جمعرات, مئی 15, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 205

بجلی کے بل ! اویس لغاری نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

0
اویس لغاری

ملتان : وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی صارفین کو بڑی خبر سنادی اورکہا ہر صارف خود بل بنوا سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی سرداراویس لغاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے معیشت کوتباہ کیا، بانی پی ٹی آئی نےاپنےدورمیں گردشی قرضےمیں 1500 ارب اضافہ کیا۔

وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ہم نے 3 ہزار 600 ارب روپے سیٹھوں سےنکال کربجلی کی قیمتیں کم کیں، وزیراعظم نے کہا اگر مالکان میں میرارشتہ داریادوست بھی ہواسےنہ چھوڑنا۔

انھوں نے کہا کہ رواں سال کمپنیوں نے 160 ارب روپے کی بچت کی ہے، ایک سے 2 ہفتے کے اندر میٹر ریڈر سے آپ کو آزاد کرنے جا رہے ہیں ، ہر صارف اپنے فون سے میٹر کی تصویر بنا کر کر ایس ڈی او کو بھیج کر بل بنوا سکے گا۔

یاد رہے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بجلی کی قیمتیں مزید کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کا کہا تھا۔

انہوں نے وفاقی حکومت بجلی کی قیمت میں مزید ریلیف دے گی اور بجلی کی قیمت میں مزید 7سے 8 روپے فی یونٹ کمی ہوگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نےکسانوں کو 15 ارب روپےکا پیکج دیا ہے کسانوں کوسستی کھادکی فراہمی اولین ترجیح ہے حکومت گندم کاشت کرنےوالےزمینداروں کی بہتری کیلئےکوشاں ہے ہمیں مشکل فیصلےکرنے پڑ رہے ہیں۔

حماس یرغمالیوں کی رہائی اور 5 سالہ جنگ بندی پر مذاکرات کیلیے تیار

0
حماس یرغمالیوں کی رہائی اور 5 سالہ جنگ بندی کیلیے تیار

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے تمام یرغمالیوں کی ایک ساتھ رہائی اور اسرائیل کے ساتھ پانچ سالہ جنگ بندی معاہدے پر مذاکرات کیلیے اپنی دستیابی ظاہر کر دی۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق حماس عہدے دار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرکت پر بتایا کہ تنظیم بقیہ یرغمالیوں کی ایک ساتھ واپسی کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور 5 سالہ جنگ بندی کیلیے تیار ہے۔

حماس عہدے دار کی جانب سے مذکورہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مزاحمتی تنظیم کا اعلیٰ سطح وفد آج قاہرہ میں ثالثوں سے ملاقات کرنے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس غزہ کا کنٹرول چھوڑنے پر تیار: العربیہ

17 اپریل کو حماس نے عارضی جنگ بندی معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے اسرائیلی تجویز کو مسترد کیا تھا۔ اسرائیل نے تجویز دی تھی کہ حماس 45 روزہ جنگ بندی کے بدلے 10 زندہ یرغمالی رہا کرے۔

حماس کا شروع سے یہی مطالبہ ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت تنازعات کے خاتمے، غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کا مکمل انخلا، یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور غزہ میں انسانی امداد کو فوری داخلے کی اجازت دی جائے۔

دوسری جانب، اسرائیل اپنے یرغمال شہریوں کی رہائی اور غزہ میں حماس و دیگر مسلح گروپوں کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

19 جنوری سے 17 مارچ تک ہونے والی جنگ بندی کے نتیجے میں 33 یرغمالیوں رہا کیے گئے جبکہ اس کے بدلے میں اسرائیلی جیلوں سے تقریباً 1800 فلسطینی قیدیوں کی رہائی ممکن ہوئی۔

18 مارچ کو جنگ بندی معہدے کے باوجود اسرائیلی جارحیت دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کم از کم 2 ہزار 62 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

طلبا کے لئے اہم خبر ! مفت لیپ ٹاپ ایک شرط پر ملے گا؟

0
لیپ ٹاپ اسکیم

لاہور : مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے لئے طلبا پر بڑی شرط عائد کردی گئی، اسکیم کے تحت 1 لاکھ سے زائد لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے چیف منسٹر لیپ ٹاپ پروگرام 2024-25 کے تحت 110,000 لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشنز (کالجز) پنجاب کے ایک باضابطہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا اس اقدام کا ہدف صوبے بھر کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں، کالجوں اور طبی اداروں میں داخلہ لینے والے اہل طلباء ہے۔

