اتوار, جون 29, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 1535

اسکول ٹیچر نے طالب علم سے کلاس روم میں شادی کرلی، ویڈیو وائرل

0

بھارت کے کلکتہ میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، کلاس روم میں اسکول ٹیچر نے طالب علم سے شادی کرلی۔ معاملہ سامنے آنے پر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال کے نادیہ ضلع میں ایک خاتون پروفیسر نے یونیورسٹی کے کلاس روم میں سال اول کے طالب علم سے شادی کرلی، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ حیرت انگیز معاملہ مولانا ابوالکلام آزاد یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (MAKAUT) میں پیش آیا، وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن کے لباس میں ملبوس پروفیسر اور طالب علم کو ایک دوسرے کو ہار پہنا رہے ہیں۔

کلاس روم میں یونیورسٹی کے فرسٹ ایئر کے طالب علم نے پروفیسر سے شادی کی، طالب علم نے خاتون کی مانگ میں سندور بھرا اور اور ایک دوسرے کو ہار پہنائے۔ کلاس روم میں موجود دیگر طلباء نے خاتون کا استقبال کیا۔

رپورٹس کے مطابق کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یونیورسٹی کے اندر اس طرح کی سرگرمیوں پر شدید تنقید کی۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی انکوائری پینل تشکیل دے دیا ہے۔

حکام کے مطابق کیس کی تحقیقات مکمل ہونے تک خاتون پروفیسر کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شادی کرنے والے طالب علم کو فی الحال کلاسیز سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

شاپنگ کرنے کا انوکھا انداز، خاتون گھوڑے پر فارمیسی پہنچ گئیں: ویڈیو وائرل

خاتون پروفیسر نے اپنے دفاع میں یونیورسٹی حکام کو بتایا کہ یہ عمل ان کی کلاس کے لیے سائیکو ڈرامہ پرفارمنس کا حصہ ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس کے پیچھے کوئی بدتمیزی یا غیر اخلاقی ارادہ نہیں ہے۔ ان کے مطابق یہ ویڈیو اندرونی دستاویزات کے لیے تھی لیکن اسے سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کی ساکھ کو داغدار کرنے کے لیے وائرل کیا گیا تھا۔

سعودی شہریوں نے ایک ہفتہ میں کتنی رقم خرچ کر ڈالی؟ جان کر حیران رہ جائیں

0

سعودی عرب میں شہریوں اور وہاں مقیم غیر ملکی افراد نے ایک ہفتہ میں کتنی رقم خریداری پر خرچ کی یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

سعودی سینٹرل بینک ساما نے مملکت کے شہریوں اور مقیم غیر ملکی افراد کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران شاپنگ پر کیے گئے اخراجات کے اعداد وشمار جاری کیے ہیں۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق ساما بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 19 سے 25 جنوری کی مدت کے دوران سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے 11 بلین ریال سے زائد (پاکستانی 8 کھرب، 17 ارب، 63 کروڑ سے زائد) خریداری پر خرچ کیے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ ریاض کے رہائشیوں نے خریداری کی جس کا مجموعی حجم 4 بلین ریال سے زائد ہے۔ مکہ مکرمہ ریجن میں بھی 4 بلین جب کہ میدینہ منورہ مین 3 بلین ریال کی خریداری کی گئی۔

سعودی شہریوں نے سب سے زیادہ پٹرول کی خریداری پر 835 ملین ریال خرچ کیے۔ صحت سے متعلق اخراجات پر 723 ملین ریال جب کہ کپڑوں اور جوتوں کی خریداری پر 614 ملین ریال خرچ کیے گئے۔

اس کے علاوہ تعمیراتی سامان کی خریداری پر 330 ملین، الیکٹرانک اشیا پر 145 ملین اور تعلیم پر 141 ملین ریال خرچ کیے گئے۔

چیمپئنز ٹرافی: کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس اور فوٹو شوٹ منسوخ، وجہ کیا؟

0

چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے اس سے قبل کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس اور فوٹو شوٹ ہونا تھا جو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہو رہی ہے اور یہ پاک سر زمین پر 29 سال کے طویل عرصہ بعد آئی سی سی ایونٹ کا انعقاد ہے۔ پاکستان میزبان ہونے کے ساتھ اس ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔

