جمعہ, مئی 16, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 204

بریڈ پٹ تیسری شادی کرنے کے لیے تیار

0

دنیا بھر میں مشہور و معروف ہالی ووڈ سپراسٹار بریڈ پٹ اپنی سے تقریباً آدھی عمر کی خاتون سے تیسری بار شادی کرنے کیلئے تیار ہیں۔

ہالی ووڈ کے 61 سالہ اداکار نے اپنی 32 سالہ گرل فرینڈ انیس ڈی رامون سے باقاعدہ منگنی کرلی ہے، بریڈ پٹ ایک بار پھر اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کرنے کےلیے پرجوش ہیں، اداکار حالیہ دنوں میں متواتر اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ کئی مقامات پر بھی دیکھے گئے یہں۔

مغربی میڈیا پر آنے والی خبروں کے مطابق بریڈ پٹ نے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل اپنی منگیتر انیس ڈی رامون کو شادی کی پیشکش کی۔

بریڈ پٹ کی محبت میں اندھی خاتون کے لاکھوں یورو ڈوب گئے

بریڈ پٹ انجلینا جولی سے طویل اور تھکا دینے والی طلاق کے بعد پھر سے نئی زندگی شروع کرنے کے خواہشمند ہیں اور وہ انیس کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ چاہے وہ مصرف شیڈول کی وجہ سے کہیں بھی ہوں وہ ہر حال میں ان کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سپراسٹار نے منگنی کے بعد انیس کو کئی تحائف دیے اور منگیتر فلم کے سیٹ پر نیوزی لینڈ بھی بلایا، دونوں رواں سال گرمیوں کے آخر میں ایک نجی چرچ ویڈنگ میں شادی کرنا چاہتے ہیں۔

32 سالہ انیس ڈی رامون کا تعلق شوبز سے نہیں بلکہ وہ ایک جیولری ڈیزائنر ہیں اور بریڈ کو انیس کا انڈسٹری سے تعلق نہ رکھنے بھی پسندیدگی کی وجہ ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بریڈ پٹ تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھیں گے، اس سے پہلے 2000ء میں انھوں نے جینیفر اینسٹن سے شادی کی تھی جو 2005 میں ختم ہوئی، بعدازاں ہالی ووڈ اسٹار نے انجلینا جولی تعلقات میں رہنے کے بعد 2014 میں ان سے شادی کی جو طلاق پر ختم ہوئی۔

روسی بزنس ٹائیکون نے بریڈ پٹ کے ساتھ بدمعاشی کیوں کی؟

بندر نے خاتون کے سر سے ’وگ‘ اتار دی، ویڈیو وائرل

0

بندر نے خاتون کے سر سے ’وگ‘ اتار دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بندر کی اکثر شرارتوں کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین قہقہے لگانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں بندر نے خاتون کی وگ اتار دی جس پر وہ حیران رہ گئیں۔

ویڈیو انسٹاگرام پر بی اسکاٹ نامی صارف نے شیئئر کی۔

ویڈیو میں خاتون بندر سے بات چیت کرنے کے لیے اس کے پاس جاتی ہے لیکن جیسے ہی وہ قریب آتی ہے بندر اس کے بالوں کو پکڑ کر اس کی کو کھینچ لیتا ہے اور بعد میں وگ کو چھوڑ دیتا ہے۔

واقعے کے بعد خاتون بھی ہنسی کو نہ روک سکیں۔ ویڈیو کو کافی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’جس طرح اس نے واپس وگ اس پر پھینکی۔‘

دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’اگر یہ بالی ہے تو بندروں کا مطلب جہنم ہی ہے۔‘

پینیلوپ کروز نے میرے لیے جو کیا کبھی نہیں بھول سکتی، سلمیٰ ہائیک

0

سلمیٰ ہائیک نے کہا ہے کہ وہ پینیلوپ کروز کی ہمیشہ شکر گزار رہیں گی کہ انھوں نے ہالی ووڈ میں جگہ بنانے میں ان کی کافی مدد کی۔

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے اطالوی جریدے آئی او ڈونا کو انٹرویو دیتے ہوئے 58 سالہ اداکارہ نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کیا کہ میکسیکو سے تعلق رکھنے والی ایک نوآموز اداکارہ کے طور پر 1990 کی دہائی میں ہالی ووڈ میں جگہ بنانا ان کے لیے بہت مشکل تھا۔

سلمیٰ ہائیک کا کہنا تھا کہ 1990 کی دہائی میں لاطینیوں کے لیے ہالی ووڈ میں کوئی کردار نہیں ہوتا تھا، اس وقت مجھے مواقع حاصل کرنے کےلیے بہت جدوجہد کرنا پڑی۔