پروگرام کے پہلے مرحلے میں، 30 اپریل 2025 کو مقرر کردہ ایک خصوصی تقریب میں منتخب اداروں کے تقریباً 7,000 طلباء کو ان کے لیپ ٹاپ ملیں گے۔

پروگرام کے لئے ایک اہم شرط عائد کردی گئی ہے کہ طلباء کو نادرا ای سہولت مراکز پر بائیو میٹرک تصدیق مکمل کرنی ہوگی۔

پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے بائیو میٹرک انگوٹھوں کی تصدیق کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ نادرا نے یہ خدمات 24 اپریل 2025 سے نامزد اداروں میں فراہم کردی ہے۔

تصدیق کے تمام اخراجات محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ذریعے پورے کیے جائیں گے، نادرا ادائیگی کے لیے مناسب دستاویزات جمع کرائے گا۔

اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہم آہنگی پیدا کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ طلباء لیپ ٹاپ کی تقسیم کے پروگرام کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے تصدیقی عمل کو بروقت مکمل کریں۔

بھارت کے وزیر آبی وسائل پاکستان کیخلاف زہر اگلنے لگے

0
بھارت کے وزیرآبی وسائل سی آر پٹیل

نئی دہلی : بھارت کے وزیرآبی وسائل سی آر پٹیل  نے زہر اگلتے ہوئے کہا پاکستان کو دریائے سندھ کا ایک قطرہ بھی نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کے وزیر جنگی جنون میں ہر حد پا کرگئے اور پاکستان کیخلاف زہر اگلنے لگے۔

بھارت کے وزیر برائے آبی وسائل سی آر پٹیل نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں لکھا ‘انڈیا اس بات کو یقینی بنانے کے اقدامات پر کام کر رہا ہے کہ دریائے سندھ کا ایک قطرہ بھی پاکستان نہ جائے۔

سی آر پٹیل کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے پر مودی کا فیصلہ درست ہے، تاریخی فیصلہ مکمل طور پر جائز اور قومی مفاد میں ہے، دریائے سندھ کا ایک قطرہ بھی نہیں دیں گے۔

اداکار سمیع خان نے ماریہ ملک کی مدد کیسے کی؟ تصاویر وائرل

0
اداکار سمیع خان نے ماریہ ملک کی مدد کیسے کی؟ تصاویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ماریہ ملک نے ڈرامہ سیریل ’شکوہ‘ کے سیٹ سے اپنی اور اداکار سمیع خان کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کی ہے۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماریہ ملک نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’شکوہ‘ کے سیٹ سے اداکارہ سمیع خان کے ہمراہ تصاویر اور بی ٹی ایس شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maria Malik (@mariamalik_official)

جس میں انہیں شادی کے موقع پر خوبصورت لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ نے ہاتھوں میں گجرے میں پہن رکھے ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں ماریہ ملک نے اپنے آن اسکرین دلہن کے انداز کے بارے میں ایک دلچسپ حقیقت شیئر کی اور اپنے ساتھی اداکار  سمیع خان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اداکارہ کے بھاری جوڑا سنبھالنے میں مدد کی۔

اداکارہ نے لکھا کہ یہ لہنگا 15 کلو وزنی تھا، میرے لیے اسے سنبھالنا اور اس میں گھومنا واقعی مشکل تھا لیکن میرے ساتھ اداکار سمیر خان کا شکریہ جنہوں نے میری بہت مدد کی۔

واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’شکوہ‘ میں سمیع خان (زرون)، ماریہ ملک (ثانیہ)، یشما گل (کرن)، عاصم محمود، عثمان پیرزادہ ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

شکوہ کی ہدایت کاری کے فرائض محمد دانش بہلم نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی ہے، اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل شکوہ کو پیر سے جمعہ کی رات 9 بجے نشر کی جاتی ہے

