اتوار, جولائی 6, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 1617

ریکوڈیک کی بلوچستان اور پاکستان کے لیے کیا اہمیت ہے؟ وزیراعلیٰ نے بتادیا

0
ریکوڈک منصوبے

ریکوڈیک منصوبے سے بلوچستان کے لوگوں کیلئے ملازمتوں کے کافی مواقع پیدا ہوئے اور یہ پاکستانی معیشت کی ترقی میں کافی اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ریکوڈیک کے حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بین الاقوامی برادری ہم پر اعتماد کررہی ہے اور ان کا اعتماد بڑھتا جارہا ہے، اب متحدہ عرب امارات آرہا ہے، سعودی عرب آرہا ہے اور دیگر ممالک بھی آرہے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے بتایا کہ جب یہ کمپنیاں چل پڑیں گے اور مائننگ کا عمل شروع ہوجائے گا تو ہم سالانہ ایک ارب ڈالر پر چلے جائیں گے اور یہ پی ایس ٹی پی/ڈیولپمنٹ کے لحاظ سے 280 ارب ڈالر تک چلا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ ریکوڈیک ایک ایسی سرمایہ کاری ہے جس میں کمپنی نے پہلے ہی فلاح کے کام کیے ہیں، کچھ کمپنیاں ہیں جو پہلے کماتی ہیں پھر لوگوں کی فلاح کی طرف جاتی ہیں تاہم اس کمپنی نے پہلے ہی اسکول اور اسپتال تعمیر کیے ہیں اور یہ بچوں کو جاب کے مواقع بھی دے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودگی کو کوئی خطرہ نہیں ہے، بلوچستان ہاتھ سے کہیں نہیں جارہا ہے، تین چیزیں ہیں جس سے پاکستان کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے، ایک وائلنس ہے دوسرا سوشل موبلائزیشن ہے جبکہ تیسرا سوشل میڈیا ہے۔

پاکستان کی ریاست کے خلاف بہت سارے پروپیگنڈا ٹول ہیں، یہ بات درست ہیں کہ بلوچستان میں دور دراز علاقے ہیں اور یہاں ڈیولپمنٹ کرنا آسان کام نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ اَن پیرالل ڈیولپمنٹ ہے اور یہ صرف بلوچستان یا پاکستان کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ترقی پذیر ملکوں کا مسئلہ ہے، مثلاً جو ترقی کراچی ہے میں ہے کیا ہو سکھر میں ہے، یا جو ترقی سکھر میں ہے وہ جیکب آباد میں ہے۔

سرفراز بگٹی نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ نوکنڈی 80 کلو میٹر لمبی واٹر سپلائی اسکیم ہے اور غالباً یہ دنیا کی سب سے لمبی سپلائی لائن اسکیم ہے، اس طرح کے مسائل ضرور ہیں جن پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

کراچی : خطرناک ملزم تھانے سے فرار، پولیس افسر معطل

0
کراچی

کراچی : پنجاب سے لایا گیا انتہائی خطرناک اور مطلوب ملزم ساؤتھ زون کے تھانے سے فرار ہوگیا، پولیس کے اعلیٰ حکام  نے سختی سے نوٹس لے کر ایس آئی او گزری کو معطل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب سے پکڑ کر لائے جانے والے ملزم کو کراچی کے گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرایا گیا تھا۔

ملزم ریاست کیخلاف بوٹ بیسن، گزری، کلفٹن اور شہر  کراچی کے دیگر تھانوں میں متعدد مقدمات پہلے سے درج ہیں۔

ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس ملزم کو پنجاب سے کراچی لائی تھی، ملزم کیخلاف آخری مقدمہ3جنوری کو تھانہ بوٹ بیسن میں درج کیا گیا تھا۔

ملزم نے کروڑوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی چوری کئے تھے، ملزم کیخلاف سندھ، پنجاب میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غفلت کے مرتکب ایس آئی او گزری کو عہدے سے معطل کردیا گیا ہے، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کلفٹن کو معاملے کی انکوائری دی گئی ہے۔

ٹرمپ نے جو کہا وہ کر دکھایا! تارکین وطن کو واپس بھیج دیا

0

ٹرمپ اور پیٹرو تنازع کے بعد امریکی ملک بدری کی پروازیں کولمبیا میں لینڈ کر گئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک میں بڑی سفارتی کشمکش کے بعد تارکین وطن کو لے کر امریکہ سے کولمبیا ڈی پورٹ ہونے والی اولین پروازیں دارالحکومت بوگوٹا پہنچ گئی ہیں۔

