بدھ, اپریل 30, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 15

ملک بھر میں چاندی کی قیمت میں کتنی کمی آئی؟

0

پاکستان میں چاندی کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی مانگ و رسد، ڈالر کی قیمت، مہنگائی، عوامی مانگ اور سرکاری پالیسیوں جیسے مختلف عوامل پر منحصر ہوتی ہے۔

ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کا تعین اس لیے اہم ہے کہ تاریخی طور پر یہ ایک معیاری وزن سمجھا جاتا ہے اور زیادہ تر چاندی کے زیورات اسی وزن اور مخصوص معیار کے تحت تیار کیے جاتے ہیں، پاکستان کے مختلف شہروں میں چاندی کی قیمت میں تھوڑا سا اتار چڑھاؤ پایا جاسکتا ہے۔

ملک میں مقامی کرنسی کے حساب سے روزانہ چاندی کی قیمت اپ ڈیٹ ہوتی ہے، فی گرام چاندی، دس گرام چاندی اور فی تولہ چاندی کی قیمت آج ملک میں کیا رہی اس حوالے سے ذیل میں قیمتوں کی تفصیلات بتائی گئی ہی۔

پاکستان میں چاندی کی قیمت میں تھوڑی کمی دیکھنے میں آئی، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں آج 10 گرامی چاندی کی قیمت 2,991 روپے رہی جبکہ ان شہروں میں ایک تولہ چاندی کی قیمت 3,485 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ میں بھی چاندی کے نرخ یکساں رہے، ان شہروں میں 10 گرامی چاندی کی قیمت 2,991 روپے رہی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 3,485 روپے رہی۔

پاکستان میں چاندی کو صرف زیورات کے طور پر ہی نہیں بلکہ ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ یہاں چاندی کی سرمایہ کاری کے بارے میں کچھ اہم باتیں جاننا ضروری ہے:

مہنگائی کے خلاف ایک ہیج: چاندی کو اکثر مہنگائی کے خلاف ایک ہیج سمجھا جاتا ہے۔ جب مہنگائی بڑھتی ہے تو چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

طویل مدتی سرمایہ کاری: چاندی میں سرمایہ کاری کو طویل مدتی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس کی قیمت میں مختصر مدت میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے لیکن طویل مدت میں یہ ایک اچھی سرمایہ کاری ثابت ہو سکتی ہے۔

سونا کے مقابلے میں کم خطرناک: سونا کے مقابلے میں چاندی کو کم خطرناک سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ سونا بھی ایک محفوظ سرمایہ کاری ہے لیکن چاندی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کم ہوتا ہے۔

دولہا کے مطالبے پر لڑکی والوں نے باراتیوں کو یرغمال بنا لیا!

0

دولہا کے مطالبے پر دلہن والوں نے سر تسلیم خم کرنے کے بجائے باراتیوں کو یرغمال بنا لیا لڑکے والوں کو لینے کے دینے پڑ گئے۔

بھارت میں شادی سے متعلق آئے دن عجیب وغریب خبریں سامنے آتی رہتی ہیں جہاں معمولی معمولی باتوں پر باراتیں واپس لوٹ جاتیں یا لڑکی والے شادی سے انکار کر دیتے ہیں۔ ایسا ہی عجیب واقعہ ایک بار پھر پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سہارنپور ضلع کے ایک گاؤں میں شادی کا منڈپ اس وقت دنگل میں تبدیل ہو گیا جب دولہا نے جہیز میں ملنے والی چھوٹی گاڑی کو مسترد کرتے ہوئے بڑی گاڑی کا مطالبہ کر دیا۔

رپورٹ کے دولہا کے ساتھ اس کے گھر والے بھی اس ناجائز مطالبے پر ڈٹ گئے اور مطالبہ پورا نہ ہونے پر شادی نہ کرنے اور بارات واپس لے جانے کی دھمکی تک دے ڈالی۔

پہلے تو دلہن والوں نے بات چیت سے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی، تاہم لڑکے والوں کے ہٹ دھرمی پر قائم رہنے پر وہ بھی غصہ میں آ گئے اور پوری بارات کو یرغمال بنا لیا۔

رپورٹ کے مطابق اس موقع پر دونوں طرف سے مداخلت کی گئی جس کے بعد لڑکی والوں نے دولہا اور اس کے 20 قریبی رشتے داروں کو روک لیا اور باقی کو واپس جانے دیا۔

اطلاعات کے مطابق رات گئے تک فریقین میں تصفیہ کے لیے مذاکرات جاری تھے تاہم معاملہ کسی نہج پر نہیں پہنچا تھا۔

