ہفتہ, جولائی 5, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 20

بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں رہائی کی درخواستیں مسترد ، تحریری فیصلہ جاری

0
8 مقدمات میں رہائی عمران خان

لاہور : بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں رہائی کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں رہائی کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

لاہورہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے9 مئی مقدمات کی تمام 8 درخواستیں خارج کردیں، فیصلے میں کہا گیا کہ ان کیسز میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔

تحریری فیصلے میں کہنا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور وائس میچنگ کرانے کی اجازت دی لیکن بظاہر عمران خان نے انویسٹی گیشن پروسس میں تعاون نہیں کیا۔

مزید پڑھیں : 9 مئی کے مقدمات : بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا گیا

تمام کیسوں میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے، بانی پی ٹی آئی کی تمام درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔

جسٹس شہبازعلی رضوی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے 7صفحات کا فیصلہ جاری کیا۔

خیال رہے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں ضمانت کیلئے رجوع کیا تھا۔

ایئر چیف مارشل کا اسپیکر قومی اسمبلی کو جوابی خط

0
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے نام اظہار تشکر کا خط لکھا جس میں ان کے پارلیمانی کردار کی تعریف کی۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے جوابی خط میں لکھا کہ بھارتی جارحیت پر قومی یکجہتی قائم کرنے میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کردار قابل ستائش ہے، پارلیمانی قیادت کے قومی اتحاد کے مظاہرے پر پاک فضائیہ شکر گزار ہے۔

ظہیر احمد بابر سدھو نے لکھا کہ قومی اسمبلی کے ارکان کی یکجہتی قابل فخر ہے، دشمن کو مؤثر جواب پر پارلیمانی قیادت کا خراجِ تحسین ناقابل فراموش ہے، پاک فضائیہ کی کامیابی رب کریم کی عنایت اور قومی اتحاد کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایئر چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی ایڈوائس صدر کو ارسال

انہوں نے لکھا کہ قومی اتحاد نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے، قوم کی حمایت سے مسلح افواج ہر چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، پاک فضائیہ ملکی سرحدوں کے دفاع کیلیے ہر وقت تیار ہے۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے قومی اہداف کی تکمیل کیلیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایئر چیف مارچل کو خطوط لکھے تھے۔

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 26 ارکان کی رکنیت ختم کرنے کی تیاری

0
پنجاب اسمبلی 26 ارکان

لاہور : پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے اپوزیشن کے 26 ارکان کیخلاف ریفرنس تیارکرلیا، مشاورت کے بعد ریفرنس الیکشن کمیشن کو جمع کرایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی سے پی ٹی آئی ارکان کی چھانٹی کی تیاری کرلی گئی، اسمبلی سیکریٹریٹ نے اپوزیشن کے 26 ارکان کیخلاف ریفرنس تیار کرلیا۔

سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی عامرحبیب الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کریں گے۔

اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 26 معطل ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر مشاورت کے لئے اسپیکر صوبائی اسمبلی ملک محمد احمد خان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں : پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے پر 26 اپوزیشن ارکان معطل

اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکرپنجاب اسمبلی اور سیکرٹری جنرل سینئرقانون دانوں سےمشاورت کریں گے ، ریفرنس کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قانونی مشاورت کی جائے گی، مشاورت کےبعدریفرنس الیکشن کمیشن کوجمع کرایا جائے گا۔

اسمبلی سیکریٹریٹ نے اپوزیشن کے ہنگامے سے متعلق تمام ضروری دستاویزات اور شواہد جمع کر لیے ہیں، ریفرنس میں سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا حمزہ شہباز کے خلاف فیصلہ بھی شامل کیا گیا ہے

یاد رہے اسپیکر اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ایوان میں ہنگامہ آرائی کرنے پر اپوزیشن کے 26 ارکان کو معطل کر دیا تھا اور ارکان کے اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔

2 کلو سونا اور دلہا کو ڈیڑھ کروڑ روپے سلامی، شاہانہ شادی کہاں ہوئی؟ ویڈیو

0

اگر آپ ایسا سوچتے ہیں کہ بے انتہا اسراف اور شاہی انداز میں شادی صرف ہندستان کا امیر خاندان امبانی ہی کرسکتا ہے تو جی نہیں ایسا بالکل نہیں۔

شاہانہ انداز میں شادی کرنے کا اعزاز اب تک صرف امبانیوں کے پاس تھا مگر اب ترکی کے مشرقی صوبے وان میں ہونے والی ایک شاہانہ شادی نے سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

