جمعہ, مئی 2, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 23

وقت کے ساتھ زندگی میں کیا تبدیلی آئی؟ حرا عمر نے بتا دیا

0
حرا عمر

اداکارہ حرا عمر نے بتایا ہے کہ وقت کے ساتھ زندگی میں کیا تبدیلی آئی ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ حرا عمر نے شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

حرا عمر نے کہا کہ ’میری بچپن کی بہت ساری ایسی تصاویر جو چھپا دی ہیں، میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ تھا   اداکارہ بننے کے بعد اسی اکاؤنٹ کو فالو کیا نیا نہیں بنایا تو پرانی ساری تصاویر آرکائیو کردیں۔

یہ پڑھیں: اچھے اور ایماندار شخص سے شادی کروں گی، حرا عمر

انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ خود کو تھوڑا سا گروم کیا ہے، بچپن میں جو امی پہنا دیتی تھیں وہی پہن لیتے تھے، 9ویں اور دسویں جماعت میں والدہ سے کہا کہ اپنے پسند سے بال کٹواؤں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے بال چھوٹے تھے اور لڑکوں والے کپڑے پہنتی تھی تو لوگ کہتے تھے یہ تو لڑکا ہے، جب تھوڑی بڑی ہوئی تو والدہ سے کہا کہ اب بال چھوٹے نہیں کروانے ہیں۔

واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں حرا عمر نے ’رمزا‘ کا کردار نبھایا تھا جس میں درفشاں سلیم اور میکال ذوالفقار نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

’جیسے آپ کی مرضی‘ کی ہدایت کاری کے فرائض صبا حمید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نائلہ جعفری نے لکھی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Umer (@hiraumerofficial)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے نے مجھے رشتوں میں بدسلوکی کے خلاف کھڑے ہونے کی اجازت دی اور میں ایسے گھرانوں میں پھنسے لوگوں کے لیے آواز بن کر خوش ہوں۔

میرا دل کہہ رہا ہے اس بار کراچی کنگز ٹورنامنٹ جیتے گی، فہد مصطفیٰ

0

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے کہا ہے کہ میرا دل کہہ رہا ہے کہ اس بار کراچی کنگز ٹورنامنٹ جیتے گی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہرلمحہ پُرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے مقبول ترین شو جیتو پاکستان کے میزبان فہد مصطفیٰ نے کہا کہ پی ایس ایل 10 میں ملتان سلطانز کےلیے اب صرف واٹر کولر ہی ہے۔

فہد مصطفیٰ نے کہا کہ علی ترین سے بات ہوئی تھی، انھوں نے بتایا کہ بات کا مقصد کچھ اور تھا، علی ترین نے کہا تھا کہ وہ پی سی بی سے متعلق بات کرنا چاہ رہے تھے۔

معروف شو جیتو پاکستان کے میزبان نے ہر لمحہ پُرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں نے اپنے شوز میں کبھی واٹرکولر نہیں دیے ہیں۔

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

فہد مصطفیٰ نے کہا کہ قومی ٹیم میں مسئلہ یہ ہے کہ کھلاڑی سننے کو تیار نہیں ہیں، عامر لیاقت ہوتے تھے تو شوز کرنے کا مزہ آتا تھا۔

اس موقع پر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ بیک اپ کھلاڑی تیار نہ ہونے کی وجہ سے آج قومی ٹیم کی یہ صورتحال ہے، ملتان سلطان پیپر کے حساب سے ٹھیک ہے لیکن ان کا مورال گرا ہوا ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 ٹرافی جیتنے کیلیے پر عزم

بڑھاپے سے دور رہنے کا سب سے آسان طریقہ

0
بڑھاپا

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جسمانی تبدیلی یا اعضاء کی کمزوری قدرتی عمل ہے لیکن کچھ غلطیوں اور عادات کی وجہ سے بڑھاپا وقت سے پہلے آجاتا ہے۔

