منگل, جولائی 1, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 26366

ڈونلڈٹرمپ کانئےایئرفورس ون کا آرڈر ختم کرنےکاحکم

0

واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےبوئنگ کے نئے ائیرفورس ون طیاروں کو انتہائی مہنگے قرار دیتے ہوئے اس کےآرڈرکو منسوخ کرنے کے لیےحکومت پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بوئنگ مستقبل کے صدور کے لیے نیا 747 ایئر فورس ون بنا رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چونکہ اس پر آنے والی لاگت حد سے تجاوز کر گئی ہے لہذا ان طیاروں کے آرڈر کو منسوخ کیا جائے۔

خیال رہے کہ امریکی حکومت کا بوئنگ کے ساتھ دو نئے جہاز بنانے کا معاہدہ ہے۔ یہ جہاز2024 سے استعمال میں آئیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہے کہ’ہم چاہتے ہیں کہ بوئنگ بہت پیسہ کمائے لیکن حد سے زیادہ نہیں۔‘نومنتخب صدر کی جانب سے کی جانے والی اس ٹوئٹ کے بعد بوئنگ کے حصص میں ایک فیصد کمی آئی ہے۔

نومنتخب امریکی صدر ابھی اپنا طیارہ جو 757 ہی استعمال کرتے ہیں لیکن صدارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد وہ ایئر فورس ون میں سفر کریں گے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ ماہ صدارتی انتخاب میں سابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کوشکست دے کر 4 سال کے لیے امریکا کے 45 ویں صدر منتخب ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری 2017 کوامریکی صدراوباما کی جگہ عہدہ صدارت کا حلف اٹھائیں گے اور وہ امریکا کی 240 سالہ تاریخ میں معمرترین صدر ہوں گے۔

اب سستا آئی فون آن لائن یا براہ راست اپیل کمپنی سے خریدیں

0

نیویارک : ایپل اب ری فرنش آئی فون سکس ایس اور ایس پلس اپنے آن لائن اسٹور پر فروخت کریگا۔

ایپل نے اپنے آن لائن اسٹور پر ری فرنش آئی فون سکس ایس اور سکس ایس پلس کو فروخت کرنے کا آغاز کردیا ہے، اس سے پہلے ایپل کی جانب سے آن لائن اسٹور پر میک کمپیوٹر، آئی پیڈز اور دیگر ڈیوائسز فروخت کی جاتی تھیں مگر ری فرنش آئی فونز یہاں نہیں ملتے تھے مگر اب ایپل نے اپنے صارفین کے لیے یہ سہولت بھی فراہم کردی ہے۔

post

خاص بات یہ ہے کہ یہ فون ایپل کی ایک سال کی وارنٹی کے ساتھ ملیں گے، جبکہ دیگر تمام سہولیات بھی فراہم کرےگی۔

اپیل کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق اگر آپ 16 جی بی والا ری فرنش آئی فون6 ایس خریدنا چاہتے ہیں تو وہ آپ کو15 فیصد رعایت کے ساتھ 449 ڈالرز یعنی پاکستانی 47 ہزار میں پڑے گا جبکہ اس کی اصل قیمت 529 ڈالرز ہے۔

ایپل کے آن لائن اسٹور سے یا براہ راست خریدے جانے والے یہ سارے فون ان لاکڈ ہیں، ایپل کا کہنا ہے کہ یہ پیشکش محدود مدت کیلئے ہے۔

اگر آپ آئی فون خریدنا چاہتے ہیں تو جلدی کریں کہیں دیر نہ ہوجائے۔

بلوچستان میں زیتون کے جنگلات تباہی سے دو چار

0

کوئٹہ: جنگلات کسی بھی مقام کے ماحول کا اہم حصہ ہیں۔ یہ فضائی آلودگی اور موسموں کی شدت میں کمی کرتے ہیں جبکہ یہ کسی علاقے کی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

جنگلات کی لکڑی توانائی کے حصول کا بڑا ذریعہ ہے۔ پاکستان کے غیر ترقی یافتہ علاقوں، خصوصاً ایسے سرد علاقے جو گیس سے محروم ہیں، میں ایندھن اور توانائی فراہم کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ جنگلات ہی ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ ان علاقوں میں موجود کئی قیمتی اور قدیم جنگلات تیزی سے اپنے خاتمے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع ژوب اور شیرانی میں بھی لاکھوں ایکڑ اراضی پر پائے جانے والے زیتون کے قدرتی قیمتی جنگلات کا صفایا کیا جا رہا ہے۔

olive-2

یہ جنگلات بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی، روزگار کے ذرائع اور ایندھن کے متبادل ذرائع نہ ہونے کے باعث تیزی سے ختم ہو رہے ہیں اور مقامی افراد ان درختوں کو کاٹ کر اپنی ایندھن کی اور دیگر ضروریات پوری کر رہے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق بلوچستان میں کل 0.2 فیصد رقبے پر زیتون کے جنگلات پائے جاتے ہیں جن میں سے 80 فیصد مقامی آبادی اور 20 فیصد حکومت کی ملکیت ہیں۔

