ہفتہ, مئی 17, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 197

کین ولیمسن کو کراچی کی ’بریانی‘ اور ’پراٹھا‘ پسند آگیا

0
کین ولیمسن

پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کے کیوی کھلاڑی کین ولیمسن کو کراچی کی ’بریانی‘ اور ’پراٹھا‘ پسند آگیا۔

پروگرام ’باخبر سویرا‘ میں خصوصی  گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کھلاڑی کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان دوبارہ آنے پر پرجوش ہیں، یہاں کرکٹ کے شائقین کی بڑی تعداد ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوکل مقابلے اور فرنچائز کرکٹ بہت مقبول ہیں۔

کین ولیمسن نے کہا کہ میں پہلی بار پی ایس ایل کھیل رہا ہوں جس کا تجربہ شاندار ہوگا، پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس دکھانے کی کوشش کروں گا۔

کیوی کھلاڑی نے کہا کہ ٹیم جب پاکستان آئی تھی تو ٹیسٹ میچز اور وائٹ بال سیریز شاندار رہی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں کین ولیمسن نے کہا کہ پی ایس ایل کی ٹیمیں اچھی ہیں، وارنر کراچی کنگز کے کپتان ہیں ان کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ اچھا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کراچی کی ’بریانی‘ اور ’پراٹھا‘ بہت پسند ہیں۔

مودی سرکار کو آئینہ دکھانے والی بھارتی گلوکارہ کیخلاف بغاوت کا مقدمہ

0

ہندو انتہا پسند جماعت بی جےپی کو آئینہ دکھانے والی بھارتی گلوکارہ نیہا سنگھ کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی بھوج پوری گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور پر مودی حکومت کو آئینہ دکھانے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

نیہاسنگھ راٹھور نے سوال اٹھایا تھا کہ بی جی پی حکومت آنے کے بعد ہی حملوں میں اضافہ کیوں ہوا؟ آخر بی جےپی کے آتے ہی حملوں میں اضافہ کیوں ہوا؟

FIR filed against Folk Singer Neha Singh Rathore over Pahalgam attack posts  | India News - Business Standard

انہوں نے سوال اٹھایا کہ بہار کے الیکشن کیلئے مودی پہلگام واقعے کا استعمال کرے گا؟ مودی نے 2019 کے پلواما واقعے کا بھی الیکشن کیلئے استعمال کیا تھا۔

سوال اٹھانے پر بی جےپی کا آئی ٹی سیل مجھے ملک دشمن قرار دینے لگا ہے۔

محمد عامر کی بیٹی نے والد کا انداز اپنا لیا، ویڈیو وائرل

0

پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر کی بیٹی نے والد کا انداز اپنا لیا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے  گزشتہ روز کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو  64 رنز سے شکست دی تھی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا تھا۔

تاہم پشاور زلمی  کی ٹیم 15ویں اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، پشاور زلمی کے حسین طلعت 39 رنز بناکر نمایاں رہے، جبکہ محمد حارث نے 17 اور بابر اعظم نے 12 رنز اسکور کیے تھے۔

تاہم بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کے بعد محمد عامر نے پشپا کے اسٹائل میں جشن منایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

محمد عامر کی جانب سے بیٹی کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ انہی کے انداز میں جشن منارہی ہیں۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں پوچھا کہ ’یہ کس نے بہتر کیا ہے؟‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mohammed Amir (@official.mamir)

فاسٹ بولر نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ’یہاں عامر بھائی بیٹی سے ہار گئے ہیں۔‘

سوشل میڈیا صارفین نے عامر کو ’کنگ‘ کہہ کر مخاطب کیا اور بابر اعظم کے مداحوں کو ٹرول بھی کیا۔

فرانس کی مسجد میں نمازی کا بےرحمانہ قتل، ملزم اٹلی سے گرفتار

0

اطالوی پولیس نے مسجد میں مسلمان کے بےرحمانہ قتل میں ملوث فرانسیسی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

اٹلی کی پولیس نے جنوبی فرانس کی ایک مسجد میں مسلمان نمازی کو "اسلامو فوبک حملے” میں قتل کرنے کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

گارڈ کے علاقے میں لا گرینڈ کومبی کی مسجد پر حملے کے دو دن بعد مشتبہ شخص کو اتوار کی رات گئے گرفتار کیا گیا۔ مسلمان شخص کے قتل کی مذمت ایک "مسلم مخالف” اور "نسل پرست” جرم کے طور پر کی گئی ہے۔

فرانسیسی وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ مشتبہ شخص جو 2004 میں پیدا ہوا تھا اور اس کا کوئی سابقہ ​​مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا، ہتھیار ڈالنے سے پہلے اٹلی میں داخل ہوا تھا۔

گارڈ کے جنوبی شہر ایلس کے پبلک پراسیکیوٹر عبدالکریم گرینی نے بی ایف ایم ٹی وی کو بتایا کہ پولیس مشتبہ شخص کے فرانس سے فرار ہونے کے بعد اس کا سراغ لگا رہی تھی اور اسے پکڑنے کے لیے پولیس کے پاس کچھ ہی وقت تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قتل کا واقعہ مسلم مخالف ایک محرک ہو سکتا ہے جو کہ ترجیحی ہے لیکن دیگر محرکات کا بھی پتہ لگایا جارہا ہے۔

