ہوم بلاگ صفحہ 26341

خصوصی عدالت میں مشرف غداری کیس کی سماعت آج پھر ہوگی

0

خصوصی عدالت میں مشرف غداری کیس کی سماعت آج پھر ہوگی، کیس کی سماعت جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔

گزشتہ روز سماعت میں پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ خصوصی عدالت میں پیش کی گئی، عدالت کو ملنے والی میڈیکل رپورٹ کا بنچ کے تینوں ارکان نے معائنہ کیا اور وکلا کی درخواست پر انہیں میڈیکل رپورٹ کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کردی، جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ وکلا دو دن تک رپورٹ کا بغور مطالعہ کرلیں، مقدمے کا فیصلہ جمعرات کو سنایا جائے گا۔

میڈیکل رپورٹ کی نقول وکلاء کو فراہم کردی گئی، اس سے قبل عدالت میں دلائل دیتے ہوئے وکیل صفائی انور منصور کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف مقدمے کی سماعت کرنے کے لئے بنائی گئی خصوصی عدالت عام عدالت نہیں، سنگین غداری اور توہین عدالت آئینی جرائم ہیں اور ان کے لئے رہنمائی بھی آئین سے لینی ہوگی۔

انور منصور نے کہا کہ آرٹیکل چھ اور دو سوچار یا ان کے تحت بنائے گئے قوانین میں دوران سماعت گرفتاری کی کوئی شق نہیں اور انیس سو چھہتر کی خصوصی عدالت کے قانون میں ملزم کی گرفتاری کی کوئی شق نہیں، انور منصور کی اس دلیل پر جسٹس فیصل عرب نے سوال کیا کہ اگر مقدمہ توہین عدالت کا ہو یا آرٹیکل چھ کا، ملزم کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وکیل صفائی کے مطابق اگر عدالت کو گرفتاری کا اختیار نہیں ہے تو ملزم صرف اس لیے حکم عدولی کرسکتا ہے کہ اسے گرفتار نہیں کیا جائیگا۔

 

صوبے میں کوئی ایسا محکمہ نہیں جس کی کارکردگی کو اچھا کہاجاسکے، پرویز خٹک

0

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کاش کسی صوبائی محکمے کی کارکردگی توایسی ہوکہ میں اسے شاباش دے سکوں۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عوام نے ہمیں مینڈیٹ نظام کو بدلنے کے لئے دیا سڑکوں کی تعمیر میں کمیشن لینے کے لئے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی کام کرینگے صوبے کے مفاد میں ہی کریں گے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے وزراء کے ہاوس رینٹ میں اضافے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ آج کل چالیس ہزار روپےمیں کوئی ایک کنال تو کیا دس مرلے کا گھر بھی کرایہ پر لے کر دکھا دے۔
   

کراچی میں پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹڈکارروائیاں،20ملزمان گرفتار

0

کراچی میں پولیس اور رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہیں ،ٹارگٹڈ کارروائیوں میں ٹارگٹڈ کلرز اور بھتہ خور سمیت بیس سے زائد ملزمان کو حراست لے لیا۔

کراچی میں قیام امن کے لئے پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں ۔۔۔پولیس حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شاہ فیصل کالونی نمبرپانچ میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے بھتہ خور کو گرفتارکرلیا، موچکو میں کارروائی کے دوران عبید نامی ٹارگٹ کلر تین ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کرلیا ۔

ملزم نے اٹھائیس افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے ۔ ۔۔ملزم عبید دس افراد کے قتل کے الزام میں پہلے گرفتار اور رہا ہوچکا ہے ۔۔۔۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو دستی بم ،راکٹ ،دو کلاشنکوف اور چار ٹی ٹی پستول برآمد ہوئیں۔

نیو کراچی پولیس نے کوثر نیازی کالونی میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش مظفر شاہ کو گرفتار کر لیا۔ملزم منشیات فروشی سمیت دیگر سنگین جرائم میں انتہائی مطلوب تھا، اورنگی ٹاوٴن کے علاقے سیکٹر فائیو ای میں پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد انیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔
   

عمران خان کو دھاندلی فوبیا ہوگیا ہے، رانا ثنا اللہ

0

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں شکست کے بعد سے عمران خان کے اوسان خطا ہوگئے ہیں۔

