درندہ نام کی بھی کوئی چیز نہیں۔ لوگ ہاتھی، شیر، چیتا، بھیڑیا، بندر، ریچھ، سانپ، بچھو، چیل، کوّے اور گدھ کو تصویروں سے پہچانتے ہوں گے، کبھی مشاہدہ نہ کیا ہو گا۔

سووا فجی کا دارالحکومت ہے، یہ ایک چھوٹا سا صاف ستھرا شہر ہے اور تین اطراف سے سمندر میں گھرا ہوا ہے۔

فجی برطانوی کالونی رہا ہے، اور کسی زمانے میں یہاں ہندوستانیوں کی بڑی تعداد مزدوری کے لیے لائی گئی تھی جن میں‌ کچھ لوگ یہیں‌ کے ہو رہے اور آج ان کی نسلیں‌ بھی یہاں‌ آباد ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فجی میں کچھ علاقوں میں‌ بسنے والے چند خاندان اور لوگ اردو کے الفاظ بھی سمجھتے ہیں اور یہاں کی زبان میں بھی ایسے کئی لفظ شامل ہیں۔ یہاں حالیہ برسوں کے دوران آنے والے بھارتی اور پاکستانی باشندوں کے گھروں میں‌ ہندی اور اردو بولی جاتی ہے اور بھارت، پاکستان کے علاوہ یہاں ایرانی باشندے بھی مقیم ہیں۔

‌(مآخذ: سفرنامے اور تاریخی مضامین)

‘مریم نواز جو کہتی ہیں اس کا جواب نہیں دیتا’

0

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ مریم نواز جو کہتی ہے کبھی اس کا جواب نہیں دیتا، مسلم ‏لیگ ن نےکل تھوک کے چاٹ لیا۔

گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ حفیظ شیخ ‏کےعلاوہ پورےملک میں پی ٹی آئی امیدوارکامیاب ہوئے، پیسہ چلاکےبھی صرف169ووٹ یوسف ‏رضاگیلانی کومل سکے۔

علی زیدی نے کہا کہ جہاں ہم الیکشن ہارےوہاں خان صاحب کاموقف درست ثابت ہوا، وزیراعظم ‏شروع سےہارس ٹریڈنگ کاکہہ رہے تھے آج سینیٹ کی سب سے بڑی پارٹی پی ٹی آئی ہے، عمران ‏خان کو اعتمادکےووٹ کی ضرورت نہیں تھی اعتماد کے ووٹ کامقصدتھا جو ساتھ ہیں یانہیں وہ ‏سامنےآ سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریار آفریدی سےغلطی سے ووٹ مسترد ہوا، پہلےگیلانی کی نااہلی پر،کل جیت ‏پرن لیگ نے مٹھائی بانٹی، مسلم لیگ ن نےکل تھوک کے چاٹ لیا۔

کیپٹن صفدر و دیگر کےنام تمام جائیدادوں کی طویل فہرست ‏

0

لاہور: آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کیپٹن(ر) صفدر کے خلاف نیب لاہور متحرک ہوگیا، نیب نے ‏کیپٹن(ر) صفدر کو 10مارچ کی صبح 11 بجےطلب کرلیا۔

لاہور نیب نےکیپٹن(ر) صفدر کی طلبی سےمتعلق نوٹس جاری کر دیا ہے۔ کیپٹن صفدر و دیگر ‏کےنام تمام جائیدادوں کی طویل فہرست جاری کرتے ہوئے ان سے پراپرٹیز کی تفصیلات طلب کر لی ‏ہیں۔

نیب نے کیپٹن صفدر کے مبینہ فرنٹ مین کےنام پراپرٹیز کی تفصیلات فراہم کرنےکی ہدایات بھی ‏جاری کرتے ہوئے سندرانڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب کیپٹن صفدر کے نام فلورمل کی تفصیلات طلب ‏کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق موضع مال پر مریم نواز کے نام337کنال اور 12مرلہ اراضی کی تفصیلات، موضع ‏بدو میں 62کنال اور 2مرلہ اراضی کی تفصیلات، موضع اسیل لکھووال میں14کنال اور ایک مرلہ ‏اراضی کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

اسی طرح تحصیل رائیونڈ میں200کنال اراضی بھی مانگی گئی تفصیلات میں شامل ہیں۔ کیپٹن صفدر ‏کے نام موضع بدو میں20کنال اراضی، موضع لکھووال، لاہور میں دیگر 30 تا40 کنال اراضی بھی ‏شامل ہیں۔