عمر میں اضافہ تو ایسا عمل ہے جس کو روکنا کسی کے لیے ممکن نہیں اور ہر گزرتے برس کے ساتھ بڑھاپے کے آثار قدرتی طور پر نمایاں ہوتے ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق اگر آپ مناسب مقدار میں پانی پینے سے گریز کرتے ہیں تو اس کے نتیجے میں قبل از وقت بڑھاپے، متعدد دائمی امراض اور جلد موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی کہ پانی کم پینے کی عادت سے قبل از وقت بڑھاپا یا اس کی جانب سفر تیز ہو جاتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل ای بائیو میڈیسین میں شائع ہوئے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی تحقیق میں 11 ہزار سے زیادہ بالغ افراد کا جائزہ 25 سال تک لیا گیا۔

تحقیق کے آغاز پر ان افراد کی عمر 46 سے 66 سال کے درمیان تھی اور ان کی صحت کا جائزہ 70 سے 90 سال کی عمر تک لیا گیا۔

محققین نے رضاکاروں کے خون میں سوڈیم (نمکیات) کی سطح کا جائزہ لیا کیونکہ اس سے پانی کی مناسب مقدار کے استعمال کا عندیہ ملتا ہے۔ اگر جسم میں سوڈیم کی مقدار زیادہ ہو تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ فرد زیادہ پانی نہیں پیتا۔

تحقیق میں دریافت ہوا کہ خون میں سوڈیم کی زیادہ مقدار سے قبل از وقت بڑھاپے کی جانب سفر تیز ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور بلڈ شوگر جیسے مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اسی طرح کم پانی پینے والے افراد میں دائمی امراض جیسے فالج، امراض قلب، پھیپھڑوں کے امراض، ذیابیطس اور ڈیمینشیا کا خطرہ 64 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ دائمی امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے مگر پانی کی ناکافی مقدار پینے سے ان امراض اور دیگر خطرات کا سامنا درمیانی عمر میں ہی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح جسمانی سرگرمیاں اور اچھی غذا کو صحت مند طرز زندگی کا حصہ تصور کیا جاتا ہے، اسی طرح مناسب مقدار میں پانی پینے کی عادت سے بھی جسمانی عمر میں اضافے کے عمل کو سست کرنا ممکن ہے اور صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ تصدیق ہوسکے کہ زیادہ پانی پینا بڑھاپے کی جانب سفر سست کرسکتا ہے یا نہیں۔

سویڈن میں اندھا دھند فائرنگ میں متعدد افراد ہلاک

0

سویڈن میں مسلح شخص کی فائرنگ سے متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سویڈن کے شہر اپسالا میں فائرنگ سے کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ کئی زخمی ہیں۔

پولیس نے کہا کہ انہیں شہریوں کی جانب سے فون کالز موصول ہوئی ہیں جنہوں نے دارالحکومت اسٹاک ہوم سے تقریباً 60 کلومیٹر (37 میل) شمال میں شہر کے وسط میں گولیوں کے چلنے کی آوازیں سنیں۔

پولیس نے مزید کہا کہ ایمرجنسی سروسز جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سویڈن کے پبلک ٹیلی ویژن سٹیشن SVT نے کہا کہ مشتبہ شخص اسکوٹر پر فرار ہو گیا تھا۔

’ٹائیگر ابھی زندہ ہے‘ عمر اکمل نے یہ کس فاسٹ بولر کے لیے کہا؟

0
عمر اکمل

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر کی پی ایس ایل میں شاندار بولنگ کی تعریف کی ہے۔

یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ جس طرح انہوں نے بابر کو آؤٹ کیا وہ عامر کی کلاس کو ظاہر کرتا ہے، جب ٹاپ بولر اور ٹاپ بیٹر آمنے سامنے ہوتے ہیں تو کیا ہم واقعی ان کی کلاس کا مشاہدہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عامر مسلسل بابر کو چیلنج دیا ہے اور ان کی کمزوریوں کو بے نقاب کیا ہے، جب بابر نے پراعتماد آغاز کیا تو عامر نے زبردست انداز میں وکٹ حاصل کرکے واپسی کی۔

عمر اکمل نے کہا کہ عامر نے بابر کو ڈریسنگ روم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جشن منایا اس سے ایسا لگتا ہے کہ جیسے وہ کوچنگ اسٹاپ سے کہہ رہے ہوں کہ ’ٹائیگر ابھی زندہ ہے۔‘

