اتوار, مئی 4, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 26

زرد بخار (یلو فیور) : مچھروں سے پھیلنے والا خطرناک مرض

0

زرد بخار ایک مہلک بیماری ہے جو ایڈیس ایجپٹائی نامی مچھر کے کاٹنے سے ہوتی ہے۔ اسے زرد بخار کا نام دیا گیا ہے کیونکہ یہ انتہائی درجے کے بخار کے ساتھ مریضوں میں یرقان کا سبب بھی بنتی ہے۔

زرد بخار کی یہ بیماری عام طور پر افریقی اور کچھ جنوبی امریکی ممالک میں بھی پائی جاتی ہے، یہ بخار ایک طرح کے وائرس سے پیدا ہوتا ہے جو بندر سے انسان تک مچھر کے ذریعے پہنچ سکتا ہے۔

عالمی صحت کے ماہرین نے زرد بخار (یلو فیور) کو مچھروں سے پھیلنے والی ایک مہلک بیماری قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ عالمی وبا کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔

این پی جے وائرسز نامی جریدے میں شائع ہونے والی حالیہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ  یہ بیماری ‘ایڈیس ایجپٹی’ اور ‘ہیماگوگس’ قسم کے مچھروں سے پھیلتی ہے جو اندرونی خون رسانی کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

شہروں میں آبادی کے بے ہنگم پھیلاؤ اور بین الاقوامی سفر میں اضافہ اس کے پھیلاؤ کی بڑی وجوہات ہیں۔

Yellow fever

زرد بخار کی علامات :

زرد بخار کی علامات میں ابتدائی طور پر تیز بخار، کپکپی، پٹھوں میں درد اور شدید تھکاوٹ کا احساس کمر، ٹانگوں سر اور آنکھوں میں درد ہوتا ہے ابتدائی طور پر یہ حالت تین دن تک رہتی ہے پھر منہ سرخ ہو جاتا ہے۔

دیگر علامات میں کھال خشک ہو کر پیلی پڑ جاتی ہے، قے میں خون آنے لگتا ہے پیشاب گرم ہو کر گاڑھا پڑ جاتا ہے، نبض کی رفتار بہت تیز ہو جاتی ہے، بخار دو تین دن بعد اترنے لگتا ہے۔ تاہم گردوں اور دل کے افعال میں خرابی سے موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اس بخار کے سالانہ تقریباً 2لاکھ کیسز رپورٹ ہوتے ہیں اور ہر سال 30ہزار اموات واقع ہوتی ہیں۔ اس بخار کی شرح اموات 7.5فیصد سے 50فیصد تک ہوسکتی ہے۔

ایڈیس ایجپٹائی نامی مچھر کی پہچان یہ ہے کہ اس کی ٹانگوں پر سیاہ و سفید دھاری دار نشانات اور سینے پر لیٹر "لائرا” کی شکل کا نشان پایا جاتا ہے یہ مچھر زیادہ تر شہری علاقوں میں پایا جاتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ویکسینیشن ہی اس بیماری سے بچاؤ کا واحد اور مؤثر ذریعہ ہے، ماہرین صحت نے تمام ممالک سے اس وائرس کی نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے اور عوامی آگاہی مہم چلانے کی اپیل کی ہے۔

کراچی : شہری نے ڈکیتی کے دوران ایک اور ڈاکو ہلاک کردیا

0
ڈاکو ہلاک

کراچی : شہر قائد میں ڈکیتی کی ایک اور واردات کے دوران شہری نے فائرنگ کرکے ڈاکو ہلاک کردیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کراچی کے نمائندے عدنان راجپوت کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سہراب گوٹھ میں ڈکیتی اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا ہے، ہلاک ہونے والا ملزم پنجاب بس اڈے کے قریب اپنے ساتھی کے ساتھ لوٹ مار کررہا تھا۔

