پیر, جون 30, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 1606

میں سیف علی خان پر ہونے والے چاقو حملے سے بے خبر تھی، اروشی روٹیلا

0
میں سیف علی خان پر ہونے والے چاقو حملے سے بے خبر تھی، اروشی روٹیلا

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ متنازع انٹرویو دینے کے دوران سیف علی خان پر ہونے والے چاقو حملے سے بے خبر تھیں۔

چند روز قبل اروشی روٹیلا کو اُس وقت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب انٹرویو کے دوران اس سے سیف علی خان پر ہونے والے چاقو حملے کے بارے میں دریافت کیا گیا لیکن اداکارہ اپنی فلم ’ڈاکو مہاراج‘ کی تشہیر اور قیمتی گھڑی و انگوٹھی کی نمائش کرتی نظر آئیں۔

تاہم اب اروشی روٹیلا نے متنازع انٹرویو پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اروشی روٹیلا نے سیف علی خان سے معافی مانگنے کی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی

بالی وڈ اداکارہ کہتی ہیں کہ سیف علی خان پر رات 4 بچے حملہ ہوا جبکہ صبح 8 بجے میرا انٹرویو تھا اس لیے میں بے خبر تھی، مجھے صرف اتنا بتایا گیا کہ فلم اسٹار پر حملہ ہوا ہے لیکن اس کی نوعیت کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔

’میں اُن کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتی ہوں۔ وہ صحت یاب ہو چکے ہیں لیکن مجھے اب بھی پورا واقعے نہیں معلوم کہ ان کے ساتھ کیا ہوا کیونکہ ہر کوئی الگ کہانی بیان کر رہا ہے۔‘

وہ کہتی ہیں کہ وہ انٹرویو فلم ’ڈاکو مہاراج‘ کی کامیابی کے حوالے سے تھا اور یہی وجہ تھی کہ میں نے فلم پر زیادہ بات کی، میں اپنے والدین سے محبت کرتی ہوں لہٰذا ان سے ملنے والے تحائف سے تھوڑی بہت پرجوش ہوگئی تھی، وہ کہاوت ہے کہ جوش میں ہوش کھو دینا، بلکہ وہی ہوا میرے ساتھ۔

اسکول کلرک کا بچوں کی فیس جوئےمیں ہارنےکا معاملہ، لاکھوں کی فیس کس نے جمع کرائی؟

0

ژوب: اسکول کلرک کی جانب سے میٹرک کے طلبہ کی امتحانی فیس جوئے میں ہارنے کے معاملے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پیپلزپارٹی رکن بلوچستان اسمبلی میرعلی حسن زہری نے طلبہ کی فیس جمع کرادی ہے جو اسکول کلرک جوئے میں ہار گیا تھا، اسکول پرنسپل نے بتایا کہ صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے 24لاکھ 16ہزار 800روپے جمع کرائے۔

پرنسپل وزیر خان نے بتایا کہ اسکول کلرک کے جوئے میں رقم ہارنے کے انکشاف کے بعد صوبائی وزیر نے رابطہ کیا،میر علی حسن زہری نے رقم جمع کرانے کیلئے رابطہ کیا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ بلوچستان بورڈ کی جانب سے بار بار فیس جمع کرانے کے نوٹسز ملے تھے، ملزم کلرک شہزاد جمال جیل میں ہے۔

گزشتہ سال سرکاری اسکول کے کلرک نے طلبا کے مستقبل سے کھیلتے ہوئے امتحانی فیس کی مد میں جمع ہونے والی 25لاکھ روپے کی رقم جوئے میں اڑادی تھی۔

ژوب میں سرکاری اسکول کلرک نے بے حسی کی انتہا کردی تھی، طلبا کی امتحانی فیس کی مد میں 25لاکھ روپے کے قریب رقم اس کے پاس جمع تھی، مذکورہ کلرک نے اتنی خطیر رقم آن لائن جوئے میں اڑا دی تھی۔