میگا ایونٹ میں غیر ملکی ٹیموں میں سے بعض کے پاکستان آنے میں تاخیر کے باعث آئی سی سی ایونٹ سے قبل ہونے والے کپتانوں کی روایتی مشترکہ پریس کانفرنس اور فوٹو شوٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کھیلا جائے گا جب کہ اسی روز آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان پہنچے گی۔ انگلینڈ کی ٹیم نے بھی 18 فروری کو آنا ہے۔

ان دو ٹیموں کے تاخیر سے پہنچنے کے باعث ٹیموں کے کپتانوں کا فوٹو شوٹ اور مشترکہ پریس کانفرنس منسوخ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریبات کا شیڈول مرتب کر لیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی نے افتتاحی تقریبات کا شیڈول تیار کر لیا

ملتان: 7سالہ بچی کی گلا کٹی لاش کوڑے کے ڈھیر سے برآمد

0
ملتان بچی کی لاش

ملتان : 7 سالہ بچی کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ، خالی پلاٹ میں کوڑے کے ڈھیر پر بچی کی لاش کو پھینکا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں وہاڑی روڈ اسٹیڈیم کے قریب سات سالہ بچی کی گلا کٹی لاش ملی ہے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ نامعلوم شخص نے بچی کوقتل کر کے خالی پلاٹ میں پھینک دیا۔

ریسکیو1122  کا کہنا تھا کہ خالی پلاٹ میں کوڑے کے ڈھیرپربچی کی لاش کو پھینکا گیا تاہم پولیس تھانہ ممتاز آباد نے لاش تحویل میں لےکرتفتیش شروع کردی۔

یاد رہے کراچی کے علاقے گلبرگ قبائل کالونی میں کچرا کنڈی سے تین سالہ بچی کی لاش ملی تھی، جسے گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا گیا تھا۔

اہل خانہ نے بتایا تھا کہ بہن بھائی مدرسے جانے کیلئے نکلے تو آمنہ بھی ان کے پیچھے گھر سے نکل گئی، والدہ تلاش کرتی رہی کچھ دیر بعد لاش گھر کے قریب کچرا کنڈی سے ملی۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ بچی سوا سات بجے گھر سے نکلی اور لاش پندرہ سے بیس منٹ بعد گلی سے ملی۔

پاکستانی نژاد خاتون جج نے فنڈنگ روکنے کا ٹرمپ کا حکم منسوخ کر دیا

0
لورین علی خان

واشنگٹن: امریکی عدالتی تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہوا ہے، جب پاکستانی نژاد خاتون جج لورین علی خان نے منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازعہ ایگزیکٹو آرڈر پر عمل درآمد عارضی طور پر روک دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی امریکی جج لورین علی خان کے فیصلے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وفاقی امداد منجمد کرنے سے متعلق حکم نامہ منسوخ کرنا پڑ گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا حکم نامہ ممتاز امریکی تنظیموں نے عدالت میں چیلنج کر دیا تھا، امریکا کی نان پرافٹ تنظیموں کی نیشنل کونسل اور پبلک ہیلتھ آرگنائزیشن کی دائر کردہ درخواست پر 41 سالہ پاکستانی نژاد امریکی خاتون جج لورین علی خان نے عارضی ’’ایڈمنسٹریٹو اسٹے‘‘ کی منظوری دے دی۔

کیس کی آئندہ سماعت 3 فروری کو ہوگی، ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے تمام اقدامات قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کیے ہیں، وفاقی فنڈنگ کے معاملے پر عدالتی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

امریکا: غیرممالک کو منجمد امداد میں اضافی استثنیٰ دے دیا گیا

پاکستانی نژاد امریکی خاتون لورین امریکا میں وفاقی ڈسٹرکٹ جج ہیں، وہ اپنے والد ڈاکٹر محمود علی خان کے ساتھ امریکا منتقل ہوئی تھیں، ماہر امراض قلب ڈاکٹر محمود اور ان کی اہلیہ امریکی فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکی ڈسٹرکٹ جج لورین ایل علی خان نے فنڈنگ ​​منجمد ہونے سے چند منٹ قبل ہی اس کے نفاذ کو روک دیا تھا، وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر اس حکم پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

خاتون جج کے اس فیصلے نے کافی توجہ حاصل کی ہے، اور امریکی میڈیا میں بریکنگ نیوز کے طور پر چلا، تجزیہ کار اس کے وسیع تر مضمرات پر بحث کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ کئی سو بلین ڈالر کے فنڈز منجمد کرنے کے لیے تیار کردہ ایگزیکٹو آرڈر 28 جنوری کو نافذ العمل ہونا تھا۔