لوٹ مار کے دوران ایک شہری نے موقع پاتے ہی اپنی پستول سے ڈاکو پر گولی چلادی جو زخمی ہوکر زمین پر گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمی ڈاکو کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج ڈاکو زیادہ خون بہہ جانے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ابھی ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں : کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق، 1 ملزم ہلاک

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے گلشن احباب پاکستان بازار تھانے کی حدود میں راہ گیر سے ڈکیتی کے دوران وہاں موجود ایک شہری شہنشاہ حسن نے اپنی ذاتی لائسنس یافتہ اسلحہ سے ملزمان پر فائرنگ کی۔

شہری کی فائرنگ سے ایک ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ جبکہ ڈاکو کی فائرنگ سے ایک 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا تھا۔

مزدوروں کا عالمی دن : گوگل کا ڈوڈل بھی تبدیل

0
مزدوروں کا عالمی دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یکم مئی بروز جمعرات محنت کشوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، گوگل نے خصوصی ڈوڈل پیش کردیا۔

اس دن کی مناسبت سے دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے بھی مزدوروں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے نیا ڈوڈل جاری کر دیا۔ گوگل کے اس ڈوڈل میں محنت کشوں کو مختلف فرائض سرانجام دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مزدوروں کا یہ دن ہر سال یکم مئی کو منایا جاتا ہے تاکہ معاشرے میں مزدوروں کی کامیابیوں اور شراکت کو یاد رکھا جا سکے۔

یاد رہے کہ محنت کشوں کیلئے منائے جانے والے اس عالمی دن پر بھی مزدور طبقہ اس دن کی اہمیت سے بے خبر اپنے بچوں کا پیٹ بھرنے کے لیے اپنے کاموں میں مشغول ہوتا ہے۔

مزدوروں کا عالمی دن، آغاز کیسے ہوا؟

1886کو یکم مئی کے دن امریکا کے شہر شکاگو کے ہزاروں مزدور، سرمایہ داروں اور صنعت کاروں کی جانب سے کئے جانے والے استحصال کیخلاف سڑکوں پر نکلے تو پولیس نے جلوس پر فائرنگ کر کے سیکڑوں مزدوروں کو ہلاک اور زخمی کردیا جبکہ درجنوں مزدور رہنماؤں کو اپنے حق کے لئے آواز بلند کرنے پر پھانسی دی گئی۔

شکاگو کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دنیا کے بیشتر ممالک میں یکم مئی کو مزدوروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، یکم مئی کو ہر سال یہ دن اس عہد کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ مزدوروں کے معاشی حالات تبدیل کرنے کے لئے کوششیں تیز کی جائیں۔

اے آئی ڈویلپرز کیلیے خوشخبری : میٹا کا نیا "لاما اے پی آئی” ماڈل متعارف

0
لاما اے پی آئی

فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے ایک نیا "لاما اے پی آئی” ماڈل متعارف کرایا ہے تاکہ کمپنیاں اور ڈویلپرز آسانی سے اپنے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پروڈکٹس بنا سکیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ اعلان میٹا نے اپنی پہلی اے آئی ڈویلپر کانفرنس میں کیا۔ میٹا چاہتی ہے کہ اے آئی ڈویلپرز اس کے لاما ماڈل کو استعمال کریں، اس لیے اس نے ایک آسان اے پی آئی متعارف کیا ہے۔

میٹا کا مقصد ہے کہ اس کے صارفین اے پی آئی کی مدد سے کم وقت اور کم خرچ میں اے آئی پروڈکٹس بنا سکیں، میٹا کا ماننا ہے کہ ’لاما اے پی آئی‘ آرٹیفیشل انٹیلی جینس کی دنیا میں مقابلے کے رجحانات اور نئے ماڈلز کی ترقی کو فروغ دے گی۔

لاما اے پی آئی کیا ہے؟

لاما ایک آرٹیفیشل انٹیلی جینس ماڈل ہے جو میٹا نے تیار کیا ہے، میٹا نے اس ماڈل کو ایک اے پی آئی (ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس) کے ذریعے فراہم کیا ہے تاکہ سافٹ ویئر ڈویلپر صرف ایک لائن کوڈ سے اس ٹیکنالوجی کو اپنے ایپس یا سسٹمز میں شامل کرسکیں۔