سرکاری اسکول کلرک طلبا کے امتحانی فیس کے 25 لاکھ جوئے میں ہار گیا

سعودی ریال کا ریٹ آج پاکستان میں کیا ہے؟

0
سعودی ریال

اوپن مارکیٹ میں آج 23 جنوری 2025 کو پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت خرید 74.25 روپے ہے۔

اوپن مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری دن کے اختتامی ریٹ کی بنیاد پر پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت فروخت 74.80 پیسے ہے۔

انٹربینک میں سعودی ریال کی قیمت خرید 74.06 روپے ہے جبکہ قیمت فروخت 74.20 پیسے رہی۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان شراکت داری ایک طویل عرصے سے قائم ہے اور باہمی طور پر فائدہ مند اتحاد کی طرف سے نشان زد ہے جس کو مملکت کی جانب سے کافی مالی امداد فراہم کی گئی۔

سعودی عرب میں کام کرنے والے لاکھوں پاکستانی ہر سال اپنی کمائی کا کافی حصہ پاکستان واپس بھیجتے ہیں۔

یہ ترسیلات زر اہم مالی وسائل ہیں جو خاندانوں کو روزمرہ کے اخراجات کا انتظام کرنے، تعلیمی حصول میں مدد کرنے اور مقامی معیشتوں کو تقویت دینے کی اجازت دیتے ہیں۔

یہ مالیاتی انحصار دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کو مزید مضبوط کرتا ہے۔

مزید برآں، سعودی عرب ملازمت کے مواقع تلاش کرنے والے پاکستانی مزدوروں کے لیے ایک اہم مقام کے طور پر کام کرتا ہے۔

ان کی واپسی پر ان میں سے بہت سے کارکن پاکستانی روپے پاکستانی کرنسی میں سعودی ریال کا تبادلہ کرتے ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان کرنسی کے فعال لین دین کی عکاسی کرتا ہے۔

’پی ٹی آئی گرینڈ اپوزیشن الائنس کی طرف جا رہی ہے‘

0
پی ٹی آئی گرینڈ اپوزیشن الائنس کی طرف جا رہی ہے، صاحبزادہ حامد رضا

اسلام آباد: سربراہ سنی اتحال کونسل صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) گرینڈ اپوزیشن الائنس کی طرف جا رہی ہے، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی راضی کر لیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ہماری طرف سے بہت کچھ آ رہا ہے اب 26 نومبر نہیں ہوگا، عوامی احتجاج کریں گے اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنائیں گے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی تحلیل ہو چکی ہے اور اب بال حکومت کی کورٹ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق عمران خان نے فیصلہ کیا وہ دوبارہ فیصلہ کر سکتے ہیں، ہماری بھی تو دو سال تک کنپٹی پر بندوق رکھی گئی تھی ہم تو خاموش رہے، حکومتی کمیٹی کا اختیار دیکھ لیں کہ عمران خان سے ملاقات نہ کروا سکے، حکومتی کمیٹی نے کمٹمنٹ کی تھی پھر بھی بانی سے ملاقات نہیں کروا سکے، جب ایک کمیٹی ملاقات ہی نہیں کروا سکتی تو باقی اختیارات کہاں چلے گئے؟

ان کا کہنا تھا کہ طے ہوا تھا باہر کے معاملات کا مذاکرات کی صورتحال پر اثر نہیں پڑنا چاہیے، ہمارے خلاف پریس کانفرنسز اور عمران خان کو سزا ہوئی ہم خاموش رہے، مطالبات دینے کے بعد رانا ثنا اللہ، عرفان صدیقی کی پریس کانفرنس دیکھ لیں، پریس کانفرنس کا میں نے پریس کانفرنس کر کے جواب دیا تو تکلیف ہوگئی۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل نے مزید کہا کہ جہاں تک سنجیدگی کی بات ہے تو کمیٹی ممبر کی گرفتاری کی کوشش کیوں کی گئی، عمران خان کو جب میرے گھر پر چھاپے کا بتایا گیا تو انہوں نے مذاکرات ختم کرنے کا کہا۔

