ہفتہ, مئی 17, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 196

بابراعظم کو محمد عامر نے پلان بنا کر آؤٹ کیا، یونس خان

0

سابق کپتان یونس خان نے محمد عامر کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے انھوں نے بابراعظم کو آئوٹ کرنے کےلیے اپنے تجربے کا استعمال کیا۔

نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بولنگ کی تعریف کرنا چاہوں گا کہ انھوں نے بہت زبردست بولنگ کی، میں نے دیکھا کہ کس طرح فہیم اشرف کو صائم ایوب کے خلاف استعمال کیا گیا اور پھر محمد عامر نے پشاور کے خلاف کمال بولنگ کی۔

سابق لیجنڈ بیٹر نے کہا کہ آپ نے ایک چیز نوٹ کی ہوگی کہ جب محمد عامر نے بابراعظم کے خلاف پہلا اوور کیا تو انھیں بالکل بھی لیگ بی فور وکٹ آئوٹ کرنے کی کوشش نہیں کی۔

برگر کھانے سے متعلق یونس خان کا اعظم خان کو خاص مشورہ

یونس خان کا کہنا تھا کہ پہلا بال عامر نے بائونسر کیا، دوسرا بال کوریڈور میں کیا جو بابر کو کھیلنا پڑ گیا، انھوں نے پہلے اوور میں کوئی ایسا بال نہیں کیا۔

جب عامر دوسرا اوور کرنے آئے ہیں تو انھوں نے بابر کو ان سوئنگ پر آئوٹ کیا، عامر نے دیکھا کہ بابراعظم اپنے زون میں آگئے ہیں اور وہ شارٹس کھیلیں گے تو محمد عامر نے ان سوئنگ بال ڈال دی اور ان کو آئوٹ کیا۔

پاکستان ٹیم میں گروپنگ پر یونس خان نے کیا کہا؟ محمد عامر نے لب کشائی کردی

شیر: ’انجام کا سوچ کر نہ بڑوں نے دشمنی کی نہ ہم نے محبت‘

0
شیر

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’شیر‘ کے پہلے ٹیزر نے دھوم مچادی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور اور سارہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’شیر‘ میں پہلی بار اسکرین شیئر کریں گے۔

ٹیزر میں دانش تیمور اور سارہ خان نے پستول اٹھائی ہوئی ہے۔

یہ پڑھیں: دانش تیمور کی ڈرامہ سیریل ’شیر‘ سے پہلی جھلک جاری

سارہ خان، دانش تیمور سے کہتی ہیں کہ ’دشمنی میں گھری محبت کا یہی انجام ہونا تھا جواب میں وہ کہتے ہیں کہ ’انجام کا سوچ کر نہ بڑوں نے دشمنی کی نہ ہم نے محبت۔‘

ٹیزر کے آخر میں اداکارہ کہتی ہیں اب ایک ہی راستہ ہے۔ دانش تیمور کہتے ہیں ’جس سے نہ دشنی کا بھرم ٹوٹے اور نہ محبت کا، پھر دونوں‌ گولی چلا دیتے ہیں۔‘

ویڈیو کو ہزاروں کی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں اور جلد میگا پروجیکٹ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔

اس سے قبل سارہ خان اور دانش تیمور نے بھی اپنے کردار کی پہلی جھلک شیئر کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

’شیر‘ کی اضافی کاسٹ کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں جبکہ احسن طالش نے اس کی ہدایت کاری کی ہے اور اسکرپٹ معروف ڈرامہ نگار زنجبیل عاصم شاہ کا ہے۔

ڈرامے کو آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

غزہ کی صورتحال پوری دنیا کے ضمیر پر داغ ہے، قطر

0

قطری وزیراعظم نے کہا ہے کہ خوراک اور ادویات ہتھیار بن چکے ہیں۔

دوحا میں گلوبل سیکیورٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال "پوری دنیا کے ضمیر پر داغ” ہے۔

محمد نے کہا کہ "بھوک اور سردی سے بچوں کی موت کو تنگ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، پوری آبادی کا محاصرہ کیا گیا ہے اور بغیر کسی جوابدہی کے امداد حاصل کرنے کے بنیادی حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قطر مصر، امریکا اور دیگر علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینیوں تک انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش جاری رکھے گا۔

پاک بھارت کشیدگی پر ترُک صدر کا اہم بیان

0

پہلگام واقعے کے بعد پاک اور بھارت میں جاری کشیدگی پر ترک صدررجب طیب اردوان کا بیان آگیا۔

ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان بھارت کے درمیان کشیدگی میں جلد ازجلد کمی دیکھنا چاہتے ہیں اور زور دیتے ہیں کہ ہم خطے میں نئے تنازعات نہیں چاہتے۔

قبل ازیں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا گفتگو میں باک بھارت تنازع سمیت موجودہ علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی، چینی ہم منصب نے پہلگام فالس فلیگ حملے کے سلسلے میں پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی کو پہلگام واقعے اور خطے کی موجودہ صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی اقدامات اور اس کا پروپیگنڈا مسترد کرتے ہیں، وانگ ژی نے کہا کہ چین پہلگام حملے کی جلد شفاف و منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔

چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے دونوں ممالک پر بات چیت سے معاملات حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کامقابلہ کرنا تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

پاک بھارت کشیدگی پر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے رہنماؤں کو جانتا ہوں دونوں ممالک کشیدگی ختم کریں گے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ دونوں ممالک کے رہنماؤں سے رابطہ کریں گے تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت اپنے تعلقات خود جانتے ہیں، دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے جو بدترین ہے لیکن یہ ہمیشہ رہی ہے۔

صاحبہ کا شادی کا جوڑا تین دلہنوں نے پہنا، اس کی قیمت کتنی تھی؟

0
صاحبہ

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار افضل خان المعروف ریمبو نے انکشاف کیا ہے کہ صاحبہ کا شادی کا جوڑا تین دلہنوں نے پہنا تھا۔

اداکار افضل خان المعروف ریمبو نے کہا کہ شادی کا جوڑا صرف ایک بار پہنا جاتا ہے اور وقت کے ساتھ یہ خراب ہونے لگتا ہے اس لیے بہتر ہے کہ اسے کسی اور کو دے دیا جائے تاکہ وہ جوڑا ہمیشہ نئے انداز میں زندہ رہے۔

ریمبو نے بتایا کہ آج کل شادی کے جوڑے کی قیمت لاکھوں روپے تک پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے اکثر لوگ اس خوبصورت جوڑے کو خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

افضل خان نے اپنی ذاتی زندگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے صاحبہ کے لیے شادی کے جوڑے کا انتخاب کیا تھا تو وہ تقریباً 75 ہزار روپے کا تھا۔ ہ ان کی بیوی کے علاوہ خاندان کی تین دیگر خواتین نے بھی اس جوڑے کو اپنی شادیوں میں پہن کر اسے دلہن کے طور پر اپنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی کے جوڑے کو صرف ایک دن کے لیے پہنا جاتا ہے، اور بعد میں وہ قدرتی طور پر کچھ خراب ہو جاتے ہیں۔ اس لیے یہ اچھا خیال ہوتا ہے کہ اسے دوبارہ استعمال کرنے کے لیے کسی اور کو دے دیا جائے تاکہ جوڑا ہمیشہ نئے اور خوبصورت انداز میں زندہ رہے۔

ریمو نے کہا کہ یہ فیصلہ ناصرف ان کی ذاتی پسند کا عکاس ہے بلکہ شادی کی ایک منفرد اور دلکش روایت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

صدر مملکت نے صحتیابی کے بعد آفس جوائن کر لیا

0
صدر زرداری کا آزادی صحافت کے عالمی دن پر پیغام

صدر مملکت آصف علی زرداری نے صحتیابی کے بعد آفس جوائن کر لیا۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے معمول کی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ صدر نےگزشتہ روز وزیراعظم سے بات چیت  بھی کی۔

صدرمملکت کےمشورے پر وزیراعظم نےآج سی سی آئی اجلاس بلایا ہے۔ صدر زرداری نے تقریباً ایک ماہ بعد معمول کی سرگرمیاں شروع کی ہیں۔

صدر مملکت 10 روز سے زائد نجی اسپتال میں زیرعلاج رہے ہیں۔ انہیں عید کی رات نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

ذاتی معالج کے مطابق پیر کی رات صدر مملکت کو کراچی لے آئے اور ٹیسٹ شروع کیے، ٹیسٹ سے ثابت ہوا کہ ان کو کورونا ہوگیا ہے لہٰذا ہم نے فوراً اس کا علاج شروع کیا، کچھ ایسی دوائیاں تھیں جو پاکستان میں نہیں ملتیں انہیں باہر سے منگوایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ کورونا نہیں ہو رہا، دراصل یہ پہلے جیسا نہیں لیکن اب بھی پاکستان میں موجود ہے، اب بھی اس کے کیسز آ رہے ہیں، یہ کورونا کا کسی اور قسم کا ویرینٹ ہے۔

