اتوار, جون 29, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 1537

مصنوعی ذہانت کی نئی کامیابی نے خطرے کی گھنٹی بجادی، محققین خوف میں مبتلا

0
مصنوعی ذہانت

مصنوعی ذہانت کی غیر متوقع کامیابی نے محققین کو خوف اور تشویش میں مبتلا کردیا ہے کیونکہ اے آئی اب خود اپنی کلوننگ کرنے کے قابل ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت اب خود کو کلون کرنے کے قابل ہوگئی، یہ ریڈ لائن عبور کرنے سے سائنسدان مستقبل کے حوالے سے خوف اور تشویش کا شکار ہوگئے۔

یہ دعویٰ حال ہی میں پری پرنٹ ڈیٹابیس آرچیو میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں کیا گیا ہے۔

محققین نے انکشاف کیا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ایک جدید سسٹم نے کامیابی کے ساتھ اور انسانی تعاون کے بغیر اپنی نقل بنا کر ’ریڈ لائن‘ کراس کردی ہے۔

خود مختار افزائش کی یہ صلاحیت اے آئی سسٹمز کے کنٹرول اور تحفظ کے بارے میں تشویشناک خدشات پیدا کر رہی ہے۔

مذکورہ تحقیق میں دو نمایاں بڑے لینگویج ماڈلز (ایل ایل ایم ایس) ایک میٹا کا اور دوسرا علی بابا کا شامل تھے جو انسانی مداخلت کے بغیر خود کو نقل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

محققین کی جانب سے جب شٹ ڈاؤن کے دوران سسٹمز کو کلون بنانے کا حکم دیا گیا تو مذکورہ بالا دونوں ماڈلز نے 10 ٹرائلز میں سے نصف سے زیادہ بار کامیابی کے ساتھ اپنی نقل بنائی۔

چین کی فیوڈان یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی محققین کی ٹیم نے بتایا ہے کہ یہ پیشرفت منظر پر ابھرتے بے لگام اے آئی کا ابتدائی اشارہ ہے جو کہ بالآخر کسی بھی وقت انسانیت کے مفاد کے خلاف جا سکتا ہے۔

یہ تحقیق ابھی تک جائزے کے عمل سے نہیں گزری ہے، تاہم ماہرین نے عالمی سطح پر تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ اے آئی کو غیر متوقع طور پر خود افزائشی کے عمل میں ملوث ہونے سے روکا جاسکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اے آئی ٹولز مستقبل میں انسانوں کے فیصلوں کو متاثر کرنے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ بڑے لینگویج ماڈل سے چلنے والے چیٹ بوٹس، جیسے چیٹ بوٹ اور جیمینی، صارفین کے ارادوں ان کے رویوں اور نفسیاتی رجحانات کو سمجھ کر انہیں مخصوص فیصلے کرنے پر آمادہ کرسکتے ہیں۔

انجیر : موسم سرما میں یہ پھل سوچ سمجھ کر کھائیں ورنہ !!

0
انجیر

موسم سرما میں لوگوں کی بڑی تعداد جسم میں گرمائش پیدا کرنے اور سردی کے اثرات سے محفوظ رہنے کیلئے انجیر کا استعمال کرتی ہے، لیکن یاد رہے کہ یہ چیز سب کیلئے فائدہ مند نہیں ہے۔

یہ پھل ہماری صحت کے لیے بے حد مفید پھل ہے اس کو انگریزی میں ’فِج‘ کہتے ہیں،برسوں سے اس پھل کو لوگ ایک انتہائی صحت بخش خشک میوہ کے طور پر استعمال کرتے آئے ہیں۔

غذائیت سے بھرپور ہونے کے علاوہ  اس میں فائبر بھی بہت ہوتا ہے جو کہ نظام ہاضمہ کو مضبوط رکھتا ہے پھل کے دیگر فوائد کے علاوہ انجیر کے بیج قبض کو دور کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں، دل کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ہے لیکن اس کے صحت سے متعلق فوائد حاصل کرنے کے لیے اسے محدود مقدار میں استعمال کرنا بہت ضروری ہے۔

انجیر جسم کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس میں موجود غذائی ریشہ نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اس میں پوٹاشیم بھی ہوتا ہے جو کہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے ساتھ انجیر میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور فائبر دل کی صحت کو مضبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

انجیر جسم میں کینسر کے خلیات سے لڑنے میں بھی مدد کر سکتی ہے۔ خاص طور پر اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس فری ریڈیکلز کو کنٹرول کرتے ہیں اور صحت کی حفاظت کرتے ہیں۔

