ہفتہ, مئی 3, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 25

’دوست اور پڑوسی ممالک ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں‘

0
خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی حملےکو دیکھ کر پاکستان اپنا ردعمل دے گا جس طرح کا بھارت کا عمل ہو گا اسی طرح کاردعمل دیا جائےگا، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے بھارت کو بھرپور جواب دیں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے حملےکے خطرات بڑھ رہے ہیں دوست اور پڑوسی ممالک، خطےکی بڑی طاقتیں ثالثی کا کردار ادا کر رہی ہیں دوست ممالک چاہتے ہیں کہ جنگ کی صورتحال نہ بنے اللہ کرے دوست ممالک کی کوششوں سے بھارت کو کچھ عقل آئے۔

وزیردفاع نے کہا کہ وزیراعظم نے واضح کیا پہلگام واقعےکی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کرائی جائیں عالمی تحقیقات کے مطالبے پر بھارت نے کوئی جواب نہیں دیا بھارت نے تحقیقات پر جواب نہیں دیا اسکا مطلب دال میں کچھ کالاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بی جےپی کو ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے وہ پاکستان کو مسئلے میں شامل کرتا ہے ہماری طرف سے جنگ کا آغاز نہیں ہو گا لیکن اگر مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے بھارت جتنی طاقت استعمال کریگا اس سے زیادہ طاقت سےہم جواب دیں گے۔

آئندہ بجٹ میں دودھ، دواؤں اور اسٹیشنری ۔۔۔؟ اہم خبر

0

پاکستان کا مالی سال 26-2025 کا بجٹ آئندہ ماہ پیش کیا جائے گا بجٹ کیلیے دودھ، دواؤں اور اسٹیشنری سے متعلق تجاویز سامنے آ گئی ہیں۔

وفاقی بجٹ برائے سال 26-2025 آئندہ ماہ جون میں پیش کیا جائے گا۔ اس بجٹ میں اسٹیشنری، دودھ اور دواؤں پر ٹیکس رعایت دینے کی تجاویز دی گئی ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں ڈیری ملک پر سیلز ٹیکس کو 18 فیصد سےکم کر کے 10 سے 12 فیصد کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس نوید قمر کی زیر صدارت اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود نے بتایا کہ آئندہ مالی سال 2025-26 کیلیے بجٹ اہداف مشکل ہوں گے۔ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے ٹیکس چھوٹ یا رعایت دینا مشکل ہے۔

اجلاس میں بینکوں پر عائد ٹیکس کو بل کا حصہ بنانے کی منظوری دی گئی جس کے تحت ایڈوانس ڈپازٹ ریشو کو ختم کر کے 99 ڈی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی سالانہ میٹنگز کے دوران پاکستان کے معاشی استحکام کو سراہا گیا ہے جب کہ چین، سعودی عرب، امریکی انتظامیہ اور یو اے ای نے معاشی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام آخری بنانے کیلیے اسٹرکچرل اصلاحات پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔ آئندہ بجٹ پر 95 فیصد تجاویز چیمبرز موصول ہو چکی ہیں، جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ٹیکس پالیسی کو معاشی گراؤنڈ کے مطابق بنایا جا رہا ہے۔

خرم شہزاد نے ’ریڈ بال اسپیشلسٹ‘ کا ٹیگ مسترد کردیا

0
خرم شہزاد

پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر خرم شہزاد نے ’ریڈ بال اسپیشلسٹ‘ کا ٹیگ مسترد کردیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر خرم شہزاد نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 10 کے مقابلے میں ملتان سلطانز کے خلاف شاندار بولنگ کے بعد پریس کانفرنس میں ’ریڈ بال اسپیشلسٹ‘ کے لیبل کو مسترد کردیا۔

خرم شہزاد کو میچ میں 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مجھ پر ریڈ بال اسپیشلسٹ کا ٹیگ کس نے لگایا، میں گزشتہ پانچ سالوں سے پی ایس ایل کھیل رہا ہوں۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ آپ کو صرف وائٹ بال کرکٹ میں اپنی لائن اور لینتھ کو ریڈ بال کے مقابلے میں تھوڑا سا ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

گزشتہ روز خرم شہزاد نے ابتدائی اوور میں ہی ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن تہس نہس کردی، انہوں نے پہلی ہی گیند پر یاسر خان کو آؤٹ کر دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

اس کے بعد وکٹ کیپر بلے باز عثمان خان کو صفر پر واپس ڈگ آؤٹ پر بھیج دیا۔ کامران غلام صرف تین رنز بنانے کے بعد خرم شہزاد کا تیسرا شکار بنے، خرم شہزاد نے چوتھی وکٹ کرٹس کیمفر کی لی جو چار رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