نہروں کا مسئلہ حل ہوگیا تمام دھرنے فوری ختم کیے جائیں، وزیراعلیٰ سندھ

0

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نہروں کا مسئلہ حل ہوگیا جو بھی دھرنے ہورہے ہیں فوری ختم کیے جائیں، ادویات کی ترسیل رکی ہوئی ہے۔

مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دھرنے والوں نے ٹریفک معطل کررکھا ہے، ادویات کی ترسیل رک گئی، ہم نے دھرنے والوں سے کہا کہ ایک سڑک کو کھول دیا جائے، جو لوگ نفرتیں پھیلانا چاہتے تھے وہ اب ناکام ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ سندھ کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، دریائے سندھ پر نہروں کے مسئلے کو وزیراعظم نے اہم سمجھا، آصف زرداری اور شہباز شریف نے ملاقات کی جس میں موجود تھا۔

انھوں نے کہا کہ جب تک باہمی اتفاق نہیں ہوجاتا، نئی نہریں نہیں بنائی جائیں گی، جب تک سی سی آئی میں فیصلہ نہ ہو آئندہ کوئی نئی نہر نہیں بنائی جائے گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کے بجائے 28 اپریل کو ہوا، شکرگزار ہوں کہ اہم معاملے کو خوش اسلوبی کیساتھ حل کیاگیا ہے، فیصلہ کیا گیا ہے پانی کے معاہدے پرعمل کیا جائےگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے وفاق صوبوں کی مشاورت کے بغیر آگے نہیں بڑھے گا، 7 فروری کے ایکنک کے نہروں کی منظوری کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ہمیشہ سے کہہ رہا تھا دریائے سندھ پر کوئی نہر نہیں بن رہی، نہروں کی اسکیم پر ایک پیسہ خرچ نہیں ہوا، بغیر پیسہ خرچ کیے نہریں کیسے بن سکتی تھیں؟ پارلیمنٹ میں صدر آصف زرداری نے بھی کہا اتفاق رائے کے بغیر نہریں نہیں بن سکتی۔

مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ نہروں کا مسئلہ حل ہوگیا جو بھی دھرنے ہورہے ہیں فوری ختم کیے جائیں، دھرنے والوں نے ٹریفک معطل کررکھا ہے، ادویات کی ترسیل رک گئی۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے دھرنے والوں سے کہا کہ ایک سڑک کو کھول دیا جائے، جو لوگ نفرتیں پھیلانا چاہتے تھے وہ اب ناکام ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ نہروں کا مسئلہ حل ہوگیا، صوبوں کی منظوری کے بغیر کوئی منصوبہ نہیں بنےگا، نہروں کا مسئلہ مشترکہ مفادات کونسل نے ہی حل کرنا تھا۔

محمد عامر، بابر کی کمزوریوں سے بخوبی واقف تھے، شعیب اختر

0
شعیب اختر

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ محمد عامر، بابر اعظم کی کمزوریوں سے بخوبی واقف تھے۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عامر کی بابر اعظم پر ’ذہنی طور پر غلبہ‘ حاصل کرنے پر تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ طویل عرصے کے بعد عامر کی بولنگ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، بابر اعظم گیند کو ٹھیک سے دیکھنے کے لیے جدوجہد کررہے تھے، گیند یا تو اس کے سر یا اس کے جسم سے لگ رہی تھی۔

شعیب اختر نے کہا کہ عامر ذہنی طور پر بابر پر حاوی تھے جب ہجوم گراؤنڈ کے چاروں طرف ’بابر، بابر‘ کے نعرے لگا رہا تھا تو عامر خاموشی سے اپنا کام کررہے تھے۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ بابر کو سیٹ ہونے کے لیے وقت لینا چاہینے تھا کیونکہ پچ مشکل تھی۔

یہ پڑھیں: شعیب اختر نے ایک فاسٹ بولر کو پاکستان کرکٹ کا اثاثہ قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح کی بولنگ کا سامنا کرنے والا کوئی دوسرا پاکستانی بیٹر بھی ہوتا تو وہ بھی عامر کی بولنگ کے سامنے سنبھل نہیں پاتا۔