سانگھڑ میں 3 افراد کے قتل کا مقدمہ درج، اہم شخصیت کا نام شامل نہیں

0
سانگھڑ قتل

سانگھڑ : گوٹھ جانی جونیجو میں تین افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں اہم شخصیت کا نام شامل نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے نواحی علاقے گوٹھ جانی جونیجو میں تین افراد کےقتل کے خلاف چار روز سے جاری احتجاج ختم ہوگیا۔

مقتول کے لواحقین اور پولیس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمے میں دس نامزد اور انتیس نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے تاہم ایف آئی آر میں اہم شخصیت کا نام شامل نہیں کیا گیا۔

مقدمہ درج ہونے کے بعدغیر جانبدارانہ تحقیقات پر اتفاق ہوا، ایف آئی آر درج ہونے کے بعد مظاہرین نے چار روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ فدا حسین جونیجو کی مدعیت میں درج کیا گیا اور واقعے میں ملوث نو ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھرنے میں رکھی تینوں لاشیں تدفین کے لیے گاؤں جانی جونیجو روانہ کر دی گئیں، جہاں مقتولین کی نماز جنازہ ادا کرکے تدفین کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری متاثرہ علاقے میں تعینات کردی گئی ہے۔

نعمان علی نے ورلڈ کپ 92 کے فاتح کپتان کو پیچھے چھوڑ دیا

0

پاکستانی اسپنر نعمان علی نے حالیہ چند ماہ کی شاندار کارکردگی کی بدولت ورلڈ کپ 92 کے فاتح کپتان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پاکستانی اسپنر 38 سالہ نعمان علی اب تک اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 19 میچز میں 24.75 کی اوسط سے 83 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

تاہم طویل عرصہ بعد قومی ٹیم میں واپسی کے بعد ان کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی ہے۔

حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہیٹ ٹرک کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر کے طور پر اپنا نام درج کرانے کے ساتھ کیریئر میں دوسری بار ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

نعمان علی نے طویل عرصہ بعد قومی ٹیم میں واپسی کے بعد 6 ماہ میں اب تک 5 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں اور ان میچز میں صرف 13 کی اوسط سے 43 وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔

اس کارکردگی کے ساتھ ہی وہ مسلسل پانچ ٹیسٹ میچوں میں کسی بھی پاکستانی بولر کی جانب سے لی گئی سب سے زیادہ وکٹوں میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

تاہم انہوں نے اس دوران لیجنڈری کرکٹر اور ورلڈ کپ 1992 کے فاتح کپتان عمران خان اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

لیجنڈری کرکٹر عمرانخان نے 1982 میں مسلسل 5 ٹیسٹ میچز میں 11.9 کی اوسط سے 41 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا اور لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 2017 میں مسلسل 5 میچوں میں 23.2 کی اوسط سے اتنی ہی وکٹیں لی تھیں۔

نعمان علی سے آگے اب صرف گگلی ماسٹر عبدالقادر مرحوم ہی ہیں، جنہوں نے 1987 میں مسلسل 5 میچز میں 18.3 کی اوسط سے 44 شکار کیے تھے جب کہ وقار یونس 1994 میں 12.1 کی اوسط سے مسلسل پانچ میچز میں 43 وکٹیں حاصل کر کے نعمان علی کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔

وسیم اکرم کے بیٹے نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا

برطانیہ سے 6700 غیر ملکی سمیں پاکستان اسمگل کرنےکی کوشش ناکام

0
برطانیہ غیر ملکی سمیں

ملتان : ایف ائی اے امیگریشن نے برطانیہ سے آنے والے مسافر سے 6 ہزار 700 غیرملکی سمیں برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے 6700 غیرملکی سمیں پاکستان اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ایف ائی اے امیگریشن نے ملتان ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ سے آنے والے مسافر کو گرفتار کرکے 6 ہزار 700 غیرملکی سمیں برآمد کرلیں۔

امیگریشن حکام نے بتایاکہ مسافر دوحہ سے پرواز کیوآر 618 سے ملتان پہنچا تھا، جب مسافر کو روکا گیا اور سامان کی تلاشی پر 6,700 غیر ملکی سمیں برآمد ہوئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان پنجاب کے شہر بورے والا کا رہائشی ہے، جو اسٹڈی ویزے پر برطانیہ گیا تھا۔