دی میجک مائیک لاسٹ ڈانس اسٹار کی اداکارہ نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے مجھے غیرمعمولی خواتین کا ساتھ ملا اور میں نے ان پر بھروسہ کیا، پینیلوپ کروز اور میں پناہ گزین تھے اور ہم ایک دوسرے کے لیے پناہ طاقت بھی تھے۔

سلمیٰ ہائیک نے کہا کہ میرے خیال میں دوست روح کی غذا ہیں، آپ ایک دوسرے کی ہمت سے سیکھتے ہیں، خواتین کی یکجہتی میری طاقت اور میرا حوصلہ رہا ہے۔

خیال رہے کہ آج کی دور کی معروف ہالی ووڈ اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز 1995 میں ایکشن فلم ڈیسپریڈو سے کیا تھا، فلم میں انھوں نے انتونیو بینڈراس کے مقابل مرکزی کردار ادا کیا بعدازاں جدوجہد کے بعد وہ اپنا نام بنانے میں کامیاب رہیں۔

سلمیٰ ہائیک کی فلم ’ٹیل آف ٹیلز‘ کا رنگا رنگ پریمیئر

دانش تیمور کی ڈرامہ سیریل ’شیر‘ سے پہلی جھلک جاری

0
شیر

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’شیر‘ میں دانش تیمور کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور اور سارہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’شیر‘ میں پہلی بار اسکرین شیئر کریں گے۔

پہلی جھلک میں دانش تیمور کو زبردست اوتار میں دکھایا گیا ہے جہاں انہیں آگ لگانے کے بعد جائے وقوعہ سے گزرتے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو کو ہزاروں کی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں اور جلد میگا پروجیکٹ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔

اس سے قبل سارہ خان نے بھی اپنے کردار کی پہلی جھلک شیئر کی تھی۔

’شیر‘ کی اضافی کاسٹ کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں جبکہ احسن طالش نے اس کی ہدایت کاری کی ہے اور اسکرپٹ معروف ڈرامہ نگار زنجبیل عاصم شاہ کا ہے۔

ڈرامے کو آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

امریکا، چین کشیدگی، 2026 سے بھارت آئی فونز مینوفیکچر کریگا

0

امریکا اور چین کی تجارتی جنگ میں بھارت فائدہ اٹھانے کےلیے تیار ہے، آئندہ سال سے بھارت ایپل کی مصنوعات مینوفیکچر کرے گا۔

معروف ٹیکنالوجی کمپنی جس کے زیادہ تر فونز پہلے چین میں تیارے ہوتے تھے، اب چین اور امریکا کے درمیان تجارتی کشیدگی کے بعد اس نے اعلان کیا ہے 2026 کے اختتام تک امریکا میں فروخت ہونے والے تمام آئی فونز کی مینوفیکچرنگ کو بھارت منتقل کیا جائے گا۔

اس اقدام کا مقصد چین پر انحصار کم کرنا ہے، یہ فیصلہ امریکا اور چین کے درمیان حالیہ ٹیرف کشیدگی اور چین سے درآمدات پر عائد بھاری محصولات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ایپل کمپنی کے تقریباً 90 کے قرین آئی فونز اس وقت چین میں تیار کیے جاتے ہیں لیکن اب اپنے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکنالوجیکل کمپنی نے بھارت میں اپنی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات کا آغاز کیا ہے۔

آئی فون 17 کا نیا ڈیزائن اور پاکستان میں اس کی ممکنہ قیمت سامنے آگئی

فاکسکون اور ٹاٹا الیکٹرانکس جو کہ ایپل کی شراکت دار کمپنی ہیں وہ بھارت میں آئی فونز کی تیاری میں مصروف ہیں اور مارچ 2025 میں بھارت سے امریکا کو تقریباً 2 ارب ڈالرز مالیت کے آئی فونز برآمد کیے گئے ہیں۔

کمپنی کا منصوبہ ہے کہ 2026 تک بھارت میں سالانہ 6 ملین سے زائد آئی فونز تیار کیے جائیں، اس سے نہ صرف ایپل کی سپلائی چین کےلیے مختلف راستے کھیلیں گے بلکہ بھارت کیلئے یہ ایک بڑی اقتصادی پیش رفت بھی ہے

خیال رہے کہ آئی فون کمپنی ایپل نے 2017 میں بھارت میں آئی فونز کی تیاری شروع کی تھی، اب کمپنی چاہتی ہے کہ بھارت کو اپنی مینوفیکچرنگ کا مرکز بنایا جائے۔