سیکیورٹی فوٹیج میں مبینہ طور پر حملہ آور کو حملہ کرنے سے پہلے خدا کی توہین کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

گرینی نے کہا کہ فرانس حوالگی کے عمل کو جلد شروع کر دے گا اور اسے جلد از جلد واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں سعودی ریال کا ریٹ

0

پاکستانی اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی شرح مبادلہ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جبکہ آج ریال 74 روپے 90 پیسے پر برقرار رہا۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ریال کی فروخت کی شرح میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور ریال 75 روپے 44 پیسے پر برقرار ہے۔

ریال سعودی عرب کی سرکاری کرنسی ہے اور اسے مختصراً ایس اے آر یا ایس آر کہا جاتا ہے، ایک ریال کو 100 حلالوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

متعدد عوامل جیسے سیاسی اور معاشی حالات اور زرمبادلہ کے ذخائر شرح مبادلہ کے تعین میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

کرنسی کے تبادلے میں ایک کرنسی (مثلاً، پاکستانی روپے) کو دوسری کرنسی میں تبدیل کرنا شامل ہے (مثلاً، امریکی ڈالر، یو اے ای درہم اور دیگر) یا اس کے برعکس ہو۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان شراکت داری ایک طویل عرصے سے قائم ہے اور باہمی طور پر فائدہ مند اتحاد کی طرف سے نشان زد ہے جس کو مملکت کی جانب سے کافی مالی امداد فراہم کی گئی۔

سعودی عرب میں کام کرنے والے لاکھوں پاکستانی ہر سال اپنی کمائی کا کافی حصہ پاکستان واپس بھیجتے ہیں۔

جنگ ہوئی تو صرف پاکستان اور بھارت تک محدود نہیں رہے گی، فیصل واوڈا

0
فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے بھارتی جنگی جنون پر وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنگ ہوئی تو یہ صرف پاکستان اور بھارت تک محدود نہیں رہے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں مودی سرکار کے جنگی عزائم اور جارحانہ اقدامات کے خلاف سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتےہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے بھارتی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان اپنی فوج کے پیچھے کھڑا ہے۔ اگر پانی کی دھمکی دی تو پہلا حملہ پاکستان کرے گا۔یہ نلکے کا پانی تو نہیں ہے جو بھارت موڑ دے گا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر دونوں ممالک نے دستخط کیے ہوئے ہیں۔ ملک کی بات ہے تو ہم میں کوئی اختلاف نہیں اور سب یکجا ہیں۔ پی ٹی آئی سمیت تمام پارٹیز کو ایک جگہ بٹھائیں اور اے پی سی بلائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ یہ جنگ ہوئی تو پاکستان اور بھارت کی نہیں بلکہ خطے کی جنگ ہوگی اور اگر اس جنگ کو بڑھایا گیا تو پھر یہ عالمی جنگ بن جائے گی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ابھینندن کو جب پکڑا تھا تو میں نے بارڈر پر جا کر اپنا جھنڈا گاڑا اور بھارت کا جھنڈا رگڑا تھا۔ افواج پاکستان تیار ہے، مگر ہم نہیں چاہتے کہ معاملہ جنگ تک جائے۔ ہم نے فضائی حدود بند کر کے بھارت کو نقصان دینا شروع کر دیا یہ ہماری قابلیت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چائے بیچنے والے بھارتی وزیراعظم نے مسلمانوں کے خون کی ہولی کھیلی۔ اب اگر مودی نے پانی بند کرنے کی کوشش کی تو ہم بھارتی فوج کے خون کی ہولی کھیلیں گے۔

پاکستان بزنس فورم کا بھارتی کاروباری برادری کے بائیکاٹ کا اعلان

سائبر حملوں کے خطرے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری

0

اسلام آباد: خطے میں کشیدگی کے پیش نظر سائبر حملوں کے خدشے کے باعث نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائئزری جاری کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کشیدگی  کا فائدہ ہیکرز اٹھا سکتے ہیں، سرکاری ادارے اور حساس انفرا اسٹرکچر سائبر حملوں کے ہدف ہوسکتے ہیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دفاعی، مالی اور میڈیا کے شعبے سائبر حملوں کا شکار ہوسکتے ہیں، اسپیر فشنگ، مالویئر اور ڈیپ فیکس جیسے طریقے استعمال ہونے کا خدشہ ہے۔

حملہ آور اداروں کی رازداری اور معلومات چوری کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں، پاکستان میں اسٹریٹیجک انفرا اسٹرکچر کی سروسز میں خلل پڑ سکتا ہے، فنانشل اداروں اور بینکنگ سسٹم میں سائبر خطرات میں اضافہ ہوا، نیشنل سرٹ کی حکومتی اداروں کو فوری طور پر سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سائبر حملوں سے سیاسی عدم استحکام اور عوامی اعتماد کو نقصان پہنچ سکتا ہے، ادارے فوری طور پر اپنے سسٹمز کا سیکیورٹی آڈٹ کروائیں۔

پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کرنے والا انتہا پسند بھارتی نژاد نکلا

0

اتوار کے روز پاکستانی ہائی کمیشن لندن پر حملہ کرنے والے انتہاپسند کی شناخت ہو گئی۔

پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کرنے والا انتہا پسند بھارتی نژاد نکلا۔ بھارت کی دوسرے ممالک میں ماورائے عدالت قتل عام کے بعد سفارتی دہشت گردی بھی سامنے آگئی۔

ترجمان کنگسٹن و چیلسی کی میٹروپولیٹن پولیس نے حملہ آور بھارتی کی شناخت ظاہر کر دی۔ 41 سالہ انکیت لوو پر اتوار کو مجرمانہ نقصان کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ترجمان میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ انکیت لوو کو آج ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، انکیت لوو نے لونڈس اسکوائر میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کھڑکیوں کو توڑا تھا۔

حالیہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پاکستانی کمیونٹی آج بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کرنے والی ہے جس کیلیے ان میں جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

دو روز قبل ہائی کمیشن کی عمارت کے سامنے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا جس میں پولیس نے چار افراد کو حراست میں لیا تھا۔

گزشتہ روز پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار نے احتجاج کرنے والے بھارتی ہندو انتہا پسندوں کو چائے کا کپ اور ابھینندن کی تصویر دکھا کر لاجواب کر دیا تھا۔

پاکستان بزنس فورم کا بھارتی کاروباری برادری کے بائیکاٹ کا اعلان

0

پاکستان بزنس فورم نے موجودہ صورتحال اور مودی ہتھکنڈوں کیخلاف بھارتی کاروباری برادری کا ہر سطح پر بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان بزنس فورم کے چیف آرگنائزر نے موجودہ صورتحال میں بھارتی کاروباری برادری کا ہر سطح پر بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ بھارت کو پاکستان کی سر زمین کے ذریعہ تجارت نہ ہونے کی صورت میں 1140 ملین ڈالرز کا نقصان ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان سے زرعی اجناس کی مد میں سالانہ تقریباً 640 ملین ڈالر کی درآمدات کرتا ہے وہ بھی اب بندش کے باعث متاثر ہوں گی۔

چیف آرگنائزر پاکستان بزنس فورم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ بھارت کا معمول ہے کہ چند سال خاموش رہنے کے بعد اچانک پاکستان پر الزامات لگا کر اپنی ناکامیوں کا ملبہ ہم پر ڈالنے لگتے ہیں۔

احمد جواد نے کہا کہ بزنس کمیونٹی افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور جب تک بھارت باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر مسائل حل نہیں کرتا، تب تک مکمل تجارتی بائیکاٹ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ پہلگام ڈرامے کے بعد مودی حکومت کے جارحانہ اقدامات اور بھونڈے الزامات کے بعد پاکستان حکومت نے بھی بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں جس کے بعد بھارتی ایئر لائنز کو یومیہ بھاری نقصان ہو رہا ہے۔

پاکستان کی فضائی حدود کی بندش ، بھارتی ایئرلائنز کو یومیہ 20 کروڑ 50 لاکھ روپے کا نقصان

پولیس اہلکار کا وکیل پر تشدد، وکلا نے ہڑتال کا اعلان کر دیا

0
وکلا نے سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا

پولیس اہلکار کی جانب سے وکیل پر تشدد کے خلاف اسلام آباد بار نے کل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وکیل پر پولیس اہلکار کے تشدد پر اسلام آبادبار کی جانب سے ہنگامی اجلاس ہوا جس میں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس رویے کے خلاف سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسلام آبادبار کونسل اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ وکلا کل ہڑتال کرتے ہوئے عدالتی امور کا بائیکاٹ کریں گے جب کہ پولیس کو بھی کچہری میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اسلام آباد بار نے کل کچہری میں پولیس کا داخلہ بند کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اعلامیہ میں الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 3 تین دن تک اہلکار گرفتار نہ ہوئے تو پولیس کا داخلہ کچہری میں بند کر دیں گے۔

دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے وکلاسےدھرناختم کرنےکی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وکلابرادری دھرنوں کو فی الفور ختم کرے، راستے کھولے، راستے بلاک ہونے سے تجارت متاثر ہو رہی ہے، معیشت کو خطرات لاحق ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مویشی راستوں میں پھنسےہوئےہیں،ان کی جانوں کوخطرہ ہے، ادویات اور ایندھن کی سپلائی رکی ہوئی ہے، ہرقسم کی زرعی اجناس اور تجارت رکی ہوئی ہے۔

بیرسٹر ارسلان نے کہا کہ وہ چیز ڈی نوٹیفائی ہوتی ہےجس کانوٹیفکیشن جاری ہو، کینالوں کاکبھی نوٹیفکیشن جاری ہی نہیں ہوا، کینالوں کی ڈی نوٹیفکیشن کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