کیپٹن صفدرکےنام تحصیل رائیونڈمیں42کنال اراضی، سندر روڈپرمریم نواز کےنام 109 ایکڑاراضی کی ‏تفصیلات، سقاایگری کلچرفارم، جیواسٹیٹ فارم ہاؤس کی تفصیلات ہمراہ لانےکی ہدایت کی گئی ‏ہے۔

کیپٹن صفدر کو رزرعی، رہائشی، کمرشل جائیدادوں کی تفصیلات ساتھ لانےکی ہدایت کی گئی ہے۔ ‏نوٹس میں صفدر کے اہلخانہ، بےنامی دار، اور مبینہ فرنٹ مین کےنام موجود ہیں۔

چابیاں گم ہونے پرمالکن نے کمسن ملازمہ کو استری سے جلا دیا

0

فیصل آباد میں مالکن نے کمسن گھریلو ملازمہ کو چابیاں گم کرنے پر گرم چمٹے اور استری سے جلا دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے علاقے کینال روڈ پر 11 سالہ گھریلو ملازمہ صدف کو میاں بیوی نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ذرائع کے مطابق پنڈی بھٹیاں کی رہائشی صدف وی آئی پی کالونی میں عرفان نامی شخص کے گھر پر ملازمہ ہے۔

عرفان اور اس کی اہلیہ مصباح نے چابیاں گم ہونے پر صدف پر تشدد کیا، میاں بیوی نے گرم چمٹے، استری سے ملازمہ کا جسم جلادیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں سرکاری ملازم کا 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد

ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی کے ہاتھوں، پاؤں اور کمر پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی درخواست پر پولیس نے ملزم عرفان کو گرفتار کرلیا جبکہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کی متاثرہ بچی کو تحویل میں لے لیا۔

واضح رہے کہ 28 جنوری کے روز اسلام آباد میں سرکاری ملازم نے 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کرکے اس کی ٹانگ توڑ دی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی کی ٹانگ ٹوٹنے اور جسم پر تشدد کے نشانات کی تصدیق ہوئی ہے، پولیس نے بعدازاں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

سعودی حکومت کا معاشی ترقی کیلئے بڑا فیصلہ

0
سعودی عرب

ریاض : سعودی عرب میں تیل کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو نے مقامی سرمایہ کاروں اور بڑی کمپنیوں کو خوش خبری سناتے ہوئے اپنے شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی عرب کے خودمختار دولت فنڈ اور آرامکو کمپنی کے سربراہ یاسر الرمیان نے کہا ہے کہ آرامکو کے مزید شیئرز فروخت کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ہم نے آرامکو کے شیئرز فروخت کیے اور اس وقت بھی یہی کہا تھا کہ آنے والے دنوں میں مزید شیئر ز فروخت کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم مارکیٹ کا جائزہ لے رہے ہیں، جیسے ہی مارکیٹ کے حالات بہتر ہوں گے ہم مزید حکومتی شیئرز فروخت کے لیے پیش کریں گے۔

یاسر الرمیان نے مزید کہا کہ اس وقت کئی مقامی سرمایہ کار اور بڑی کمپنیاں آرامکو کے شیئرز خریدنے کے خواہش مند ہیں۔ واضح رہے کہ 2019 میں آرامکو کمپنی نے اپنے دو فیصد شیئرز فروخت کیے تھے

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت نے 2019 میں ابتدائی عوامی پیش کش آئی پی او میں آرامکو کا 1.7 فیصد سے زیادہ فروخت کیا تھا جس نے ریکارڈ 29.4 بلین ڈالرکا اضافہ کیا۔

ہاکی کھیلنے آئی خاتون کھلاڑی لاپتا

0

نئی دہلی: بھارت میں ہاکی کھیلنے کے لیے آئی خاتون کھلاڑی اچانک لاپتا ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ریاستی سطح کے خواتین ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے جبل پور سے آئی ٹیم کی ایک خاتون کھلاڑی کے اچانک لاپتا ہونے سے افرا تفری مچ گئی۔

خاتون کھلاڑی کے لاپتا ہونے کی شکایت ٹیم انتظامیہ، کھلاڑی اور ٹیم کے منیجر کی جانب درج کروائی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دموہ میں منعقدہ ریاستی سطح کے خواتین ہاکی ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے لیے جبل پور سے ایک ٹیم دموہ آئی تھی۔