’دراصل حکومتی کمیٹی کو عمران خان کی رہائی کا مطالبہ تحریری چاہیے تھا، یہ سمجھ رہے تھے ہم تحریری طور پر دیں گے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے، انہوں نے تحریری مطالبے کو لہرا کر بیانیہ بنانا تھا کہ عمران خان کی رہائی چاہتے ہیں، ہم نے تحریری طور پر ان کو وہ چیز نہیں دی جو یہ چاہتے تھے، ان کو بانی پی ٹی آئی کا این آر او والا جملہ نہیں ملا تکلیف ساری وہی ہے۔‘

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ہم نے ڈھائی سال ظلم اور فسطائیت برداشت کر لی آگے بھی کر لیں گے، پارلیمنٹ میں ہمارا احتجاج چل رہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف دو مرتبہ اسمبلی میں آئے احتجاج کے طور پر تقریر نہیں کرنے دی۔

شمعون عباسی نے سیف علی خان پر ہونے والے حملے پر سوال اٹھا دیا

0
شمعون عباسی

پاکستانی اداکار شمعون عباسی نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر ہونے والے حملے پر سوال اٹھا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اداکار شمعون عباسی نے پوسٹ شیئر کی اور سیف علی خان پر ہونے والے حملے پر شبے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ عام طور پر میں بالی ووڈ کی خبروں پر توجہ نہیں دیتا لیکن یہ سیف علی خان کے کیس کی کہانی بے حد عجیب اور اعصاب شکن ہے، پہلا بیان اگلے بیان سے بالکل میل نہیں کھاتا۔

شمعون عباسی نے کہا کہ اب سیف علی خان جن کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب زخم آیا تھا، لییلاوتی اسپتال سے پانچ دن کے بعد ایسے باہر نکل آئے ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو؟‘

اداکار کی پوسٹ وائرل ہوئی تو انہوں نے نئی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس پر وضاحت دی اور لکھا کہ جس طرح سے بھارتی اہلکار و اہلخانہ تفصیلات بتانے سے انکار کررہے ہیں۔

شمعون عباسی

شمعون عباسی نے لکھا کہ ’یہ ان لوگوں کے لیے بے عزتی کا باعث ہے جو کئی دہائیوں سے انہیں پسند کرتے ہیں اور یوں لگتا ہے کہ بھارتی حکومت اس معاملے میں مکمل اندھیرے میں ہے۔‘

واضح رہے کہ سیف علی خان پر چند روز قبل ان کے گھر پر ایک شخص نے چاقو کے وار کیے تھے جس کے نتیجے میں انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا تاہم انہیں صحت یاب ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

سیف علی خان نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ تیمور کی رونے کی آواز سن کر وہ کمرے میں داخل ہوئے تھے اور حملہ آور وہیں موجود تھا۔

ٹرمپ نے کمِ جونگ اُن سے متعلق اپنے پلان بتا دیا

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے رابطہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران ٹرمپ سے کم جونگ اُن سے متعلق ان کے منصوبوں کے بارے میں پوچھا گیا کہ وہ ان تک پہنچیں گے؟

جس پر ٹرمپ نے واضح کہا کہ ہاں! میں رابطہ کروں گا وہ مجھے پسند کرتے ہیں۔

ٹرمپ کی پہلی مدت صدارت میں ان دونوں رہنماؤں درمیان غیرمعمولی طور پر مضبوط تعلقات تھے۔ ٹرمپ نے پہلے ان کے تعلقات کو "بہت، بہت اچھا” قرار دیا ہے اور میڈیا میں کِم کو "اسمارٹ آدمی” کہا۔

اپنی پہلی میعاد کے دوران، ٹرمپ نے کِم سے 2018 اور 2019 کے درمیان تین الگ الگ مواقع پر ملاقات کی۔

2019 میں، انہوں نے 1953 کی جنگ بندی کے بعد سے شمالی کوریا کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر کے طور پر تاریخ رقم کی۔

