پیر, جون 30, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 1533

امریکی طیارے، ہیلی کاپٹر ٹکرانے کا واقعہ، دریا سے 28 لاشیں نکال لی گئیں

0

واشنگٹن: امریکی مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے کے افسوسناک واقعے میں دریا سے اب تک 28 کے قریب لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

امریکی مسافر طیارہ حادثے سے متعلق ریسکیو حکام نے بتایا کہ مسافرطیارے کے دریا میں گرنے سے پہلے دو ٹکڑے ہوگئے تھے، ہیلی کاپٹر کے بلیڈ نے حادثے میں طیارے کو دو ٹکڑوں میں تباہ کیا، جنھیں دریا سے نکالا جارہا ہے۔

یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ طیارے میں اسکیٹنگ ورلڈ چیمپئن روسی جوڑا بھی موجود تھا،فائر چیف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ واقعے میں کسی کے زندہ بچ جانے کا امکان نہیں ہے، دریائے پوٹومیک سے 28 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ مزید مسافروں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے کہا کہ حادثے کو روکا جاسکتا تھا اسی لیے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے، امریکی ایئرلائنز نے بتایا کہ مسافر طیارے میں 60 مسافر اور 4 عملے کے ارکان سوار تھے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار طیارے کا ڈیٹا ریکارڈ غوطہ خوروں کومل گیا، سی ای او امریکی ایئرلائنز نے سوال کیا کہ مسافر طیارے کے راستے میں فوجی ہیلی کاپٹر کیسے آیا؟

فیڈرل ایوی ایشین حکام نے بتایا کہ حادثہ رات نو بجے واشنگٹن ڈی سی کے ریگن ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا، طیارہ دریائے پوٹومیک کے اوپر رن وے پراترنے کی کوشش کررہا تھا کہ فوجی ہیلی کاپٹر سیدھا آکرٹکرا گیا، ایئرپورٹ کوجمعہ تک پروازوں کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

واشنگٹن : مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر تباہ

میٹا نے ہار مان لی، ڈونلڈ ٹرمپ کو 25 ملین ڈالر ادا کرنے پر رضا مند

0
میٹا نے ہار مان لی، ڈونلڈ ٹرمپ کو 25 ملین ڈالر ادا کرنے پر رضا مند

سوشل میڈیا کمپنی میٹا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے اکاؤنٹس معطل کرنے پر کمپنی کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے کو ختم کرنے کیلیے 25 ملین ڈالر کی ادائیگی پر رضا مندی ظاہر کر دی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2021 میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کیپٹل ہل پر حملے کے بعد میٹا نے ان کے سوشل اکاؤنٹس بند کیے تھے۔

ترجمان میٹا نے تصفیے کی تصدیق کی کہ 22 ملین ڈالر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی لائبریری کو فنڈ کے طور پر فراہم کیے جائیں گے جبکہ باقی رقم قانونی فیسوں و دیگر قانونی چارہ جوئی کی مد میں ادا کی جائے گی۔

میٹا کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ اُس وقت معطل کیا گیا جب انہوں نے 2021 میں اپنی انتخابی شکست کو وسیع پیمانے پر دھوکا دہی سے منسوب کیا تھا اور ان کے حامیوں کی طرف سے ہنگامہ آرائی کی گئی تھی۔

امریکی صدر نے اُس وقت کہا تھا کہ انہیں غلط طور پر سنسر کیا گیا۔ انہوں نے جولائی 2021 میں ایکس (سابق ٹوئٹر)، فیس بک، گوگل اور ان کے سربراہاں کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے نقطہ نظر کو غیر قانونی طور پر خاموش کیا۔

تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف برداری کی تقریب میں میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ اور ایکس کے مالک ایلون مسک سمیت دیگر ٹیکنالوجی کمینیوں کے سربراہاں کو مدعو کیا تھا۔ مارک زکربرگ اُن ارب پتیوں میں شامل تھے جنہیں حلف برداری کی تقریب میں مہمان خصوصی بنایا گیا تھا۔

ویڈیو: موٹر سائیکل سوار ڈاکو لڑکی سے فون چھین کر فرار

0
موٹر سائیکل سوار لڑکی سے فون چھین کر فرار

بھارت میں موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو لڑکی سے فون چھین کر فرار ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جالندھر کے دیول نگر علاقے میں موٹر سائیکل دو ملزمان نے اسکوٹر پر بیٹھی لڑکی سے فون چھینا اور فرار ہوگئے۔

لڑخی بینک منیجر راجیش شرما کی بیٹی اور واردات سے قبل وہ گھر کے باہر اسکوٹر پر بیٹھی فون استعمال کررہی تھیں۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کیمرے میں قید ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی فون چھیننے کے بعد ہکا بکا رہ گئی اور گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا جس کے بعد دیگر لوگ بھی باہر نکل آئے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش شروع کردی ہے۔

