منگل, جون 24, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 1257

مزید یرغمالیوں کی رہائی، حماس اور اسرائیل نے تصدیق کر دی

0

اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ اس کے 6 زندہ یرغمالیوں اور 4 لاشوں کو حماس کی جانب سے بھیجا جائے گا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہے کہ قاہرہ میں ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں حماس کے ساتھ جنگ ​​بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے ایک حصے کے طور پر ہفتے کے روز چھ زندہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل جمعرات کو چار اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں اور چار دیگر کی لاشیں ایک ہفتے بعد وصول کرے گا۔

ٹائمز آف اسرائیل اخبار نے کہا کہ مغویوں کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

غزہ میں فلسطینی گروپ کے سربراہ خلیل الحیا کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے حصے کے طور پر چھ مزید زندہ اسرائیلی اسیران کو ہفتے کے روز رہا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حماس نے مزاحمت کے ساتھ ساتھ پوری ذمہ داری کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد میں اپنی سنجیدگی کا ثبوت دیا ہے اور ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ قبضے کو معاہدے کی تمام شقوں کو بغیر کسی تاخیر کے لاگو کرنے کا پابند بنایا جائے۔

الحیا نے مزید کہا کہ دشمن اب بھی دوسرے مرحلے کے مذاکرات میں تاخیر کر رہا ہے اور آگے بڑھنے سے بچ رہا ہے۔

گاندھی کا مجسمہ اور جمشید نسروانجی کا بیان

0
جمشید نسروانجی گاندھی کراچی

شخصی خاکوں کی کتاب بعنوان ’عظمت رفتہ‘ ضیاء الدین برنی کی تصنیف کردہ ہے جو یاد نگاری اور تذکرہ نویسی کے ساتھ کئی دل چسپ واقعات کا گل دستہ بھی ہے۔ اس میں موہن داس کرم چند گاندھی اور محمد علی جناح کے خاکے بھی شامل ہیں۔ یہاں ہم جمشید نسروانجی سے متعلق برنی صاحب کی ایک یاد تازہ کر رہے ہیں۔

کراچی کے پہلے میئر جمشید نسروانجی (1886ء تا 1952ء) کو شہر کے محسنین میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ نومبر 1933ء میں اس عہدے پر فائز ہوئے اور کراچی شہر اور اس کے باسیوں‌ کے لیے کئی خدمات انجام دیں۔ گرو مندر کراچی کے قریب ایک سڑک بھی ان سے منسوب ہے۔ جمشید نسروانجی کا تعلق کراچی کی پارسی برادری سے تھا۔ تقسیمِ ہند کے بعد بھی کئی برس تک کراچی میں بعض کئی اہم عمارتوں پر گاندھی کی تصاویر اور مجسمے دیکھے جا سکتے تھے جن کا افتتاح تقسیم سے پہلے گاندھی جی نے کیا تھا۔ لیکن ظاہر ہے کہ ماضی کی یہ یادگاریں سرحد کے دونوں اطراف ہی فسادات اور نفرت کی آندھی کے سامنے تو نہیں‌ ٹھیر سکتی تھیں۔ سو، بہت کچھ برباد ہوا اور بہت کچھ مٹا دیا گیا۔ لیکن جب گاندھی کا ایک مجسمہ موسم کی نذر ہوا اور یہ خبر بھارت کے عوام تک پہنچی تو یہ خدشہ ہوا کہ دلوں میں اس سے منفی جذبات پیدا ہوں گے اور کسی سطح پر ردعمل بھی سامنے آسکتا ہے۔ تب، جمشید نسروانجی کا بیان سامنے آیا۔ ضیا الدین احمد برنی نے اپنی مذکورہ کتاب جو 1961ء میں شایع ہوئی تھی، اس میں اس واقعے کو بنیاد بناتے ہوئے جمشید نسروانجی سے متعلق لکھا ہے:

میں بمبئی میں برسوں سے کراچی کے اس سینٹ (مقدس بزرگ) کا نامِ نامی سنتا چلا آیا تھا اور اسی لیے کراچی آتے ہی اپنی اوّلین فرصت میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا اور ہر ملاقات میں ان کی شرافت اور خلوص سے گہرے طور پر متاثر ہوا۔ وہ ہندوستان اور پاکستان دونوں مملکتوں میں عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے تھے اور یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم لیاقت علی خان نے گاندھی جی کے مجسمے کے متعلق خاص طور پر ان سے بیان دلوایا۔

ہندوستان والوں کا خیال تھا کہ مجسمہ جان بوجھ کر گرایا گیا ہے اور پاکستان والے کہتے تھے کہ تند ہواؤں کے جھونکوں سے یہ خود بخود گر گیا ہے۔ اس خیال سے کہ کہیں یہ واقعہ دنوں مملکتوں کے مابین مزید کشیدگی کا باعث نہ بن جائے، لیاقت علی خان نے جمشید مہتا سے ایک بیان دلایا جس کا ہندوستان پر خاطر خواہ اثر ہوا۔ جمشید نسروانجی کی ساری زندگی خدمت الناس میں گزری اور انھوں نے اپنی پاکیزہ زندگی سے بتایا کہ مادّیت کے اس دور میں بھی بے غرضی، سچائی اور روحانیت کو روزمرہ کے کاموں میں کس طرح سمویا جا سکتا ہے۔

کراچی کے نوجوانوں میں تیزی سے ڈپریشن کا مرض کیوں پھیل رہا ہے؟

0

کراچی کی نوجوان نسل میں ان دنوں ڈپریشن کا مرض کافی تیزی سے سرائیت کررہا ہے، جس کی مختلف وجوہات سامنے آرہی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اکیلا محسوس کرنا، نے چین رہنا یا پھر غصہ کرنا، یہ علامات ڈپریشن کی ہیں، جس کے اثرات نوجوانوں میں زیادہ پائے جارہے ہیں، کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ کے شعبہ نفسیات میں روزانہ 30 فیصد نوجوان ڈپریشن کے آتے ہیں۔

چڑچڑا پن اداسی، مایوسی محسو کرنا، یا پھر خود کو نقصان پہنچانے جیسی سوچ اگر کسی نوجوان میں پائی جاتی ہے تو یہ خطرے کی بات ہے اور اس کا علاج اشد ضروری ہے، اس کیفیت کو ڈپریشن کہا جاتا ہے۔

ماہر نفسیات ماہ نور چنا نے کہا کہ ہر انسان میں ڈپریشن کی نوعیت مختلف ہوتی ہے، لوگوں کو تنہائی کا احساس زیادہ ہوتا جارہا ہے۔

ماہ نور چنا نے بتایا کہ زندگی میں کافی مسابقت آگئی ہے، اسکول، یونیورسٹیز بھی مشکل ہوگئی ہیں، پھر نوجوان جاب کے بارے میں سوچتے ہیں، ہم لوگ زندگی کا تقابل کرنے لگے ہیں کہ اس کی زندگی ایسی ہے، اُس شخص کی زندگی ایسی ہے تو میری زندگی ایسی کیوں نہیں ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کم کرنے کے لیے موبائل فون کم استعمال کریں، ورزش کرنے، ہریالی دکھنے اور واک کرنے سے بھی ڈپریشن کم ہوجاتا ہے۔

کراچی میں روزانہ 30 فیصد نوجوان ڈپریشن میں مبتلا ہوکر ماہرین نفسیات سے رجوع کرتے ہیں لیکن اس ڈپریشن کی کیفیت کو بات چیت کے ذریعے اور ماہرین سے رجوع کرکے کم کیا جاسکتا ہے۔

سڑک پر اچانک شیر کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے، ویڈیو وائرل

0
شیر سڑک پر آگیا

بھارت کے شہر گجرات کے ہائی وے میں شیر کو مٹر گشت کرتا دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گجرات میں شیر کو ٹہلتے ہوئے دیکھا گیا جس کی وجہ سے سومناتھ ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہوگیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ اپنی گاڑیاں روک کر جنگل کے بادشاہ کے گزرنے کا انتظار کررہے ہیں۔