ترکی کے مشرقی صوبے وان میں دُلہا اور دُلہن پر تحائف کی بارش کر دی گئی، مہمانوں نے دُلہا دُلہن کو قیمتی تحائف دیئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطاطق دُلہن کو تقریباً 2 کلو گرام خالص سونا تحفے میں دیا گیا جبکہ دُلہے کو حیران کن طور پر 65 لاکھ ترک لیرا نقدی کی صورت میں دیے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے بنتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)

شادی کی دلچسپ بات یہ تھی کہ کہ دُلہے کو ملنے والی رقم گننے کے لیے چودہ افراد پر مشتمل ٹیم موجود تھی جو مسلسل پیسوں کی گنتی میں مصروف رہی۔

شادی میں ترکیے اور بیرونِ ملک سے تقریباً پانچ ہزار مہمانوں نے شرکت کی، جبکہ دو روز تک جاری رہنے والی تقریبات کے دوران 9 ہزار افراد کے لیے کھانے کا انتظام کیا گیا، جس میں ایک ٹن گوشت استعمال ہوا۔

خلیجی ممالک مشترکہ سیاحتی ویزا، اہم خبر سامنے آگئی

0
خلیجی ممالک مشترکہ سیاحتی ویزا آخری مراحل میں داخل ہوگیا

خلیج تعاون کونسل کے جنرل سکریٹری جاسم البدیوی کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک کا مشترکہ سیاحتی ویزا آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے جنرل سکریٹری جاسم البدیوی کا کہنا تھا کہ رکن ممالک کی امیگریشن اتھارٹیز اور انتظامی امور کو حتمی شکل دی جارہی ہے جبکہ اس کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ مشترکہ ویزے کا اجرا سال رواں کی دوسری ششماہی میں کے آغاز میں متوقع ہے، اگر یہ منصوبہ کامیابی سے نافذ ہو گیا تو خلیجی ممالک حقیقی عملی انضمام کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوں گے جس کے سب سے بڑے مستفید سیاح ہوں گے۔

واضح رہے کہ جی سی سی ممالک کا مشترکہ سیاحتی ویزا خلیجی انضمام کی راہ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو نہ صرف انتظامی سطح پر بلکہ خلیج کو ایک متحدہ سیاحتی منزل کے طور پر پیش کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

توقع ہے کہ خلیجی ویزا یورپی ’شینگن‘ ویزا کی کاپی نہیں ہوگا بلکہ یہ ایک ایسا منفرد تجربہ ہوگا جو خلیج کی مخصوص شناخت، مشترکہ زبان، ثقافت، انفرا اسٹرکچر اور اجتماعی تشخص پر مبنی ہوگا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر ملکی طلباء کے لیے محدود مدت کے ویزے جاری کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کے ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی نے اس تجویز کو آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ (OMB) کے جائزے کے لیے پیش کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ تجویز 2020ء میں اپنی پہلی صدارتی مدت کے دوران پیش کی تھی جو کہ اب ان کی دوسری صدارتی مدت کے دوران امیگریشن کے خلاف سخت ترین کارروائی کے آغاز پر دوبارہ سامنے آئی ہے۔

اس تجویز کے مطابق امریکا کی جانب سے غیر ملکی طلباء کو جاری کیے گئے ویزوں کی ایک محدود مدت ہوگی اور وہ مدت ختم ہونے کے بعد طلباء امریکا میں مزید نہیں رُک سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ قوانین کے تحت F-1 ویزا رکھنے والے بین الاقوامی طلباء اورJ-1 کلچرل ایکسچینج ویزا رکھنے والے غیر ملکی طلباء و میڈیا نمائندوں کو ان کی تعلیم اور ٹریننگ سیشن مکمل ہونے تک امریکا میں رہنے دیا جائے گا۔

امریکا آنے والوں کے لیے نئی وارننگ جاری

ٹرمپ کی یہ نئی تجویز اگر منظور ہو جاتی ہے تو غیر ملکی طلباء کو محدود مدت کے ویزے جاری ہوسکتے ہیں اور ویزے کی محدود مدت ختم ہونے کے بعد امریکا میں مزید قیام کے لیے طلباء کو متعلقہ حکام کو درخواست دے کر ویزے کی مدت میں توسیع کروانی پڑے گی۔

سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مبینہ غیر قانونی بھرتیاں اور کرپشن، نیب نے تحقیقات شروع کر دیں

0
سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کرپشن، نیب تحقیقات شروع

کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) کے ذریعے مبینہ غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کی تحقیقات شروع کر دیں۔

نیب نے سابق چیئرمین ایس پی ایس سی نور محمد جادمانی سمیت 16 افسران کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ نیب نے کہا کہ موجودہ چیئرمین ایک ہفتے میں مکمل ریکارڈ فراہم کریں۔