جوڈیشل کمیشن بنانا کوئی آسان کام نہیں ہے، رانا ثنااللہ

0

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنانا کوئی آسان کام نہیں، جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق ٹی او آرز بھی بنائے جاتے ہیں۔

اے آر وائی کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ ٹی او آرز کیلئے بیٹھ کر ہی بات کی جاتی ہے، جوڈیشل کمیشن نام کی چیز بنانی ہے تو وہ کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے، جوڈیشل کمیشن کا سربراہ کون ہوگا، ٹی او آرز کیا ہونگے اس پر بات ہوتی ہے، بتایا گیا تھا کہ اتحادیوں کیساتھ بات چیت کرکے جواب دیں گے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ یہ کیا طریقہ ہے کہ پیغام بھیج دیا گیا کہ مذاکرات نہیں کرینگے، پارلیمانی جمہوری نظام میں مذاکرات ہی مسائل کا واحد حل ہیں، حزب اختلاف اور اقتدار کے درمیان ڈائیلاگ نہ ہوں تو ایوان نہیں چل سکتا۔

انھوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اختلافات پر بھی بات چیت ہونی چاہیے، شروع سے ہی پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے سنجیدہ نہیں تھی، ایسے نہیں ہوتا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ دیدیں اور حکم صادر کردیں، اسپیکر کو کہا ہے کہ 28 جنوری کو میٹنگ بلائیں تاکہ ہم جواب دیں۔

پی ٹی آئی کے بیک ڈور مذاکرات ، رانا ثنااللہ کا اہم بیان آگیا

وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جو کچھ ٹی او آرز بتائے ان میں کچھ پر اتفاق ہے کچھ پر نہیں، پی ٹی آئی کے بعض ٹی اوآرز پر ہمیں قطعاً اتفاق نہیں ان پر کمیشن نہیں بن سکتا۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ مذاکرات کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے اس کے مطابق ہی ہوتے ہیں، حکم جاری نہیں کیا جاتا کہ جوڈیشل کمیشن بنادیں ورنہ مذاکرات نہیں کرینگے، سربراہی اور ٹی او آرز ہم پر چھوڑ دیں تو جوڈیشل کمیشن بنادیں گے۔

پی ٹی آئی کی سیاست ہی یہ ہے حکومت میں اپوزیشن سے بات نہیں کرتے تھے، پی ٹی آئی اپوزیشن میں حکومت سے بات نہیں کرتی، ان کی سیاست ہی یہ ہے، بانی پی ٹی آئی تو بس کہتے ہیں کہ سب کو ختم کردیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ 26نومبر کو پی ٹی آئی کو جو ارادے تھے وہ ہمیں اچھی طرح معلوم ہیں، 26نومبر کو ناکام ہوئے تو ان کی سوچ بھی بدلی اور مذاکرات کیلئے راضی ہوئے، سیاسی ایشوز پر اسٹیبلشمنٹ نے پی ٹی آئی سے کوئی بات نہیں کرنی،

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اسٹیبلشمنٹ سے بات کی غلط فہمی آنے والے دنوں میں دور ہوجائے گی، دہشت گردی اور دیگر ایشوز پر اسٹیبلشمنٹ سے پی ٹی آئی بات کرسکتی ہے، 9مئی پر بھی اسٹیبلشمنٹ کہہ چکی ہے پہلے معافی مانگیں پھربات ہوسکتی ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے ذریعے حدود کا تعین کیا گیا ہے، پیکا ایکٹ انٹرنیٹ کی رفتار کم کرنے کا قانون نہیں ہے۔

ویڈیو: اسکاٹ لینڈ میں خوفناک سمندری طوفان نے تباہی مچادی،

0
سمندری طوفان

مانچسٹر : برطانیہ میں آنے کے بعد سمندری طوفان  نے ہر طرف تباہی مچا دی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں اب تک دو افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سمندری طوفان نے برطانیہ میں تباہی مچانے کے بعد آئرلینڈ کا رخ کر لیا ہے۔ جہاں طوفان کے باعث دس لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

