پیر, جون 30, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 1532

دیوہیکل مچھلی نے تماشائیوں کے سامنے لڑکی کی گردن دبوچ لی، ویڈیو وائرل

0
دیوہیکل مچھلی نے لڑکی کی گردن دبوچ لی

چین کے فاریسٹ پارک میں تماشائیوں کے سامنے ایک دیوہیکل مچھلی نے لڑکی پر حملہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 22 سالہ روسی اداکار ایکویریم ٹینک کے ذریعے گلائڈنگ کررہی تھی اور اس نے شیشے کے باہر سے دیکھنے والے تماشائیوں کی طرف اشارہ کیا۔

اس دوران مچھلیاں اس کے ارد گرم تیر رہی تھیں تاہم اچانک ہی دیوہیکل مچھلی نمودار ہوئی اور اس نے لڑکی پر حملہ کردیا۔

ویڈیو میں دیوہیکل مچھلی کو ماشا کی کی طرف لپکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاہم سیکنڈوں میں وہ خود کو آزاد کرانے میں کامیاب ہوگئی اور اوپر کی طرف آگئی۔

سامعین یہ سب دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے اور چیخیں مارنے لگے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق مچھلی کے اس حملے میں ماشا کے سر، گردن اور آنکھ پر زخم آئے ہیں۔

روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماشا کو گردن میں زخم سے شدید درد سہنے کے باوجود ایکویریم واپس جانے پر مجبور کیا گیا۔ حملے کے بعد ماشا کو ہرجانے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن اسے اس واقعے پر بات کرنے سے اسے منع کر دیا گیا تھا۔

فاریسٹ پارک کی انتظامیہ نے بھی اس واقعے کو چھپانے کی کوشش کی۔

رمضان المبارک میں گھی اور تیل کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوسکتا ہے؟

0
گھی تیل

رمضان المبارک میں گھی اور تیل کی قلت پیدا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام نے بتایا کہ اس وقت پورٹ قاسم پر 3 لاکھ ٹن پام آئل پھنسا ہوا ہے، کسٹمز فیس لیس نظام سے خوردنی تیل کی کلیئرنس نہ ہونے سے گھی تیل کی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے۔

عاطف اکرام نے بتایا کہ تیل کے جہاز پھنسنے سے 50 سے 60 ڈالر فی ٹن ڈیمرج پڑ رہا ہے، پام آئل کلیئر نہ ہونے سے رمضان میں گھی اور تیل کی قلت ہوگی۔

گھی اور تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

ایف پی سی سی آئی کے صدر کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں گھی اور تیل کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو کے حساب سے اضافہ ہوچکا ہے۔

انھوں نے کہا کہ رمضان میں گھی اور تیل کی قیمت میں 25 سے 30 روپے اضافہ ہوسکتا ہے، کسٹم کے نئے فیس لیس سسٹم کے بعد صورتحال خراب ہوگئی ہے۔

مردہ جانوروں کی ہڈیوں سے تیار گھی اور تیل پکڑا گیا

اسرائیل کیلیے خوف کی علامت سربراہ القسام بریگیڈ محمد ضیف شہید، حماس کی تصدیق

0
اسرائیل کیلیے خوف کی علامت سربراہ القسام بریگیڈ محمد ضیف شہید، حماس کی تصدیق

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد ضیف و دیگر اعلیٰ کمانڈرز کی شہادت کی تصدیق کر دی۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق حماس فوجی ونگ کے سربراہ محمد ضیف گزشتہ سال اسرائیل سے جنگ کے دوران غزہ پٹی میں شہید ہوگئے تھے۔

اسرائیل نے اگست میں کہا تھا کہ اس نے پچھلے مہینے محمد ضیف کو شہید کیا لیکن حماس نے تصدیق نہیں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی معاہدے کی کامیابی اسرائیلی عمل پر منحصر ہوگی، القسام بریگیڈ

اسرائیل کا کہنا تھا کہ محمد ضیف 7 اکتوبر 2023 حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں میں سے ایک تھے جس میں 1,200 شہری ہلاک اور 251 کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