شعیب اختر نے کہا کہ جب تھوڑا سا بھی جھول پڑتا ہے تو بابر اعظم جدوجہد کرنے لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زلمی کی ٹیم اس طرح کی بولنگ کے سامنے ایک معمولی ٹوٹل کا بھی تعاقب نہیں کرسکتی، یہ اس طرح کے میچز ہیں جو کرکٹ کو دیکھنے کے لیے پرجوش بناتے ہیں۔

عازمین حج کی پروازیں کب روانہ ہوں گی؟ شیڈول جاری

0
عازمین حج

اسلام آباد : حج آپریشن کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، کل سے عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

اس حوالے سے ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستان سے پہلی حج پرواز کل 29 اپریل کو صبح پونے 5 بجے اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔

وزیر مذہبی امور سردار یوسف، سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی عازمین کو رخصت کرینگے، سرکاری حج اسکیم کے تحت 342 پروازوں کے ذریعےعازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت 89 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ لے جایا جائے گا، پاکستان سے آخری حج پرواز 31 مئی کو روانہ ہوگی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کا آپریشن 33 روز جاری رہے گا، اسلام آباد ائیر پورٹ سے100پروازوں میں 28 ہزار 400 عازمین حجاز مقدس روانہ ہونگے۔

روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت7 خصوصی امیگریشن کاؤنٹرز تیار کیے گئے ہیں، حج پروازوں کے آغاز پر پہلے 15 روز عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔

حج آپریشن کے پہلے روز 6 پروازیں سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گی، کل 29 اپریل کو لاہور سے 2 اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، ملتان سے ایک، ایک پرواز روانہ ہوگی۔

اسلام آباد سے 29 اپریل کو پی کے 713 صبح پونے 5 بجے 393 عازمین حج کو  لے کرروانہ ہوگی، لاہور سے پرواز پی ایف7700صبح ساڑھے8بجے 150 عازمین کو  لےکر مدینہ منورہ جائے گی۔

کوئٹہ سے پرواز پی کے7201صبح ساڑھے 9 بجے 150 مسافروں کے ساتھ روانہ ہوگی، جبکہ ملتان سے پرواز پی کے 715 رات 8بج کر 15 منٹ پر393  عازمین کو  لے کر جائے گی۔

کراچی سے پرواز ای آر  1611رات ساڑھے 9 بجے 285 عازمین کے ہمراہ سعودیہ جائے گی، لاہور سے دوسری پرواز پی کے 747 رات سوا 10 بجے 329 عازمین کے ساتھ رات روانہ ہوگی۔

پانی روکنے پر پاکستان اپنے آبی مفادات کے تحفظ کا حق رکھتا ہے، سی سی آئی

0

سی سی آئی نے کہا ہے کہ پانی روکنے کی صورت میں پاکستان اپنے آبی مفادات کے تحفظ کا حق رکھتا ہے، حکومت کی پالیسی کی توثیق کی گئی۔

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بعد سی سی آئی نے کہا ہے کہ اگر بھارت کی طرفھ سے پانی روکنے کا اقدام کیا گیا تو پاکستان اپنے آبی مفادات کے تحفظ کا حق رکھتا ہے، مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں وفاقی حکومت کی پالیسی کی بھی توثیق کی گئی۔

مشترکہ مفادات کونسل نے سات فروری کو کینال سے متعلق ایکنک اجازت مسترد اور صوبوں کے اتفاق کے بغیر کوئی نئی نہر نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے اس فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ سی سی آئی کی رضامندی کے بغیر کوئی نئی نہریں تعمیرنہیں ہوں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت ارسا حکام نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں پنجاب حکومت کو ارسا کی جانب سے جاری پانی دستیابی کا سرٹیفکیٹ بھی ختم کر دیا گیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ سندھ اور اس کے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ نہروں سے متعلق اس کا مطالبہ مان لیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہم کسی صوبے کا حق کسی دوسرے کو نہیں کھانے دیں گے اور ہر صوبے کو اس کے حصےکا پانی دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کا معاملہ پاکستان میں گزشتہ کافی عرصہ سے موضوع بحث تھا اور اس پر پیپلز پارٹی نے جہاں سخت موقف اختیار کیا وہیں سندھ میں ان منصوبوں کے خلاف شدید احتجاج بھی ہوا جو اب تک جاری ہے۔

حکومت سندھ کی گزارش پر سی سی آئی کا اجلاس آج ہی طلب