روزانہ کتنے دانے کھانا چاہیے؟

طبی ماہرین کے مطابق اس پھل کا سائز ہر شخص کی عمر، صحت کی حالت اور ضروریات کے مطابق مختلف ہوتا ہے۔ عام طور پر روزانہ 2 سے 3 انجیر کھانا صحت کے لیے اچھا ہے لیکن اس مقدار کو تکنیکی طور پر بڑھا یا کم کیا جا سکتا ہے۔

یہ پھل کن لوگوں کو نہیں کھانا چاہیے؟ اگر آپ بہت زیادہ انجیر کھاتے ہیں تو یہ صحت کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے جس کے لیے باقاعدہ علاج کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

شوگر کے مریضوں کے لیے نقصان دہ

اس میں چینی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اس لیے ذیابیطس کے مریضوں کو یہ پھل متوازن مقدار میں کھانے کا مشورہ نہیں دیا جاتا۔ بہت زیادہ انجیر کھانے سے بلڈ شوگر لیول بڑھ سکتا ہے۔ کچھ لوگوں کو انجیر سے الرجی ہو سکتی ہے۔ ایسے افراد کو انجیر کھانے سے پہلے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

ویب ایم ڈی کے مطابق اس پھل میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے یہ قبض کے مسئلے میں انتہائی فائدے مند ہے۔

وزن کم کرنے والے پرہیز کریں

انجیر میں کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں اور وزن کم کرنے کی کوشش کرنے والوں کو ان کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ انجیر میں پوٹاشیم کی بہت زیادہ مقدار ہوتی ہے۔ ان پھلوں کا استعمال گردوں کے مسائل میں مبتلا افراد کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

دل کے مریضوں کو بھی پرہیز کرنے کی ضرورت

دل کے امراض میں مبتلا افراد کو بھی یہ پھل نہیں کھانے چاہئیں۔ کیونکہ اس میں پوٹاشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ یہ دل کو متاثر کر سکتا ہے۔ یہ اچھے غذائیت کے ساتھ ساتھ بہت سے صحت کے فوائد بھی فراہم کرتی ہے۔ لیکن اگر آپ کو صحت سے متعلق کوئی مسئلہ ہے تو انہیں مناسب مقدار میں لینا بہتر ہے یا ڈاکٹر سے رجوع کرنا بہت ضروری ہے۔

سردیوں کے موسم میں انجیر کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیونکہ یہ جسم کو گرم رکھتا ہے۔ لیکن سردیوں میں انجیر کے زیادہ استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔

انجیر کن لوگوں کو نہیں کھانا چاہیے؟ اگر آپ بہت زیادہ انجیر کھاتے ہیں تو یہ صحت کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے جس کے لیے باقاعدہ علاج کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر لوگ چاہتے ہیں اداکارائیں عدم تحفظ کا شکار رہیں، خوشی کپور

0

بالی ووڈ اداکارہ خوشی کپور نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر لوگ چاہتے ہیں کہ اداکارائیں دوسری اداکاراؤں سے متعلق عدم تحفظ کا شکار رہیں۔

سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کی نئی فلم لویاپا آنے والی ہے جس میں ان کے مقابل عامر خان کے بیٹے جنید خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، بھارتی ذرائع ابلاغ کے ساتھ اپنے حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے جیسے لوگ چاہتے ہیں کہ ایک اداکارہ کسی دوسری اداکارہ کے حوالے سے غیرمحفوظ محسوس کرے۔

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اداکاراؤں کا ایک دوسرے سے مقابلہ کرنا ضروری نہیں ہے، ہر کوئی مختلف چیزوں میں اچھا ہوتا ہے۔

خوشی کپور نے کہا کہ ہر ایک کی اپنی جگہ ہے، مجھے یقین ہے کہ دوسری اداکارائیں کچھ چیزوں میں مجھ سے کہیں بہتر ہیں اور مجھے یقین ہے کہ میرے پاس بھی کوئی نہ کوئی مہارت موجود ہے۔

انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اتنا محفوظ ہونا ہوگا کہ ہم ان چیزوں کے بارے میں نہ سوچیں اور صرف اپنے آپ پر بھروسہ رکھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میری سوشل میڈیا شخصیت میں جو ہوں اس کا ایک بہت چھوٹا حصہ ہے، اسی وجہ سے مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کا تاثر بہت مختلف ہے۔