نیب نے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف عدالتوں میں درخواستوں کا ریکارڈ دیا جائے، زیر التوا اور جن درخواستوں کا فیصلہ ہو چکا ہے ان کا بھی ریکارڈ فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیں: گذشتہ 3 سال میں کرپشن میں ملوث کتنے سرکاری ملازمین کو گرفتار کیا گیا؟

سابق چیئرمین، ممبرز، سیکریٹریز، کنٹرولر اور ایڈیشنل کنٹرولر سمیت 16 افسران کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ طلبی پر افسران نے تقرریوں کا نامکمل ریکارڈ پیش کیا جس پر نیب حکام نے اظہار برہمی کرتے ہوئے مکمل ریکارڈ ایک ہفتے میں مانگ لیا۔

نیب ذرائع کے مطابق اگلے مرحلے میں بینیفشریز کو بھی طلب کیا جائے گا، سرکاری افسران نے ایس پی ایس سی کا امتحان پاس کروا کر اپنے بچوں کو بھرتی کروایا۔

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے فائنل میں جگہ بنالی

0

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے پلیٹ کپ ڈویژن کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

جنوبی کوریا میں جاری چیمپئن شپ میں ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ  میں پاکستان نے  سیمی فائنل  میچ میں جاپان  کو شکست دے  کر فائنل کے لئیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان گرلز نیٹ بال ٹیم نے جاپان  کو 39 کے مقابلے 64 گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی، پاکستان اپنے فائنل کل ما لدیپ  یا چائنیز ٹا ئپی  کے خلاف  جمعے  کو کھیلے گا۔

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم چھاگئی، چائنیز تائپے کو شکست

یاد رہے کہ پاکستان نے جمعہ کو سعودی عرب کے خلاف 71-15 سے فاتحانہ آغاز کیا تھا، جب کہ ہفتے کو چینی تائپے کو 56-32 سے شکست دی تھی, گزشتہ روز میزبان جنوبی کوریا کو 6-91 سے پچھاڑ کر تیسری کامیابی حاصل کی تھی۔

چیمپئن شپ میں پاکستان نے ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپیئن شپ میں جاپان کو شکست دیکر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

پاکستان ٹیم اپنا پانچواں میچ کل مالدیپ  کے خلاف کھیلےگی، 27 جون کو شروع ہونے والی ایشین چیمپئن شپ 4 جولائی تک جنوبی کوریا کے جیونجو ہواسان جمنازیم میں جاری رہے گی۔

برطانوی ایئر فورس بیس میں دخل اندازی کرنے والے افراد پر دہشت گردی کا چارج لگ گیا

0
رائل ایئر فورس فلسطین ایکشن گروپ برطانیہ

آکسفورڈ: برطانیہ کے رائل ایئر فورس بیس میں دخل اندازی کرنے والے افراد پر دہشت گردی کا چارج لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق آکسفورڈ کے رائل ایئر فورس بیس پر دخل اندازی کرنے کے الزام میں گرفتار 4 افراد کو اینٹی ٹیررازم پولیس نے دہشت گردی کے جرم میں چارج کر لیا۔

چاروں افراد جن کا تعلق فلسطین ایکشن گروپ سے بتایا جا رہا ہے، کو آج لندن کی مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق 22 اور 29 سال کے درمیان عمروں کے افراد گزشتہ ہفتے آکسفورڈ کے برائز نورٹن ایئر بیس میں داخل ہوئے اور وہاں موجود 4 فوجی جہازوں کو شدید نقصان پہنچایا، جس کا تخمینہ 7 ملین پونڈ لگایا گیا ہے۔

پولیس کے حالیہ اقدامات کو برطانوی پارلیمنٹ کی گزشتہ روز کی قانون سازی سے تقویت ملی ہے، جس میں 26 کے مقابلے میں 385 ممبران پارلیمنٹ نے فوجی تنصیبات پر مجرمانہ کارروائیوں کو دہشت گردی کے زمرے میں شامل کیا ہے۔


برطانیہ فلسطین ایکشن گروپ کو دہشت گرد تنظیم قرار نہ دے، یو این ماہرین نے متنبہ کر دیا


واضح رہے کہ برطانوی قانون سازوں نے فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی عائد کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے اور اسے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔

منگل کو اقوام متحدہ کے ماہرین نے برطانیہ پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی ایکٹ 2000 کے تحت فلسطینی گروپ پر دہشت گرد تنظیم کے طور پر پابندی نہ لگائے۔ اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسسکا البانیز نے برطانیہ کو تنبیہ کی کہ سیاسی احتجاج کو دہشت گردی کہنا آزادی اظہار کے لیے خطرہ ہے، فلسطین ایکشن گروپ کی سرگرمیاں انسانی جانوں کے لیے خطرناک نہیں ہیں، پرامن سیاسی احتجاج کو دہشت گردی کے زمرے میں نہ لایا جائے۔