آئی فون کی قیمتوں‌ کے حوالے سے اہم خبر

بھارت کا پہلگام میں سیکیورٹی ناکامی کا اعتراف

0

بھارت نے پہلگام میں سیاحوں کی حفاظت میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر ملیکارجم کھرگے نے کہا کہ حکومت نے پہلگام میں سیاحوں کی حفاظت میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے لیکن اپوزیشن تعاون جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے جمعرات کو آل پارٹیز میٹنگ کے دوران تصدیق کی کہ حملے کی وجہ سیکیورٹی کی ناکامی ہے۔

بھارت کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر کھرگے نے کہا کہ تین مرحلوں پر مشتمل سیکیورٹی پلان موجود تھا لیکن بالآخر ناکام رہا۔

سکیورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی پر کانگریس سمیت بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے مودی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کردیا اور 5 اہم سوال پوچھ لیے۔

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مودی حکومت سے سوالات کیے گئے کہ پہلگام حملہ کیسے ہوا؟ انٹیلی جنس کیسے ناکام ہوئی؟ سرحد پار سے اگر کوئی آیا تو کیسے آیا؟ 26  لوگوں کی موت کا ذمے دار کون ہے؟   کیا وزیر داخلہ امت شاہ استعفیٰ دیں گے اور وزیر اعظم نریندر مودی حملے کی ذمہ داری قبول کریں گے؟

اس سے قبل بدھ کو دارالحکومت نئی دہلی میں وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کی زیرصدارت آل پارٹیز کانفرنس ہوئی جس میں بھارتی حکومت نے حالیہ پہلگام حملے میں سکیورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی کا اعتراف کیا۔

وزیر داخلہ امیت شاہ ماننے پر مجبور ہوگئے کہ پہلگام واقعہ سکیورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی ہے۔

کانگریس کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے میں انٹیلی جنس ناکامی اور سکیورٹی کی خامی کا جامع تجزیہ ہونا ضروری ہے، عوامی مفاد میں اس انٹیلی جنس ناکامی اور سکیورٹی خامیوں پر سوالات اٹھانے چاہئیں۔

کانگریس کی جانب سے اس سکیورٹی ناکامی کا ذمہ دار بھارت کی نریندر مودی حکومت کو قرار دیا گیا۔کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ آخر پہلگام میں سکیورٹی کیوں نہیں تھی۔

پہلگام واقعے پر کوئی بھی سوال اٹھائے گا تو اسے گرفتار کرلیا جائیگا، وزیراعلیٰ آسام

0

بھارتی ریاست آسام کے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے پر کوئی بھی سوال اٹھائے گا تو اسے گرفتار کرلیا جائیگا۔

وزیراعلیٰ آسام ڈاکٹر ہمانتا بسوا سرما نے ہندو انتہاپسند ذہینت آشکار کرتے ہوئے پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سوال اٹھانے والوں کو گرفتاری کی دھمکی دی ہے، ہمانتا بسوا سرما نے کہا کہ پہلگام میں ہونے والے حملے پر سوال اٹھانے والوں کو گرفتار کریں گے۔

الجزیرہ ٹی وی نے اس حوالے سے بتایا کہ آسام میں سیکیورٹی ناکامی کا سوال اٹھانے والے 10 افراد کو اب تک گرفتار کیا جاچکا ہے۔

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو چھپانے کی کوشش کرتے ہوئےپہلگام حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سیکیورٹی آپریشنز کی کوریج پر پابندی لگادی ہے۔

الجزیرہ ٹی وی نے بتایا کہ بھارتی حکومت چھاپوں میں اب تک کشمیریوں کے 75 گھر تباہ کرچکی ہے، بھارتی پولیس نے 175 سے زائد مزید کشمیریوں کو حراست میں لےلیا ہے، بھارتی فوج اور پولیس نے سیکیورٹی آپریشن کے نام پر ظلم کا بازار گرم کررکھا ہے۔

دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کی وزیرصحت نے بھارتی گورنر پنجاب سے رابطہ کیا ہے اور کشمیریوں کی حفاظت کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیرصحت مقبوضہ کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت بھر میں کشمیری طلبہ اور کشمیریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

پہلگام حملے کے بعد الجزیرہ ٹی وی نے بتایا کہ بھارت میں مقیم کشمیریوں کو انتقامی کارروائیوں کا سامنا ہے، انھیں تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ٹی آر ایف نے پہلگام واقعے میں ملوث ہونیکی تردید کردی، بھارتی بیان جھوٹ کا پلندہ ہے

تزئین حسین نے دوسری شادی کرلی

0
تزئین حسین

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ تزئین حسین نے دوسری شادی کرلی، تزئین اداکار طلعت حسین کی صاحبزادی ہیں۔

تزئین حسین کی دوست سائرہ دانش احمد نے اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کی نئی زندگی سے متعلق بتایا۔