اداکارہ سبینا فاروق نے ڈراموں میں محدود کام کرنے کی وجہ بتادی

پاکستانی فضائی حدود بند ، بھارتی فضائی کمپنیوں کے ہوش ٹھکانے آگئے

0
بھارتی ایئرلائنز

نئی دہلی : پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی فضائی کمپنیوں کے ہوش ٹھکانے آگئے، متبادل راستہ اختیار کرنے سے کروڑوں کا اضافی خرچ اور مسافروں سے محرومی برداشت کرنا پڑ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بند ہونے کے بعد بھارتی فضائی کمپنیوں کو بھاری نقصان ہورہا ہے، 24 گھنٹوں میں 70 سے زائد بھارتی پروازوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی ایئرلائنز 7 پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس پر لینڈنگ، ری فیولنگ اور قیام کی مد میں کروڑوں کا نقصان ہوا، حدود کی بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز بحران کا شکار ہے۔

بھارتی نائب صدرکی خصوصی پرواز کو نیو دہلی سےاٹلی جاتے ہوئے تاخیر کا سامنا رہا اور پرواز کو دہلی سے روم ڈیڑھ گھنٹہ طویل فاصلہ اختیار کرنا پڑا۔

ایئر انڈیا کو لندن، نیویارک،استنبول جانےکےلیےطویل راستہ اختیارکرناپڑرہا ہے، زیادہ وقت لگنےکی وجہ سےری فیولنگ کے لیے ویاناسمیت دوسرے شہروں میں لینڈکرناپڑرہا ہے، جس کاخرچ اوروقت الگ لگتا ہے۔

پرانے روٹ کے مطابق نئی دلی سے امریکا کے لیے بھارتی طیارے لاہور سے گذر کر آگے بڑھتے تھے، اب دو سے چار گھنٹے کا لمبا روٹ لے کر بحیرہ عرب سے جانا پڑ رہا ہے۔

گزشتہ رات ایئرانڈیا اور انڈیگو ایئر کی نیویارک سے دلی دوطرفہ پروازوں کو راستہ بدلنا پڑا۔

اسپائس جیٹ کی امرتسرسے پروازیں گوادر کے راستے دبئی پہنچتی تھیں۔ اب امرتسر اڑ کر آدھا بھارت عبور کرکے دبئی پہنچ رہی ہیں۔

نئی دہلی سے امریکا دس گھنٹے میں پہنچنے والی پرواز کو اب چودہ گھنٹے لگ رہے ہیں جبکہ دہلی سے باکوکی پروازوں کےدورانیے میں 90 منٹ کا اضافہ ہوا۔

بھارت سےروزانہ 70 سے 80 پروازیں پاکستانی فضائی حدود سے گزرتی ہیں، بعض اوقات یہ تعداد 100 سےبھی تجاوزکرجاتی ہیں۔

تاخیر اور اضافی خرچ کی وجہ سے بھارتی مسافراب دوسری فضائی کمپنیوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔

عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کیلیے سعودیہ جانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ

0
عمرے کی آڑ بھیک

کراچی : ایف آئی اے حکام نے 2024 سے اب تک 204 بھکاریوں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنائی اور دو سو چارافرادکوگرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کیلیے سعودیہ جانے والوں کے خلاف ایف آئی اے نے گھیرا تنگ کردیا۔

رواں سال 221 افراد کو گرفتار کیا گیا اور چھبیس میں سے صرف 2 ایجنٹس پکڑے گئے۔

امیگریشن حکام نے2024 سے اب تک 204 بھکاریوں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنائی گئی جبکہ بھیک مانگ کر وطن واپس آنیوالے 269 شہریوں کو کراچی ایئر پورٹ پردھر لیاگیا۔

ایف آئی نے بھیک مانگنے جانیوالوں کے پاسپورٹ بلیک لسٹ میں شامل کرکے بیرون ملک سفرپرپانچ سال کی پابندی عائدکردی ہے جبکہ ذمہ داروں کے شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹس بلاک کردیئے ہیں۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار نے بھارتی انتہا پسندوں کو ‘چائے کا کپ’ دکھا کر لاجواب کردیا