مودی سرکار کی بے حسی، 7 ماہ کی حاملہ پاکستانی خاتون کو بھارت چھوڑنے کا حکم

0

پہلگام ڈرامے کے بعد مودی سرکار پر جنگی جنون کے ساتھ بے حسی سوار ہے اور اس نے 7 ماہ کی حاملہ پاکستانی خاتون کو بھارت چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کے ضلع گورداسپور کے رہائشی سونو مسیح کی شادی گزشتہ سال 8 جولائی کو پاکستان کے شہر گوجرانوالہ کی رہائشی مسیحی لڑکی ماریہ سے ہوئی تھی اور جوڑا بھارت میں خوش وخرم زندگی گزار رہا تھا۔

تاہم پہلگام واقعہ کے بعد جہاں بھارتی حکومت نے ملک میں موجود تمام پاکستانیوں کو فوری بھارت چھوڑنے کا حکم جاری کیا۔ اس غیر انسانی حکم نامے کی زد میں ماریہ بھی آ گئی۔

ماریہ جو اس وقت 7 ماہ کی حاملہ ہے۔ اس کے شوہر سونو مسیح نے بتایا کہ وہ کام پر تھا، جب گھر سے فون آیا اور وہاں سب رو رپے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکار گھر پر آئے اور ماریہ کو فوری طور پر بھارت کو چھوڑنے حکم دیا۔

سونو کا کہنا تھا کہ پہلے ہی 6 سال کے طویل انتظار کے بعد ان کی شادی ہوئی تھی۔ اب وہ اور تمام خاندان آنے والے ننھے مہمان کے استقبال کی تیاریاں کر رہا تھا لیکن اس حکمنامہ سے سب کچھ الٹ ہو گیا ہے۔

نوجوان جو اس واقعہ پر انتہائی مضطرب دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے گلوگیر آواز میں بھارتی پنجاب اور وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ شادی شدہ لڑکیوں کو اس حکم سے مستثنیٰ رکھا جائے۔

سونو کا کہنا ہے کہ اس نے شادی کے بعد گزشتہ جولائی میں ایل ٹی وی کے لیے درخواست دی تھی اور اتنے مہینوں کے بعد بھی ان کی ویزا فائل زیر غور ہے۔

اس حوالے سے ماریہ کا کہنا ہے کہ پولیس مجھے 24 گھنٹے میں بھارت چھوڑ کر پاکستان واپس جانے کا کہہ رہی ہے، جو کہ میرے لیے بہت مشکل ہے اور ہم سب بہت پریشان ہیں

ماریہ کے مطابق یہ حکم سن کر اس کی طبیعت خراب ہو گئی اور اس نے پوری رات اسپتال میں گزاری۔ میں اپنے شوہر اور سسرال کے ساتھ خوش ہوں اور بھارت میں ہی رہنا چاہتی ہوں۔

ماریہ کی ساس یمنا کا بھی کہنا ہے کہ ان کی بہو خاندان کا حصہ بن چکی ہے اور وہ اس کو واپس نہیں بھیجنا چاہتی۔

بی بی سی کے مطابق گورداسپور ضلع کے ایس ایس پی آدتیہ نے اس معاملے پر کہا ہے کہ ’انڈین حکومت کی طرف سے دی گئی چھوٹ ان لوگوں کے لیے ہے جن کے پاس ایل ٹی وی ویزا ہے، وہ رہ سکتے ہیں اور یہ وزارت کا فیصلہ ہے اس لیے وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔‘

واضح رہے کہ بھارتی حکومت پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر 35 سال سے بھارت میں مقیم پاکستانی خاتون کو بھی ملک چھوڑنے کا حکم دے چکی ہے جب کہ ایک دو بچوں کی ماں پاکستانی خاتون کو بھی بچوں کے بغیر پاکستان جانے کا فرمان جاری کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں 35 سال سے مقیم پاکستانی خاتون کو ملک چھوڑنے کا حکم

اس کے علاوہ مودی سرکار نے بے حسی کی انتہا کرتے ہوئے علاج کے لیے بھارت گئے دل کے مریض دو کمسن بچوں کو بھی پاکستان واپس بھیج دیا ہے۔

بھارت سے واپس بھیجے گئے بچوں کی حالت تشویشناک ہوچکی، والد شاہد شیخ

40ارب روپے کی مبینہ کرپشن اسکینڈل پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

