پیر, جولائی 7, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 1618

کراچی میں سردی کا زور ٹوٹ گیا

0
کراچی گرمی موسم

کراچی : شہر قائد میں سردی میں کمی آگئی، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں سردی کا زور ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں سردی کی نئی لہر کا کوئی امکان نہیں اور کم سے کم درجہ حرات بارہ اور زیادہ سے زیادہ انتیس ڈگری رہے گا۔

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے صبح کے وقت میں اوس بھی پڑی تاہم محکمہ موسمیات نے شہرکا موسم خنک اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد سمیت سندھ بھر میں معمول سے کم بارشیں ہوئیں تاہم شہر قائد میں آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی دس ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح ہنزہ منفی چھ ، کوئٹہ منفی تین، اسلام آباد ایک، پشاور تین اور لاہور میں سات ڈگری رہا۔

پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنیوالی خاتون کا امریکا واپس جانے سے انکار، ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی

0
امریکی خاتون محبت

کراچی : پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنیوالی امریکی خاتون نے واپس جانے سے انکار کیا اور ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنیوالی خاتون نے امریکا واپس جانے سے انکار کردیا، ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ محبت میں ناکامی پر مایوس خاتون کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی۔

ذرائع نے بتایا کہ امریکی خاتون نے امیگریشن کرانے سے انکار کیا اور پھر ڈیپارچر لاونج میں طیارےمیں سوارنہیں ہوئی اور بہانے کرکےکراچی ائیرپورٹ پر امریکاواپسی سےکتراتی رہی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس اور ایئرپورٹ سیکیورٹی نےحفاظتی تحویل میں ڈیپارچرلاونج تک پہنچایا۔

ایئرلائن ذرائع نے کہا کہ جہاز میں سوار کرانے کیلئے پرواز 36 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی تاہم سیکیورٹی ایس اوپیز کی وجہ سے مسافر کو زبردستی پروازمیں سوارنہیں کرایاجا سکتا

یاد رہے اونیجااینڈریو رابنس کو گارڈن کراچی کے 19سالہ ندال میمن سے محبت ہوئی اور سوشل میڈیاپرمحبت میں مبتلا2 بچوں کی ماں 11 اکتوبرکو کراچی پہنچی تھی۔

کراچی میں ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کیخلاف آپریشن کا حکم

0
ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں

کراچی : سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے کراچی میں پولیس کوٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کیخلاف آپریشن کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ میں ٹریفک سگنلز پر خواجہ سراؤں، عورتوں اور بچوں کے بھیک مانگنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کیخلاف آپریشن کا حکم دیتے ہوئے کہا شہر کے کسی سگنل پر خواجہ سرا،بھکاری مرد خواتین یا بچے موجود نہ ہوں۔

عدالت نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت کی کہ ٹریفک سگنلز پربھکاریوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ خواجہ سرا اور بھکاری شہریوں کو پریشان کرتے ہیں بلکہ ہراساں بھی کرتے ہیں، ان تمام افراد کیخلاف کارروائی جائے جو شہریوں کی پریشانی کا سبب بنتے ہیں۔

خیال رہے شہری نے بھکاریوں اور خواجہ سراؤں کیخلاف کارروائی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

کبریٰ اور گوہر کا رشتہ کرانے میں کس کا ہاتھ ہے؟ اہم انکشاف

0

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

ان خبروں کے دوران معروف اداکار عثمان مختار نے بھی انٹری دیتے ہوئے خود کو رشتے کروانے والی باجی سے تشبیہہ دے دی۔

رپورٹس کے مطابق کبریٰ خان اور گوہر رشید کے درمیان دوستی کا رشتہ دیکھتے ہی دیکھتے اتنا مضبوط ہوگیا کہ نئے سال کا آغاز ہونے کی دیر تھی کہ دونوں کی جانب سے شادی کا اعلان بھی سامنے آگیا۔