یہ پڑھیں: محمد عامر، بابر کی کمزوریوں سے بخوبی واقف تھے، شعیب اختر

انہوں نے کہا کہ زلمی کی خراب فارم کی بنیادی وجہ بابر اور صائم کا رنز نہ کرنا ہے، ان کی ناکامیاں باقی لائن اپ پر بھی دباؤ ڈال رہی ہیں، میں ان کی ٹیم سلیکشن کی حکمت عملی کو نہیں سمجھ سکا۔

گزشتہ روز شعیب اختر کا کہنا تھا کہ طویل عرصے کے بعد عامر کی بولنگ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، بابر اعظم گیند کو ٹھیک سے دیکھنے کے لیے جدوجہد کررہے تھے، گیند یا تو اس کے سر یا اس کے جسم سے لگ رہی تھی۔

سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ عامر ذہنی طور پر بابر پر حاوی تھے جب ہجوم گراؤنڈ کے چاروں طرف ’بابر، بابر‘ کے نعرے لگا رہا تھا تو عامر خاموشی سے اپنا کام کررہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر کو سیٹ ہونے کے لیے وقت لینا چاہینے تھا کیونکہ پچ مشکل تھی۔

پاک بھارت کشیدگی، حکومت کا قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

0

اسلام آباد: پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا، تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پہلگام حملے کے بعد بھارت کے معتصبانہ اقدامات مسلسل جاری ہیں، بھارتی حکمران اپنے فوائد کےلیے پاکستان کے ساتھ جنگی صورتحال پیدا کرنے کےلیے کوشاں ہیں، کشیدہ صورتحال کے بعد ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی اجلاس 5 مئی بروز پیر طلب کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کےلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، ایک دو روز میں وزارت پارلیمانی امور صدر کو اجلاس بلانے کی سمری بھیج دے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی فوجی اور دہشت گرد کی آڈیو جاری کردی

قومی اسمبلی اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی پر قرارداد منظور ہونے کا امکان ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی پر بحث کرائی جائے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں اہم معاملات پر بحث اور قانونی سازی بھی کیے جانے کا امکان ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس 2 ہفتے تک جاری رہےگا۔

مودی سرکار کی بے حسی : بچوں کے دل کے علاج کیلئے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی

’چھوڑو جیت اور ہار، آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں‘ شاہد آفریدی کا شیکھر دھون کو جواب

0

سابق کپتان شاہد آفریدی نے سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کو ابھی نندن کی ’چائے‘ یاد دلا دی۔

گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے نکما قرار دیا تھا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت میں اگر ایک پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو فوراً پاکستان پر الزام لگادیتے ہیں،  مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی 8 لاکھ فوج ہے، پھر بھی یہ واقعہ ہوا تو یہ تمہاری ناکامی ہے اور  نالائقی اور نکمے پن کی انتہا ہے۔

شاہد آفریدی کے بیان پر سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون بھڑک اٹھے اور ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو تنقیدکا نشانہ بنایا۔

یہ پڑھیں: کنیریا کے بعد شیکھر دھون بھی شاہد آفریدی کیخلاف زہر اُگلنے لگے

سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے بھی پہلگام واقعے پر سابق آل راؤنڈر کو تنقیدی جواب دیتے ہوئے کہا کہ "کارگل میں بھی تمہیں ہرایا تھا اور کتنا گرو گے، ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے”۔

اس پوسٹ کے جواب میں شاہد آفریدی نے فوجی شرٹ پہن کر ایکس پر تصویر پوسٹ کی اور چائےکا کپ پکڑ کر شیکھر دھون کو چائےکی پیشکش کی۔

شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’چھوڑو جیت اور ہار کو، آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں شیکھر۔‘ انہوں نے ’فنٹاسٹک ٹی‘ کا ہیش ٹیگ بھی بنایا۔

پاک بھارت کشیدگی پر روس کا اہم بیان

0

روس نے پاکستان اور بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مذاکرات کرنے کی اپیل کی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روس اختلافات کے پُرامن حل کےلیے تعمیری مذاکرات پرزور دیتا ہے۔