سی ایس ایس 2024 کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان

0

سی ایس ایس کے تحریری امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

سی ایس ایس کے تحریری امتحان 2024 میں صرف 395 امیدوار کامیاب ہوئے،امتحان میں 23 ہزار 100 امیدواروں نے اپلائی کیا، 15 ہزار 602 نے امتحان دیا۔

سی ایس ایس امتحان میں15ہزار 602 میں سے 395 امیدوار کامیاب ہوئے،امتحان میں 2 اعشاریہ 53 فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

کامیاب 395 امیدواروں میں سے 157 امیدوار خواتین جبکہ 238 مرد ہیں۔

جن امیدواروں نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے اب وہ انتخابی عمل کے اگلے مراحل پر جائیں گے جس میں انٹرویو اور طبی امتحان شامل ہیں۔ کامیاب امیدواروں کو حکومت کے اندر مختلف اہم انتظامی عہدوں پر کام کرنے کا موقع ملے گا۔

ٹیرف معاملہ: پاکستان کا مذاکرات کیلیے اعلیٰ سطح وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف معاملے پر پاکستان نے اعلیٰ سطح وفد امریکا بھیجنےکا فیصلہ کیا ہے جو ٹرمپ انتظامیہ سے مذاکرات کرے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تجارتی ٹیرف کی زد میں پاکستان بھی آیا ہے اور پاکستانی مصنوعات پر اضافی ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیرف معاملے پر پاکستان حکومت نے ایک اعلیٰ سطح وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو ٹرمپ انتظامیہ سے اس مسئلے پر ٹرمپ انتظامیہ سے مذاکرات کرے گا۔ اس وفد میں ایک روز میں امریکا روانگی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وفد کی سربراہی وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کریں گے جبکہ اس وفد میں سیکریٹری تجارت، وزارت خزانہ اور دفتر خارجہ کے حکام بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وفد امریکی انتظامیہ سے 29 فیصد مجوزہ ٹیرف میں کمی کے لیے بات چیت کرے گا اور غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ہٹانے اور تجارت بڑھانے پر بھی زور دیا جائے گا۔

مذاکرات میں 90 روز بعد 29 فیصد ٹیرف سے بچنے کے لیے حکمت عملی پر بات کی جائے گی اور امریکا سے درآمدات بڑھانے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کو پاکستان کے ساتھ تجارت میں 3 ارب ڈالر خسارے کا سامنا ہے اور اس خسارے کے باعث ہر ایک ارب ڈالر کی کمی پر ٹیرف میں 9 فیصد کمی کا سامنا ہے۔

ان مذاکرات میں امریکا سے پوما کپاس، مشینری اور سویا بین آئل کی درآمدات بڑھانے سمیت بیڈلینن، ڈینم اور تولیوں کی برآمدات میں 50 کروڑ ڈالر اضافے پر بات چیت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ اضافی ٹیرف سے قبل پاکستانی مصنوعات پر اوسط امریکی ٹیرف 9.9 فیصد عائد تھا۔ وزارت تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے 90 روز کے لیے مزید 10 فیصد ٹیرف میں اضافہ کیا ہے۔

روس کا یوکرین سے عارضی جنگ بندی کا اعلان

0

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے 2022 سے جاری یوکرین جنگ کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے اس پر عملدرآمد آئندہ ماہ ہوگا۔

روس اور یوکرین کے درمیان 2022 کی ابتدا سے جاری جنگ میں اہم موڑ آیا ہے اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے عارضی طور پر جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیوٹن نے یہ اعلان وکٹری ڈے کی 80 ویں سالگرہ کے سلسلے میں کیا ہے اور جنگ بندی 8 سے 10 مئی تک نافذ العمل رہے گی۔

روسی صدارتی ترجمان کریملن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس ہمیشہ سے امن بات چیت کے لیے تیار رہا ہے اور وہ یوکرین کی جانب سے بھی جنگ بندی پر عمل کی امید رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین جنگ میں بڑی پیش رفت

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ جنگ بندی کے دوران یوکرین کا رویہ امن معاہدے کے لیے یوکرین کی سنجیدگی ظاہر کرے گا اور روسی فوج جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دے گی۔

اسپین اور پرتگال کا بڑا حصہ اچانک بجلی سے محروم، ملک بھر میں ٹریفک جام

0

میڈرڈ: اسپین اور پرتگال کو پیر کے روز بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش کی سامنا کرنا پڑا، جس سے دونوں ممالک میں افراتفری کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

دونوں ممالک کے طول و عرض میں بجلی کی بڑے پیمانے پر بندش کے ساتھ ہی پبلک ٹرانسپورٹ مفلوج ہو گئی اور پبلک مقامات پر بڑے ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پروازوں میں تاخیر ہوئی، ہسپانوی الیکٹرکستی ٹرانسمیشن آپریٹر ریڈ الیکٹریکا کے مطابق بندش کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

