جمعہ, مئی 16, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 203

میں تین سال سے سنگل ہوں، شمبن گل

0

بھارت کے نوجوان جارح مزاج بیٹر اور آئی پی ایل فرنچائز گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گل نے کہا ہے کہ وہ تین سال سے سنگال ہیں۔

ماضی میں شبمن گل اور سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ کی ڈیٹنگ کی افواہیں میڈیا کی زینت بنتی رہ ہیں جبکہ بھارتی بیٹر کا نام کچھ سال قبل بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان سے بھی جوڑا گیا تھا، تاہم حالیہ انٹرویوں میں انھوں نے اپنے سنگل ہونے کا دعویٰ کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

شبمن گل نے کہا کہ میں تین سال سے زیادہ عرصے سے سنگل ہوں، اور بہت سی قیاس آرائیاں اور افواہوں میں مجھے مختلف لوگوں سے جوڑا جاتا ہے اور بعض اوقات یہ اتنا مضحکہ خیز ہوتا ہے کہ میں نے اپنی زندگی میں اس شخص کو کبھی دیکھا بھی نہیں ہوتا۔

بھارتی بیٹر نے کہا کہ میں یہ افواہیں سن رہا ہوتا ہوں کہ میں اس لڑکی کے ساتھ ہوں یا کسی فلاں لرکی کے ساتھ ہوں، تاہم میں اپنے کیریئر پر فوکس ہوں کہ مجھے آگے کیا کرنا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی کرکٹر شبمن گل اور سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر نے سوشل میڈیاپلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کردیا ہے۔

کرکٹر شبمن گل اور سارہ ٹنڈولکر نے کبھی اپنے تعلق کی تصدیق نہیں کی لیکن ان کے درمیان تعلقات کی خبریں اکثر سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالوکیا جس کے بعد قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں، ماضی میں ایک ٹوئٹ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سچن ٹنڈولکر نے اعلان کیا ہے کہ ان کی بیٹی سارہ کی شبمن گل سے منگنی ہو رہی ہے۔

روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کی خبروں پر شبھمن گل نے لب کشائی کردی

ویڈیو: خاتون چلتی گاڑی سے اچانک گر گئی

0

نیپال میں چلتی گاڑی سے خاتون اچانک گر گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

نیپال کی سڑک پر خاتون چلتی گاڑی سے اچانک گری کیونکہ دروازہ ٹحیک سے بند نہیں تھا خوش قسمتی سے وہ دوسری گاڑی کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے ڈرائیور کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

کئی صارفین سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر بھی خاتون پر تنقید کررہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’اس میں ڈرائیور کی غلطی نہیں ہے وہ خود دروازہ بھی بند نہیں کرسکتیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ڈرائیور نے اس کی مدد کی ہے۔‘ ایک اور شخص نے لکھا کہ ’قصور اس کا ہے جو سیٹ بیلٹ نہیں باندھتا، صرف مسافر نہ بنیں بلکہ دروازہ بند کرنے کا طریقہ جان لیں۔‘

اسی طرح کا ایک واقعہ گزشتہ سال دسمبر میں اتر پردیش کے علاقے کوشامبی میں پیش آیا تھا، جہاں ایک خاتون چلتی موٹرسائیکل سے گرنے کے بعد ایک ٹرک کی زد میں آگئی تھی۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار نے گزرتے ہوئے ایک راہگیر کو ٹکر ماری جس سے وہ موٹرسائیکل پر سے کنٹرول کھو بیٹھا۔

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

0

پی ایس ایل 10 کے 16ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا جانے والا 186 رنز کا ہدف 19 اوورر میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ایونٹ میں ملتان سلطانز کی یہ پانچویں شکست ہے۔

ڈیرل مچل نے 64 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، سکندر رضا 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

فخر زمان 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد نعیم 6 عبداللہ شفیق نے 34 رنز بنائے، سیم بلنگز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

ملتان سلطانز کی جانب سے عبید شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد حسنین اور جوش لٹل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