اداکارہ نے شادی کے موقع پر سرخ رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا جب کہ ان کے جیون ساتھی کو بھی روایتی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

تزئین حسین نے قریبی دوست عامر سیدین سے کی جو کہ پیشے کے لحاظ سے بینکار ہیں۔ تزئین کی شادی کی تقریب میں قریبی رشتے دار اور دوستوں نے شرکت کی۔

سائرہ دانش احمد نے 25 اپریل کو انسٹاگرام پر تزئین حسین کی شادی کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں اداکارہ اور ان کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کو مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے شادی کی مبارکباد دی جارہی ہیں۔

تزئین حسین سینئر مرحوم اداکار طلعت حسین کی صاحبزادی ہیں، جن کے پہلے شوہر زاہد حسین جون 2020 میں ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

بھارت جاکر کھیلنے میں کوئی دلچسپی نہیں، پاکستانی اوپنر گل فیروزہ

0

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی جارح مزاج اوپنر گل فیروزہ نے کہا ہے کہ ہمیں بھارت جاکر کھیلنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

پہلگام حملے کے بعد ایک انٹرویو میں ویمنز بیٹر گل فیروزہ نے بھارت نہ جانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اتنا جانتے ہیں کہ ورلڈکپ کا ٹورنامنٹ ایشین کنڈیشنز میں ہی کھیلیں گے، تاہم ہم بھارت میں اپنے میچز نہیں کھیلیں گے۔

ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر کے تین میچز میں پاکستان کےلیے اوپننگ کرنے والی فیروزہ نے کہا کہ یہ بالکل واضح ہے اور ہم بھارت میں کھیلنے میں کوئی دلچسپی بھی نہیں رکھتے۔

انھوں نے کہا کہ امکان یہی ہے کہ ہمارے میچز دبئی یا سری لنکا میں ہونگے اور یہاں کی کنڈیشنز بھی ایسی ہی ہیں جیسی کہ ایشیا کہ دیگر ممالک میں ہوتی ہیں۔

گل فیروزہ نے کہا کہ ورلڈکپ کوالیفائر ہمارے ہوم گرائونڈ میں ہوئے تھے اور اسٹاف نے اسی مناسبت سے پچز تیار کی تھیں، جہاں بھی ورلڈکپ کے میچز کھیلے جائیں گے تو کنڈیشنز تقریباً ایک جیسی ہیں ہونگی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں ہونے والی چیمپئنزٹرافی 2025 کےلیے بھارت نے اپنی مرودوں کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کیا تھا، جواب میں پاکستان نے بھی تمام طرز کی کرکٹ کےلیے اپنی ٹیموں کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پی ٹی اے کی فری موبائل فون رجسٹریشن کن لوگوں کے لیے ہے؟

0
پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے فری موبائل فون رجسٹریشن کا آغاز کیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے پاس بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور ملک آنے والے غیر ملکی شہریوں کی سہولت کے لیے عارضی موبائل رجسٹریشن سسٹم موجود ہے۔

اس اقدام کے تحت عارضی زائرین 120 دنوں تک اپنے ذاتی موبائل آلات کو رجسٹر کر سکتے ہیں، اور یہ سہولت ہر پاکستان کے دورے کے دوران حاصل کی جا سکتی ہے۔

یہ مفت رجسٹریشن کا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹائزڈ ہے اور اسے سرکاری ڈیوائس رجسٹریشن سسٹم پورٹل کے ذریعے مکمل کیا جا سکتا ہے۔

پی ٹی اے ٹیکس دیے بغیر موبائل فونز رجسٹرڈ کرنے کا طریقہ

پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر جائیں، سائن اپ کے آپشن پر کلک کریں، مقصد کا انتخاب کریں اور سائٹ کو اپنی ذاتی تفصیلات کے ساتھ پاس ورڈ درج کرکے پر کریں اور سب مٹ پر کلک کریں۔

آپ کو تصدیق کے لیے ای میل یا ایس ایم ایس موصول ہوگا۔ ایس ایم ایس/ میل پر لنک پر عمل کریں اور یہ آپ کا اکاؤنٹ ایکٹیویٹ کر دے گا۔

دوبارہ پورٹل  پر جائیں اور اپنی اسناد کے ساتھ لاگ ان کریں۔ آپ کو ایک اعلانیہ فارم نظر آئے گا، اور شرائط و ضوابط سے اتفاق کرنے کے لیے آگے بڑھیں۔ ’اوورسیز پاکستانیوں/غیر ملکی شہریوں کے لیے عارضی رجسٹریشن‘ پر کلک کریں۔

اس مرحلے پر داخلے کی تاریخ اور روانگی کی تاریخ کے ساتھ اپنا شناختی کارڈ نمبر/پاسپورٹ نمبر درج کریں۔