ایف آئی اے نے کہا مسافر برآمد شدہ سموں کے ساتھ ملتان میں اپنے سائبر کرائم یونٹ کےحوالے کردیا گیا ہے اور ملزم کے خلاف پیکا 2016 کے تحت کارروائی شروع کردی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی نے افتتاحی تقریبات کا شیڈول تیار کر لیا

0

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریبات کا شیڈول تیار کر لیا ہے اور چیئرمین نے ان کی حتمی منظوری بھی دے دی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہو رہی ہے اور یہ پاک سر زمین پر 29 سال کے طویل عرصہ بعد آئی سی سی ایونٹ کا انعقاد ہے۔ پاکستان میزبان ہونے کے ساتھ اس ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے تینوں اسٹیڈیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی، قذافی اسٹیڈیم لاہور اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر نو اور تزئین وآرائش کا کام بھی تقریباً مکمل کر لیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریبات کا شیڈول تیار کر لیا اور ذرائع نے بتایا ہے چیئرمین محسن نقوی نے تمام تقریبات کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی ذرداری متوقع مہمان خصوصی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق چیمپینزٹرافی کی مرکزی افتتاحی تقریب 16 فروری کو حصوزی باغ میں منعقد ہو گی۔ اس تقریب میں نامور ملکی شخصیات سمیت آئی سی سی آفیشلز بھی شرکت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔ اس تقریب کے متوقع مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب 11 فروری کو ہوگی اور صدر مملکت آصف علی زرداری اس کے متوقع مہمان خصوصی ہوں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان ۔۔۔۔۔؟ اہم خبر آ گئی

حماس نے اسرائیل کی خاتون فوجی اہلکار کو رہا کردیا

0

حماس نے آج غزہ جنگ بندی کے دوران یرغمالیوں کی رہائی کے تیسرے مرحلے میں مزید ایک اور اسرائیلی خاتون فوجی اہلکار کو رہا کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی خاتون فوجی اہلکار اگم برگر کو جبالیہ میں حماس کے شہید رہنما یحییٰ سنوار کے گھر کے قریب سے رہا کیا۔

رہا کی جانے والی خاتون کو فلاحی تنظیم ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا جو انہیں اسرائیلی حکام تک لے گئی۔ کچھ دیر بعد اسرائیلی فوج نے بھی اگم برگر کے اسرائیل پہنچنے کی تصدیق کردی۔

واضح رہے کہ حماس آج 8 یرغمالیوں کو رہا کررہی ہے۔ اسرائیلی حکام 110 فلسطینیوں کو رہا کریں گے، ان میں متعدد فلسطینیوں کو عمر قید کی سزا سنائی جاچکی ہے۔

دوسری طرف اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امدادی کاموں میں مصروف انروا پر پابندی کی امریکا نے حمایت کر دی ہے، یو این میں امریکی نمائندے نے کہا انروا اسرائیلی پابندی کے اثرات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہے، اس لیے امریکا اسرائیل کے انروا کو بند کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے بغیر کوئی ثبوت فراہم کیے صحافیوں کو بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ کے نئے ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی نے پتا چلایا ہے کہ امریکی ٹیکس دہندگان کے تقریباً 50 ملین ڈالرز کی فنڈنگ سے غزہ میں مانع حمل اشیا بھیجی گئی ہیں۔

کیرولین لیویٹ نے یہ دعویٰ منگل کے روز ایک نیوز کانفرنس میں کیا، جو کہ دنیا بھر میں امدادی پروگراموں کے لیے امریکی فنڈنگ کو روکے جانے کے حق میں کی گئی تھی، انھوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جانے والی فنڈنگ میں بھی کٹوتی کی جائے گی۔

تاہم، دوسری طرف امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (USAID) کی ’مانع حمل فنڈنگ‘ سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ سامنے آئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے 2023 کے لیے پورے مشرق وسطیٰ میں کوئی ’کنڈوم فنڈ‘ جاری نہیں کیا۔

امداد روکنے پر حماس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا

یو ایس ایڈ کی جانب سے ستمبر 2024 کی ایک میڈیا ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے کے لیے 336 ملین ڈالر کی انسانی امداد کیسے خرچ کی جائے گی، اور اس میں مانع حمل یا خاندانی منصوبہ بندی کا کوئی ذکر نہیں ہے۔