میٹا کا مقصد ہے کہ زیادہ سے زیادہ کمپنیاں اور ڈویلپرز اس کے اے آئی ماڈلز کو استعمال کریں تاکہ وہ گوگل، اوپن اے آئی اور چین کی ڈیپ سیک جیسی کمپنیوں سے مقابلہ کرسکے۔

اس حوالے سے میٹا کے چیف پروڈکٹ آفیسر کرس کاکس کا کہنا ہے کہ اب آپ صرف ایک لائن کوڈ سے لاما کو استعمال کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لاما اے پی آئی کے نئے ماڈل کی مدد سے کوئی بھی ڈویلپر پہلے سے موجود اے آئی ٹیکنالوجی کو اپنے سسٹم میں شامل کر سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اوپن اے آئی کی آمدنی کا بڑا ذریعہ اس کی اے پی آئی ہے۔

مزید پڑھیں : چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر

میٹا ترجمان نے بتایا کہ لاما اے پی آئی ابھی محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے اور اسے جلد ہی تمام صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا، تاہم کمپنی کی جانب سے اس کی قیمت کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں بتایا گیا۔

اے آئی اسسٹنٹ ایپ متعارف 

علاوہ ازیں میٹا نے ایک نیا اے آئی اسسٹنٹ ایپ بھی متعارف کیا ہے۔ وہ اس سال کی دوسری سہ ماہی میں اپنے آرٹیفیشل انٹیلی جینس چیٹ بوٹ کے لیے ایک پیڈ سبسکرپشن (معاوضہ سروس) بھی ٹیسٹ کرے گی۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک مشیر برائے قومی سلامتی مقرر

0
جنرل عاصم ملک

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی مقرر کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کی مشیر قومی سلامتی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو گزشتہ سال ستمبر میں انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کا نیا سربراہ تعینات کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کرچکے ہیں، اس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی (این ڈی یو) اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

جنرل عاصم ملک

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس سے قبل ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں : نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کون ہیں؟

لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں، وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کرچکے ہیں۔

سیلز ٹیکس چوری کیخلاف ایف بی آر کی بڑی کارروائی، کروڑوں کا مال برآمد

0
سیلز ٹیکس

کراچی : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وزیراعظم کی ہدایت پر سیلز ٹیکس چوری کے خلاف مشروبات بنانے والے یونٹ میں کارروائی کی۔

اس حوالے سے ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے عملے نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں مشروبات کے مینوفیکچرنگ یونٹ پر چھاپہ مار کر سیلز ٹیکس چوری پکڑلی۔

ذرائع کے مطابق یونٹ مالک نے کئی سالوں سے سیلز ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے تھے، یونٹ سے کروڑوں مالیت کے مشروبات کی بوتلیں اور مشینری برآمد کرلی گئی۔

چھاپے کے دوران مختلف مشروبات کی57ہزاربوتلیں برآمد کی گئیں اس کے علاوہ دو گوداموں میں کارروائی کے دوران ڈھائی لاکھ خالی بوتلیں بھی ملی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یونٹ سے سندھ، بلوچستان اور ملتان تک مال سپلائی کیا جاتا ہے، یونٹ میں غیر رجسٹرڈ برانڈز بڑے پیمانے تیار کیے جارہے تھے۔

بوتلوں پر مشہور برانڈز سے مشابہت رکھنے والے نام کے اسٹیکرز چسپاں ہیں، علاوہ ازیں غیرقانونی سپلائی چین سے منسلک ڈسٹری بیوٹرز، ایریا سیلز منیجرز کی فہرست بھی برآمد کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں : معروف فیشن برانڈ کی 10کروڑ کی ٹیکس چوری پکڑی گئی

