بدھ, جولائی 2, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 2

کوہستان میں 40 ارب روپے کا مبینہ اسکینڈل، اہم انکشاف

0

کوہستان میں 40 ارب روپے کا مبینہ اسکینڈل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پہنچ گیا۔

چیئرمین کمیٹی جنید اکبر خان نے معاملہ پی اے سی میں اٹھا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آڈٹ کا کہتے ہیں تو آپ آڈٹ پر راضی نہیں ہوتے، اے جی کےپی پر الزام ہے آپ نے اس کو کس طرح اسلام آباد ٹرانسفر کیا۔

آڈٹ حکام نے بتایا کہ چیک بک کا مس یوز ہوا ہے کرپشن میں ملوث تمام ملازمین فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ہیں، 3لوگوں کی چین تھی انہوں نے فراڈ کیا تینوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

آڈٹ حکام کے مطابق مبینہ اسکینڈل کی انکوائری نیب کر رہا ہے، 3بار فنانس ڈیپارٹمنٹ کو لکھ چکے کہ آپ کے بندے ہیں ایکشن لیں جنہوں نے چیک بُک کا مس یوز کیا انہوں نے ایک قدم بھی ڈسپلنری ایکشن نہیں لیا۔

کوہستان کرپشن اسکینڈل : ہیڈ کلرک کے گھر سے کروڑوں روپے کی کرنسی اور سونا برآمد

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے معاملے سے متعلق مزید تفصیلات طلب کرلیں۔

وہستان کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی، نیب نے ایبٹ آباد میں اسٹیڈیم روڈ پر چھاپہ مار کر سی این ڈبلیو کے ہیڈکلرک کے گھر سے نقدی، سونا، گاڑیاں ودیگر سامان برآمد کرلیا۔

مرکزی کردار ڈمپر ڈرائیور کی چیک بک بھی برآمد ہوئی ، نیب نے ہیڈ کلرک کو رشتے دارسمیت حراست میں لے لیا۔

اس حوالے سے مشتاق غنی نے کہا کہ دوہزار انیس سے چوبیس تک یہ سب سے بڑی کرپشن ہے سی اینڈ ڈبلیو،بینک سمیت دیگرمحکموں کےافسران ملوث ہوسکتے ہیں۔

حج 2026 کے لیے لازمی رجسٹریشن کا عمل جاری

0
حج 2025: مکہ مکرمہ جانے والوں کے لیے سعودی حکام کی ہدایت

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج 2026 کے لیے لازمی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق وزارت کے آن لائن پورٹل اور 15 نامزد بینکوں کے ذریعے رجسٹریشن  کی سہولت موجود ہے اور حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 9 جولائی ہے۔

رجسٹرڈ  افراد کو سرکاری یا پرائیویٹ حج اسکیم میں شمولیت کا اختیار ہو گا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ کے اہل سمندرپار پاکستانی بھی آن لائن پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن جلد مکمل کریں، پاکستان سے سفر حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کروانا لازمی ہے۔

حج پیکیج کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی 2026   کے مطابق الگ سے جاری کی جائیں گی۔

"اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام میں درخواست دینے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی

0
"اپنی چھت اپنا گھر" پروگرام

لاہور : اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں درخواست دیتے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی ، چند ماہ میں 50 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شاندار منصوبہ "اپنی چھت، اپنا گھر” تیزی سے کامیابی کی جانب گامزن ہے۔

اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت جون میں 50 ہزار سے زائد گھروں کا ٹارگٹ پورا ہوگیا، پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چند ماہ میں 50 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کا ریکارڈ قائم کردیا۔

اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت مکان بنانے کیلئے 51911 سے زائد قرضے جاری کئے، پراجیکٹ کے تحت مختصر مدت میں 57 ارب 90 کروڑ روپے کے لون کا اجرا کیا۔

پراجیکٹ کے تحت 5293 مکانوں کی تعمیر مکمل ہوگئی اور گھر آباد ہوگئے تاہم 41 ہزار 324 گھروں کے تعمیر کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