مزید پڑھیں: دنیا کے طویل ترین درختوں کا کلون تیار کرنے کے لیے مہم جوئی

مقامی آبادی زیتون کی لکڑی کا استعمال ایندھن، گھروں کی تعمیر اور مویشیوں کے چارے کے لیے کرتی ہے۔ اس کا بیج مفید اور کھانے کے قابل بھی ہوتا ہے جس کا مقامی طور پر بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔

مقامی افراد ان جنگلات کی اہمیت سے آگاہ ہیں مگر ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایندھن کے حصول اور روزگار کے لیے اور کوئی ذریعہ نہیں۔ وہ ان درختوں کو کاٹ کر نہ صرف اپنے آتش دانوں کو آگ فراہم کرتے ہیں بلکہ، درختوں کو کاٹ کر ان کی لکڑیوں کو بازاروں میں لے جا کر بھی فروخت کیا جاتا ہے۔

اگرچہ فطری طور پر زیتون کے درختوں کی افزائش کی رفتار غیر معمولی ہے اور یہ بہت جلد نشونما پانے لگتے ہیں، لیکن اس کے باوجود ان جنگلات کے بڑے پیمانے پر مویشیوں کے لیے چراگاہ کے طور پر استعمال ہونے کی وجہ سے ان کی تعداد میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔

عالمی ادارہ برائے تحفظ فطرت آئی یو سی این بلوچستان شاخ میں کام کرنے والے ماہرین کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اگرحکومت اور مقامی افراد کی کمیٹیاں ان جنگلات کا خیال نہیں رکھتیں تو ہم شدید نوعیت کی ماحولیاتی تبدیلیاں رونما ہوتی دیکھیں گے۔

اس کی تصدیق ژوب کے رہائشیوں نے بھی کی۔ ان کا کہنا ہے کہ ان جنگلات کی بے دریغ کٹائی سے نہ صرف علاقے کی آلودگی میں اضافہ ہوگیا ہے، بلکہ موسمی تغیرات کا اثر بھی واضح ہوتا نظر آرہا ہے اور موسم زیادہ شدت سے محسوس کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ماحول دشمن درخت کونو کارپس کی خرید و فروخت پر پابندی عائد

آئی یو سی این کے مطابق پچھلے کچھ سالوں میں موسم گرما میں سخت حدت اور موسم سرما میں سردی کی شدت کا مشاہدہ کیا گیا جو مقامی طور پر موجود حیاتیاتی اور نباتاتی انواع کے لیے ناقابل برداشت ہے۔

olive-3

ماہرین کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کو نگرانی کے زیادہ بہتر آلات فراہم کرنے کی ضرورت ہے اس کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کو چولہے جلانے کے لیے متبادل ایندھن جیسے میتھین گیس وغیرہ فراہم کی جائے جبکہ جنگلات کی کٹائی کے حوالے سے قوانین میں ترمیم بھی کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب محکمہ جنگلات کے ڈویژنل افسر محمد سلطان نے زیتون کے جنگلات کی کٹائی کی خبروں کو سراسر غلط قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان جنگلات کو پراجیکٹ ایریا قرار دیا جائے تاکہ یہاں کی عوام کے لیے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

مزید پڑھیں: تھر میں درخت کاٹنے پر پابندی عائد

ان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تحفظ ماحولیات کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیمیں یہاں بھی آئیں اور مقامی آبادی کے ساتھ مل کر ان درختوں کے تحفظ کے لیے کام کریں۔

واضح رہے کہ بلوچستان ایک میدانی علاقہ ہونے کے باوجود اپنے دامن میں جنگلات کے نہایت قیمتی ذخائر رکھتا ہے۔ بلوچستان کے ضلع زیارت میں صنوبر کے تاریخی جنگلات واقع ہیں جنہیں یونیسکو کی جانب سے عالمی ماحولیاتی اثاثہ قرار دیا جاچکا ہے۔