سربراہ القسام بریگیڈ کو شہید یحییٰ سنوار کے نائب کے طور پر دیکھا جاتا تھا جو گزشتہ سال فرنٹ لائن پر اسرائیلی فوجیوں سے مقابلہ کرتے ہوئے محافظوں سمیت خالق حقیقی سے جا ملے۔

حماس رہنما ابو عبیدہ نے ان کے علاوہ نائب فوجی کمانڈر مروان عیسیٰ کی شہادت کی بھی تصدیق کی جبکہ شہادت پانے والوں میں کمانڈر غازی ابو تما، رائدتھابت اور خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر رافع سلامہ بھی شامل ہیں۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم نے اسرائیل کی تمام جیلیں خالی ہونے تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

کراچی میں جوڑے نے گھر کے آنگن میں کیفے کھول لیا

0
کیفے ماضی

کراچی کے ایک جوڑے اقصیٰ اور آصف نے گھر کے آنگن میں کیفے کھول لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے ایک جوڑے نے گھر کے آنگن میں کیفے کھول لیا، کیفے ’ماضی‘ میں وائی فائی کی سہولت نہیں اور لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ آپس میں باتیں کریں۔

کراچی میں یہ ہوٹل ’نارتھ ناظم‘ کے علاقے میں کھولا گیا ہے۔

کیفے ماضی میں آنے والے یہاں کی کافی کے گرویدہ ہیں، کیفے کی ’میزبان‘ ہر مہمان کا دروازے پر استقبال کرتی ہیں۔

اقصیٰ نے بتایا کہ کیفے کا نام ’ماضی‘ رکھنے کی وجہ یہ تھی کہ لوگوں کو پرانے کراچی کی یاد دلائیں، اس جگہ کو کراچی کی پرانی یادوں کے تحت بنانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں کسٹمر کا دروازے پر استقبال کرتی ہوں اور میری عادت ہے کہ میں انہیں کسٹمر نہیں بلکہ مہمان کہتی ہوں، روشنی بھی مدھم رکھی گئی ہے تاکہ سکون سے لوگ بیٹھ کر بات کرسکیں۔

کیفے ماضی میں ایک بورڈ بھی لگایا گیا ہے جس میں درج ہے کہ ’وائی فائی کی سہولت میسر نہیں آپ لوگ آُپس میں بات کرکے وقت گزاریں۔‘

خاتون کے مطابق کچھ لوگ ایسے بھی آئے ہیں جو کینیڈا سے پاکستان پہنچے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی لسٹ میں تھا کہ کیفے ماضی میں جانا ہے اورلوگوں کا کہنا ہے کہ ایسی کافی اٹلی اور برطانیہ میں بھی نہیں پی ہے۔

ایک کسٹمر کا کہنا تھا کہ ہمیں اب روزانہ کافی کی طلب ہوتی ہے اور ہم یہاں آتے ہیں۔

ایک اور کسٹمر نے کہا کہ بہت اچھا ماحول ہے اور اس میں کوئی شبہ نہیں ہے یہاں کی کافی بہت اچھی ہے اب ہم کہیں اور پیسے ضائع نہیں کرتے اور خوشی سے یہاں آتے ہیں۔

اسرائیل نے 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا

0
اسرائیل نے 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا

اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے رہا کیے گئے 8 یرغمالیوں کے بدلے 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا۔

فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے موقع پر مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رملہ کے قریب ہجوم نے جشن منایا اور ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

مقبوضہ یروشلم میں قیدیوں کی رہائی کا جشن منانے پر 12 فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

حماس نے آج جنگ بندی معاہدے کے تحت 5 غیر ملکیوں سمیت اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا، 3 اسرائیلیوں سمیت 8 اسیروں کو قیدیوں کے تبادلے کے تیسرے مرحلے میں رہا کیا گیا تھا۔

اسرائیل کی جانب سے بار بار مطالبہ کیا گیا کہ خاتون فوجی اربیل یہود کو رہا کیا جائے۔ حماس نے جنوبی شہر خان یونس میں شہید یحییٰ سنوار کے گھر کے باہر اربیل یہود کو بھی رہا کیا۔

اسرائیلی خاتون فوجی اربیل یہود کو حوالے کرنے کے دوران بھگدڑ کا ماحول بھی دیکھا گیا۔

