جمعہ, مئی 16, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 200

’پی ایس ایل نوجوان کھلاڑیوں کیلیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے‘

0

پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین ٹیم کراچی کنگز کے بولر فواد علی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل نوجوان کھلاڑیوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور لیگ کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز اپنے میچز کھیلنے کے لیے لاہور میں موجود ہے۔

کراچی کنگز نے باصلاحیت فاسٹ بولر فواد علی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ پی ایس ایل نوجوان کھلاڑیوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ شان ٹیٹ بچپن سے آئیڈیل ہیں، سوچا نہ تھا کہ ایک دن وہ کوچ بھی ہوں گے۔ میں ان سے بہت کچھ بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

فواد علی کا مزید کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں سینئر بولرز حسن علی اور میر حمزہ کےساتھ بولنگ کر رہا ہوں۔ وہ بتاتے رہتے ہیں۔ اسپیڈ پر بہت کام کیا ہے اور اس کو برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔

نوجوان فاسٹ بولر نے کہاکہ کپتان ڈیوڈ وارنر بھی رہنمائی کرتے رہتے ہیں اور ہمیشہ کہتے ہیں کہ محنت جاری رکھو۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے پی ایس ایل 10 میں اب تک 6 میچز کھیلے ہیں اور تین میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

بھارت کے پاس پاکستان کیخلاف کوئی شواہد نہیں، سابق رکن بھارتی پارلیمنٹ

0

پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد بھارت کے اندر سے سوالات اٹھنے لگے ہیں، بھارت کے سابق رکن پارلیمنٹ نے کہا پاکستان کیخلاف کوئی ثبوت نہیں۔

سابق رکن بھارتی پارلیمنٹ سمرنجیت سنگھ مان نے سوال اٹھایا کہ بھارتی ایجنسیاں کس طرح حملے کا پتہ لگانے میں ناکام رہیں؟ بھارت کے پاس پاکستان کیخلاف کوئی شواہد نہیں، بھارت اتنا معصوم نہیں، کینیڈا میں 3 سکھوں کو قتل کرایا

سمرنجیت سنگھ مان نے کہا کہ امریکا میں گرپتونت سنگھ پنوں کو مارنے کی کوشش کی، بارڈر بند کرنے سے بھارتی پنجاب کی زراعت و معیشت متاثر ہوگی۔

سابق رکن بھارتی پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ بھارتی صدر کو چاہیے کہ حکومت کو برطرف کریں، بھارتی صدر ملک میں نئے انتخابات، پہلگام حملے کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دیں۔

دریں اثنا دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد بھارت سے اٹھنے والی آوازیں مودی کے جھوٹے الزامات کی واضح دلیل ہیں۔

پہلگام واقعہ بھارتی ڈراما، وہ اپنے لوگوں کو خود ہی مارتا ہے، شاہد آفریدی

خوشخبری! خلیجی ملک میں سرکاری ملازمتوں کا اعلان

0

خلیجی ملک میں ملازمت کے خواہشمندوں کے لیے اچھی خبر آگئی۔ سلطنتِ عمان نے 2025 کے لیے سرکاری اداروں میں 631 نوکریوں کا اعلان کر دیا۔

عمانی وزارت محنت نے مختلف سرکاری اداروں میں ملازمت کی 631 آسامیوں کی دستیابی کا اعلان کیا ہے جو مختلف سطحوں کے تعلیمی حصول کے حامل امیدواروں کے لیے ہیں۔

وزارت کے مطابق خالی آسامیوں میں 403 آسامیاں شامل ہیں جن کے لیے بیچلر ڈگری یا پوسٹ سیکنڈری ڈپلومہ کی ضرورت ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ جنرل ایجوکیشن ڈپلومہ یا اس سے کم قابلیت رکھنے والوں کے لیے 228 آسامیاں مختص کی گئی ہیں۔

ملازمت کے مواقع مختلف شعبوں پر محیط ہیں جو اہل افراد کو ملک کی جاری ترقی میں حصہ ڈالنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

وزارت نے تصدیق کی کہ ان مواقع کے لیے رجسٹریشن باضابطہ طور پر 4 مئی 2025 کو کھل جائے گی جس میں دلچسپی رکھنے والے درخواست دہندگان سے ضروری دستاویزات تیار کرنے اور درخواست کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

سعودی عرب کا عمرہ پرمٹ سے متعلق اہم اعلان

0
عازمین حج کیلیے ضروری ہدایات جاری

سعودی عرب نے حج سیزن سے قبل رہائشیوں اور جی سی سی کے شہریوں کے لیے عمرہ پرمٹ معطل کر دیے ہیں۔

خلیجی میڈیا کے مطابق منگل سے سعودی شہری، رہائشی، جی سی سی کے شہری اور مملکت کے اندر دیگر قسم کے ویزا رکھنے والے نسک پلیٹ فارم کے ذریعے عمرہ کے اجازت نامے حاصل نہیں کر سکیں گے کیونکہ سعودی عرب آئندہ حج سیزن کی تیاری کے لیے آگے بڑھ رہا ہے۔

وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا کہ یہ معطلی 29 اپریل 2025 (1 ذی القعدہ 1446 ہجری) سے شروع ہوگی اور 10 جون 2025 (14 ذوالحجہ 1446 ہجری) تک جاری رہے گی۔

صرف حج کارکنان، مکہ مکرمہ کے رہائشیوں اور درست حج پرمٹ رکھنے والوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ 29 اپریل سے حج ویزا کے بغیر کسی کو بھی شہر میں داخل ہونے یا رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزارت نے خبردار کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی سزا دی جائے گی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عازمین حج کی پروازیں اگلے ہفتے سے سعودی عرب پہنچنا شروع ہوجائیں گی۔

سعودی ترجمان کے مطابق مختلف ممالک سے عازمین کی آمد کا سلسلہ مرحلہ وار ہوگا، 28اپریل کو جنوبی افریقا سے پہلی پرواز سعودی عرب پہنچے گی۔

دوسرے مرحلے میں 29اپریل کو پاکستان، بھارت اور بنگلادیش سے پروازیں پہنچیں گی، جبکہ 2مئی کو انڈونیشیا سے عازمین حجاج کی آمد ہوگی۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ عازمین کے استقبال کے لیے مملکت میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

برطانیہ میں ہمارے عملے کی رہائشگاہوں پر بھی حملے کا خطرہ ہے، پاکستانی ہائی کمشنر

0

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد فیصل نے کہا ہے کہ ہمارے ہائی کمیشن کے عملے کی رہائش گاہوں کو بھی خطرہ ہے۔

لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی عمارت پر حملے کے بعد پاکستانی ہائی کمشنر محمد فیصل نے میڈیا بریفنگ میں ہائی کمیشن عملے کی رہائشگاہوں پر بھی حملوں کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی پولیس کو بھی حملوں کے خطرے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

محمد فیصل نے کہا کہ ہائی کمیشن پر حملہ ہمارے لیے قابل تشویش ہے اور برطانوی دفتر خارجہ کے ساتھ ہائی کمیشن پر حملے کا معاملہ اٹھایا ہے۔ برطانوی حکومت سے اپیل ہے کہ ذمہ داران کو پکڑ کر سزا دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائی کمیشن پر حملہ آور پتھر ساتھ لے کر آیا تھا۔ اس نے ہیڈ آفس کے دفتر کو نقصان پہنچایا۔ فون کرنے پر پولیس بھی فوری پہنچی۔

پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پولیس کی جانب سے اب تک حملہ آور کی شناخت نہیں بتائی گئی ہے۔ ہائی کمیشن کو سیکیورٹی فراہم کرنا برطانوی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ آج لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت پر ایک شخص نے حملہ کیا۔ پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

لندن: پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت پر حملہ، ایک شخص گرفتار

جماعت اسلامی کی ڈاکٹرز کے احتجاج کی حمایت لیکن او پی ڈی میں احتجاج نہ کرنے کی اپیل

0

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ڈاکٹرز کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے ان سے اپیل کی ہے کہ وہ او پی ڈی کا احتجاج ختم کر دیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان منے نصورہ میں پنجاب پیرا میڈیکل کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد پنجاب دیہی مراکز صحت کے نجکاری کے خلاف پریس کانفرنس سے  خطاب کیا۔

انہوں نے ڈاکٹرز کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ کوٹ احتجاج کی جماعت اسلامی حمایت کرتی ہے اگر حکومت نے احتجاج کو کچلنے کی کوشش کی تو اسے پورے ملک میں نتائج بھگتا پڑیں گے۔

امیرجماعت اسلامی نے ڈاکٹرز سے بھی اوپی ڈی کا احتجاج ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کریں آپ کے کسی اقدام سے مریضوں کو پریشانی نہ ہو، ہم آپ کامقدمہ عوام کے ساتھ ملکر لڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا یہ اس کا جنگی جنون اور پرانی خواہش ہے کہ وہ پاکستان کا پانی بند کر کے اسے بنجر کر دے۔ پاکستان کے پاس بھی بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے بہت کچھ موجود ہے، بھارت اس خطے کو جنگ میں دھکیلنے کی حرکتیں چھوڑ دے۔

’’مجھے پاکستان کرکٹ ٹیم سے لگاؤ نہیں ہے‘‘ شاہد آفریدی نے ایسا کیوں کہا؟

0

سابق قومی کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم سے لگاؤ نہیں ہے جب کہ پی سی بی میں بھی تسلسل نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ انہیں مجھے پاکستان کرکٹ ٹیم سے کوئی لگاؤ نہیں ہے۔ اگر مجھے سے کام لینا ہے تو گراس روٹ لیول پر کام لیا جائے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں تسلسل نہیں ہے۔ محسن نقوی نے پنجاب میں کافی کام کیا اور وہ ڈلیور کر چکے ہیں۔ محسن نقوی کو کہا کہ آپ کے دونوں عہدے بہت بڑے ہیں اور مشورہ دیا کہ صرف چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھ لیں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات چھپ کر نہیں کی اور نہ ہی اس ملاقات میں کسی کی چغلی کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی کو کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک سیزن میں لیگ کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ شعیب ملک فٹ ہے تو کھیل رہا ہے، میں اب نہیں کھیل سکتا۔