پولیس کے مطابق اس 16 رکنی ٹیم کو دموہ شہر کے ایک سرکاری اسکول میں ٹھہرایا گیا تھا، گزشتہ شام جب ٹیم کے کھلاڑی کھانا کھانے کے لیے باہر نکلے تو ایک کھلاڑی 21 سالہ خوشبو رجک نے باہر جانے سے انکار کردیا جس کے بعد بقیہ کھلاڑی کھانا کھانے چلے گئے۔

ٹیم کے دیگر کھلاڑی کھانا کھانے کے بعد تقریباً رات 10 بجے واپس آئے تو کھلاڑیوں نے دیکھا کہ خوشبو کمرے میں موجود نہیں تھی۔

پولیس کے مطابق ٹیم کی دیگر خواتین کھلاڑیوں نے خوشبو کے لاپتا ہونے کی اطلاع فوری طور پر ٹیم منیجر اور سیکریٹری کو دی جس کے بعد اس کی تلاش شروع کی گئی لیکن کوئی سراغ نہ مل سکا۔

کوتوالی پولیس نے خوشبو رجک کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی لیکن تاحال لاپتا کھلاڑی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

سینیٹ انتخابات، عمران خان کے الیکشن کمیشن سے سوالات، قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان

0

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں شفافیت برقرار نہ رکھنے پر الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے اور شو آف ہینڈ کے ذریعے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر اراکین نے عدم اعتماد کیا تو اپوزیشن بینچ پر بیٹھ جاؤں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب کے آغاز میں کہا کہ ’سینیٹ الیکشن سےمتعلق قوم سے بات کرنا چاہتا ہوں کیونکہ اس سے متعلق قوم کو سمجھانا بہت ضروری ہے، اگر یہ الیکشن سمجھ آگئے تو قومی مسائل بھی سمجھ آجائیں گے‘۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ’6سال پہلے جب خیبرپختونخواہ میں ہماری حکومت تھی اُس وقت بھی سینیٹ الیکشن میں حصہ لیا تھا، جس کے بعد اندازہ ہوا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلتاہے، یہ سلسلہ تیس، چالیس سال سے جاری ہے‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’جس کو سینیٹر بننا ہوتا ہے وہ قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین کو خریدتا ہے، سینیٹر بننے کے لیے پیسے دے کر منتخب ہونا کسی مذاق سے کم نہیں ہے کیونکہ سینیٹ میں ہماری ملک کی قیادت آتی ہے‘۔

خطاب کے اہم نکات

• یوسف رضا گیلانی کو کامیاب کروانے کے لیے سینیٹ انتخابات میں پیسہ استعمال کیا گیا

 • حفیظ شیخ کی شکست کے بعد اپوزیشن دباؤ ڈال کر این آر او لینا چاہتی تھی

• الیکشن کمیشن نے ووٹ بیچنے والے مجرموں کو بچایا

 • سینیٹ انتخابات سے جمہوریت کو نقصان پہنچا

 • اراکین نے اعتماد کا ووٹ نہیں دیا تو اپوزیشن میں بیٹھ جاؤں گا

 • حکومت یا اپوزیشن کہیں بھی ہوں، چور ڈاکوؤں کا پیچھا کرتا رہوں گا

 • میری سیاسی جدوجہد کا مقصد قانون کی بالادستی ہے

 • ہم نے سینیٹ میں اکثریت حاصل کی

 • جو اراکین اسمبلی فروخت ہوئے اُن کے بارے میں علم ہے

•  الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو ہارس ٹریڈنگ کا موقع فراہم کیا

• ووٹ بیچنے والے مجرموں کو الیکشن کمیشن نے بچا لیا

• اگر کرسی عزیز ہوتی تو این آر او دے دیتا

سینیٹ خریدو فروخت روکنے کے لیے اوپن بیلٹ کا بل لائے

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’ہم نے گزشتہ سینیٹ الیکشن کے بعد خرید و فروخت کے خلاف مہم شروع کی اور اوپن بیلٹ کا مطالبہ کیا کیونکہ 2018میں ہمارے20ارکان اسمبلی فروخت ہو گئے تھے، جن کو ہم نے پارٹی سے باہر نکالا، اوپن بیلٹ کا مطالبہ صرف میرا نہیں بلکہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کا بھی تھا، میثاق جمہوریت میں بھی انہوں نے اوپن بیلٹ پر اتفاق کیا تھا‘۔