یورپی میڈیا کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق طوفان "ایؤوین” یوکے اور آئرلینڈ میں شدید تباہی کا باعث بن رہا ہے، جہاں تیز ہواؤں اور بارش کے سبب اب تک دو افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے شہر اروین میں شدید طوفانی ہواؤں کے سبب 49 سالہ شخص گھر کی چھت کی ٹائلز گرنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ آئرلینڈ کی کاؤنٹی ڈونیگال میں ایک درخت کار پر گرنے سے ایک اور شخص جاں بحق ہوا۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں ریڈ وارننگ جاری کر رکھی تھیں، شمالی آئرلینڈ میں صبح 114میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں ریکارڈ کی گئیں جو آئر لینڈ میں اب تک کی سب سے تیز ہواؤں کا ریکارڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے اسکاٹ لینڈ اور نارتھ آئرلینڈ میں کل برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، آنے والے ایک نئے کم دباؤ کے سسٹم کی وجہ سے موسم میں بہتری کی کوئی امید نہیں۔

شدید سمندی طوفان کے باعث آئرلینڈ میں 10لاکھ مکانات بجلی سے محروم ہیں، ایک ہزار سے زائد پروازیں متاثر اور کئی شہروں کی ٹرین سروس معطل ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ سمندی طوفان کے سبب برطانیہ میں متعدد اسکول بند ہیں اور مقامی انتطامیہ کی جانب سے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی سختی سے تاکید کی گئی ہے کیونکہ ہوائیں زندگی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

ملازمہ نے کام پر رکھنے کے دوسرے ہی دن گھر میں2 کروڑ کی ڈکیتی کروادی

0

لاہور: گھر والوں نے پہلے دن کام پر رکھا، دوسرے ہی دن ملازماؤں نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر2 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کر ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں گھریلو ملازمین کے روپ میں خواتین کی جانب سے ملزمان کے ہمراہ تاجر کے گھر ڈکیتی کی گئی، ماڈل ٹاؤن پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کے رہائشی تاجر نے واردات سے صرف ایک روز پہلے 2 خواتین کو گھریلو ملازم رکھا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق اگلے ہی روز خواتین نے 2 مسلح ساتھیوں کے ساتھ اہل خانہ کو یرغمال بنایا، ملزمان گن پوائنٹ پر 2کروڑ 20لاکھ، 48ہزار مالیت کے زیورات لوٹ کرفرار ہوگئے۔

محمد عامر کی ’پشپا‘ انداز میں وکٹ کا جشن منانے کی ویڈیو وائرل

0
محمد عامر

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کی پشپا انداز میں وکٹ کا جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فاسٹ بولر محمد عامر آئی ایل ٹی 20 میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کررہے ہیں، انہوں نے ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کرتے ہوئے گزشتہ میچ میں چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

عامر وہ پہلے کھلاڑی نہیں ہیں جنہوں نے الو ارجن کے پشپا انداز میں جشن منایا ہو۔

اس سے قبل آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وانر، سوریا کمار یادیو اور رویندرا جڈیجا بھی اسی انداز میں جشن مناچکے ہیں۔

محمد عامر نے اس حوالے سے کہا کہ گزشتہ ہفتے ’پشپا 2‘ دیکھی جس میں ہیرو نے یہ اسٹائل اپنایا تو میں نے سوچا کہ وکٹ لینے کے بعد اسی انداز میں جشن مناؤں گا۔

دبئی انٹڑنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ڈیزرٹ وائپرز نے شارجہ واریرئز کو  10 وکٹوں سے شکست دی۔

ڈیزرت وائپرز کے فخر زمان نے ناقابل شکست 71 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی چار وکٹیں اپنے نام کیں۔

واضح رہے کہ محمد عامر تمام فارمیٹ کی کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں لیکن وہ مختلف ٹی 20 لیگز میں اپنی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کررہے ہیں۔