شیر کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’بادشاہ ایسے ہی چلتا ہے۔‘

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’میں بہت بھوکا تھا کوئی زوماٹو کا لڑکا میرا آرڈر قبول نہیں کررہا تھا۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ شیر کو تازہ ہوا کی ضرورت تھی اس لیے سڑک پر نکل آیا ہے اب لوگوں کو چاہیے کہ آرام سے اس کے جانے کا انتظار کریں۔

واضح رہے کہ انٹرنیٹ پر بہت سی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں اور کچھ اتنی خوفناک ہوتی ہیں کہ وہ آپ کو ایک جگہ ساکت کردیتی ہیں یہ بھی ایسی ہی ایک ویڈیو ہے۔

اس سے قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر صارفین کا کہنا تھا کہ جعلی ویڈیو ہے، ویڈیو میں خاتون دروازہ کھولتی ہے تو سامنے دیویکل شیر اسے گھو رہا ہوتا ہے۔

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 30 خوارج ہلاک

0
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 30 خوارج ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 30 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع سراروغہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں شر پسند مارے گئے، علاقے میں پائے جانے والے خوارج کے خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان میں 30 خوارج ہلاک کرنے پر فورسز کو خراج تحسین کیا اور ان کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ فورسز دہشتگردی کے عفریت کے خاتمے کیلیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

15 فروری 2025 کو سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں میں 15 کوارج مارے گئے تھے جبکہ 4 جوان شہید ہوگئے تھے۔

ڈی آئی خان کے علاقے ہتھلا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 9 دہشتگرد مارے گئے تھے جن میں فرمان عرف ثاقب، امان اللہ عرف طوری، سعید عرف لیاقت اور بلال شامل تھے، ہلاک شر پسند قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔

دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں کی گئی جہاں 6 خارجی دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔

فائرنگ کے شدید تبادلے میں لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف تین ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے تھے، شہدا میں نائب صوبیدار محمد بلال، سپاہی فرحت اللہ اور سپاہی ہمت خان شامل ہیں۔

دنیا کا تیسرا بڑا تولیہ برآمد کنندہ پاکستان کتنے ارب ڈالرز کا تولیہ برآمد کرتا ہے؟

0

پاکستان دنیا بھر میں تولیہ کے بڑا برآمد کنندگان میں شامل ہے، 1.77ارب ڈالرز برآمدات کیساتھ پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا تولیہ برآمد کنندہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِصدارت تولیہ کی صنعت کے مسائل پر اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزیرتجارت، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کے حکام نے بھی شرکت کی، صنعتکاروں نے بتایا کہ اس صںعت سے لاکھوں لوگوں کو روزگار مل رہا ہے۔

وزیر خززانہ محمد اورنگزیب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستانی تولیہ امریکہ اور یورپ سمیت 125 ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے۔

صنعتکاروں کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ تولیہ کی صنعت سے 28 لاکھ افراد کا روزگار وابستہ ہے، صنعتکاروں نے وزیر خزانہ سے شفاف اور مستحکم ٹیکس پالیسی کا مطالبہ بھی کیا۔

محمد اورنگزیب نے تولیہ کی صنعت کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اجلاس میں پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے فروغ پر بھی اتفاق کیاگیا۔

راج کمار راؤ اور وامیکا گبی کی ’بھول چُوک معاف‘ کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی مقبول

0
بھول چوک معاف

بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ اور وامیکا گبی کی کامیڈی فلم ’بھول چوک معاف‘ کے ٹیزر نے دھوم مچادی۔

بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ اور اداکارہ وامیکا گبی کامیڈی فلم ’بھوک چوُک معاف‘ میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، اس کی ہدایت کاری اور تحریر کے فرائض کرن شرما نے انجام دیے ہٰں۔

بھوک چوک معاف ثقافتی لحاظ سے بھرپور شہر وارانسی میں بنائی گئی ہے۔

ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ راج کمار راؤ کی شادی 30 تاریخ کو طے پائی ہے اور 29 کو ان کی ہلدی کی رسم ہوتی ہے لیکن مسئلہ یہ ہے وہ 28 کی رات کو سوتے ہیں اور جب صبح اٹھتے ہیں تو دوبارہ 29 ہی تاریخ ہوتی ہے اور 30 تاریخ ہے کہ آکر نہیں دے رہی۔