کولمبیا کی حکومت نے منگل کو تصدیق کی کہ تارکین وطن کو لے کر دو طیارے اترے ہیں۔ کُل 201 تارکین وطن جن میں 110 کیلیفورنیا سے اور 90 ٹیکساس سے بھیجے گئے ہیں جو جہاز میں سوار تھے۔

کولمبیا نے ہفتے کے آخر میں تارکین وطن کو لے جانے والے امریکی فوجی طیاروں کو مسترد کر دیا تھا اور یہ دلیل دی تھی کہ ان کے مسافروں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک نہیں کیا جانا چاہیے۔

مبینہ طور پر لاطینی امریکہ جانے والی کچھ پروازوں میں تارکین وطن کو ہتھکڑیاں لگا کر لے جایا گیا۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق کولمبیا تارکین وطن کو کسی رکاوٹ کے بغیر قبول کرے گا اور اب امریکا نے کولمبیا پر پابندیاں اور ٹیرف لگانےکا معاملہ روک دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ تارکین وطن فوجی طیاروں کے ذریعے ہی کولمبیا پہنچائے جائیں گے۔

صدر کولمبیا نے فوجی طیاروں سے تارکین وطن واپس لینے سے انکار کیا تھا۔ انہوں نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ امریکا تارکین وطن کو سویلین طیاروں سے بھیجے۔

امریکی صدر نے خبردار کیا تھا کولمبیا کی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف لگائیں گے اور ساتھ ہی بگوٹا میں امریکی سفارتخانہ ویزا پروسیسنگ بند کر دیں گے۔

امریکا میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، پہلے مرحلے میں ایک لاکھ کے قریب غیر قانونی افراد کو ملک بدر کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے صرف 6 دن کے بعد ان کی جانب جاری سخت احکامات کے تحت غیرقانونی تارکین وطن کے سخت کارروائی کا آغاز کردیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق امریکا بھر سے اب تک 2 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو حراست میں لے کر ملک بدر کیا جارہا ہے۔

امریکی صدر جلد از جلد تقریبا 1 لاکھ سے زائد غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک بدر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس وقت امریکا میں تقریباً 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکینِ وطن مقیم ہیں، جن میں سب سے زیادہ ٹیکساس اور کیلی فورنیا میں رہائش پذیر ہیں۔

براہ راست نشریات کے دوران نوجوان رپورٹر کا مائیک چھین کر بھاگ گیا، ویڈیو وائرل

0
نوجوان رپورٹر کا مائیک چھین کر بھاگ گیا

بھارت میں مہاکمبھ میلے کی ایک ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے۔

بھارت میں مہاکمبھ میلے کی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہے جو لوگوں کو منفرد لگ رہی ہیں اور صارفین انہیں دیکھ کر محظوظ بھی ہورہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایسی ہی ایک ویڈیو میں ایک عجیب و غریب واقعہ دکھایا گیا ہے جس میں ایک رپورٹر براہ راست نشریات کے دوران ایک شضص کا انٹرویو کرتے ہوئے ان کا مائیک لے کر بھاگ جاتا ہے۔

وائرل ویڈیو نے لوگوں کے چہروں پر بے ساختہ مسکراہٹ بکھیر دی۔

اس ویڈیو کو ایک انسٹاگرام ہینڈل نے شیئر کیا گیا، فوٹیج میں ایک رپورٹر کو ایک شخص کا انٹرویو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسرا شخص ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

اچانک رپورٹر کے پاس کھڑا شخص مائیک پکڑ کر بھاگ جاتا ہے جیسے ہی وہ شخص مائیک لے کر بھاگتا ہے کئی لوگ اس کا پیچھا کرتے ہوئے واقعے کو ریکارڈ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ عجیب و غریب واقعہ تقریب میں سیکورٹی اور تنظیم کے بارے میں خدشات کو جنم دیتا ہے۔

دماغی صحت : سوکر اٹھتے ہی موبائل فون دیکھنا کس بات کی علامت ہے؟

0
دماغی صحت

موجودہ دور میں غائب دماغی کی بڑی وجہ موبائل فون ہے، کیونکہ اٹھتے بیٹھتے سوتے جاگتے کھاتے پیتے صرف  موبائل فون کی ہی فکر رہتی ہے کہ پتہ نہیں کون سا نوٹیفکیشن آیا ہوگا؟ یہ بات دماغی صحت کیلیے انتہائی نقصان دہ ہے۔ 

نوجوان نسل میں موبائل فون کا استعمال اس قدر بڑھ گیا ہے کہ انسان ہر چند لمحوں بعد موبائل فون کی اسکرین دیکھتا رہتا ہے۔