رمضان المبارک کا چاند پاکستان میں کس تاریخ کو نظر آئے گا؟

0

اسلام آباد: پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 28 فروری یا یکم مارچ کو نظر آئے گا، شعبان المعظم کا چاند آج نظر آگیا ہے۔

شعبان المعظم کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کے بعد آج شعبان کا چاند نظر آنے کی تصدیق کی گئی، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیر نے اجلاس کی صدارت کی،

 

پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا

 

زونل ممبران، ماہرین اور دیگر تمام مکاتب فکر کے علما کرام بھی اجلاس میں موجود تھے، اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں رمضان المبارک کا چاند اگلے ماہ 28 فروری یا پھر یکم مارچ کو دیکھا جائےگا۔

ماہرین فلکیات کا عید کی تاریخ کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عیدالفطر 30 یا 31 مارچ کو منائی جاسکتی ہے۔

سعودی عرب میں‌ شعبان کا چاند نظر آنے سے متعلق اہم پیش گوئی

ایم کیو ایم کے کسی بھی رہنما کے بیان کو ہم سنجیدہ نہیں لیتے، شرجیل میمن

0

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کسی بھی رہنما کے کسی بھی بیان کو ہم سنجیدہ نہیں لیتے۔

ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اپنی مردہ سیاست زندہ کرنے کیلئے پیپلزپارٹی پر تنقید کرتی ہے، کراچی کے عوام کیلئے ایم کیو ایم ماضی کا ایک ڈراؤنا خواب ہوکر رہ گئی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہہ ایم کیو ایم اس لئے تنقید کرتی ہے کہ اس پر جوابی تنقید ہو اور سیاسی قد بڑھے، کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں ظہرانہ ایک کامیاب اجتماع تھا۔

تاجروں کے اعزاز میں ظہرانے کا مقصد تاجروں کے مسائل کی نشاندہی کرنا تھا، ظہرانے کا مقصد تاجروں سے مل کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا تھا۔

انھوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر تاجروں نے بھرپور اعتماد کا اظہارکیا، تاجروں نے شکریہ ادا کیا اب ان کو بھتے کی پرچیاں اور بوری بند لاشیں نہیں ملتیں۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ تاجروں سے قربانی کی کھالیں نہیں چھینی جاتیں، روز روز ہڑتالیں نہیں ہوتیں۔

’میری آنکھوں میں دیکھو، میرے قریب آؤ‘ شاہ رخ کی پاکستانی مداح کے ساتھ ویڈیو وائرل

0
شاہ رخ خان شانزہ

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے پاکستانی مداح شانزہ کا خواب پورا کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے دبئی کے گلوبل ولیج میں ہونے والی تقریب میں شانزہ نامی پاکستانی مداح سے ملاقات کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

انہوں نے مداح کو اسٹیج پر خوش آمدید کہا اور مداح کی فرمائش پر ان کے لیے اپنی فلم کا ڈائیلاگ بھی بولا۔

شاہ رخ خان نے دلچسپ انداز میں شانزہ کی یہ فرمائش پوری کی جس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

اداکار کہتے ہیں کہ ’میری آنکھوں میں دیکھو، میرے قریب آؤ، تھوڑا اور قریب، پھر وہ کہتے ہیں کہ اس سے زیادہ اور قریب آنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔‘

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ شانزہ خوش قسمت ہیں کہ ان کی شاہ رخ سے ملاقات ہوگئی، جبکہ کچھ صارفین شاہ رخ کے ڈائیلاگ کی بھی تعریف کررہے ہیں، ایک خاتون نے کہا کہ میں اس لڑکی سے حسد کررہی ہوں۔

سلمان خان اور رشمیکا مندانا ایک اور فلم میں ساتھ نظر آئیں گے

0
سلمان خان نے فلم ’سکندر‘ کیلیے کتنا معاوضہ لیا؟ جاننے والوں کے ہوش اڑ گئے رشمیکا مندانا

ممبئی: بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان اور نامور ساؤتھ انڈین اداکارہ رشمیکا مندانا فلم ’سکندر‘ کے بعد ایک اور فلم میں اسکرین پر ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا کہ رشمیکا مندانا اس وقت اپنی بلاک بسٹر فلم ’پشپا 2‘ کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ وہ مستقبل میں فلم ’جوان‘ کے ڈائریکٹر ایٹلی کمار کے اگلے پروجیکٹ میں جلوہ گر ہوں گی جس میں سلمان خان بھی مرکزی کردار نبھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جب بیمار ہوئی تو سلمان خان نے میرا خیال رکھا، رشمیکا مندانا

ذرائع نے بتایا کہ رشمیکا مندانا ایٹلی کمار کی فلم سائن کر چکی ہیں، اداکارہ نے ’پشپا 2‘ میں لاجواب اداکاری سے سلمان خان اور ایٹلی کمار کو کافی متاثر کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اگلے پروجیکٹ کیلیے ان کا انتخاب کیا۔