یوٹیلیٹی آپریٹرز نے گرڈ کو بحال کرنے کی کوشش کی لیکن اس میں انھیں کامیابی نہیں ملی، ٹرانسمیشن آپریٹر ریڈ الیکٹریکا نے 6 سے 10 گھنٹے تک بجلی کی بندش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش کے پیچھے کوئی سائبر حملہ ہوسکتا ہے۔

بجلی کی بندش سے پرتگال اور اسپین کے کئی علاقوں میں افراتفری کی صورتحال نظر آئی، اس دوران ٹریفک لائٹس نے کام کرنا چھوڑ دیا، جس سے گرڈ لاک ہوگیا، اسپتال میں بھی مریضوں کو کافی مشکلات پیش آئیں جبکہ لوگ میٹرو اور لفٹوں میں پھنس گئے۔

بجلی کی اس بندش نے فرانس کے کچھ حصوں کو بھی متاثر کیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ ہسپانوی اور پرتگالی حکومتی حکام نے بجلی کی اس اچانک بندش پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملاقات کی۔

اپنے بیان میں اسپین کی حکومت نے کہا کہ "حکومت اس واقعے کا کھوج لگانے اور اسکے اثرات کا تعین کرنے کے لیے کام کر رہی ہے، اس مسئلے کو فوری حل کرنےلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

ریڈ الیکٹرکا نے کہا کہ وہ بجلی کی بحالی کے لیے علاقائی توانائی کمپنیوں کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ پرتگالی یوٹیلیٹی آر ای این نے کہا کہ اس نے بجلی کی سپلائی کی مرحلہ وار بحالی کے منصوبے کو فعال کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ یورپ میں اتنے بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش کے واقعات بہت کم دیکھنے میں آتےے ہیں، 2003 میں اٹلی اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان ایک ہائیڈرو الیکٹرک پاور لائن میں ایک مسئلہ کی وجہ سے بیشتر اطالوی علاقوں میں تقریباً 12 گھنٹے تک بجلی بند رہی تھی۔

بڑی خبر: کینالز منصوبہ ختم، سی سی آئی نے نہروں سے متعلق ایکنک کا فیصلہ مسترد کر دیا

0

مشترکہ مفادات کونسل نے سات فروری کو کینال سے متعلق ایکنک اجازت مسترد اور صوبوں کے اتفاق کے بغیر کوئی نئی نہر نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت ارسا حکام نے بھی شرکت کی۔

مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) نے 7 فروری کو کینال سے متعلق ایکنک اجازت کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ کوئی بھی نئی نہر تمام صوبوں کے اتفاق رائے کے بغیر نہیں بنائی جائے گی۔

اجلاس میں پنجاب حکومت کو ارسا کی جانب سے جاری پانی دستیابی کا سرٹیفکیٹ بھی ختم کر دیا گیا

اجلاس کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سندھ اور اس کے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ نہروں سے متعلق اس کا مطالبہ مان لیا گیا ہے اور ارسا کا سرٹیفکیٹ واپس لے لیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہم کسی صوبے کا حق کسی دوسرے کو نہیں کھانے دیں گے اور ہر صوبے کو اس کے حصےکا پانی دیا جائے گا۔

علی امین گنڈاپور نے یہ بھی بتایا کہ اب صوبے کو این ایف سی ایوارڈ ملے گا اور ہمیں ضم اضلاع کا حق دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کا معاملہ پاکستان میں گزشتہ کافی عرصہ سے موضوع بحث تھا اور اس پر پیپلز پارٹی نے جہاں سخت موقف اختیار کیا وہیں سندھ میں ان منصوبوں کے خلاف شدید احتجاج بھی ہوا جو اب تک جاری ہے۔

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے اس معاملے پر وفاقی حکومت کی حمایت ختم کرنے اور راستے جدا کرنے کی بھی دھمکی دی تھی جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے نہروں کا معاملہ منسوخ کرنے اور اس مسئلے کو مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانے کا اعلان کیا تھا۔

میں سب کچھ ہوسکتی ہوں ’دھوکے باز‘ نہیں ہوسکتی، نوال سعید

0
نوال سعید

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید کا کہنا ہے کہ میں سب کچھ ہوسکتی ہوں دھوکے باز نہیں ہوسکتی۔

اے آر وائی نیوز کے کرکٹ اسپیشل شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں اداکارہ نوال سعید نے شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ’ریپڈ فائر‘ میں سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان نے پوچھا کہ اگر ایک اور زندگی ملی تو کیا کرنا چاہیں گی؟