0
پاکستانی ہائی کمیشن

لندن : پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار نے بھارتی انتہا پسندوں کو چائے کا کپ دکھا کر لاجواب کردیا اور ابھینندن کی تصویر دکھاکر بھارتیوں کو آئینہ بھی دکھایا۔

تفصیلات کے مطابق پہلگام میں بھارتی ڈرامہ کے بعد انتہاپسند بھارتیوں نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر ہلڑبازی کی ، جس پر پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار نے جواب میں صرف "چائے کا کپ ” اور ابھینندن کی تصویر دکھائی تو بھارتیوں کو آگ لگ گئی ۔

ہائی کمیشن کے اہلکار نے انتہاپسند بھارتیوں سے یہ بھی پوچھا "چائےکیسی تھی”؟

ہائی کمیشن نے بھارتی انتہا پسندوں کی مہمان نوازی کیلئے مفت چائے کااسٹال بھی لگایا۔

مظاہرے میں ناکامی پربھارتیوں نے برطانوی پولیس کونسلی امتیازکا نشانہ بنایا اور ہنگامہ آرائی کی۔

لندن پولیس کے ایکشن پر بھارتی بھاگ نکلے مگر پولیس نے دوبھارتیوں کوحراست میں لے لیا۔

انتہاپسند بھارتیوں کے جمع ہونے پر برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑے تعداد بھی موقع پرپہنچ گئی اور فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھیں۔

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد معصوم کشمیریوں کا قتل عام ، ناقابل تردید ثبوت سامنے آگئے

0
معصوم کشمیریوں کا قتل

سری نگر : پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد معصوم کشمیریوں کا قتل عام شروع کرددیا ، بھارتی فوج کی سفاکیت کےناقابل تردید ثبوت سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج بےگناہ کشمیریوں کے وحشیانہ قتل اور جعلی مقابلوں میں ملوث ہے، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد معصوم کشمیریوں کا قتل عام شروع کردیا۔

بھارتی فوج کی سفاکیت کے ناقابل تردید ثبوت منظر عام پر آگئے، جمعرات کو مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں دو بے گناہ نہتے کشمیریوں کو دن دہاڑے شہید کیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد فاروق اور محمد دین کو وحشیانہ انداز میں شہید کرنے کے بعد میتوں پر خنجر سے وار کیا جارہا ہے۔

بھارت کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی اور جبری طور پر زیرحراست سات سو بتیس بے گناہ قیدیوں کی زندگیوں کو بھی سنگین خطرات ہیں۔

بھارت ان قیدیوں کوجعلی مقابلوں میں دہشت گرد ظاہر کر کے شہید کرسکتا ہے یا استعمال کرکےایک اورفالس فلیگ کاڈرامہ رچا سکتا ہے۔

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟ اعلان ہوگیا

0
تعلیمی اداروں موسم گرما

لاہور : تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، تعطیلات کب سے شروع ہوں گی؟۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہوں گی۔

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے اشارہ دیا کہ اگر درجہ حرارت میں اضافہ جاری رہتا ہے تو شیڈول پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے

انہوں نے واضح کیا کہ درجہ حرارت میں اگر غیر معمولی اضافہ ہوا تو ممکن ہے چھٹیاں ایک ہفتہ پہلے ہی دے دی جائیں، یہ فیصلہ والدین، طلبہ اور اساتذہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، کیونکہ شدید گرمی بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کو متاثر کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر ہر جگہ محسوس کر رہا ہے اور پاکستان بھی ان خطرات سے محفوظ نہیں۔

گلوبل وارمنگ نے نہ صرف موسم کے معمولات کو درہم برہم کیا ہے بلکہ قدرتی آفات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، تحقیقات کے مطابق پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے، جہاں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سب سے زیادہ تباہ کن ہو سکتے ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کی شدت میں سال بہ سال اضافہ ہو رہا ہے اور اس کے اثرات تعلیم، صحت اور معیشت پر بھی پڑ رہے ہیں۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

حکومت نے اسکولوں اور والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپ ڈیٹس کی نگرانی کریں، کیونکہ چھٹیوں کے شیڈول میں کسی بھی تبدیلی کے بارے میں موسم کی تبدیلی کے لحاظ سے فوری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