معاہدے کے پہلے مرحلے کیلیے مخصوص 42 دن میں سے 12 دن گزر چکے ہیں۔ یرغمالیوں کی سطح پر 26 اسرائیلی زیر حراست ہیں جن میں 8 لاشیں بھی شامل ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے 1 ہزار 590 فلسطینیی فلسطینی قیدیوں کا رہا ہونا باقی ہے۔ جنگ بندی کے تحت 3 مرحلوں پر مشتمل معاہدے کا پہلا مرحلہ 6 ہفتے تک جاری رہے گا۔ پہلے مرحلے کے تحت 33 یرغمالیوں کی واپسی اور تقریباً 1900 فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا پیکا ایکٹ کےخلاف کل یوم سیاہ منانےکااعلان

0

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پیکا ایکٹ کےخلاف کل یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے، کالے قانون کےخلاف دھرنے کے کال دی جائے گی۔

صدر پی ایف یوجے افضل بٹ نے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کا ملاقات کا موقع دیے بغیر بل پردستخط کرنا افسوسناک ہے، اس کالےقانون کےخلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے کی کال دی جائے گی، قانون کی واپسی تک احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا۔

افضل بٹ نے کہا کہ پریس کلب، یونین دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے، ملاقات کے بغیر صدر کابل پر دستخط کرنا افسوسناک ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا تھا کہ ہمارا مؤقف سنا جائے۔

صدر پی ایف یو جے نے کہا کہ آصف زرداری جوڑ توڑ کی سیاست سے جانے جاتے ہیں، ہماری امید تھی کہ آصف زرداری ہمیں بھی سنیں گے۔

حکومت کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے ہیں تو آج ہی ہمیں بتائیں، حکومت بعد میں کہے کہ ہاتھ پاؤں بندھے تھے تو ہم نہیں مانیں گے، ہم نے پریس فریڈم موومنٹ شروع کردی ہے۔

افضل بٹ نے کہا کہ آج سپریم کورٹ بار، انسانی حقوق تنظیموں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں، ہم رابطے کرکے اپنی تحریک کو پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں، یقین ہے تمام پارٹی ورکرز بھی ہمارےساتھ ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ کالے قانون کے ذریعے پاکستان کے عوام کو گونگا بہرا رکھنے کی کوشش ہے، متنازع پیکا ایکٹ کے ذریعے عام آدمی کا حق چھینا جا رہے۔

صدرپی ایف یوجے کا کہنا تھا کہ کل پاکستان کے تمام پریس کلبز پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے، اپیل کرتا ہوں اپنے اپنے شہر میں یوم سیاہ کی تقریب میں شریک ہوں۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کا ممکنہ کارڈ وائرل

0
کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کا ممکنہ کارڈ وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ستارے کبریٰ خان اور گوہر رشید کی فروری 2025 میں ہونے والی شادی کا ممکنہ کارڈ سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید نے اپنی شادی کا باضابطہ اعلان ایک خوبصورت مگر دلچسپ انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے کیا تھا جسے انہوں نے اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ شوٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تاریخ

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ رمضان المبارک سے قبل مکہ مکرمہ میں نکاح کریں گے اور تقریب میں جوڑے کے قریبی دوست اور خاندان کے افراد شرکت کریں گے۔

آج سوشل میڈیا پر شادی کا ایک دعوت نامہ وائرل ہو رہا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کا ہے۔ کارڈ میں جوڑے کا نام واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے تاہم اس میں تقریب کی تاریخ واضح نہیں ہے۔

چند روز قبل سوشل میڈیا میگزین پیج کی جانب سے کبریٰ خان کی پرانی برائیڈل شوٹ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں فروری میں سعودی عرب میں نکاح کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نکاح کی تقریب میں دونوں کے اہل خانہ اور انتہائی قریبی دوست شرکت کریں گے تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا تھا کہ دونوں کا نکاح کس تاریخ کو طے ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

وسیم جونیئر کی مہندی کی تصاویر وائرل

0
وسیم جونیئر

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وسیم جونیئر کی مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی کرکٹر وسیم جونیئر نے مہندی کی چند تصاویر وائرل ہورہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دی جارہی ہے۔

وسیم جونیئر نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں آج کی تاریخ لکھی ہے۔

