ہفتہ, جون 21, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 1908

’سر میں کچھ ہے‘ روہت شرما نے آکاش دیپ کو جھاڑ پلا دی

0
روہت شرما

گابا ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بھارتی کپتان روہت شرما نے فاسٹ بولر آکاش دیپ کو جھاڑ دیا۔

گابا میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ کی شاندار سنچری کی بدولت 445 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جواب میں بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار ہے اور کھیل کے اختتام پر بھارت نے چار وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنالیے ہیں۔

یشسول جیسوال 4، شبھمن گل ایک، ویرات کوہلی 3 اور رشبھ پنت 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کے ایل راہول 33 اور کپتان روہت شرما بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے دو، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

تاہم آسٹریلیا کی بیٹنگ کے دوران مسلسل رنز بننے پر روہت شرما فاسٹ بولر آکاش دیپ پر برہمی کا اظہار کرتے دکھائی دے اور ان کی گفتگو اسٹمپ مائیک میں ریکارڈ ہوگئی۔

آسٹریلیا کے ٹیل اینڈرز بیٹنگ کررہے تھے جن کے ساتھ وکٹ کیپر ایلکس کیری موجود تھے۔

روہت شرما نے آکاش دیپ کو وکٹ حاصل کرنے کے لیے بلایا لیکن انہوں نے وائیڈ بال کی جو سیدھی وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ہاتھوں میں گئی۔

کپتان اس پر خوش نظر نہیں آئے اور آکاش کو کہنے لگے کہ ’سر میں کچھ ہے۔‘

واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، دونوں ٹیموں کو چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے میچز جیتنا ہوں گے۔

موبائل انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں بڑا اضافہ

0
انٹرنیٹ اسپیڈ

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ایک سال میں ملک میں موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ موبائل انٹرنیٹ کی رفتار 15.65 سے بڑھ کر 20.02 ایم بی پی ایس تک پہنچ گئی۔

پی ٹی اے کے مطابق موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں 24.2 فیصد اضافہ ہوا۔ ستمبر 2024 تک براڈبینڈ صارفین کی تعداد 14کروڑ 23 لاکھ تک ریکارڈ کی گئی۔

ٹیلی کام صارفین کی تعداد 19کروڑ 60 لاکھ صارفین ریکارڈ کی گئی۔

موبائل فون پر انٹرنیٹ اسپیڈ چیک کرنے کا آسان طریقہ

گزشتہ مالی سال ٹیلی کام شعبے کو 955 ارب روپے کی آمدنی ہوئی۔ گزشتہ سال 2 کروڑ 96 لاکھ موبائل ڈیوائسز مقامی سطح پر تیار کی گئیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ایک سال میں دھوکا دہی میں ملوث 5 ہزار 294 موبائل نمبرز بلاک کئے گئے ہیں جب کہ فراڈ اور دھوکا دہی میں ملوث 4 ہزار 507 آئی ای ایم آئی بلاک کی گئیں۔

گزشتہ سال فراڈ میں ملوث 113 افراد کے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے۔

پی ٹی اے نے ایک سال میں 19 ہزار730 موبائل نمبرز کو وارننگز جاری کیں۔ پی ٹی اے کو چوری شدہ موبائلز بلاک کرنے کی27 ہزار 351 شکایات موصول ہوئیں۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایک سال میں موبائل ان بلاک کرنے کی ایک ہزار 818 شکایات موصول ہوئیں۔

Gold Price in Pakistan Today- پاکستان میں آج سونے کی قیمت

2002 میں بھارت چھوڑنے والی حمیدہ بانو کو واپس وطن روانہ کردیا گیا

0
Hamida Bano

اسلام آباد: پاکستانی اتھارٹیز نے 2002 میں بھارت چھوڑنے والی حمیدہ بانو کو واپس وطن روانہ کردیا، خاتون دبئی سے آئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی شہری حمیدہ بانو وطن واپس روانہ ہوگئی ہیں، بھارتی شہری حمیدہ بانو کو واہگہ اٹاری سرحد سے واپس بھیجا گیا، پاکستان نے حمیدہ بانو کو ان کی بھارتی شہریت کی تصدیق کے بعد واپس بھیجا۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ خاتون کی شہریت کی تصدیق ہوتے ہی دفتر خارجہ نے 10 روز سے کم مدت میں انھیں وطن واپس بھجوانے کا فیصلہ کیا۔

حمیدہ بانو کو ان کی طویل العمری پر انسانی ہمدردی کے تحت واپس بھیجا گیا، معاملہ میڈیا پر اجاگر ہونے کے بعد پاکستانی وزارت خارجہ نے اس کیس پرکام کیا۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ حمیدہ بانو نے 2002 میں بھارت چھوڑا تھا، انھیں ایک بھارتی ایجنٹ نے دبئی میں خانساماں کی نوکری دلانے کا وعدہ کیا تھا، حمیدہ بانو کو دبئی کے بجائے پاکستان پہنچا دیا گیا۔