بھارت میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق 84 فیصد موبائل فون صارفین جاگنے کے فوراً بعد یا پھر 15 منٹ کے اندر موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورت حال صارفین کی دماغی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ بات بھی درست ہے کہ ٹیکنالوجی انسان کی زندگی کو آسان بناتی ہے لیکن دوسری طرف اس کے استعمال کی وجہ سے انسانی زندگیوں پر کئی مہلک اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق جب انسان صبح جاگتا ہے تو اس کا دماغ ڈیلٹا اسٹیٹ (گہرے سکون کی حالت) میں ہوتا ہے۔

اس کے بعد دماغ الفا اسٹیٹ میں چلا جاتا ہے یعنی یہ ایک ایسا اسٹیج ہوتا ہے جس میں میں آپ جاگے تو ہوتے ہیں لیکن پوری طرح سے آپ کا دماغ ابھی چل نہیں رہا ہوتا۔

اس کے بعد دماغ بیٹا حالت میں داخل ہوتا ہے جو کہ باقاعدہ پوری طرح سے فعال حالت ہوتی ہے۔ جب آپ جاگتے ساتھ ہی موبائل فون کا استعمال شروع کر دیتے ہیں تو دماغ ڈیلٹا سے بیٹا حالت میں داخل ہو رہا ہوتا ہے تو اس کی وجہ سے ذہن پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔

محققین کے مطابق تیزی سے رونما ہونے والی منتقلی کی وجہ سے دماغی صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے جس کے سبب بے چینی، چڑچڑا پن بڑھ جاتا ہے اور اس کی وجہ سے آپ دن بھر کام سے اُکتائے رہتے ہیں۔

ان مسائل سے نمٹنے کے لیے ماہرین کا خیال ہے کہ جاگنے سے 30 منٹ سے ایک گھنٹہ بعد موبائل فون استعمال کیا جانا چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ چند برسوں کے دوران سونے سے قبل موبائل فون کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس عادت کی وجہ سے بھی آپ کے سونے کا معمول خراب ہو سکتا ہے جو بعد میں صحت کے متعدد مسائل کا باعث بھی بنتا ہے۔

حریم سہیل کی مایوں کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

0
حریم سہیل

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حریم سہیل کی مایوں کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حریم سہیل نے اپنی مایوں کی مختلف تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ کی مایوں کی تقریب کا اہتمام گزشتہ روز کیا گیا جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HAREEM SOHAIL (@hareemsohail.hs)

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجاوٹ زرد رنگ س کی گئی ہے اور حریم نے بھی اسی مناسبت سے لباس زیب تن کیا ہے۔

مایوں کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد حریم سہیل کو ساتھی فنکاروں اور کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HAREEM SOHAIL (@hareemsohail.hs)

واضح رہے کہ حریم سہیل نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بددعا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ وہ سینئر اداکارہ بینا چوہدری کی صاحبزادی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HAREEM SOHAIL (@hareemsohail.hs)

اٹلی کی وزیراعظم مشتبہ شخص کی رہائی پر زیرِتفتیش

0

اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کا کہنا ہے کہ لیبیا کے مشتبہ شخص کی رہائی کے حوالے سے ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے ملک کی جانب سے بین الاقوامی فوجداری عدالت کو مطلوب لیبیا کے پولیس افسر کی اچانک رہائی پر انہیں عدالتی تحقیقات کا سامنا ہے۔

منگل کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں میلونی نے کہا کہ ان پر شبہ ہے کہ انہوں نے اسامہ الماسری نجم، جسے اسامہ الماسری نجم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کے کیس کے سلسلے میں کسی جرم اور غبن میں مدد کرنے اور اس کی حوصلہ افزائی میں معاونت کی ہے۔

میلونی نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئےکہا کہ وہ بلیک میل نہیں ہوں گی اور نہ ہی وہ تحقیقات سے ڈرتی ہیں۔

میلونی کا کہنا تھا کہ استغاثہ نے وزیر انصاف کارلو نورڈیو، وزیر داخلہ میٹیو پیانٹیدوسی اور انٹیلی جنس معاملات کے لیے کابینہ کے انڈر سیکریٹری کو بھی زیر تفتیش رکھا تھا۔

افریقی ملک میں فرانس، امریکا سمیت کئی ممالک کے سفارتخانوں پر حملہ

0

افریقی ملک کانگو میں مظاہرین نے ڈی آر سی میں فرانسیسی، امریکی اور روانڈا کے سفارت خانوں پر حملہ کر دیا۔