خوشی کپور نے کہا کہ میں اپنی زندگی اور اپنے لوگوں کے تحفظ کے حوالے سے کافی محتاط ہوں، اور مجھے نہیں لگتا کہ مجھے ہر وقت ہر چیز شیئر کرنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ خوشی کپور کی نئی فلم 7 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے، ادویت چندن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم لویاپا میں آشوتوش رانا اور کیکو شاردا کے ساتھ خوشی اور جنید خان نظر آئیں گے۔

پی ٹی آئی نے مذاکرات کی دوسری نشست میں کیا مطالبہ کیا تھا؟ عرفان صدیقی کا دعویٰ

0
صدر کسی بھی جج کا تبادلہ ایک سے دوسری ہائیکورٹ کر سکتے ہیں، عرفان صدیقی

اسلام آباد: حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کی دوسری نشست میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور محمود الرشید کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں عرفان صدیقی نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی کمیٹی سے رابطہ کیا اور مذاکرات کی دعوت دی، ہمارا پہلے مؤقف تھا حکومتی کمیٹی تحلیل کر دیں لیکن 31 جنوری تک برقرار رکھا، ہم آج بھی میٹنگ کیلیے تیار ہیں لیکن پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی تحلیل کر دی، سیاسی اور جمہوری پارلیمانی رویہ ہے جس میں سخت مزاجی نہیں لانا چاہتے، ہم بچوں والا کھیل نہیں بنانا چاہتے کہ اب مذاکرات نہیں ہوں گے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ طے کیا گیا تھا کہ باہر کچھ بھی ہو کمیٹیوں پر اس کا اثر نہیں پڑے گا لیکن اس کے بعد پی ٹی آئی نے ایسا رویہ رکھا جو نہیں رکھنا چاہیے تھا، میرے ذرائع کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ان کا کوئی رابطہ نہیں ہوا، ان کی کوئی پذیرائی نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات ختم ! پی ٹی آئی نے متحدہ اپوزیشن محاذ بنانے کی ٹھان لی

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ساری پالیسیوں کا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ سے باہر لانا ہے، ان کی پالیسی کا محور بھی ہے کہ وہ کس طرح جیل سے باہر آئیں، پی ٹی آئی نے 2 مطالبات کی آڑ میں 15 مطالبات پیش کیے، پی ٹی آئی ہمارا جواب سنے بغیر ہی دیوار پھلانگ کر مولانا فضل الرحمان کے پاس پہنچ گئی لیکن ان کو بھی پی ٹی آئی کی اصلیت معلوم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے جو جماعت مذاکرات نہیں جانتی تو وہ اس کی مشق کر رہی ہے، سڑکوں پر آنے کے بجائے مذاکرات کیے جا رہے ہیں اچھی بات ہے، پی ٹی آئی سب کچھ کرنے کے بعد سڑکوں پر آئی تھی، پی ٹی آئی دوبارہ لشکر کشی کا راستہ اپناتی ہے تو ریاست بھی مقابلہ کرے گی۔

’پی ٹی آئی کمیٹی نے بانی سمیت چند ارکان کا نام لے کر رہائی کا مطالبہ کیا۔ کمیٹی کے بیان کردہ نام لمبی فہرست ہے ہم نے این آر او کا نام نہیں دیا۔ حکومت عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتی تو یہ پھر کوئی مطالبہ نہ کرتے۔ مطالبات کی آڑ میں پی ٹی آئی کا متن کچھ اور ہے۔ پی ٹی آئی ہمارے ساتھ بیٹھتی تو بات کرتے۔ انہوں نے ہم پر تھوپ دیا کہ جوڈیشل کمیشن نہیں بنا رہے تھے۔‘

عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی مل بیٹھتی اور بات کر لیتی اس کے بعد آگے صورتحال دیکھتے، ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں اور کارکنان کو مطمئن کر رہے ہوتے ہیں، جمہوری طریقے سے کوئی قدم بڑھایا جاتا ہے تو شاید مولانا فضل الرحمان کچھ ساتھ دے دیں، غیر جمہوری طریقہ اپنایا جائے گا تو پھر وہ پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دیں گے۔

سردیوں میں سر کی خشکی، چھٹکارا کیسے ممکن

0
سر کی خشکی

سر کی خشکی کو سکری یا ڈینڈرف بھی کہا جاتا ہے، خاص طور پر موسم سرما میں سر میں بہت زیادہ خشکی اور خارش کی شکایت ہوجاتی ہے۔

ڈینڈرف کا مسئلہ صرف عورتوں میں ہی عام نہیں ہے بلکہ بہت سے مردوں کو بھی اس کا سامنا رہتا ہے جس کے لیے کچھ لوگ تو مہنگے شیمپو بھی استعمال کرتے ہیں مگر انہیں کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوتا۔