محمد وسیم جونیئر کا، جو کہ شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پہلے قومی کرکٹر ہیں۔ 25 اگست 2001 کو پیدا ہونے والے محمد وسیم کو بچپن سے ہی کرکٹ خصوصاً بولنگ کروانے کا شوق تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muhammad Waseem (@waseem.jnr)

محمد وسیم جونیئر نے 28 جولائی 2021 کو برج ٹاؤن کے کینزنگٹن اوول کے میدان میں پاکستان کی ٹی 20 کیپ حاصل کی اور اپنی برق رفتار بولنگ سے کمنٹری بکس میں موجود اپنے وقت کے مایہ ناز فاسٹ بولر سر کوٹلی ایمبروز کو بھی متاثر کر گئے۔

انہوں نے پہلے ایک زوردار باؤنسر سے لنڈل سمنز کو واپس جانے پر مجبور کیا اور پھر ٹی 20 کرکٹ کے یونیورس باس کرس گیل کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بیرسٹر سیف کا افغانستان سے مذاکرات سے متعلق بڑا بیان

0
بیرسٹر سیف

پشاور: بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ کےپی حکومت افغانستان سے مذاکرات کیلئے ٹی او آرز وفاقی حکومت کو منظوری کیلئے بھیجےگی۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا افغانستان سے مذاکرات سےمتعلق بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ کےپی حکومت مذاکرات کیلئے ٹی او آرز وفاقی حکومت کو منظوری کیلئے بھیجےگی، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وفد افغانستان روانہ کیا جائےگا۔

انھوں نے کہا کہ وفد میں قبائلی عمائدین، مذہبی اور سیاسی رہنما شامل ہوں گے، وفد بھیجنے کا مقصد خیبر پختونخوا میں امن وامان قائم کرنا ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ مذاکرات دونوں اطراف کے قبائلی اقوام کے درمیان ہونگے، خوارج سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال کا اثر خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع پر پڑتا ہے، افغانستان کے ساتھ 2 ہزار 650 کلومیٹر طویل سرحد ہے، سرحد کے دونوں جانب پختون قبائل آباد ہیں، قبائلی اضلاع میں امن و امان کا مسئلہ درپیش ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ امن وامان کا مسئلہ حل کرنا خیبر پختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے، کےپی حکومت کو سفارتی تعلقات اور قانونی پیچیدگیوں کا بخوبی ادراک ہے۔

’15 منٹ میں جتنے پیسے گن سکتے ہو لے جاؤ‘ کمپنی کی انوکھی آفر، ویڈیو وائرل

0
کمپنی نے میز پر نوٹوں بکھیر دیے جتنے گن سکتے ہو لے جاؤ

چین میں کمپنی نے ٹیبل پر 70 کروڑ سے زائد نوٹ بچھا کر ملازمین کو انوکھی آفر دی کہ 15 منٹ میں جتنے پیسے گن لیں گے وہ ان کے ہی ہوجائیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں کرین بنانے والی مشہور کمپنی ملازمین پر مہربان ہوگئی اور گیارہ ملین ڈالرز (تقریباً 70 کروڑ بھارتی روپے) میز پر لگا دیے۔

کمپنی نے شرط رکھی کہ پندرہ منٹ میں جس نے سب سے زیادہ نوٹ اٹھائے وہی اس کا مالک ہوجائے گا۔

ایک ملازم کے حصے میں ایک لاکھ یوآن آئے، سوشل میڈیا پر بھی کمپنی کے اقدام کو سراہا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میز پر نوٹوں کا ڈھیر لگا ہوا ہے اور ملازمین بونس گھر لے جانے کے لیے گننا شروع کررہے ہیں۔

تاہم یہ بھی کہا گیا کہ اگر رقم گننے میں غلطی ہوئی تو بونس میں کٹوتی ہوگی۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہی وہی کاغذی کارروائی ہے جو میں چاہتا ہوں لیکن کمپنی کے دوسرے منصوبے ہوتے ہیں۔

دوسرے صارف نے لکھا کہمیری کمپنی پیسے کے بجائے بہت سارے کام کا بوجھ دیتے ہیں۔ تیسرے صارف نے کہا کہ ایک جگہ خالی ؟ میں بھی آپ لوگوں میں شامل ہونا چاہوں گا۔