راج کمار جب صبح اٹھتے ہیں تو والدہ ہلدی کی رسم ادا کرنے کا کہتی ہیں اور بیٹے کو بتاتی ہیں کہ آج 29 تاریخ ہے۔

وہ یہ سب جاکر وامیکا گبی کو بیان کرتے ہیں لیکن وہ ان سے کہتی ہیں کہ یہ سب بکواس سننے کے لیے ہم اپنی مہندی چھوڑ کر آئے ہیں۔

ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ راج کمار راؤ 29 تاریخ میں ہی پھنس کر رہ گئے ہیں اور ان کی شادی ہوکر نہیں دے رہی۔

بھوک چوک معاف 10 اپریل 2025 کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

فلم کو میڈاک فلمز نے پرڈیوس کیا ہے جس کی قیادت دنیش وجن کررہے ہیں اور اس پروڈکشن ہاؤس نے باکس آفس پر کئی ہٹ فلمیں دی ہیں۔

میڈان فلمز نے استری، مونجیا، استری 2، بھیڑیا، لوکا چھپی اور ہارر کامیڈی استری 2 سب سے کامیاب فلم ثابت ہوئی تھی۔

موٹر سائیکل رکشہ اور لوڈر رکشہ چلانے والوں کیلیے ہیلمٹ لازمی قرار

0
موٹر سائیکل رکشہ اور لوڈر رکشہ چلانے والوں کیلیے ہیلمٹ لازمی قرار

لاہور میں موٹر سائیکل رکشہ اور لوڈر رکشہ چلانے والوں کیلیے ہیلمٹ لازمی قرار دے دیا گیا، خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔

سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید نے بتایا کہ موٹر سائیکل رکشہ اور لوڈر رکشہ چلانے والوں کو ہیلمٹ پہننا ہوگا، بغیر ہیلمٹ چلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آگاہی مہم چلائیں گے اور ہیلمٹ تقسیم کریں گے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پیر سے کارروائی شروع کر دیں گے۔

3 فروری 2025 کو موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کیلیے لازمی ہیلمٹ پہننے کے قانون کی خلاف ورزی پر دو ہزار سے زائد لوگوں کا چالان کیا گیا تھا۔

سی ٹی او نے بتایا تھا کہ لازمی ہیلمٹ قانون کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس نے ڈھائی ہزار افراد کے خلاف کارروائی کی، کار سیٹ بیلٹ نہ لگانے والوں کا بھی چالان کاٹا گیا، ایک ہفتے کی آگاہی مہم کے بعد آج سے باقاعدہ عمل درآمد شروع کیا گیا۔

گزشتہ سال بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کو ٹریس کرنے کیلیے سوفٹ ویئر تیار کیا گیا تھا جس کی مدد سے خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی ہونا تھی۔

سوفٹ ویئر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے تیار کیا گیا تھا۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک قوانین کا نفاذ یقینی بنانے کیلیے اقدامات کے تحت اتھارٹی نے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے نشاندہی کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

ہیلمٹ کیوں ضروری ہے؟

ہیلمٹ کی اہمیت بہت زیادہ ہے، خاص طور پر اس وقت جب ہم موٹر سائیکل یا کسی اور قسم کی نقل و حرکت کے دوران سفر کر رہے ہوتے ہیں۔ ہیلمٹ کا استعمال دماغی چوٹوں اور سر کی مختلف زخمیوں سے بچا سکتا ہے۔

ہیلمٹ سر کو کسی بھی چوٹ سے بچانے کیلیے اہم ہے۔ اگر آپ کسی حادثے کا شکار ہوتے ہیں تو یہ دماغی چوٹوں سے بچا سکتا ہے جو شدید یا جان لیوا ہو سکتی ہیں۔