خوفناک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 4 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

0
بھارت: خوفناک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 4 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ رات پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثے میں 4 بچوں سمیت 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل پر سوار 5 افراد کو زوردار ٹکر ماری جس سے تمام افراد شدید زخمی ہوگئے، اطلاع ملتے ہیں پولیس موقع پر پہنچی اور تمام افراد کو اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے تمام افراد کی موت کی تصدیق کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بھارت کی ریاست اتر پردیش میں کوتوالی شہری علاقہ میں رفیق نگر ماجد پورہ کا رہنے والا دانش اپنی دو بیٹیوں اور دو دیگر بچوں کو لے کر بدھ کی شام ایک ہی موٹر سائیکل سے تھانہ حافظ پور کے گاؤں مرشد آباد میں سوئمنگ پُل میں نہانے گئے تھے۔

رات گئے واپسی کے وقت حافظ پور تھانہ علاقے میں میرٹھ-بلند شہر ہائی وے پر پڑاؤ کے پاس مخالف سمت سے آ رہی کسی نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو سامنے سے زوردار ٹکر ماری، جس سے بائک کے پرخچے اڑ گئے اور بائک پر سوار پانچوں افراد شدید زخمی ہوگئے جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔

رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پانچوں مرنے والوں کی شناخت رفیق نگر باشندہ 36 سالہ دانش اور اس کی بیٹیاں پانچ سال کی سمائرہ، چھ سال کی ماہرہ اور سرتاج کی 8 سال کی بیٹی ثمر اور سرتاج کے بھائی وکیل کی 8 سال کی بیٹی ماہم کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی کے توسط سے نامعلوم گاڑی ڈرائیور کی تلاش کر رہی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی گھر والوں میں کہرام برپا ہوگیا، چار معصوم بچوں اور ایک شخص کی موت نے پورے کنبہ کو گہرے صدمے میں مبتلا کردیا۔

صومالیہ میں ملٹری ہیلی کاپٹر کریش کر گیا، متعدد ہلاک

مقامی لوگوں کے مطابق مقتول دانش اپنے کنبہ کی روزی روٹی چلاتا تھا اور اس حادثے نے اس کے کنبہ کو پوری طرح سے توڑ کر رکھ دیا ہے۔ آس پاس کے علاقے میں ماتم کا ماحول ہے اور لوگ اس غمناک واقعہ سے کافی رنجیدہ ہیں۔

پہلگام واقعے پر کواڈ ممالک کا غیر جانبدار مؤقف، پاکستان کی سفارتی حکمت عملی کامیاب

0
پہلگام واقعے پر کواڈ ممالک

کواڈ ممالک کی جانب سے پہلگام واقعے کی شدید مذمت اور فوری انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان کو حملے کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا۔

تفصیلات کے مطابق کواڈ کا غیر جانب دار مؤقف پاکستان کی سفارتی حکمت عملی کامیاب ہے، پہلگام واقعے پر کواڈ ممالک نے واشنگٹن میں ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔

سی این بی سی نے بتایا کہ کواڈ ممالک بھارت، امریکہ،جاپان، آسٹریلیا کی جانب سے پہلگام واقعے کی شدید مذمت اور فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

کواڈ مشترکہ بیانیے میں نہ پاکستان کا نام لیا گیا اور نہ ہی پاکستان کو حملے کا ذمہ دارٹھہرایا گیا جبکہ بھارت کے پاکستان پر عائد کردہ الزامات کو عالمی برادری نے ایک بار پھر مکمل طور پر مسترد کر دیا۔

کواڈ کا مشترکہ بیان بھارتی بیانیے کی عالمی سطح پر عدم قبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور بھارت کی کواڈ تنظیم میں بھی پاکستان کو دہشتگردی سے جوڑنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے بھارت کے یکطرفہ الزامات کے بجائے قانونی شواہد اور بین الاقوامی ضوابط پر انحصار کرتے ہیں۔

عالمی برادری کی غیر جانبداری اور پاکستان کا نام نہ لینا، پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی کی کامیابی کی عکاسی ہے۔

س کے برعکس بھارت کی خارجہ پالیسی ایک بار پھر ناکامی کا شکار ہے، مودی سرکار پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کے بجائے خود عالمی سطح پر بے اعتبار ثابت ہوا۔

پہلگام حملے پر عالمی ردعمل اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ پاکستان اب ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر تسلیم کیا جا چکا ہے۔