پاکستانی سفیر محمدخالد جمالی اور روسی نائب وزیرخارجہ نے ملاقات کی جس میں روس پاکستان تعلقات اور موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں اہم نکتہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل ترین مسائل بھی معنی خیز اور مثبت بات چیت سے حل کیے جا سکتے ہیں۔

بر صغیر کے دو پڑوسی ممالک کے درمیان جاری کشیدگی پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اپنے بیان میں کہا ’’ہم کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان اور بھارت کے لیے قابل قبول کسی بھی اقدام کی حمایت کریں گے۔‘‘

انھوں نے کہا ’’ہر اس اقدام کی حمایت کریں گے جس سے پاک بھارت تناؤ میں کمی آئے، اور بات چیت دوبارہ شروع ہو، مشکل ترین مسائل بھی معنی خیز اور مثبت بات چیت سے حل کیے جا سکتے ہیں۔‘‘

پاک بھارت کشیدگی پر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے رہنماؤں کو جانتا ہوں دونوں ممالک کشیدگی ختم کریں گے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ دونوں ممالک کے رہنماؤں سے رابطہ کریں گے تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت اپنے تعلقات خود جانتے ہیں، دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے جو بدترین ہے لیکن یہ ہمیشہ رہی ہے۔

ترک صدر اردوان

ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان بھارت کے درمیان کشیدگی میں جلد ازجلد کمی دیکھنا چاہتے ہیں اور زور دیتے ہیں کہ ہم خطے میں نئے تنازعات نہیں چاہتے۔

پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کرنے والا بھارتی شہری ضمانت پر رہا

0

لندن: پہلگام حملے کی آڑ میں لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کرنے والے بھارتی شہری کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کرنے والا انتہا پسند بھارتی نژاد 41 سالہ انکیت لوو پر گرفتاری کے بعد اتوار کو مجرمانہ نقصان کا الزام عائد کیا گیا تھا، تاہم اب اسے ضمانت پر رہا کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن کے قریب جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

حکام نے کہا کہ بھارتی نژاد شہری انکیت لوو دوباہ پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف گیا تو اسے گرفتار کرلیا جائےگا۔

خیال رہے کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت پر حملہ کر کے کھڑکیوں کے شیشے توڑنے کے جرم میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔

پہلگام حملے کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت پر پتھر پھینک کر کھڑکیوں کے شیشے توڑے گئے تھے جبکہ بلڈنگ کے اوپر ہندو مذہب سے منسلک زعفرانی رنگ بھی پھینکا گیا تھا۔

لندن پولیس نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر ایک شخص کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کیا تھا، پولیس نے اس وقت ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی تھی۔

لندن: پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت پر حملہ، ایک شخص گرفتار

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

0

پی ایس ایل 10 کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا جانے والا 90 رنز کا ہدف 8ویں اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

کپتان سعود شکیل 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، فن ایلن نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔

ملتان سلطانز کا کوئی بھی بولر وکٹ حاصل نہیں کرسکا۔

 ملتان سلطانز کی ٹیم 17 اوورز میں 89 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 90 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ملتان کے 9 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، کپتان محمد رضوان 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اسامہ میر 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یاسر خان 5، عثمان خان صفر، کامران غلام 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، افتخار احمد 6 اور مائیکل بریسویل کھاتا کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خرم شہزاد نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد وسیم جونیئر اور فہیم اشرف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر محمد رضوان الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں ملتان سلطانز کے لیے آج کا میچ ڈو اور ڈائی ہے، شکست کی صورت میں ان کے لیے پلے آف مرحلے میں رسائی مشکل ہوجائے گی۔

رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پانچ میں سے تین میچ جیتے ہیں، ملتان سلطانز کو 6 میچ میں سے صرف ایک میں جیت نصیب ہوئی ہے۔

ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں ملتان نے 9 اور لاہور نے 4 چار بار کامیابی حاصل کی ہے، آخری پانچ میچوں میں بھی ملتان سلطانز نے فتح حاصل کی ہے۔