یاد رہے کہ کراچی میں ایک اور کارروائی میں ایف بی آر ریجنل ٹیکس آفس ٹو کے عملے نے سائٹ ایریا میں فیکٹری پر چھاپہ مار کر معروف گارمنٹس آؤٹ لیٹ کی10کروڑ کی سلیز ٹیکس چوری پکڑلی۔

حکام کے مطابق گارمنٹس آؤٹ لیٹ نے یو اے ای اور امریکا میں بھی کاروبار کی آمدنی ظاہر نہیں کی تھی جبکہ آمدنی کو غیر قانونی بینک اکاؤنٹس، شیل کمپنیوں میں منتقل کیا گیا تھا۔

قیام امن کیلیے بھارت کو پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، امریکا

0
امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو  نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے جس میں جنوبی ایشیا میں خطے اور خصوصاً پاک بھارت تنازع سے متعلق بات چیت کی گئی۔

امریکی وزیر خارجہ نے بھارت کو پاکستان کے ساتھ کشیدگی کم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن برقرار رکھنے کیلئے بھارت کو پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس نے بتایا کہ گفتگو کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے پہلگام واقعے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ اس سے قبل مارکو روبیو  نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے بھی بات کی، دونوں رہنماؤں نے پہلگام واقعے کے ذمہ داروں کو جواب دہ ٹھہرانے کےعزم کا اعادہ کیا۔

ٹیمی بروس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کے مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں میں براہ راست رابطوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس کا مزید کہنا تھا کہ مارکو روبیو  نے جنوبی ایشیا میں امن و  سلامتی برقرار رکھنے کے پاکستان کے عزم کو بھی سراہا۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا ٹیلیفونک رابطہ

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف اور مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا، دونوں شخصیات کے مابین خطے کی موجودہ صورتحال اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے امر ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کا انتخاب کیا جو پاکستان کے 240 ملین لوگوں کے لیے لائف لائن ہے۔

جعلی اور اصلی کولڈ ڈرنک کی پہچان کیسے کی جائے؟ ویڈیو دیکھیں

0

کولڈ ڈرنک کا استعمال دنیا بھر میں عام سی بات ہے، آج کل نقلی کولڈ ڈرنک بھی دستیاب ہیں جن سے بچنے کےلیے انھیں پہچاننا ضروری ہے۔

اے آر وائی کے پروگرام میں جعلی کولڈ ڈرنک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر محسن بھٹی نے بتایا کہ کس طرح جعلی مشروب کی پہچان کی جائے، انھوں نے بتایا کہ کسی سپراسٹور یا شاپ پر رکھی بوتلوں کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ جعلی ہے یا اصلی مشروب ہے۔

محسن بھٹی نے بتایا کہ کمپنی کی اصلی کولڈ ڈرنک میں بھری ہوئی لیکویڈ کا لیول ہمیشہ ایک جیسا ہوگا جبکہ جعلی بوتلوں میں یہ لیکویڈ کی سطح کسی بوتل میں اوپر اور کسی میں نیچے ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ اصل کمپنی کبھی نقلی چیز نہیں بنائے گی، اس لیے کمپنی سے بدگمان نہ ہوں ہاں اس کے جو نقصانات ہیں وہ اپنی جگہ ہیں، اصلی اور جعلی بوتلوں میں فرق جاننا ضروری ہوتا ہے۔

جو نقلی بوتل بناتا ہے اس کے پاس آٹو میٹک فلنگ پلانٹ نہیں ہوتا، اس لیے 250 ملی لیٹر کی بوتل میں اکثر 250 ایم ایل لیکوڈ نہیں ہوتا، بلکہ ان میں لوٹے یا مینول طور پر کولڈ ڈرنک بھری جاتی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ جب بھی آپ ڈسپوزبل بوتل پیئیں تو اس توڑ مڑوڑ کر پھینکیں تاکہ جعلی بوتل بنانے والے ن بوتلوں کو دوبارہ استعمال نہ کرسکیں۔