دونوں کی جانب سے شادی کا باضابطہ اعلان سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا، جبکہ سوشل میڈیا صارفین جوڑے کی آنے والی زندگی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے نظر آئے، لیکن کہانی میں اس وقت ایک ٹوئسٹ آیا جب اداکار عثمان مختار نے سوشل میڈیا پر انٹری دی۔

عثمان مختار نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے کبریٰ کی ریل ری شیئر کرتے ہوئے تہلکہ خیز انکشاف کیا اور لکھا کہ،’آپ دونوں کے لیے بے حد خوش ہوں!!! بس سب کو بتا دیں، کس نے رشتہ کرانے والے کا کردار ادا کیا تھا؟؟؟‘۔

اس کے بعد کبریٰ سے بھی نہ رہا گیا اور اسٹوری ری شیئر کرتے ہوئے ڈراما سیریل ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ کے کو اسٹار عثمان مختار کی تصویر کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ ’یہی وہ شخص ہے۔‘

کوہلی اور انوشکا نے نئے گھر کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

ساتھ ہی کبریٰ نے لکھا،’خواتین و حضرات، آپ نے یہ خبر براہِ راست ذریعے سے سنی ہے۔’

یوکرین سے مذاکرات ممکن ہیں، زیلنسکی سے نہیں، صدر پیوٹن

0
پیوٹن یوکرین

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ امن بات چیت ممکن ہے لیکن زیلنسکی کے ساتھ نہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے منگل کو کہا کہ ان کا ملک یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات کر سکتا ہے، لیکن انھوں نے صدر وولودیمیر زیلنسکی سے براہ راست بات کرنے سے انکار کر دیا۔

دوسری طرف روسی صدر نے یوکرینی صدر زیلنسکی سے ڈائیلاگ کے لیے مذاکرات کار مقرر کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ مقامی ٹی وی کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ یوکرین کو بیرونی رقم اور اسلحہ روک دیا جائے تو جنگ ڈیڑھ سے 2 ماہ میں ختم کی جا سکتی ہے۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ ’’اگر زیلینسکی مذاکرات میں حصہ لینا چاہتا ہے تو میں لوگوں کو حصہ لینے کے لیے مختص کر دوں گا۔‘‘ پیوٹن نے یہ کہتے ہوئے یوکرینی رہنما کو ’’نا جائز‘‘ قرار دیا، کہ ان کی صدارتی مدت مارشل لا کے دوران ختم ہو گئی تھی۔

روس نے مشرقی یوکرین کے بڑے علاقے پر قبضہ کرلیا

انھوں نے مزید کہا ’’اگر مذاکرات کرنے اور کوئی سمجھوتہ کرنے کی خواہش ہے، تو پھر مذاکرات کی قیادت کوئی بھی کر سکتا ہے، فطری طور پر تو ہم اسی کی کوشش کریں گے جو ہمارے لیے بہتر ہو، جو ہمارے مفادات کے مطابق ہو۔‘‘

زیلنسکی نے اس پر رد عمل میں ایکس پر لکھا ’’آج، پیوٹن نے ایک بار پھر تصدیق کی کہ وہ مذاکرات سے ڈرتے ہیں، وہ مضبوط لیڈروں سے خوف زدہ ہیں، اور جنگ کو طول دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔‘‘

ویڈیو: ارچنا سنگھ فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی، اسپتال منتقل

0

بھارتی میڈیا انڈسٹری کی مقبول اداکارہ و ہوسٹ ارچنا پورن سنگھ فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثے میں زخمی ہو گئیں۔

ارچنا پورن سنگھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کے ہاتھ میں فریکچر ہو گیا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں ادکارہ کے ساتھ شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے کی جھلکیاں موجود ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی شوٹنگ شروع ہوتی ہے اداکارہ کی چیخنے کی آواز آتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپتال میں داخل ہونے کے بعد ارچنا کے بیٹے آیوشمان سیٹھی نے اپنے بھائی آریامان سیٹھی کو ان کی سرجری کی اطلاع دی، جس پر آریامان اپنی والدہ کی خیریت کے بارے میں فکر مند ہو کر رونے لگے۔