مشرقی جمہوری جمہوریہ کانگو (DRC) میں M23 باغی گروپ کے حملے پر کارروائی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین نے دارالحکومت کنشاسا میں کئی سفارت خانوں پر حملہ کیا ہے۔

مظاہرین کے ہجوم نے منگل کو فرانس، بیلجیئم، روانڈا، یوگنڈا، کینیا اور امریکہ کے سفارت خانوں پر حملہ کیا اور آگ لگا دی۔ فرانسیسی سفارت خانے سے دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے۔

مظاہرین نے تنازعہ پر بین الاقوامی بے عملی کی مذمت کی اور ان ممالک کے سفارت خانوں کو نشانہ بنایا جن پر وہ روانڈا کے باغی گروپ کی مبینہ حمایت میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہیں، جس کی کگالی تردید کرتے ہیں۔

فرانس کے وزیر خارجہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ سفارت خانے پر حملہ "ناقابل قبول” ہے۔ جین نول بیروٹ نے تصدیق کی کہ سفارت خانے کی عمارت میں تھوڑی دیر کے لیے آگ لگی جس پر قابو پالیا گیا۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا، جن میں سے کچھ نے ٹائر جلائے اور پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔

میرا کے ساتھ ’عشق لڑائیں‘ کرنے پر دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے، علی حیدر

0
علی حیدر

معروف پاکستانی گلوکار علی حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ میرا کے ساتھ ’عشق لڑائیں‘ کرنے پر دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے۔

گلوکار علی حیدر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران میزبان کے سوال پر بتایا کہ انہیں فلم ’عشق لڑائیں‘ کرنے پر میرا کے مداح کی جانب سے دھمکی آمیز خطوط بھیجے گئے تھے۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے علی حیدر نے بتایا کیا کہ ماضی میں میرا کے ساتھ 2002 میں ’چلو عشق لڑائیں‘ فلم میں کام کرنے کے دوران انہیں دھمکیاں بھی ملیں۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ دبئی میں تھی، جہاں انہیں آئے دن خطوط ملتے، جن میں انہیں میرا سے دور رہنے کی ہدایت کی جاتی، یہ تک کہا جاتا کہ وہ اداکارہ کے ساتھ فلم ہی نہ کریں۔

ان کے مطابق خطوط بھیجنے والے افراد میرا کے بڑے مداح تھے، جنہیں برا لگا کہ اداکارہ علی حیدر کے ساتھ کام کر رہی تھیں۔

گلوکار نے بتایا کہ فلم میں کام کرنے کے بعد ان کی میرا سے دوستی بھی ہوگئی اور بعد ازاں دونوں نے متعدد اشتہارات سمیت دوسرے منصوبوں میں بھی ایک ساتھ کام کیا۔

علی حیدر نے انکشاف کیا کہ دوستی ہوجانے کے بعد ایک بار میرا نے انہیں فون کرکے خوشی سے بتایا کہ ان کی شادی ہوگئی ہے۔

علی حیدر کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے بعد اداکارہ نے انہیں پھر فون کیا اور افسردگی سے کہا کہ علی حیدر تم نے بھی شادی کرلی، تمہارے بچے بھی ہوگئے، کیا تمہیں یہ احساس نہیں ہوتا کہ تمہاری دوست کے بھی بچے ہوں۔

آئی سی سی کے سی ای او عہدے سے دستبردار

0

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سی ای او جیف ایلارڈائس عہدے سے دستبردار ہوگئے، انھوں نے کرکٹ کی عالمی باڈی 2012 میں جوائن کی تھی۔

آئی سی سی کی جانب سے آج تصدیق کی گئی ہے کہ جیف ایلارڈائس نے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، انھوں نے 2012 میں جی ایم کرکٹ کے طور پر جوائن کیا تھا، جیف ایلارڈائس کو نومبر 2021 میں آئی سی سی کا سی ای او مقرر کیا گیا۔


ایلارڈائس نے 13 سال قبل آئی سی سی میں جنرل منیجر کرکٹ کے طور پر کرکٹ آسٹریلیا سے شمولیت اختیار کی جہاں وہ کرکٹ آپریشنز مینیجر کے عہدے پر فائز تھے۔

ایلارڈائس نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے طور پر خدمات انجام دینا ایک اعزاز کی بات ہے اور مجھے اپنے دور کے نتائج پر ناقابل یقین حد تک فخر ہے۔

آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے کہا کہ آئی سی سی بورڈ کی جانب سے، جیف کا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، انھوں نے اپنے دور میں پُرعزم طریقے سے کام کیا۔

ان کی کوششوں نے عالمی سطح پر کرکٹ کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، ہم ان کی خدمات کے لیے شکر گزار ہیں اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