مزید پڑھیں : پہلی بار گھر خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے قرضہ اسکیم متعارف کرنے کا اعلان

پراجیکٹ کے تحت گھر بنانے والے مکینوں نے پراجیکٹ کو نعمت قرار دیا اور دفاتر کے چکر لگائے بغیر قرضوں کا اجرا جاری ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پراجیکٹ کامقصد عوام کیلئےآسانی اورسہولت پیدا کرنا ہے، سیاسی وابستگی سے بالاتر ہرم ستحق کوقرضہ مل رہاہے، "ہم نے ریکارڈ بنایا ہے، اپنا ہی ریکارڈ خود توڑیں گے، نواز شریف کاویژن "اپنی چھت، اپنا گھر” کے ذریعے حقیقت بن گیا۔

مسلم لیگ ن پنجاب اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن گئی

0

سپریم کورٹ آئینی بینچ کے مخصوص نشستوں کیس لئ فیصلے پر عملدرآمد کے بعد ن لیگ پنجاب اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بینچ کے فیصلے پر عملدرآمد کے بعد پنجاب اسمبلی میں ارکان کی بحال کے بعد اسمبلی میں حکمراں جماعت کے مجموعی ارکان کی تعداد 206 سے بڑھ کر 229 ہوگئی ہے۔

ن لیگ کی خواتین کیلیے مخصوص ارکان کی تعداد 36 سے بڑھ کر57 ہو گئی۔ اسی طرح اقلیتوں کیلئے پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے ارکان کی تعداد 5 سے بڑھ کر 7 ہو گئی

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے اس فیصلے سے پنجاب اسمبلی میں موجود دیگر جماعتوں کو بھی فائدہ ہوا ہے۔

پیپلز پارٹی کی مخصوص نشستوں پر خواتین ارکان کی تعداد 3 سے بڑھ کر 4 جب کہ مسلم لیگ ق کی خواتین کی مخصوص نشستیں 2 سے بڑھ کر 3 ہو گئی ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی کی خواتین کے لیے مخصوص نشست ایک سے بڑھ کر 2 ہو گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کو بھی اقلیتوں کی ایک نشست مل گئی ہے اور اسمبلی میں اس کے ارکان کی مجموعی تعداد 14 سے بڑھ کر 16 ہو گئی ہے۔ مسلم لیگ ق کے ارکان کی تعداد 10 سے بڑھ کر 11، استحکام پاکستان کے ارکان کی تعداد 6 سے بڑھ کر 7 ہو گئی ہے۔

ایوانمیں سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 76 جبکہ تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 27 ہے۔ تحریک لبیک اور وحدت المسلمین بھی ایک ایک نشست سے اسمبلی میں اپنی نمائندگی رکھتی ہیں۔

پنجاب اسمبلی کی 371 مجموعی نشستوں میں سے اس وقت ارکان کی تعداد 369 ہے۔ ایک آزاد رکن نے سال گزرنے کے باوجود حلف نہیں اٹھایا جب کہ ایک نشست پر ضمنی الیکشن ہونا باقی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے نظر ثانی کیس کا فیصلہ دیتے ہوئے گزشتہ برس 12 جولائی کو سپریم کورٹ کے دیے گئے فیصلے کو کالعدم قرار اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو بحال کر دیا تھا۔ اس فیصلے کے تحت سنی اتحاد کونسل (پاکستان تحریک انصاف) کو اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی۔

سپریم کورٹ آئینی بینچ نے الیکشن کمیشن کو اس فیصلے پر عملدرآمد کے احکامات بھی جاری کیے تھے۔ اس پر عمل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پاکستان میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

0
سونا سونے کی قیمت پاکستان

پاکستان میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت کم ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 56 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 514 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 5 ہزار 384 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 6 ڈالر گھٹ کر فی اونس 3342 ڈالر رہا۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

چین کا پُر اسرار ‘بلیک آؤٹ بم’ منظر عام پر آگیا

0
چین کا پُر اسرار 'بلیک آؤٹ بم'