سردیوں میں جلد اور خصوصاً سر میں خشکی بہت زیادہ حد تک بڑھ جاتی ہے، لیکن اب یہ شکایت دور ہونے والی ہے کیونکہ ہم اپنے قارئین کو خشکی سے نجات کا آزمودہ نسخہ بتارہے ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسے گھریلو ٹوٹکے موجود ہیں جن پر عمل کر کے اپنے سر کی خشکی سے چھٹکارا اور بالوں کی خوبصورتی کو سردیوں میں بھی برقرار رکھا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر فرح نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں میزبان ندا یاسر سے گفتگو انڈے، دہی اور تیل کی سے گھر میں ماسک تیار کرنے کا طریقہ بتایا ہے جو خشکی سے نجات کا ضامن ہوسکتا ہے۔

اجزاء

انڈے کی سفیدی، ایک کھانے کا چمچہ

دہی، ایک کھانے کا چمچہ

سرسوں کا تیل، ایک کھانے کا چمچہ

زیتون کا تیل، ایک کھانے کا چمچہ

انڈے کی سفیدی لیں اور اسے اچھی طرح پھینٹنے کے بعد اس میں دہی شامل کریں اور دونوں کو اچھی طرح ملائیں۔

دہی اور انڈے کی سفیدی کو مکس کرنے کے بعد اس میں زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچہ اور پھر سرسوں کا تیل شامل کریں اور اچھی طرح ملائیں۔

ضروری نوٹ : سر میں لگانے کےلیے ماسک تیار ہے لیکن یہ ماسک ہفتے میں صرف ایک ہفتہ لگانا ہے۔

پیکا ترمیمی بل پر دستخط سے قبل فضل الرحمان اور صدر زرداری میں کیا بات چیت ہوئی؟

0
پیکا ترمیمی بل پر دستخط سے قبل فضل الرحمان اور صدر زرداری میں کیا بات چیت ہوئی؟

اسلام آباد: رہنما جمعیت علمائے اسلام (ف) حافظ حمد اللہ نے پیکا ترمیمی بل 2025 پر صدر مملکت کے دستخط سے قبل مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری میں ہونے والی بات چیت بیان کر دی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں حافظ حمد اللہ نے بتایا کہ متنازع پیکا ترمیمی بل سے متعلق مولانا فضل الرحمان نے صدر مملکت سے رابطہ کیا تو آصف علی زرداری نے جواب دیا تھا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کا انتظار کر رہے ہیں، ان کی واپسی پر میڈیا والوں کے ساتھ بیٹھ کر بات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے متنازع پیکا ترمیمی بل 2025 کی توثیق کر دی

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ صدر زرداری نے بات چیت کے کچھ گھنٹے بعد متنازع پیکا ترمیمی بل پر دستخط کر دیے، اس کے ذریعے حکومت نے بات کرنے پر بھی پابندی لگا دی ہے، اب یہ فیصلہ کون کرے گا کہ فیک نیوز کیا ہے؟ حکومت جھوٹ نہ بولنے کے نام پر سچ بولنے پر پابندی لگا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوریت اور آئین کو بچانے کیلیے کردار ادا کیا، 26ویں ترمیم میں ایسی ترامیم تھیں جس کا حکومت کو خود پتا نہیں تھا لیکن سربراہ جے یو آئی (ف) نے بہت سی ترامیم کو رکوایا اور اہم کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کیلیے ہمیشہ سیاسی قوتوں کا ساتھ دیا ہے، ماضی کا تجربہ سامنے ہوتا تو موجودہ حکومت ایسی قانون سازی نہ کرتی، تاثر یہ آ رہا ہے کہ حکومت قانون سازی خود نہیں کر رہی، جو قانون سازی آج کی جا رہی ہے مستقبل میں خود حکومت پھنس جائے گی، غریب مر رہا ہے اور حکومتی ارکان اپنی تنخواہ 200 فیصد بڑھا رہے ہیں۔

حافظ حمد اللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا نے ماضی میں بھی پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی، نواز شریف کو بل کلنٹن کے ذریعے پاکستان سے نکالا گیا تھا لیکن بدقسمتی سے ہم نے کبھی ماضی سے سبق نہیں سیکھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی بدقسمتی ہے کہ ہمارے سیاستدان عوام کے بجائے امریکا کو دیکھتے ہیں، مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دونوں ہی امریکا کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