 ملتان سلطانز نے مقررہ اوورزمیں 3 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے اور لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا تھا۔

یاسر خان 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عثمان خان 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، شائے ہوپ 9 رنز بناسکے۔ کپتان محمد رضوان 76 رنز بنا کر نمایاں رہے، کامران غلام نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

لاہور قلندرز کی جانب سے ٹام کرن، حارث رؤف اور ڈیرل مچل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

 شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر محمد رضوان الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

لاہور قلندرز میں محمد نعیم کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ٹان کرن ڈیبیو کریں گے۔

ملتان سلطانز نے تین تبدیلیاں کرتے ہوئے عاکف جاوید، محمد حسنین اور شائے ہوپ کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے واحد کامیابی لاہور قلندرز کے خلاف حاصل کی تھی۔

پی ایس ایل 10 میں ملتان نے پانچ میچ کھیلے ہیں چارمیں ناکامی ہوئی، پوائنٹس ٹیبل پر لاہور تیسرے اور ملتان آخری نمبر پرموجود ہے۔

ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں ملتان نے 11 اور لاہور قلندرز نے 9 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست دی تھی۔

بیانیہ کی جنگ میں پاکستان نے بھارت کو بُری طرح شکست دی، وفاقی وزیراطلاعات

0
تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ 190 ملین پاؤنڈ کا تھا، عطا اللہ تارڑ

عطاتارڑ نے کہا ہے کہ بیانیہ کی جنگ میں پاکستان نے بھارت کو بُری طرح شکست دی، ہم دنیا کو فالس فلیگ آپریشن کے بارے میں بتانے میں کامیاب ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت کے سینئر صحافی چیخ رہے ہیں کہ ان کا بیانیہ نہیں چل رہا، ہم دنیا کو فالس فلیگ آپریشن کے بارے میں بتانے میں کامیاب ہوئے، بھارت کے اندر آپس میں اختلافات ہیں، پاکستانی قوم متحد ہے۔

انھوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ طور پر عملدرآمد ممکن ہی نہیں، سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت نے جاہلانہ حرکت کی، پانی روکنے سے متعلق بھارت کا کیس بہت کمزورہے۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ بھارت الزامات کی شفاف تحقیقات کرالے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا، بھارت کو اس بار فنٹاسٹک چائے نہیں ملےگی، بھارت کو اس بار فنٹاسٹک مار پڑے گی۔

عطاتارڑ نے کہا کہ بھارت پانی روک کر دکھائے پاکستان بھرپورطاقت سے جواب دےگا، بھارت کسی مس ایڈونچر کا سوچے بھی نہ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان بہت مثبت ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت اتنی بار مارکھا چکا پھر بھی باز نہیں آتا، پہلگام واقعے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کیلئے تیار ہیں، پاکستان دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن پر ہے، 90 ہزار جانیں قربان کیں۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ کلبھوشن یادیو دہشتگردی میں ملوث تھا، اطلاعات تھیں بھارت اپنے پراکسیز سے کارروائیوں کی کوشش کریگا، کچھ معلومات تھیں کہ کشمیر میں ایک ملک مداخلت کررہا ہے۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پُروقار تقریب

بھارت کے لیے بہتر ہوگا کہ پاکستان سے کوئی پنگا نہ لے، اسحاق ڈار

0
اسحاق ڈار

لاہور: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار  نے کہا ہے کہ بھارت کے لیے یہی بہتر ہوگا کہ وہ پاکستان سے کوئی پنگا نہ لے۔

لاہور میں اولڈ راوین ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت 60 سال پرانے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم نہیں کرسکتا اور نہ ہی یہ معاہدہ ایک دوسرے کی مرضی کے بغیر ختم ہوسکتا ہے۔

نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار  نے کہا کہ پاکستانی قوم کو پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے اقدامات پر تشویش تھی، بھارت نے جو کچھ کیا اس کا ہم نے ترکی بہ ترکی جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کے حکومتی نمائندوں سے رابطہ ہوا ہے، خارجہ کے محاذ پر پہلگام واقعے کے بعد مؤثرحکمت عملی اپنائی گئی، یقین محکم ہے کہ پاکستان قائم و دائم رہے گا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حالات ایسے بن گئے کہ ڈھاکہ کا دورہ ملتوی کردیا، بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا سخت ترین جواب دیا جائے گا۔

پہلگام واقعے کے10منٹ بعد ایف آئی آر پری پلان نہیں تو کیا ہے، فیصلہ کیا ہے قومی وقار اور عزت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا، بھارت کے لیے بہتر ہوگا کہ کوئی پنگا نہ لے۔

2013تک حالات عوام کے سامنے ہیں، ملک میں لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی تھی، الیکشن لڑا اور جیتا، 3سال میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا، 2022میں 47ویں معیشت بن گئے۔

نائب وزیراعظم کامزید کہنا تھا کہ بیرونی قوتیں چاہتی تھیں کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے، ملک میں قوت اور صلاحیت ہے،پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔

پاکستان میں پہلی مرتبہ زبردست اصلاحات کی جارہی ہیں، وزیرخزانہ

0

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے معاشی اصلاحات کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ زبردست اصلاحات کی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں معاشی ٹیم بھرپور کام کررہی ہے، حکومت اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، اداروں میں رائٹ سائزنگ کی جارہی ہے۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنشن سے متعلق پہلی مرتبہ اصلاحات کی گئی ہیں، سعودی عرب، چین اور دیگرممالک کے وزرائے خزانہ سے ملاقاتیں ہوئیں۔

وزیر خزانہ نے سعودی آئل سہولت کے تحت واجب الادا رقوم کی فوری ادائیگی کی درخواست کر دی

انھوں نے کہا کہ دوست ممالک ہمارے معیشت سے متعلق اقدامات سے مطمئن ہیں، ہمارے ملک کی معاشی سمت درست سمت میں جارہی ہے، دورہ امریکا میں مختلف ممالک کے وزرائے خزانہ سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

انھوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے معیشت کو استحکام ملا ہے، نجی شعبوں کی شراکت بڑھانے کےلیے اقدامات کررہے ہیں۔

ملک کے وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے آئی ایم ایف کے ساتھ یہ ہمارا آخری پروگرام ہوگا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ منرلز اینڈ مائننگ منصوبے پاکستان کےلیے گیم چینجر ہیں، منرلز اینڈ مائننگ کانفرنس میں امریکا اور چین سمیت دیگر ممالک کے وفد نے شرکت کی۔

وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں امریکا، برطانیہ اور دیگر اداروں کے وفود سے اہم ملاقاتیں

خیبرپختونخوا میں 3 آپریشن میں 15 خوارج مارے گئے، 2 جوان شہید

0

راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں 3 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 15 خوارج مارے گئے اور 2 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے ضلع کرک میں انٹٰلیجنس بیسڈ کارروائی کی جس کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک ہوگئے۔

شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 4 خوارج ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے لانس نائیک عثمان مہمند اور سپاہی عمران خان شہید ہوئے۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں کارروائی کے دوران 3 خوارج مارے گئے۔

یہ پڑھیں: بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 خوارج مارے گئے

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج دہشت گردی میں ملوث تھے، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

گزشتہ روز بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 6 خوارج مارے گئے تھے۔

 سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر بنوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا تھا آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

مینڈس کے فری ہٹ مس کرنے پر کاویا مرن کے ردعمل کی ویڈیو وائرل

0

آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد کے بیٹر کمیندو مینڈس کی جانب سے فری ہٹ مس کرنے پر کاویا مرن کے ردعمل کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

آئی پی ایل میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے چنئی سپر کنگز کے خلاف کامیابی حاصل اور شکستوں کے سلسلے کو بریک لگا دیا۔