فلم کی کاسٹنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایٹلی کمار نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میں کاسٹنگ کے ساتھ سب کو حیران کرنے والا ہوں، یہ ہمارے ملک کی سب سے قابل فخر فلم ہونے جا رہی ہے بس ہمارے لیے دعا کریں۔

ایٹلی کمار کا کہنا تھا کہ کاسٹنگ حتمی مراحل میں ہے اور چند ہفتوں میں مکمل کر لی جائے گی، ہمارے پاس بہت سی خوشخبریاں ہیں جو جلد سامنے لائیں گے۔

رپورٹس اور ذرائع کے دعوے کے باوجود اس حوالے سے باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔

ساؤتھ انڈین اداکارہ نے فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ کے دوران بتایا تھا کہ سلمان خان نے ان کا کیسے خیال رکھا۔ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک خاص انسان ہیں، جب ہم شوٹنگ کر رہے تھے تو میں سیٹ پر بیمار ہوگئی تھی، جب انہیں معلوم ہوا تو انہوں نے میری خیریت دریافت کی۔

’سلمان خان نے عملے کو ہدایت کی کہ وہ مجھے صحت مند کھانا، گرم پانی اور ہر چیز فراہم کریں۔ وہ ملک کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک ہیں اور بہت عاجز ہیں۔‘

فلم ’سکندر‘ اسی سال عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے۔ رشمیکا مندانا فی الحال ’چھاوا‘ کی ریلیز کے منتظر ہیں جس میں انہوں نے وکی کوشل کے ساتھ کام کیا۔

پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا

0
یو اے ای چاند

چیئرمین روہت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ شعبان المعظم 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی شعبان المعظم کی چاند کی رویت سے متعلق اجلاس کی صدارت کی جس میں زونل ممبران، ماہرین اور دیگر تمام مکاتب فکر کے علما نے بھی شرکت کی۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا ہے یکم شعبان کل بروز جمعہ کو ہوگی جبکہ شب برأت 13 فروری بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 28 فروری یا یکم مارچ کو نظر آئے گا، عید الفطر 30 یا 31 مارچ کو منائی جاسکتی ہے۔

اسٹیو اسمتھ نے یونس خان اور سنیل گواسکر کو پیچھے چھوڑ دیا

0
اسٹیو اسمتھ

آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں لیجنڈز کرکٹر یونس خان اور سنیل گواسکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف شاندار 141 رنز کی اننگز کھیلی اور یونس خان اور سنیل گواسکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

عثمان خواجہ کی شاندار 232 رنز اور اسٹیو اسمتھ کے 141 رنز کے بدولت آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف 654 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر بنائے اور اننگز ڈیکلیئر کردی۔

اسٹیو اسمتھ نے سنچری کے ساتھ زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں یونس خان، سنیل گواسکر اور برائن لارا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اسٹیو اسمتھ نے 35 سنچریاں اسکور کی ہیں جبکہ لیجنڈز کرکٹرز نے 34 سنچریاں اسکور کررکھی ہیں۔

فہرست میں بھارت کے سچن ٹنڈولکر 51 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ جیک کیلس کی 45 اور رکی پونٹنگ نے 41 سنچریاں اسکور کی ہیں۔

علاوہ ازیں اسمتھ، یونس خان اور سنیل گواسکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں 10140 رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

یونس خان نے 10099 جبکہ سنیل گواسکر نے 10122 رنز بنارکھے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر نے 15921 رنز بنائے ہیں جبکہ جیک کیلس اور رکی پونٹنگ نے بالترتیب 13289 اور 13289 رنز بنائے ہیں۔

فیب فور میں اسمتھ، جو روٹ، ویرات کوہلی اور کین ولیمسن شامل ہیں اور اسمتھ اب ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

روانڈا نے گوما میں پھنسے پاکستانیوں کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دیدی

0

کانگو میں تنازعات کے بعد روانڈا نے گوما میں پھنس جانے والے پاکستانیوں کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دیدی ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کانگو میں تنازعات اور پاکستانیوں کے پھنسنے سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 150 کے قریب پاکستانی گوما شہر میں پھنسے ہوئے تھے، اب تک 75 کے قریب پاکستانی روانڈا منتقل ہوچکے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کا مذکورہ پاکستانیوں کی رہائش کے حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کیگالی نے متاثرہ پاکستانیوں کیلئے رہائش اور کھانے کا انتظام کیا ہے۔

برطانوی حکومت کا عدالتی فیصلے کے باوجود تارکین وطن کو روانڈا بھیجنے کا فیصلہ

پاکستانی ہائی کمیشن پاکستانی کمیونٹی سے بھی رابطہ کررہا ہے، مزید پاکستانیوں کے روانڈا جانے کا امکان ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ ہائی کمیشن مدد کی درخواست کرنیوالے ہر شہری سے رابطے میں ہے، ہائی کمیشن سرحدی شہر بکاؤو میں پاکستانیوں تک بھی پہنچ رہاہے۔

کانگو میں امریکی اور برطانویوں سمیت 37 افراد کو سزائے موت