انسٹاگرام پوسٹ ویڈیو کے کیپشن میں ارچنا نے لکھا ہے کہ جو ہوتا ہے اچھے کے لیے ہوتا ہے، میں یقین کرنے کی کوشش کر رہی ہوں کہ میں بالکل ٹھیک ہوں اور ہمیشہ کی طرح مثبت ہوں، بس ایک ہاتھ سے کام کرنے میں کتنی مشکل ہوتی ہے یہ اب پتہ چل رہا ہے۔

مکمل ویڈیو میں ادکارہ ارچنا پورن سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ دنوں وہ اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر زخمی ہوئیں، اس دوران ان کی کلائی ٹوٹ گئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر ممبئی میں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی سرجری کی گئی۔

پیکا ایکٹ پر پی پی رہنما کا دبنگ موقف سامنے آ گیا

0

صحافتی آزادیوں کو جکڑنے والے پیکا ایکٹ ترمیمی آرڈیننس پر پی پی رہنما نے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دبنگ موقف دیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم پر میڈیا ہاؤسز اور صحافی برادری سے مشاورت نہیں کی گئی۔ پیکا ترامیم کیخلاف صحافی برادری کے تحفظات ہیں، جو ایک حد تک بجا بھی ہیں۔ حکومت کو چاہیے تھا کہ اس معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیتی اور مشاورت سے ترمیم لاتی۔

پی پی ایم این اے نے کہا کہ وفاقی حکومت ہم سے کسی طرح کی مشاورت نہیں کرتی۔ جب کمیٹی میں کوئی قانون لایا جاتا ہے، تو کہا جاتا ہے کہ بس پاس کردیں۔

ایسا اگر کوئی قانون بن جاتا ہے تو وہ حرف آخر نہیں ہوتا۔ اس معاملے پر ہم صحافی برادری کے ساتھ ہیں۔ یہ ترامیم حرفِ آخر نہیں، اگر حکومت تصحیح نہیں کرے گی تو پھر پیپلز پارٹی کرے گی۔

شرمیلا فاروقی نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ سوشل میڈیا پر فیک نیوز بھی چلتی ہے۔ صدر کو کسی چیز پر قانونی طور پر تحفظات ہیں، تو وہ اعتراض لگا کر واپس بھیج دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ نے متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ کثرت رائے سے منظور کر لیا تھا۔

پیپلز پارٹی نے پیکا ایکٹ کی حمایت کا فیصلہ کر لیا، ذرائع

بلاول بھٹو امریکا کے لیے روانہ، کیا مصروفیات ہوں گی؟

0
آصف زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دورہ امریکا کے لیے براستہ دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکا کے دورے کے لیے آج براستہ دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری دبئی میں کچھ دیر قیام کے بعد وہاں سے امریکا روانہ ہوں گے۔ ان کے ہمراہ ذاتی سیکیورٹی عملہ بھی گیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی دورہ امریکا کے دوران صدر ٹرمپ کے خصوصی ناشتہ میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ آکسفورڈ یونین بھی جائیں گے جہاں وہ طلبہ سے خطاب کریں گے۔

دورہ امریکا مکمل ہونے کے بعد بلاول بھٹو جرمنی جائیں گے، جہاں وہ میونخ میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