تقریباً 1 لاکھ ہیکٹر رقبے پر پھیلا اور ہزاروں سالہ تاریخ کا حامل یہ گھنا جنگل دنیا کا دوسرا سب سے بڑا اور نایاب ذخیرہ ہے اور بے شمار نادر جانداروں کا مسکن ہے، تاہم یہ قیمتی جنگل بھی ایندھن کے حصول کے لیے لکڑی کاٹے جانے کے باعث تباہی سے دو چار ہے۔

پاکستان سٹیٹ آئل پر دھوکہ دہی پر مبنی تشہیر پر 15 کروڑ روپے جرمانہ

0

کراچی : مسابقتی کمیشن نے نے پاکستان سٹیٹ آئل( پی ایس او) پردھوکہ دہی پر مبنی تشہیر پر 15 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیٹ آئل پردھوکہ دہی پر مبنی تشہیر پر 15 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا ، یہ جرمانہ پی ایس او کی جانب سے 2004-2003 سے 2013 – 2012 کے دوران اس کی "پریمئیر ایکسل” پٹرول اور "گرین پلس "ڈیزل مصنوعات کے متعلق گمراہ کن تشہیری مہم اور مسابقتی ایکٹ کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی کی بنا پر عائد کیا گیا ہے ۔

یہ آرڈر سی سی پی کی چیئر پرسن ودیعہ خلیل اور ممبران شہزاد انصر اور اکرام الحق قریشی پر مشتمل بنچ نے جاری کیا ہے، سی سی پی کے آرڈر کے مطابق پی ایس او نے 2004 سے 2012 کے دوران اپنی فیول کی مصنوعات میں ایسے اضافی عناصر کی ملاوٹ شروع کر دی تھی ، جن کے متعلق پی ایس او یہ دعوی کرتا تھا کہ یہ انجن کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے، ماحول دوست ہے اور کم خرچ بھی ہے۔

آرڈر کے مطابق اس کیس کی سماعتوں کے دوران پی ایس او اپنے ان دعوؤں کو ثابت کرنے کے لئے کوئی سائنسی بنیاد نہیں پیش کر سکا۔

سی سی پی نے یہ جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ پی ایس او کو یہ حکم بھی دیا ہے کہ وہ اپنی تشہیر ی مہم اور تشہیری مواد سے "گرین ” اور "پریمیم ” کی اصطلاح کے استعمال کو فوری طور پر بند کر دے اور 30روز کے دوران اس تاثر کو ختم کریں کہ ان کی مصنوعات پریمیم اور ماحول دوست ہیں۔

سی سی پی نے پی ایس کو یہ بھی حکم دیا کہ وہ عام عوام کو اس بارے میں انگریزی اور اردو اخبارات کے توسط سے مطلع کریں اور45 یوم کے اندر کمیشن کے پاس تعمیلی رپورٹ جمع کرائیں۔

لیگ اسپنر یاسرشاہ کمر کی تکلیف میں مبتلا، پریکٹس میچ سے باہر

0

کینز : لیگ اسپنر یاسرشاہ کمر کی تکلیف کے باعث پریکٹس میچ سے باہر ہوگئے۔

آسٹریلیا کی مشکل سیریز سے پہلے ہی پاکستانی ٹیم مشکل میں آگئی، لیگ اسپنر یاسر شاہ پریکٹس کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے، میڈیکل چیک اپ کے بعد ڈاکٹرز نے یاسر شاہ کو دو دن آرام کا مشورہ دیا ہے، انجری کے بعد یاسر شاہ تین روزہ ڈے نائٹ پریکٹس میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان ٹیم آٹھ دسمبر سے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف کینز میں پریکٹس میچ کھیلے گی ، لیگ اسپنر یاسر شاہ انجری کے باعث وارم اپ میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

پاکستانی کرکٹرز نے کینز میں منگل کو بھی بھرپور نیٹ پریکٹس کی، باونسی اور تیز وکٹوں پر بیٹنگ میں نکھار لانے کیلئے بیٹسمینوں کو ماربل پرپریکٹس کرائی گئی، بیٹنگ اور بولنگ کے بعد قومی کھلاڑیوں نے فزیکل فٹنس پر بھی سخت توجہ دی۔


مزید پڑھیں : کینگروز کی طرف سے شاہینوں کے لیے پکنک کا تحفہ


خیال رہے کہ خیال رہے پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیوں کے مابین سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ میچ 15 دسمبر کو برسبین میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں ہوگا تاہم سیریز کا آخری میچ سڈنی میں 3 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم انیس سو ننانوے کے بعد گابا اسٹیڈیم میں ایکشن میں دکھائی دے گی۔