جواب میں نوال سعید نے کہا کہ مجھے پینٹر بننے کا شوق ہے تو مصور بننا چاہوں گی، پہلے پینٹنگ کرتی ہے اب انہیں کرتی۔

انہوں نے اپنے آپ کو مزاحیہ، حساس اور جذباتی قرار دیا اور کہا کہ میں سب کچھ ہوسکتی ہوں دھوکے باز نہیں ہوسکتی، دھوکا کبھی کھایا بھی نہیں ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر انڈسٹری میں کوئی مل جائے تو شادی کرلینی چاہیے، مجھے اب تک کوئی انڈسٹری اور اس سے باہر نہیں ملا ہے۔

نوال سعید نے کہا کہ انڈسٹری میں کچھ لوگ ایسے ہیں جن کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی کیونکہ ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا نہیں رہا۔

بنگلادیشی کرکٹر توحید ہردوئے پر چار میچوں کی پابندی عائد

0

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے توحید ہردوئے پر چار میچوں کی پابندی عائد کردی۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹاپ آرڈر بیٹر توحید ہردوئے پر بسوندھرا ڈھاکہ پریمیئر ڈویژن کرکٹ لیگ (ڈی پی ڈی سی ایل) کے میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر اختلاف ظاہر کرنے پر چار میچوں کی پابندی عائد کر دی۔

24 سالہ، جس نے بنگلہ دیش کے لیے 77 بین الاقوامی میچوں میں ون ڈے اور ٹی 20 میں حصہ لیا ہے، جاری ڈی پی ڈی سی ایل میں محمڈن اسپورٹنگ کلب کی کپتانی کر رہے ہیں۔

ہردوئے کو پہلے ایک میچ کے لیے معطل کیا گیا تھا جسے بعد میں کھلاڑیوں کے احتجاج کے بعد موخر کر دیا گیا تھا۔

تاہم، ہفتہ کو شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں غازی گروپ کرکٹرز کے خلاف ڈی پی ڈی سی ایل کے حالیہ میچ کے دوران ہردوئے نے ایک بار پھر بی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔

بلے باز نے کیچ آؤٹ ہونے کے بعد اختلاف ظاہر کیا اور امپائر کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے کریز پر رہے۔

اس طرح ہردوئے کو کوڈ کے آرٹیکل 2.8 کے تحت لیول 1 کے جرم کا مرتکب پایا گیا، جس کا تعلق امپائر کے فیصلے پر اختلاف ظاہر کرنے سے ہے۔

آن فیلڈ آفیشلز منیر الزمان ٹنکو اور علی ارمان راجون کے ساتھ تھرڈ امپائر محمد کامرزمان اور فورتھ آفیشل اے ٹی ایم اکرام نے ہردوئے پر بدتمیزی کا الزام عائد کیا۔

بی سی بی کے بیان کے مطابق، ہردوئے نے الزام کی تردید کی اور مکمل تادیبی سماعت کی درخواست کی لیکن مطلع ہونے کے باوجود شیڈول سیشن میں شرکت کرنے میں ناکام رہے۔

ڈی پی ڈی سی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 5.2.6 کے مطابق میچ ریفری اختر احمد نے ہردوئے پر 10,000 ٹکا جرمانہ کیا اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا جس کے بعد ہردوئے کے ڈی میرٹ پوائنٹ کی تعداد 8 ہوگئی۔

بی سی بی قوانین کے مطابق 8 پوائنٹس کی سزا چار میچوں کی معطلی ہوتی ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوتی ہے۔

حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز آج رات روانہ ہوگی

0

پاکستان میں حج فلائٹ آپریشن 2025 کا آج سے آغاز ہو رہا ہے پہلی پرواز آج شب اسلام آباد سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہو گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں حج فلائٹ آپریشن کا آج سے آغاز ہو رہا ہے پہلی پرواز آج شب اسلام آباد سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگی۔ وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی عازمی کو رخصت کریں گے۔

حج آپریشن کے حوالے سے وزارت مذہبی امور نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں آج پہلی پرواز پی کے 713 393 عازمین کو لے کر روانہ ہو گی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق آج سے شروع ہونے والا حج فلائٹ آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا۔ اسلام آباد ایئر پورٹ سے 100 پروازوں میں 28 ہزار 400 عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سات خصوصی امیگریشن کاؤنٹرز تیار کیے گئے ہیں۔

67 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج سے محروم، 

دوسری جانب نجی حج اسکیم کے تحت 67 ہزار عازمین رواں سال حج سے محروم رہ سکتے ہیں۔