0
علی امین گنڈاپور

خیبرپختونخوان میں 40 ارب روپے کی مبینہ کرپشن اسکینڈل پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورنے40ارب مبینہ کرپشن اسکینڈل کاسخت نوٹس لیا ہے اور شفاف تحقیقات کیلئے متعلقہ اداروں کو فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ یہ مبینہ اسکینڈل موجودہ حکومت سے کسی طور منسلک نہیں، رقوم نکالنے کا عمل نگران حکومت کے دور میں ہوا ہے حکومت نےکرپشن کی روک تھام کیلئےسخت قوانین نافذ کئے ہیں اور کرپشن میں ملوث افراد کو ہر صورت قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

قبل ازیں خیبرپختونخواحکومت کے مشیر اطلاعات نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا خود اسکے اپنے جنرل نے پھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جنرل کا بیان مودی سرکار کے فاشسٹ نظام کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے، مودی فالس فلیگ آپریشن کا دفاع کرنے میں مکمل ناکام ہوچکا ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بھارت کےسول وملٹری افسران خودان فالس فلیگ آپریشنزکےگواہ بن رہے ہیں، مودی کا جنگی جنون پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے جس کے ثبوت بھی موجود ہیں، بھارت کو جارحیت سے باز رہنا چاہیے ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کرےگا۔

یکم مئی سے ایل پی جی کی قیمت کیا ہوگی؟ اعلان ہو گیا

0

اوگرا نے لیکوئیڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی ماہ مئی کے لیے قیمت کا تعین کر دیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں ماہ مئی کے لیے 3 روپے 20 پیسے فی کلو کمی کر دی ہے جس کے بعد نئی قیمت 245 روپے 16 پیسے فی کلو ہو گئی ہے۔

اس کمی کے بعد گھریلو سلنڈر 37 روپے 80 پیسے سستا کر دیا گیا ہے اور نئی قیمت 2892 روپے 91 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اپریل میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 2930 روپے 71 پیسے تھی۔

اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ آج حکومت نے اگلے 15 دن کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بھی اعلان کرنا ہے۔

اس وقت پٹرول کی موجودہ قیمت پٹرول 254.63 فی لیٹر، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 258.64 فی لیٹر ہے۔

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد مہنگائی سے متاثرہ پاکستانیوں کو پٹرول کی قیمت میں ریلیف ملنے توقع ہے۔

عالمی سطح پر، برینٹ کروڈ کی قیمت 64 ڈالر فی بیرل کے لگ بھگ ہوگئی ہے جبکہ امریکی کروڈ آئل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی

0

پاکستان کے بالائی و وسطی علاقوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

شمالی مشرقی پنجاب میں یکم ئی سے مرطوب ہوائیں داخل ہونے کا امکان ہے، کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، مری سمیت متعدد علاقوں میں ژالہ باری کا امکان ہے۔

پشاور، مردان، دیر، سوات، کوہاٹ، باجوڑ، کرم، وزیرستان میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں 30 اپریل سے 4 مئی تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، سکھر، لاڑکانہ میں گرد آلود ہوائیں اور بارش متوقع ہے۔

آندھی، ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے درخت، بجلی کے کھمبے اور سولر پینل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

یہ پڑھیں: بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کے لئے تیار، الرٹ جاری

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم کل سے ملک میں داخل ہوگا، بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ آج سے چار مئی تک اسلام آباد مری گلیات، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتساتن اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دو سے پانچ مئی کے دوران جنوبی پنجاب،بلوچستان سکھر ،میرپورخاص،خیرپور تھرپارکر سانگھڑمیں بھی بارش متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو مراسلہ کردیا ، جس میں ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں اصلاحات کیلئے قائم کمیٹی میں نئے ارکان شامل

0

لاہور: ڈومیسٹک کرکٹ میں اصلاحات کیلئے قائم کمیٹی میں توسیع کر دی گئی۔

پی سی بی کی جانب سے تشکیل دی گئی ڈومیسٹک کرکٹ اصلاحاتی کمیٹی میں 8 نئے ممبران شامل کیےگئے ہیں۔ کمیٹی میں گورننگ بورڈ ممبران سمیت سندھ اور خیبر پختونخوا کے نمائندے شامل ہیں۔

کمیٹی میں چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید، چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر بلال افضل، ڈائریکٹر چیمپئنز ایونٹ وہاب ریاض، سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید، ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی شامل ہیں۔