بنگلادیش میں مظاہرین نے خواتین کا فٹبال میچ منسوخ کروا دیا

0

بنگلا دیش میں مذہبی مظاہروں کے بعد خواتین کا فٹبال میچ منسوخ کر دیا گیا۔

بنگلا دیش میں خواتین کا فٹ بال میچ روایتی مذہبی اسکول کے طلبہ کے احتجاج کے بعد منسوخ کر دیا گیا ہے جنہوں نے پنڈال کو نقصان پہنچایا اور توڑ پھوڑ کی۔

یہ چند دنوں میں دوسرا واقعہ ہے۔

مقامی منتظمین نے بتایا کہ شمال مغربی شہر جوئے پورہاٹ بدھ کو اپنی ضلعی خواتین کی ٹیم اور قریبی رنگ پور کی ایک اور ٹیم کے درمیان ایک دوستانہ فٹ بال میچ کی میزبانی کرنے والا تھا لیکن وینیو اور اس انتظامات پر دھاوا بول دیا گیا۔

ہمارے علاقے میں اسلام پسند ایک میدان میں جمع ہوئے اور پنڈال کی طرف مارچ کیا۔

ٹورنامنٹ کے منتظم سمیع الحسن ایمون نے اے ایف پی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ سیکڑوں لوگ ہمارے علاقے میں جمع ہوئے اور میدان میں پہنچ کر توڑ پھوڑ کر دی جس سے صورتحال بگڑ گئی، اور ہمیں آج کا پروگرام منسوخ کرنا پڑا۔

ایڈیشنل ڈی جی جان محمد کو ڈی جی ایف آئی اے کا اضافی چارج دیدیا گیا

0
انسانی اسمگلنگ

اسلام آباد: ایڈیشنل ڈی جی جان محمد کو ڈی جی ایف آئی اے کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے، تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

وزرات داخلہ نے جان محمد کو ڈی جی ایف آئی اے کا اضافی چارج دینے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جان محمد نئی تعیناتی تک ڈی جی ایف آئی اے کے طور پر کام کریں گے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تعینات کردیا گیا ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی تھی۔

احمد اسحاق کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تعینات کردیا گیا ہے، وہ پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر ہیں۔

ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس سے متعلق اہم اعلان

0
کراچی ٹریفک پولیس

کمرشل گاڑیوں کے لیے سندھ میں نئے موٹر وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ، حکومتِ سندھ 15 جنوری سے بار کوڈز سمیت سیکیورٹی خصوصیات کے ساتھ نئے موٹر وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرے گی۔

حفاظتی خصوصیات کے ساتھ نئے گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس محفوظ، اور اقتصادی طور پر موثر ہوں گے۔

نئے فٹنس سرٹیفیکٹ گاڑیوں کی فٹنس کے معیار کو برقرار رکھنے، ممکنہ حفاظتی مسائل کو حل کرنے، حادثات کے خطرے کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

سیکورٹی فیچرز والا فٹنس سرٹیفیکٹ ٹریفک کی بھیڑ اور سڑک کے حادثات کو کم کرنے میں مدد کرے گا جب کہ گاڑیوں کی مناسب دیکھ بھال اور آلودگی میں کمی میں مدد ہوگی اور حکومت کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

 قانون نافذ کرنے والے ادارے ,ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس، نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز پولیس سیکیورٹی فیچرز والے فٹنس سرٹیفیکٹ  چیک کریں گے۔

نئے سیکیورٹی فیچرز والا فٹنس سرٹیفیکٹس نہ ہونے کی صورت میں ڈرائیورز  کے خلاف ضروری کارروائی کی جا سکتی ہے۔

کینیڈا میں شرحِ سود میں مزید کمی

0

بینک آف کینیڈا نے شرحِ سود میں کمی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید کمی کر دی ہے۔

بینک آف کینیڈا (BOC) نے اپنی کلیدی پالیسی کی شرح کو 25 بیسس پوائنٹس کم کر کے 3 فیصد کر دیا ہے اور ساتھ ہی گروتھ میں بھی کمی کا اشارہ دیا ہے۔

بینک نےکینیڈینوں کو خبردار کیا ہے کہ امریکا کی طرف سے شروع کی جانے والی ٹیرف کی جنگ بڑے معاشی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

گورنر ٹِف میکلم نے بدھ کے روز نیوز کانفرنس کے افتتاحی کلمات میں کہا کہ "ایک دیرپا اور وسیع البنیاد تجارتی تنازعہ کینیڈا میں اقتصادی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کرے گا اور اس طرح کی جنگ کا امکان معاشی منظرنامے پر اثرانداز ہو گا۔

منی مارکیٹس 12 مارچ کو بینک آف کینیڈا کے اگلے مانیٹری پالیسی فیصلے کے اعلان میں مزید 25 بیس پوائنٹ کٹ کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