شہریار منور کی ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

0
شہریار منور

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور کی ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکار شہریار منور کی ڈھولکی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہیں جس میں انہیں ہونے والی اہلیہ ماہین صدیقی کے ساتھ بیٹھے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر براؤن رنگ کا کرتا زیب تن کیا جبکہ ماہین صدیقی بھی ڈھولکی کی مناسبت سے زرد شوٹ پہنی ہوئی ہیں اور بالوں میں گجرے بھی لگا رکھے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

شہریار منور نے چند ماہ قبل انٹرویو میں شادی کا اعلان کیا تھا۔

اب شہریار ماہین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں، ماہین بھی اداکارہ ہیں اور انہیں ڈرامہ سیریل ’دوبارہ‘ سے پہچان ملی لیکن وہ کچھ عرصے سے شوبز سے دور رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

مداحوں کی جانب سے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے کہ اور دونوں کی جوڑی کی بھی تعریفیں کی جارہی ہیں۔

شہریار اور ماہین کی ڈھولکی کی تقریب میں قریبی عزیز اور دوستوں کے علاوہ گلوکار عاصم رضا، ماہرہ خان اور مومل شیخ سمیت انڈسٹری کے دیگر اسٹارز نے شرکت کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

ڈھولکی میں گلوکار علی حمزہ اور جمی خان نے اپنے دلکش پرفارمنس سے مہمانوں کو محظوظ کیا۔

وزیراعظم نے شرح سود کا 13 فیصد پر آنا معیشت کیلئے خوش آئند قرار دیدیا

0

وزیراعظم شبہاز شریف نے پالیسی ریٹ کا 13 فیصد پر آنا ملکی معیشت کے لئے خوش آئند قرار دیدیا اور اسٹیٹ بینک کے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔

میاں محمد شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں 2 فیصد کمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کے لیے پالیسی ریٹ کا 13 فیصد پر آنا خوش آئند ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھےگا۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، کم افراطِ زر کی شرح کی بدولت پالیسی ریٹ میں کمی آئی۔

انھوں نے کہا کہ امید ہے چند ماہ میں افراطِ زر میں مزید کمی ہوگی، وفاقی وزیر خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

 

اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں کمی کا اعلان

خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں کمی کردی ہے جس کے بعد ملک میں شرح سود 15 سے کم ہوکر 13 فیصد ہوگئی ہے، شرح سود میں 200 بیسز پوائنٹس کی کمی کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملک میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 4.9 فیصد پر آگئی ہے، مہنگائی کی شرح میں مزید کمی متوقع ہے۔

ایک اور مہنگی آئی پی پی سے معاہدہ ختم، اربوں روپے کی بچت ہوگی

0
بجلی سستی ہونے والی ہے! پاکستانیوں‌ کیلیے بڑی خوشخبری

مہنگی آئی پی پیز کیساتھ بجلی خریداری کے معاہدوں سے متعلق ایک اور پیشرفت سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے مزید ایک آئی پی پی کے ساتھ بجلی خریداری کا معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی بجلی گھر کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے پر معاملات طے پاگئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پاک جین پاور پلانٹ کے ساتھ بجلی خریداری کا معاہدہ ختم کیا جائےگا۔ نجی بجلی گھر 365 میگاواٹ صلاحیت کا حامل آئی پی پی ہے۔ معاہدہ ختم کرنےکےنتیجےمیں اربوں روپےکی بچت متوقع ہے۔

نجی بجلی گھر 1994 کی پاور پالیسی کے تحت لگایا گیا تھا۔

گوہر اعجاز کا آئی پی پیز سے متعلق نیا بیان سامنے آگیا

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت مختلف آئی پی پیز کیساتھ معاہدوں پر نظرثانی پر کام کر رہی ہے۔ وفاقی کابینہ نے اکتوبر میں 5 آئی پی پیز کیساتھ بجلی خریدنے کے معاہدے ختم کر دیئے تھے۔

وفاقی کابینہ رواں ماہ بگاس پر چلنے والے 8 پاور پلانٹس کے معاہدوں پر نظرثانی بھی کر چکی ہے۔

 

دلجیت دوسانجھ کا بھارت میں کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان

0
دلجیت دوسانجھ

بھارت کے معروف پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے بھارت میں کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

گلوکار دلجیت دوسانجھ نے ایک شو کے دوران بھارت میں آئندہ لائیو کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان کردیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلجیت دوسانجھ نے دوران شو مداحوں سے کہا کہ میری انتظامیہ سے گزارش ہے کہ شو کا انفرا اسٹرکچر بہتر کریں ورنہ میں آئندہ یہاں کبھی لائیو شو نہیں کروں گا۔

گلوکار نے کہا کہ میں آئندہ کوشش کروں گا کہ مداحوں کے سامنے پرفارم کرسکوں اور اسٹیج مداحوں کے درمیان ہونا چاہیے اگر ایسا نہیں ہوا تو شو نہیں ہوگا جس پر مداحوں نے شور مچا کر ان کی بات کی تائید کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Karanveer singh (@karanveerfilms)