’ہم قومی اسمبلی میں بل لائےکہ اوپن بیلٹ ہوناچاہیے، دونوں پارٹیاں جوکہہ رہی تھیں اوپن بیلٹ ہوناچاہیے انہوں نے اس بل کی مخالفت کی، جس کے بعد ہم کیس کو لے کر سپریم کورٹ گئے جہاں عدالت نے اس معاملے پر اپنی رائے دی اور شفاف انتخابات کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی سپرد کی‘۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’جو اوپن بلیٹ کی بات کرتے تھے وہ سب اس کے خلاف ہوگئے اور اوپن بلیٹ کو جمہوریت کے خلاف قرار دیا‘۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ’کرپشن کے خلاف جب مہم چلائی تو اپوزیشن جماعتیں خوفزدہ ہوگئیں، ان لوگوں کے خلاف درج ہونے والے کرپشن کیسز ہم نے نہیں بنائے بلکہ انہوں نے اپنے دور میں ایک دوسرے کے خلاف بنائے، ہماری حکومت میں صرف پانچ فیصد مقدمات درج ہوئے ‘۔

اپوزیشن نے کرونا وار فیٹف کے معاملے پر دباؤ ڈالا

عمران خان کا کہنا تھا کہ ’کرونا وبا کے دوران بھی اپوزیشن نےمجھ پر دباؤ ڈالنےکی کوشش کی، پاکستان کو بلیک لسٹ میں جانے سے بچانے کے لیے ہم فیٹف بل لائے مگر انہوں نے مخالفت کی اور دباؤ ڈال کراین آر او لینے کی کوشش کی، اگر  پاکستان بلیک لسٹ ہوجاتا تو ہم پر عالمی پابندیاں لگ جاتیں، جس کے بعد بیرون ملک سے درآمد کی جانے والی اشیاء مزید مہنگی ہوجاتیں‘۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’ایف اے ٹی ایف بل ملک کیلئےتھا، اپوزیشن نے اس کی مخالفت کی اوریہ ذاتی بل لے آئے، اپوزیشن کی کوشش تھی کسی طرح نیب کوختم کردیا جائے‘۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کادنیا میں ایک مقام ہوتا تھا، اُس وقت ہمارےصدرکا ایئرپورٹ پر کیا جاتا تھا، ہماری ایک بہترین تاریخ تھی اس کےبعد سیاست میں پیسہ چلناشروع ہوا، 1985میں ہونے والے غیر جماعتی انتخابات کے بعد پاکستان نیچے جانا شروع ہوا، پاکستان میں لوگ اقتدار میں پیسہ بنانے کے لیے آتے ہیں، عہدہ سنبھالنے کے بعد فیکٹریاں لگنا شروع ہوجاتی ہیں‘۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ’دوسرےممالک اس لیےترقی کرگئےکیونکہ وہاں قانون کی بالادستی اور انصاف ہے، ہمارا مدینہ کی ریاست کا بنیادی نظریہ قانون اور انصاف کی فراہمی ہے جہاں طاقتور اور کمزور دونوں کو قانون کی گرفت میں لایا جاسکے، بدقسمتی سے پاکستان میں غریب اور امیر کے لیے الگ قانون ہے، طاقتور شخص سرکاری زمینوں پر قبضےکرتاہے مگر اسےکوئی نہیں پکڑتا، آج جیلوں میں آپ کو غریب لوگ ہی نظر آئیں گے، جن معاشروں میں طاقتور کو سزا نہ دی جائے وہ معاشرہ ظلم کی طرف چلا جاتا ہے، ملک کاوزیراعظم یا وزراچوری کرتےہیں تو ملک کو کمزورکردیتے ہیں‘۔

میں بھی اربوں روپے بنا سکتا ہوں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’بطوروزیراعظم ایک پروجیکٹ میں اربوں روپے بناسکتاہوں، ایک پاور پروجیکٹ کی قیمت بڑھا کر اپنے اکاؤنٹ میں پیسے ڈلوا کر تیس ارب کی ڈیل کرسکتا ہوں، ایسی ڈیل کی قیمت غریب ادا کرتا ہے کیونکہ اُسے اضافی قیمت ادا کرنا ہوتی ہے، یہ بات صرف اس لیے کررہا ہوں کیونکہ پاکستان میں ایسا ہوتا رہا ہے‘۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’پاکستان سے10ارب ڈالرمنی لانڈرنگ ہوکربیرون ملک جاتی تھی، جوپیسہ غریب پرخرچ ہوناچاہیے وہ کرپشن کی صورت میں باہرچلاجاتا تھا مگر ہم نے اس سلسلے کو روکا‘۔