پنجاب کے وزیر قانون اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو دھاندلی فوبیا ہوگیا ہے ۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان حقیقت سے آنکھیں نہ چرائیں ۔۔لاہور نہیں پورے پنجاب میں ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔۔انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے، اگر عمران خان میں کچھ کرنے کی اہلیت ہے تو خیبر پختونخوا میں کرچکے ہوتے۔
   

چوہدری شجاعت نے آرٹیکل6میں ترمیم کی تجویز دیدی

0

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے آئین کے آرٹیکل چھ میں ترمیم کا مسودہ سینیٹ کو ارسال کردیا۔ مسودے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل چھ کی ذیلی دفعات ایک ، دو، تین میں لفظ ہائی ٹریژن کو مملکت کے خلاف جرم کے متبادل الفاظ سے بدل دیا جائے۔

چوہدری شجاعت حسین کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ ہائی ٹریژن (غداری) کا لفظ جو آرٹیکل چھ میں استعمال ہوا ہے اس سے تاثر ابھرتا ہے کہ اس جرم میں ملوث شخص نے دشمن قوتوں کے ساتھ مل کر مملکت کے منافی کام کیا ہے۔ یہ تاثر درست نہیں ہے۔

اس لیے ہائی ٹریژن (غداری) کو مملکت کے خلاف جرم سے بدل دیا جائے، تعزیرات پاکستان کی دفعات ایک سو اکیس سے ایک سو تیس تک بھی اس طرح کے الفاظ سے بدل دیا جائے۔ کریمنل لا ایکٹ انیس سو تہتر میں بھی متبادل تبدیلی کی جائے۔
   

پرویزمشرف کی میڈیکل رپورٹ اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی

0

پرویزمشرف کی میڈیکل رپورٹ اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی۔ رپورٹ کے مطابق پرویزمشرف کابائی پاس تجویز کیاگیاہے، سابق صدر کی ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف اور ہڈیوں میں بھُر بھُرا پن بھی ہے۔

 پرویزمشرف نے عدالت کامعاملہ دل پر لے لیا۔۔۔ڈاکٹرز نےسابق صدر کے دل کے بائی پاس کی تجویز دے دی، پرویزمشرف کی بیماری سے متعلق عدالت میں پیش کی گئی میڈیکل رپورٹ اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی۔

میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹر ز نے پرویزمشرف کی بیماری سے متعلق بیان کی ہیں گیارہ علامات، ڈاکٹرز کہتے ہیں سابق صدرجنرل ریٹارئرڈ پرویز مشرف کےدل کا بائی پاس ہوگا اور آپریشن سےپہلے کرناہوگی انجیوگرافی، ڈاکٹرزکے مطابق پرویز مشرف کے بائیں کندھے میں حرکت نہیں ہورہی اور ان کی ریڑھ کی ہڈی میں بھی تکلیف ہے۔

 

1 2 3 4

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں اے آروائی نیوز کی نشریات بند

0

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں اے آروائی نیوز کی نشریات بند کرادی گئیں، وزیراعلیٰ سندھ نے جبری بندش کانوٹس لے لیاکہتے ہیں میڈیاہاؤسز کوہرممکن سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

کراچی سمیت سندھ کےکئی شہروں میں اے آروائی نیوز کی نشریات جبری طور پربند کرادی گئیں ۔کئی کیبلز پر اے آروائی کو آخری نمبرز پر ٹیون کردیا گیا ۔ اے آروائی کے ناظرین تازہ ترین خبروں تجزیوں اور تبصروں سے محروم کراچی، حیدرآباد، میر پورخاص، ٹنڈو اللہ یار میں اے آروائی نیو زکی نشریات کیبل پر نہیں آرہی ہیں۔

اگر کسی چینل پر نشریات آرہی ہیں تو وہاں اے آروائی نیوز کو آخری نمبروں پر ٹیون کیا گیا ہے۔ عوام کے ساتھ ساتھ سیاسی رہنماوں نے بھی نشریات بند کرائے جانے کی مذمت کی ہے ۔ وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نےاےآروائی نیوزکی نشریات بند کرانے کی مذمت کردی ۔

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے بھی اے آروائی نیوز کی نشریات کی بندش کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کاکہناتھا صحافیوں اورمیڈیاہاؤسزکوہر ممکن سیکیورٹی فراہم کی جائےگی، سندھ حکومت آزادی رائے پرمکمل یقین رکھتی ہے۔

پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے اے آروائی کی نشریات کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہامیڈیا کی آزادی پرکوئی قدغن برداشت نہیں کی جائے، سنی اتحادکونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اے آروائی نیو زکی نشریات کی بندش کی مذمت کی اور کہا سچ چھپانےکیلئےغیرجمہوری ہتھکنڈےاستعمال کیےجارہےہیں۔

امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے اےآروائی کی نشریات بندکرانے کے عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے سندھ کے مختلف علاقوں میں نشریات بند کرانے کی مذمت کر تے ہوئےکہا مسلم لیگ ن میڈیا کی آزادی اور اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، رہنماجماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور فرید پراچہ نے بھی اےآروائی کی نشریات بند کرانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

رہنماپی ٹی آئی شیریں مزاری نے اےآروائی کی نشریات بندکرانے کی مذمت کردی، مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہداللہ نے اےآروائی کی نشریات بندکرانے کی مذمت کی ہے۔۔پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان عتزازاحسن نے بھی اے آروائی کی جبری بندش کی مذمت کی ہے۔
   

پاک سعودیہ تعلقات پر مبنی نیا دور شروع کرنے کی ضرورت ہے، نوازشریف

0

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلقات پر مبنی نیا دور شروع کرنے کی ضرورت ہے، سعودی وزیر خارجہ کہتے ہیں دونوں ملکوں کے معاملات کے جائزے کیلئے کمیٹی بنانے کی تجویز دی ہے ان کے دورے کا مشرف سے کوئی تعلق نہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل کا کہنا تھا کہ مشرف کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، ان کے دورے کا پرویز مشعف سے کوئی تعلق نہیں، دونوں مملک کے درمیان تعلقات کے جائزے کیلئے کمیٹی بنانے کی تجویز دی ہے۔ 

سعود الفیصل ، سعودی وزیر خارجہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ معاشی ترقی کیلئے سعودی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، سرتاج عزیز ، مشیر خارجہ اس سے پہلے وزیراعظم نوازشریف سے سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات ،علاقائی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد کی کوششوں سمیت پر امن افغانستان کا حامی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پرویز مشرف اور غداری کیس پر بھی بات چیت ہوئی، سعودی وزیر خارجہ نے صدر ممنون حسین سے بھی ملاقات کی جس میں انھوں نے سعودی فرماں رواں کا خصوصی پیغام پہنچایا۔
   

پی سی بی کا 20 جنوری کو سیکورٹی ٹیم بنگلہ دیش بھیجنےکا فیصلہ

0

\پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی ٹیم بیس جنوری کو بنگلہ دیش بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو بنگلہ دیش میں پاکستان کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات ہیں، جس وجہ سے پی سی بی نے بیس جنوری کو سیکیورٹی ٹیم بنگلہ دیش بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جو بعد میں اپنی رپورٹ پی سی بی کو دے گی۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم ایشیا کپ مجیں شرکت کرنا چاہتی ہے, لیکن اس حوالے سے سیکیورٹی ٹیم کی رپورٹ اور حکومت سے ملنے والی ہدایات کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
    

    
   

نئے کوڈ آف کنڈکٹ پرعمل درآمد یقینی بنائیں، اسٹیٹ بینک

0

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیئےمیں کہا گیا ہےکہ نیا ضابطہ اخلاق انٹربینک مارکیٹ کے کاروبار کوشفاف بنانےکے ساتھ ساتھ کاروبارکے معیار، طریقہ کار اورماحول کو بھی بہتر بنانےمیں اہم کرداراداکرے گا۔

مرکزی بینک نےبینکوں اورترقیاتی مالیاتی اداروں سے کہا ہے کہ وہ نئے کوڈ آف کنڈکٹ پرعمل درآمد یقینی بنائیں۔

ٹریژری ڈیپارٹمنٹس سہہ ماہی رپورٹ اپنےاعلٰی افسران کوجمع کرائیں، اسٹیٹ بینک کی ٹیم اچانک آن سائیٹ انسپیکشن کرکےعمل درآمد کا جائزہ لے گی۔

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی انٹر بینک مارکیٹ اوراس کی پیچیدگیوں سے نمٹنےکیلئے نئے ضابطہ اخلاق کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی اوراس کے لئےتمام اسٹیک ہولڈرز  سے مشاورت بھی کی گئی۔