شاہد آفریدی نے قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کے حالیہ بیانات کے حوالے سے کہا کہ انہیں میڈیا پر ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیں اور جب کپتان بنایا جائے تو کوئی بہانہ نہیں کرنا چاہیے۔ رضوان نے جب جنوبی افریقہ کو شکست دی تو تب کیوں نہیں کیا کہ میرے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل، لیکن تباہی کا شکار ہے۔ کھیلوں کی وزارت کی توجہ قومی کھیل کی جانب نہیں ہے، لیکن وزیراعظم شہباز شریف کھیلوں سے لگاؤ رکھتے ہیں اور امید ہے کہ وہ ہاکی پر بھی توجہ دیں گے۔

پی ایس ایل 10 کے دو میچز کا شیڈول تبدیل ہونے کا امکان

0

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے شیڈول میں ممکنہ طور پر ٹورنامنٹ کے براڈکاسٹرز کی درخواست کے بعد نظر ثانی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں دو میچوں کی تاریخ میں تبدیلی کا امکان ہے۔

ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان ابتدائی طور پر یکم مئی کو ہونے والا میچ اب 6 مئی کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو سکتا ہے۔

اسی طرح ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ جو کہ اصل میں 10 مئی کو ہونا تھا اب 11 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔ دونوں میچز اب روشنیوں میں رات کے وقت کھیلے جائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو پاکستان سے نکال دیا گیا ہے۔
پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کی تھی جس پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔

تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ براڈ کاسٹ کمپنی کے 23 بھارتی شہریوں کو بھارت روانہ کر دیا گیا ہے، براڈ کاسٹ کمپنی کے ارکان کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت بھجوایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 (پی ایس ایل) کے براڈکاسٹنگ عملے میں شامل 23 بھارتی شہری مختلف تکنیکی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔

 

مارے گئے خوارجی پاکستان میں گھس کر دہشتگردی کرنا چاہتے تھے، وزیر داخلہ

0
ڈرا دھمکا کے کچھ نہیں ہوگا، پی ٹی آئی کو کوشش کرنی ہے تو کر لے، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مارے گئے خارجی پاکستان میں گھس کر دہشتگردی کرنا چاہتے تھے جس کو ناکام بنا دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاک افغان بارڈر سے خارجیوں کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے اور 54 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ یہ دہشتگرد پاکستان میں گھس کر دہشتگردی کرنا چاہتے تھے۔ ان خارجیوں نے 26 اور 27 اپریل کی شب شمالی وزیرستان میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو 3 اطراف سے گھیر کر نشانہ بنایا اور انہیں آگے نہیں آنے دیا۔ یہ جتنی بار کوشش کریں گے، ناکام ہی ہوں گے۔ دنیا کے لیے بڑا ثبوت ہے کہ کیسے ان کی پشت پناہی کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں کسی بھی آپریشن میں ہلاک دہشتگردوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ پاکستان کے خلاف جو بھی سازش کرے گا، اس کیلیے معافی نہیں ہے۔اگر انہوں نے دوبارہ پاکستان میں داخل ہونےکی کوشش کی، تو پھر ایسا ہی جواب ملے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ یہ کارروائی ان سب کیلیے بھی پیغام ہے، جو پاکستان کیخلاف ہتھیار اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک فوج ایک، ایک سیکنڈر سرحدوں کو مانیٹر کر رہی ہے۔ ہمارے پاس جو جو چیزیں آ رہی ہیں، انہیں ہم دنیا کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت سمجھ رہا تھا کہ ڈراما ہو گیا اور اس کا سودا بک گیا۔ وزیراعظم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پہلگام واقعہ کی شفاف انکوائری کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ پاک افغان بارڈر سے خارجیوں نے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی تھی تاہم سیکیورٹی فورسز نے اس کو ناکام بناتے ہوئے 54 خارجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش ناکام، کارروائی میں 54 خارجی ہلاک

کراچی میں تیل چوری کیلیے کنواں کھودنے والے شخص کا ہولناک انجام

0
کراچی ، تیز رفتار ٹریلر

کراچی میں تیل چوری کے لیے کنواں کھودنے والا شہری پھنس کر جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق شاہ لطیف میں تیل چوری کیلئے کنواں کھودنے کے دوران پھنسےشہری کی تلاش جاری ہے  لاش کنویں میں موجود ہے اور رضاکار اندر جانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

کنواں کافی گہرا ہے جب کہ تیل اور گیس کی وجہ سے اندر جانے میں مشکلات ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جس کی اطلاع آج صبح دی گئی۔ حادثے کے بعد غیرقانونی کام کرنے والے لوگ فرار ہو گئے۔

کنواں تیل یاگیس چوری کےلئے بنایا گیا تھا۔ کنوئیں کے باہر سے سلنڈر اور کنکشن لگانےکے آلات ملے تھے جبکہ اطراف میں گیس کی بو تاحال پھیلی ہوئی ہے۔