خیال رہے کہ دلجیت دوسانجھ بھارت سے باہر بھی کئی کنسرٹس کر چکے ہیں جس میں ان کے فینز بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق دلجیت رواں سال  مئی سے جولائی کے دوران شمالی امریکا کے کنسرٹس سے 234 کروڑ بھارتی روپے کماچکے ہیں۔

اس کے علاوہ یورپ اور برطانیہ میں بھی دلجیت کے کنسرٹس ہوئے جن کی ٹکٹیں سیکنڈز میں فروخت ہوئیں۔

عامر اور عماد کی ریٹائرمنٹ کے بعد سرفراز احمد کا پیغام وائرل

0
سرفراز احمد

قومی ٹیم کے کرکٹرز عماد وسیم اور محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے بعد سرفراز احمد کا پیغام وائرل ہوگیا۔

پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی دلوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پیغام میں عامر اور عماد کی ریٹائرمنٹ پر پیغام شیئر کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میرے ساتھی اور بھائیوں دونوں کو ریٹائرمنٹ کی مبارکباد، آپ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

سرفراز نے لکھا کہ عماد اور میں نے انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل اور چیمپئنز ٹرافی فائنل جیت کر بہت اچھی یادیں شیئر کیں، چیمپئن بولر اور چیمپئن کھلاڑی کا میں فائنل میں میچ ونر اسپیل کبھی نہیں بھولوں گا، ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ جہاں بھی رہو خوش رہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

سرفراز

عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا تھا کہ بڑی سوچ بچار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا بہت بڑا اعزاز ہے۔

عماد وسیم نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ میں ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں اپنا سفر جاری رکھوں گا۔

اس کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

محمد عامر نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹس میں کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے 36 ٹیسٹ میچز کے علاوہ 61 ون ڈے انٹرنیشنلز اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

حج پر جانے کے خواہشمند پاکستانی کب تک درخواست جمع کرواسکتے ہیں؟ اہم خبر

0
حج 2024 کے حوالے سے اہم معلومات

اسلام آباد: فریضہ حج ادا کرنے کے خواہشمند پاکستانی شہری کب تک درخواست جمع کرواسکتے ہیں، وزارت مذہبی امور نے ڈیڈ لائن جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، وزارت کا کہنا ہے کہ 17 دسمبر یعنی کل بروز منگل کو بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا آخری دن ہوگا۔

17 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں "پہلے آئیے پہلے پائیے” کے اصول کے تحت کامیاب تصورکی جائیں گی۔

وزارت مذہبی امور نے حج واجبات کی دوسری قسط 19 تا 27 دسمبر تک نامزد بینکوں میں جمع کرانے کا عندیہ دیا ہے، نئے اعلانات کیلئے موبائل ایپ "پاک حج” اسمارٹ فون میں ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبلاسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حج درخواستیں وصول کرنے والے نامز بینکوں کو ہفتہ اور اتوار کو بھی کھولے رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا تھا کہ نامز دبینک ہفتے اور اتوار کو دن ڈھائی بجے تک کھلے رہیں گے، بینک 3 دسمبر تک بلا تعطل درخواستیں وصول کریں گے۔

چند روز قبل حج 2025 پر جانے والے عازمین کیلیے ہوائی جہاز کے ٹکٹ کے حوالے سے بڑی خوشخبری سامنے آئی تھی کہ کرایوں میں 50 ڈالر فی کس کمی کی گئی ہے۔

حج درخواستیں جمع کرانے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی

جوروٹ نے رکی پونٹنگ کا ریکارڈ برابر کر دیا

0

انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز جوروٹ نے اپنے شاندار ٹیسٹ کیریئر میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔

سیڈن پارک میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن، جوروٹ ایک سے زیادہ سالوں میں کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔

وہ ایک سے زیادہ سالوں میں 1500 ٹیسٹ رنز بنانے والے صرف دوسرے کرکٹر ہیں جس نے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے ریکارڈ کی برابری کی ہے۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز نے اس سنگ میل کو حاصل کرنے کے لیے 30 رنز درکار میچ میں داخل ہوئے اور دوسرے سیشن کے دوران یہ کارنامہ انجام دیا۔

یہ ان کے غیر معمولی کیریئر کا ایک اور باب ہے، اس سے قبل انہوں نے 2021 میں 1,708 رنز بنائے تھے۔

2024 میں، اس نے 17 میچوں میں 1,502 رنز بنائے، جس سے جدید دور کے عظیم ترین ٹیسٹ بلے بازوں میں سے ایک کے طور پر اپنی ساکھ کو مزید مستحکم کیا۔

ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز:

محمد یوسف (پاکستان) – 1,788

ویو رچرڈز (ویسٹ انڈیز) – 1,710

جو روٹ (انگلینڈ) – 1,708

گریم اسمتھ (جنوبی افریقہ) – 1,656

مائیکل کلارک (آسٹریلیا) – 1,595

سچن ٹنڈولکر (بھارت) – 1,562

رکی پونٹنگ (آسٹریلیا) – 1,544

رکی پونٹنگ (آسٹریلیا) – 1,503

جو روٹ (انگلینڈ) – 1,502*