بلاول بھٹو کی امریکا روانگی اچانک ملتوی، ایئرپورٹ سے واپس

’فضل الرحمان نے صدر زرداری سے رابطہ کر کے پیکا ایکٹ پر کردار ادا کرنے کا کہا ہے‘

0

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ فضل الرحمان نے رات صدر زرداری سے رابطہ کر کے انہیں پیکا ایکٹ پر کردار ادا کرنے کا کہا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے رات صدر زرداری سے رابطہ کیا اور انہیں پیکا ایکٹ پر کردار ادا کرنے کا کہا۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے گزشتہ شب تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقات پر کہا کہ ہمارے پاس جو آتا ہے، ہم اس کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کا وفد ہمیں مذاکرات پر اعتماد میں لینا چاہتا تھا۔ مولانا فضل الرحمان نے وفد کی تمام باتیں سنیں۔ اس ملاقات میں دستور کی پامالی پر مل کر حکمت عملی بنانے پر بھی بات ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہاٹ لائن قائم کی ہے۔ اسد قیصر اور میں رابطے میں ہوں گے۔ الیکشن کمیشن میں نامزدگیوں پر پی ٹی آئی اور ہم سوچ بچارکریں گے۔

جے یو آئی سینیٹر نے کہا کہ اصل مسئلہ الیکشن کمیشن کا نہیں بلکہ ان طاقتور حلقوں کا ہے جو معاملات ہاتھ میں لیتے ہیں۔ ان طاقتور حلقوں کے ہاتھوں سیاستدان بھی استعمال ہو جاتے ہیں۔

کامران مرتضیٰ نے مزید کہا کہ میرا کام تلخیوں کو مٹانا ہے  اور میں اپنے قائد مولانا فضل الرحمان کی مرضی کے بغیر ایک لفظ بھی آگے نہیں بولتا۔

واضح رہے کہ پیکا ایکٹ ترامیم، جس پر ملک بھر کی صحافتی برادری سراپا احتجاج ہے۔ گزشتہ روز یہ متنازع ترمیمی بل صدر زرداری کو توثیق کے لیے بھیجا گیا ہے۔

متنازع پیکا ترمیمی بل صدر مملکت کو ارسال

کوہلی اور انوشکا نے نئے گھر کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

0

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنی زندگی کو پرسکون بنانے کے لیے اہم قدم اُٹھایا ہے، دونوں نے ‘علی باغ’ میں اپنا ایک نیا گھر بنایا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر چہ یہ نیا گھر ان کا مستقل ٹھکانہ نہیں، اس لیے وہ یہاں تب ہی جاتے ہیں جب دونوں کی مصروفیات کا شیڈول انہیں متاثر نہیں کرتا۔

رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کو اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ گیٹ وے آف انڈیا سے جیٹی کے ذریعے سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا جس میں وہ کشتی کے ذریعے اپنے گھر تک پہنچ سکیں، جوڑے کی جانب سے اپنے نئے گھر میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔

کوہلی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں سابق بھارتی کپتان کو علی باغ میں اپنے نئے تعمیر شدہ گھر کا دورہ کراتے ہوئے دیکھا گیا، جو ممبئی کے جنوب میں ایک ساحلی قصبے میں موجود ہے۔

کوہلی نے ویڈیو میں کہا کہ میرے لیے ایک گھر میں سب سے اہم چیز وہ احساس ہے جو آپ کو گھر میں داخل ہوتے ہی محسوس ہوتا ہے، یہ آپ کو مکمل طور پر سکون اور امن کا احساس دلاتا ہے، جیسے آپ اپنے معمول کے گھر سے دور اپنے دوسرے گھر میں ہوں۔

سابق بھارتی کپتان کوہلی نے ‘آرکیٹیکچرل ڈائجسٹ’ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں واقعی خاندان کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانے کو اہمیت دیتا ہوں اور اسے بہت عزیز رکھتا ہوں، ایمانداری سے کہوں تو میں نے بچپن میں یہ بہت کم کیا ہے۔

شاداب خان نے خاتون ٹک ٹاکر کے الزامات پر خاموشی توڑ دی

کوہلی اور انوشکا کے اس ہالیڈے ہوم کو دیکھا جائے تو دیکھنے میں نہایت ہی پرسکون نظر آتا ہے اور دونوں اپنی ہنگامہ خیز زندگی سے دور رہنے کے لیے تعطیلات میں یہاں آتے ہیں۔