جی ایم ڈومیسٹک جنید ضیا، گورننگ بورڈ ممبر صدر بہاولپور ریجن طارق سرور، ڈیرہ مرادجمالی کے صدر ظفر اللہ جدگال، آزاد کشمیر ریجن کے صدر سجاد علی کھوکھر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

کمیٹی ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کیلئے اصلاحات تیار کرے گی۔ کمیٹی اپنی تجاویز چیئرمین پی سی بی کو بھجوائےگی۔

اس سے قبل پی سی بی نے 5رکنی ڈومیسٹک کرکٹ اصلاحات کمیٹی قائم کی تھی جس میں بلال افضل، سمیرسید، وہاب ریاض، عاقب جاوید اور خواجہ ندیم شامل تھے۔

ڈومیسٹک کرکٹ اصلاحات کیلئے 5 رکنی کمیٹی کا کوئی سربراہ مقرر نہیں کیا گیا جس پر سوالات اٹھائے جارہے تھے۔
کرکٹ مبصرین نے کمیٹی کی تشکیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام کمیٹی ممبران کا تعلق ایک ہی شہر لاہور سے ہے جب کہ کمیٹی میں تمام بڑےشہروں کی نمائندگی ہونی چاہیے۔

بھارت  کو تباہی کے راستے کا انتخاب بہت مہنگا پڑے گا، محسن نقوی

0

وفاقی وزیر برائے داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھارت کو تباہی کے راستے کا انتخاب بہت مہنگا پڑے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایم کیو ایم کے چیئرمین و وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی جس میں پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرداخلہ نے خالد مقبول صدیقی کو نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا، خالد مقبول نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کی جانب سے بھرپور تائید کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ سیاسی اکابرین بھارت کی ممکنہ جارحیت کے قومی ایشو پر متحد ہیں، بھارت کسی بھول میں نہ رہے، پاکستانی قوم اور مسلح افواج یکجان ہیں کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

یہ پڑھیں: بھارت اس وقت جذباتی ہے لیکن پاکستان تحمل سے کام لے رہا ہے: بلاول بھٹو

ایم کیو ایم چیئرمین نے کہا کہ بھارت کے ہیجان انگیز بیانات جنگ کے شعلوں کو ہوا دے رہے ہین، پاکستان کا بچہ بچہ مسلح افواج کے ساتھ دفاع وطن کے لیے تیار ہے۔

اس سے قبل برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ وزیرِ اعظم کہہ چکے ہیں کہ پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کے لیے تیار ہیں، پاکستان ایل اوسی پر بھارتی فائرنگ کا جواب دے رہا ہے، بھارت اس وقت جذباتی ہورہا ہے لیکن پاکستان تحمل سےکام لے رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہت تحمل سے بھارت کے الزامات کا جواب دیا ہے، پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی اور ایل اوسی پر فائرنگ سےکیا فائدہ ہوگا؟

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کہہ چکی سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلے پر عملدرآمد کو فعال جنگ سمجھا جائے گا، بھارتی حکومت پانی بندش کو بطور ہتھیار استعمال کرے گی تو اس لا مطلب اعلان جنگ ہوگا۔

نیب نے ضبط شدہ جائیداد کا قبضہ پاکستان اسٹیٹ آئل کے حوالے کر دیا

0

نیب نے کروڑوں روپے کی ضبط شدہ جائیداد کا قبضہ پاکستان اسٹیٹ آئل کے حوالے کر دیا۔

ترجمان نیب کے مطابق جائیداد سزایافتہ ملزم اقبال احمد ترابی اور ان کی اہلیہ سے ضبط کی گئی تھیں ملزمان مبینہ طور پر بدعنوانی اور آمدن سے زائد اثاثاجات کے جرم میں ملوث تھے۔

ملزمان کےخلاف احتساب عدالت کراچی میں ریفرنس دائر کیا تھا جس میں احتساب عدالت نے ملزمان کو بالترتیب 10 اور 5 سال قیدبامشقت کی سزا سنائی تھی۔

عدالت نے ملزمان کو 95ملین روپےجرمانے اور جائیدادوں کی ضبطی کی سزا بھی سنائی۔

ترجمان نیب کے مطابق مذرکورہ جائیداد پاکستان اسٹیٹ آئل کو سپرد کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ لوٹی گئی رقم کی بازیابی، متاثرہ محکموں اور افراد کو واپس کرنے کے بیورو کے عزم کا اعادہ کیا۔

ڈی جی نیب جاویداکبر کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب نذیر احمد کی قیادت میں نیب بدعنوانی کیخلاف مصروف عمل ہے۔