چین کا پُر اسرار ‘بلیک آؤٹ بم’ منظر عام پر آگیا، جو دشمن کے پاور پلانٹس کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی میڈیا نے بجلی گھروں کو مفلوج کرنے والا ‘بلیک آؤٹ بم’ پیش کر دیا، چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔

جس میں دشمن کے پاور پلانٹس کو ناکارہ بنانے والے ’بلیک آؤٹ بم‘ کی جھلک دکھائی گئی ہے۔

ویڈیو میں بتایا گیا کہ یہ گرافائٹ بم فضا میں نوے چھوٹے کیپسول خارج کرتا ہے، جو زمین سے ٹکرا کر بدوبارہ اچھلتے ہیں اور پھر فضا میں پھٹ کر نہایت باریک کاربن فائبرز پھیلاتے ہیں، جو ہائی وولٹیج پاور سسٹمز کو شارٹ سرکٹ کرکے پورے علاقے کو اندھیرے میں دھکیل سکتے ہیں۔

ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ ہتھیار دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز کو مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور تقریباً 10 ہزار مربع میٹر تک کا بجلی کے انفراسٹرکچر کو ناکارہ بناسکتا ہے۔

نشریاتی ادارے نے ہتھیار کی اصل پہچان اور نام کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی اور اسے صرف ایک ’پراسرار قسم کا مقامی ساختہ میزائل‘ قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ ماضی میں امریکی فوج عراق اور سربیا میں بجلی گھروں اور بجلی کے انفراسٹرکچر کے خلاف اس قسم کے ہتھیار استعمال کرچکی ہے۔

پرتگال کے ساحل پر انتہائی نایاب "رول کلاؤڈز” نے سیاحوں کو چونکا دیا، ویڈیو وائرل

0

پرتگال: پرتگال کے ساحل پر انتہائی نایاب "رول کلاؤڈز” نے سیاحوں کو چونکا کر رکھ دیا اور منظر کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات شدت اختیار کرگئے ہیں، کہیں طوفانی بارشیں تباہی مچا رہی ہیں، تو کہیں غیر معمولی گرمی نے زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

تاہم انہی غیر متوازن موسمی حالات میں بعض اوقات قدرت کچھ ایسے دلکش مناظر بھی دکھا دیتی ہے، جو دیکھنے والوں کو حیران کر دیتے ہیں۔

ایسا ہی ایک حیرت انگیز اور دل فریب منظر پرتگال کے ساحلی علاقے میں دیکھا گیا، جہاں سمندر کے اوپر بادلوں کی ایک لہر بنی۔

قدرتی طور پر بننے والا یہ منظر اس قدر منفرد تھا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

یورپ میں شدید گرمی نے شہریوں کا برا حال کردیا، فرانس میں گرمی کی وجہ سے ایفل ٹاور کا بلند ترین حصہ عوام کے لیے بند کردیا گیا۔

اسپین میں بھی شدید گرمی پڑی پارہ چھیالیس ڈگری تک جاپہنچا، اٹلی میں پارہ چالیس ڈگری کی گرمی پڑی۔ برطانیہ میں بھی شہریوں کا گرمی سے برا حال کردیا جبکہ پرتگال اور کروشیا میں بھی شدید گرمی پڑی۔

پی ٹی آئی پارلیمانی اجلاس سے قبل پارٹی رہنما ایک دوسرے پر پھٹ پڑے، کس نے کس پر کیا الزام لگایا؟

0

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس سے قبل پارٹی رہنما ایک دوسرے سے الجھ پڑے اور لفظی گولہ باری کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چیئرمین گوہر علی کی زیر صدارت منعقد ہورہا ہے، جس میں قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ ارکان شریک ہیں۔ اجلاس میں مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم بھی شریک ہیںاجلاس کا مقصد سیاسی صورتحال اور مخصوص نشستوں سے متعلق مشاورت کی جا رہی ہے۔