’میں چاہے حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں، میری جدوجہدکا مقصد قانون کی بالادستی ہے،  سینیٹ الیکشن خفیہ بیلٹ کےحق میں یہ اس لیے متحد ہوئے کیونکہ انہیں پیسہ چلانا تھا، سپریم کورٹ میں کیس زیرسماعت تھا اسی دوران الیکشن کمیشن نے بھی اوپن بیلٹ کی مخالفت کی‘۔

یوسف رضا گیلانی پر ووٹ خریدنے کا الزام

اُن کا کہنا تھا کہ ’یوسف رضاگیلانی کابیٹا پیسوں سےلوگوں کےضمیر خریدرہا تھا، جس کی ویڈیو سامنے آئی اور سب نے دیکھی، ہم توسینیٹ میں اکثریت میں آگئے اور ساری نشستیں لے لیں کیونکہ اپوزیشن نے سارا زور حفیظ شیخ کی نشست پرلگایا اور ضمیر کا سودا گر اراکین کے ضمیر خرید رہا تھا‘۔

حفیظ شیخ کی شکست کا مقصد دباؤ میں لا کر این آر او لینا تھا

’حفیظ شیخ کو ہرانےکیلئے انہوں نے ہمارےممبران کوخریدا کیونکہ اپوزیشن اس شکست کے بعد مجھ پر عدم اعتماد کی تلوار کا دباؤ ڈالنا چاہتی تھی تاکہ این آر او لے لیں‘۔

فروخت ہونے والے اراکین کا علم ہے

عمران خان کا کہنا تھا کہ ’جو اراکین اسمبلی فروخت ہوئے ہمیں اُن کے بارے میں علم ہے، پیسے دے کر سینیٹر بننا کون سی جمہوریت ہے، ہم اپنےمستقبل کےلیےکیامثال ثابت کررہے ہیں کیونکہ پیسوں کی لین دین کے ثبوت ویڈیو کی صورت میں چل رہے ہیں، جب قیادت رشوت کی لین دین کرے گی تو تھانے دار اور پٹواری کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتا‘۔

وزیراعظم کی الیکشن کمیشن کے خلاف چارج شیٹ

وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’سپریم کورٹ نےآپ کوموقع دیا مگر کیا وجہ تھی جو 1500بیلٹ پیپرز  پر بار کوڈنگ نہیں کی جاسکی، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا موقع فراہم کیا اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا، میں نے سینیٹ الیکشن سے پہلے ہی پیسوں کی لین دین کی نشاندہی کردی تھی‘۔

عمران خان نے الیکشن کمیشن کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ ’سینیٹ انتخابات سےجمہوریت اوپر گئی یانقصان ہوا، قوم پیغام دیتی ہےکہ کرپشن کرنے والا ہم میں سےنہیں تو الیکشن کمیشن نے پیسے تقسیم کرنے والی ویڈیوکی تحقیقات کیوں نہیں کیں؟  یوسف رضاگیلانی  پیسےچلا کر سینیٹر بنے گا  تو کیا ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہوپائے گا؟‘۔

’چور ڈاکؤوں کا پیچھا کرنا کیا صرف عمران خان کی ذمہ داری ہے، کیا آئین چوری کرنےکی اجازت دیتاہے؟ کیا آپ اپنے ملک کو اوپر لے کر جانا چاہتے ہیں یہ ان چوروں کیساتھ وقت گزارناچاہتے ہیں‘۔

عمران خان نے کہا کہ ’الیکشن کمیشن نے ووٹ بیچنے والےمجرموں کو بچالیا کیونکہ پوری قوم نے دیکھا کہ ایک شخص پیسے کا استعمال کر کے جیت گیا ‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’میں اکیلےکرپشن ختم نہیں کرسکتا، اس میں ہر ادارے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا‘۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’اپوزیشن کاخیال تھا کہ یہ مجھ پر عدم اعتمادکی تلوار لٹکائیں گے اور میں انہیں این آر او دے دوں گا مگر یہ ممکن نہیں کیونکہ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں، دونوں میں رہ کر چوروں ڈاکوؤں کا پیچھا کروں گا، اگر مجھے عہدہ یا کرسی عزیز ہوتی تو انہیں این آر او دےدیتا‘۔

اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان

عمران خان کہنا تھا کہ ’میں پرسوں خود قومی اسمبلی سے اعتمادکاووٹ لوں گا کیونکہ وہ شوآف ہینڈ کے ساتھ ہوگا، اگر اراکین نے عدم اعتماد کیا تو اُن کی رائے کا احترام کرتے ہوئے اپوزیشن بینچ پر جاکر بیٹھ جاؤں گا‘۔