زیادہ تر ہیلمٹ میں ڈیزائن ایسا ہوتا ہے کہ وہ آپ کے چہرے کو سورج کی روشنی، دھول اور ہوا سے محفوظ رکھتے ہیں، جس سے آپ کی نظر بہتر ہوتی ہے اور آپ کو سڑک پر بہتر طریقے سے نظر آتا ہے۔

جدید ہیلمٹس میں ایئر فلو اور آرام دہ padding ہوتی ہے جو سفر کے دوران آپ کو سکون اور تحفظ فراہم کرتی ہے۔

یہ کچھ وجوہات ہیں جن کی وجہ سے ہیلمٹ پہننا بہت ضروری ہوتا ہے، اور اس کے ذریعے اپنی اور دوسروں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

سعودی ولی عہد نے خط میں کیا کہا؟ وزیراعظم نے خوشخبری سنا دی

0

وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کو سعودی ولی عہد کی طرف سے بھیجے گئے خط سے متعلق آگاہ کر دیا۔

وزیراعظم نے کابینہ میں کہا کہ سعودی ولی عہد نےخط میں پٹرولیم مصنوعات کی مؤخرادائیگی کی تجدید کا بتایا ہے جس پر سعودی قیادت کے تہہ دل سے مشکور ہیں، سعودی عرب ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کےساتھ کھڑا رہا ہے

کابینہ کو وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں ای-آفس کے استعمال پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کی تمام ڈویژنز میں ای-آفس کا استعمال 98 فیصد تک پہنچ چکا ہے جب کہ وفاقی حکومت کی 39ڈویژنز میں ای- آفس کا نفاذ 100 فیصد ہے۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایک سال میں بزنس کمیونٹی نے پالیسی پر پچپن فیصد اعتماد کا اظہار کیا ہے عالمی بینک کے وفد نے بھی معاشی اشاریوں کو سراہا اب تعریفی کلمات سن کر بیٹھنا نہیں، اور بھی زیادہ محنت کرنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تین سےچار ماہ بعد بجٹ بھی آنا ہے لیکن ان دنوں میں معاشی ایجنڈے پر کام شروع کرنا ہے، مل کر شبانہ روز محنت کریں گے تو معاشی ترقی کا پہیہ تیزی سے گھومنا شروع ہو جائے گا۔

’’ان سوئنگ یارکر مارکر آپ پیر توڑنے کی کوشش کررہے تھے‘‘ روہت کی ویڈیو وائرل

0

چیمپئنزٹرافی کے لیے نیٹس میں تیاری کرتے ہوئے روہت شرما کو لیفٹ آرم پیسر کی ان سوئنگ یارکرز نے بہت زیادہ مشکلات میں ڈال دیا۔

بھارتی کپتان روہت شرما پاکستانی لیفٹ ہینڈ پیسر محمد عامر کے خلاف ہمیشہ ہی مشکلات کا شکار رہے ہیں، اس بار انھیں ایک اور بائیں ہاتھ کے بولر نے مشکلات میں ڈالا، محمد عامر اور روہت شرما پانچ انٹرنیشنل میچز میں مدمقابل آئے اور تمام میچز میں روہت عامر کے سامنے کھل کر کھیلنے میں ناکام رہے۔

آئی سی سی ایونٹ کے لیے ٹریننگ سیشن کے بعد روہت شرما نے لوکل لیفٹ آرم فاسٹ بولر اویس احمد کی ان سوئنگ یارکرز کی دل کھول کر تعریف کی اور انھیں کھیلنے میں اپنی مشکلات کا اعتراف کیا۔

ون ڈے ٹیم کے بھارتی قائد کا اویس احمد کے بارے میں کہنا تھا کہ ’کلاس بولر ہے، آپ ہمارے جوتے۔۔۔ پیر توڑنے کی کوشش کررہے تھے ان سوئنگ یارکر مار کر، بڑھیا بھائی بڑھیا۔

روہت شرما نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مزید کہا کہ ’آپ لوگ ہماری یہاں مدد کررہے ہیں بہت اچھا لگا، شکریہ‘۔

خیال رہے کہ بھارت اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کا سب سے اہم مقابلہ 23 فروری کو دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