جعلی بوتل کی پہچان بتاتے ہوئے محسن بھٹی نہ کہا کہ آپ کسی بھی بوتل کو اٹھا کر اچھی طرح ہلائیں اور الٹا کرکے ایسی جگہ رکھیں جہاں سورج کی روشنی اس پر پڑے۔

آپ دیکھیں گے کہ جو بوتل جعلی ہوگی اس میں ڈھکن سے تھوڑی اوپر کی سطح پر ذرات نظر آئیں گے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ بوتل جعلی ہوگی، اس کی وجہ یہ ہے کہ جو جعلی بوتل بناتا ہے اس کے پاس بوتل واشنگ کا نظام نہیں ہے۔

پابندی کے باوجود شاہی القاب کا استعمال، میگھن مرکل تنقید کی زد میں آگئیں

0

برطانوی شاہی خاندان کی طرف سے شاہی القاب کے استعمال پر پابندی کے باوجود یہ ٹائٹل استعمال کرنے پر میگھن مارکل تنقید کی زد میں آگئیں۔

شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن نے جیمی کرن لیما شو میں شرکت کی جہاں انٹرویو کےدوران میزبان جیمی کرن لیما نے ڈچس سے ملنے والی تحفے کی ٹوکری دکھائی، اس میں اسٹرابیری ساس اور آئس کریم پر مشتمل تحفے کیساتھ ایک کارڈ تھا جس پر ‘ہر رائل ہائینس ڈچس آف سسیکس’ لکھا تھا۔

یہ اقدام ماہرین کو بالکل بھی پسند نہ آیا جس میں جی بی نیوز کے پریزنٹر نانا اکوا نے میگھن کے اقدامات کو "پرفارمنس دکھانا” قرار دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ "ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے سب کچھ پرفارمنس کےلیے کیا جارہا ہے، میں اسے برداشت نہیں کر سکتہ۔ وہ مبینہ طور پر یہ ٹائٹل استعمال کر رہی ہیں جبکہ وہ ایسا کرنے کی اہل نہیں ہیں”۔

خیال رہے کہ برطانوی ملکہ الزبتھ دوم نے کچھ سالوں قبل شاہی خاندان کو خیر باد کہنے والے شہزادہ ہیری اور ان کی امریکی اداکارہ بیوی میگھن مرکل سے شاہی القاب اور سرپرستی چھین لی تھی۔

ملکہ چاہتی تھیں کہ ڈیوک اینڈ ڈچس آف سسیکس شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل شاہی خاندان سے قطع تعلقی کے بعد شاہی نام اور شاہی سرپرستی سے بھی دستبرداری اختیار کریں۔

ایف بی آر کو بڑے ریونیو شارٹ فال کا سامنا

0
ایف بی آر

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں مالی سال کے ماہ اپریل میں 110ارب روپے سے زائد ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کو اپریل کے دوران 963 ارب روپے اکٹھے کرنا تھے، ایف بی آر اپریل کے دوران 850 ارب روپے سے زائد اکٹھے کرسکا۔

ذرائع کے مطابق جولائی سے اپریل ریونیو شارٹ فال 815 ارب سے زیادہ ہوگیا، ایف بی آر کو جولائی سے اپریل 10 ہزار 130ارب اکھٹے کرنا تھے۔

ٹیکس ایف بی آر

چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر 30فیصد ریونیو گروتھ ریکارڈ ہوئی، ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب آئی ایم ایف شرط کے مطابق ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی بورڈ آف ریونیو نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے، اپریل2025کیلئے ٹیکس وصولیوں میں30فیصد ماہانہ اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔

ایف بی آر کی اپریل 2025 کیلئے مقرر کردہ 9،300 ارب ہدف سے تجاوز کرگئی، 43ارب کے ریفنڈز جاری کرنے کے باوجود ٹیکس وصولیوں میں اضافہ برقرار ہے۔

انکم ٹیکس میں44فیصد، سیلز ٹیکس کی مد میں17فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 31 فیصد، کسٹم ڈیوٹی میں 31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