تاہم پارلیمانی پارٹی کا اجلاس باقاعدہ شروع ہونے سے قبل ہی پی ٹی آئی رہنما ایک دوسرے سے الجھ پڑے اور لفظی گولہ باری کی۔

رکن قومی اسمبلی جنید اکبر ترجمان خیبر پختونخوا حکومت پر پھٹ پڑے اور ان کے گزشتہ روز کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر سیف کو میری جگہ کے پی کا صوبائی صدر بنانا چاہیے، تاکہ ایک ہی ادارہ پارٹی بھی سنبھالے اور صوبہ بھی۔

اس موقع پر جنید اکبر نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر سے یہ بھی نشاندہی کی کہ پارٹی کے اندر کوئی ایسا فورم نہیں جہاں پارٹی کے معاملات اندر ہی حل کر لیے جائیں، اسی لیے باہر میڈیا میں آکر بات کرنی پڑتی ہے۔

پی ٹی آئی کے پی کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ صوبے کے حوالے سے ان کے پاس اختیار ہیں اور وہ ٹرانسفر کرسکتے ہیں۔فنڈز بند کرسکتے ہیں لیکن ہمارے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا دفاع کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے پی کے صدر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنید اکبر اگر ذمہ داری نہیں سنبھال سکتے تو عہدے سے علیحدہ ہو جائیں، یا صاف صاف بتا دیں۔

5 تا 8 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ جاری

0
این ڈی ایم اے شدید بارشوں

اسلام آباد : 5 تا 8 جولائی تک کے لیے شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا، جس میں نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے 2 تا 8 جولائی 2025 کیلئے مون سون بارشوں اور سیلاب پر الرٹ جاری کردیا۔

کے پی، آزاد کشمیر، شمال مشرقی پنجاب میں  5 تا 8 جولائی کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے۔

دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافے سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

تربیلا ڈیم میں پانی کے بہاؤ میں اضافے سے نچلے درجےکی سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، جی بی، خیبرپختونخوا میں گلیشائی جھیلیوں کے پھٹنے سے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

مزید پڑھیں : موسم سے متعلق خبریں

این ڈی ایم اے نے ہدایت شہری بارشوں میں کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، کھمبوں اور بل بورڈز سے دور رہیں، آندھی اور طوفان کے دوران کم حدنگاہ حادثات کا باعث بنتی ہے۔

الرٹ میں کہا گیا کہ بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کابہاؤ اچانک بڑھتا ہے احتیاط ضروری ہے، ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کا ومبلڈن میں فاتحانہ آغاز

0

لندن: سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے ومبلڈن میں فرانس کے مُلر کو ایک تین سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

رواں سال آسٹریلین اوپن کے چیمپئن اٹلی کے جینک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹلی کے حریف کھلاڑی لوکا نارڈی کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6، 3-6 اور 0-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

جبکہ سربیا کے نوواک جوکووچ نے بھی اپنے 25ویں گرینڈ سلم ٹائٹل کے حصول کی مہم کا آغاز فرانس کے الیگزینڈر مولر کے خلاف کامیابی کے ساتھ کیا۔

سربیا کے ٹینس اسٹار اور مجموعی طور پر 24 ویں گرینڈ سلم ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ نے مینز کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میچ میں عمدہ کھیل کیا۔

ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے ٹائٹل کی سنچری مکمل کر لی

انہوں نے فرانسیسی حریف کھلاڑی الیگزینڈرمولر کو 1-6، 7-6،2-6 اور 2-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

پہلے رائونڈ کے دیگر میچوں میں انگلینڈ کے جیک الیگزینڈر ڈریپر، امریکا کے ٹومی پال، امریکا کے ہی بینجمن ٹوڈ شیلٹن، آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینور اور وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے برطانوی ٹینس کھلاڑی ڈین ایوانز نے فتح حاصل کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

واضح رہے کہ اس سال کے تیسرے گرینڈ سلم ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کا موقع مل رہا ہے، ایونٹ کے تمام میچ  اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔

ومبلڈن ٹینس میں لائن ججز ختم کردیے گئے