تاہم میچ کے دوران سن رائزرز حیدرآباد کی سی ای او کاویا مرن کی میچ کے دوران ری ایکشن کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

واقعہ چنئی سپر کنگز کے خلاف 155 رنز کے تعاقب کے دوران 16ویں اوور میں پیش آیا جب کمیندو مینڈس کریز پر تھے نور احمد نے نوبال کی، مینڈس کو فری ہٹ کا سنہری موقع ملا جو انہوں نے ضائع کردیا۔

اس کے بعد کاویا مرن کے مایوسی کا اظہار کرنے کے ردعمل نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔

ویڈیو پر ایک صارف نے لکھا کہ ’کاویا مرن پرفیکٹ میم میٹریل ہے۔‘ دوسرے نے لکھا کہ ’کاویا کہہ رہی ہیں کہ کیا بلے باز بنے گا رے تو۔‘

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’میں صرف کاویا مرن کا ردعمل دیکھنے کے لیے ان کے میچ دیکھ رہا ہوں۔‘

کمیندو مینڈس نے 22 گیندوں پر ناقابل شکست 32 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، نتیش کمار ریڈی 19 رنز بنا کر نمایاں رہے، سن رائزرز حیدرآباد کی ایونٹ میں یہ تیسری کامیابی ہے۔

نعیمہ بٹ نے بھی بھارتی دھمکیوں کا مذاق اڑا دیا

0
نعیمہ بٹ

اداکارہ نعیمہ بٹ کی لمبے بالوں کا راز بتانے کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نعیمہ بٹ نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دلچسپ جملے پر لپ سنک کررہی ہیں۔

ویڈیو میں اداکارہ کہتی ہیں کہ ’انڈیا نے پاکستان کا پانی بند کردیا اور پورا پاکستان پریشان ہے صرف میں نہیں ہوں کیونکہ میں ت نہاتا ہی نہیں ہوں۔‘

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے لمبے بالوں کا راز۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by NaeemaButt(naima) (@naeemabutt)

اس سے قبل انٹرویو میں نعیمہ بٹ نے اپنے لمبے بالوں کو اللہ کی طرف سے تحفہ قرار دیا اور بتایا کہ بالوں کا تعلق خاندان سے بھی جڑا ہوتا ہے، جینز میں ہونے کے سبب بال اچھے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ اچھی خوراک، زیادہ پانی پینے، وٹامنز کا استعمال اور بالوں کی دیکھ بھال بھی بال لمبے اور گھنے ہونے کی وجہ بنتے ہیں۔

اداکارہ نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ انڈسٹری میں ان کے بالوں کی وجہ سے بہت مسائل ہیں، اسٹائلنگ کی وجہ سے بال کاٹنے کا کہا جاتا ہے لیکن وہ ایسی باتوں پر کان نہیں دھرتیں۔

بھارتی میڈیا نے پی ایف یو جے کے مارچ پر جھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا

0

بھارتی چینلز نے 16 اپریل کو پی ایف یو جے کے پریس فریڈم مارچ پر جھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا۔

بھارت کے ٹی وی چینلز کا جعلی خبریں پھیلا کر منفی پروپیگنڈا جاری ہے، پی ایف یو جے نے ایک اخبار کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر 16 اپریل کو پریس فریڈم مارچ کیا تھا، صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کی زیر قیادت اسلام آباد سے مظفر آباد تک مارچ کیا گیا تھا۔

آزاد کشمیر ہائیکورٹ کی جانب سے ایف آئی آر معطل کرنے پر مارچ ختم بھی کردیا گیا تھا۔

تاہم بھارتی ٹی وی چینلزنے پرانی فوٹیج دکھا کر پروپیگنڈا شروع کردیا کہ پاک فوج کے خلاف مظاہرہ ہورہا ہے۔

اس معاملے پر صدر پی ایف یوجے افضل بٹ نے کہا ہے آزاد کشمیر میں ہمارا احتجاج معمول کا تھا جس کوبھارتی میڈیا نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے اور پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