لندن میں مسلم ریستوران کا کرسمس پرانوکھا اعلان

0

لندن میں ایک ریستوران کے مسلمان مالک نے کرسمس کے موقع پر بے گھر اور بزرگ افراد کے لیے تین ڈشوں پر مشتمل مفت کھانے کا اعلان کیا ہےکہ اس اہم دن پر کوئی بھی شخص’’اکیلے کھانا نہ کھائے‘‘۔

تفصیلات کے مطابق سڈ کپ کے علاقے میں واقع ’شیش ریستوران‘نے مقامی آبادی کو ایک پوسٹر کے ذریعےدعوت دی ہے کہ اس 25دسمبر کو ’ ہم آپ کے ساتھ بیٹھنے کے لیے حاضر ہیں‘۔

ریستوران نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی عوام سے درخواست کی ہے کہ ان کا یہ پیغام آگے پھیلایا جائے‘ ان کے اس احسن اقدام کو عوام میں بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے۔

اس موقع پرعوام میں انتہائی مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا ہے ۔ سوزینہ حارث کہتی ہیں کہ ’’ کیا زبردست بات ہے‘ ایک ریستوران کرسمس کے موقع پر کمانے کے بجائے عوام کو کچھ دینے کی بات کررہا ہے۔ اگر میں علاقے میں ہوئی تو نئے سال میں یہاں ضرور جاؤں گی‘‘۔

لنڈا لیچ نامی ایک خاتون نے کہا ہے کہ ’’ دنیا میں ابھی بھی رحمدلی کا جذبہ باقی ہے‘ حیرت انگیز لوگ ہیں یہ‘‘۔

ریستوران کے اس پیغام کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی انتہائی مثبت ردعمل مل رہا ہے جہا ں ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’’انتہائی زبردست پیغام۔ یہ ہوتی ہے معاشرے کی اصل روح! خدا انہیں خوش رکھے‘‘۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ’’یہ ان احسن اقدامات میں سے ایک ہے جس کا مظاہرہ مسلمانوں کی جانب سے کیا جاتا رہتاہے‘‘۔

ریستوران کی جانب سے 25 دسمبر یعنی کرسمس کے موقع پر اعلان کردہ دعوت دوپہر12 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ مینو میں سوپ ‘ چکن کیزرول‘ ویجیٹیبل کیزرول اور چکن شیش( کوئی ایک) اور میٹھے میں چاولوں کی پڈنگ شامل ہیں۔

بھارت کی ہٹ دھرمی، پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کے پاسپورٹ اب تک واپس نہ کئے

0

لاہور: بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کے پاسپورٹ اب تک واپس نہیں کئے، پاسپورٹ نہ ملنے کے باعث قومی کھلاڑیوں کی عمان اورملائیشیا لیگ میں شرکت خطرے میں پڑگئی ہیں۔

بھارتی حکومت نے ایک بار پھر تعصبانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے پہلے ویزے دینے میں جان بوجھ کر تاخیر کی، جس سے پاکستان جونئیر ہاکی ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا اور اب پاسپورٹ دبالئے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایک ماہ قبل جونئیر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے پاسپورٹ بھارتی سفارت خانے میں جمع کرائے تھے، ویزے تو نہیں ملے اور پاسپورٹ بھی پھنس گئے۔

پاکستانی کھلاڑیوں کو لیگ کھیلنے کیلئے ملائیشیا اور اومان جانا ہے، پی ایچ ایف باربار بھارتی سفارت خانے سے پاسپورٹ کی واپسی کا مطالبہ کررہا ہے لیکن بھارت اس میں بھی ٹال مٹول کررہا ہے۔


مزید پڑھیں : بھارت نے پاکستانی ٹیم کو ویزا دینے سے انکار، پاکستان جونیئر ہاکی کپ سے باہر


سیکرٹری ہاکی فیڈریشن کے مطابق جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے آئندہ ہفتے لیگ کھیلنےاومان جانا ہے اورکھلاڑی پاسپورٹ واپس نہ ملنےکے باعث تشویش کا شکار ہیں فیڈریشن کے مطابق 2مرتبہ بھارتی ہائی کمیشن کو خط لکھ چکے ہیں اور کوشش کررہے ہیں جلد پاسپورٹ واپس منگوائیں جائیں۔

پاسپورٹ وقت پر نہ ملے تو کھلاڑیوں کی لیگ میں بھی شرکت کھٹائی میں پڑجائے گی۔

شیر خوار بچوں کے لیے شہد سخت نقصان دہ

0

چھوٹے بچوں کو شہد کھلایا جانا ایک عام سی بات ہے۔ اپنی گرم خاصیت کے باعث شہد مختلف بیماریوں جیسے نزلہ، کھانسی، سینے کے انفیکشن، بخار یا سردی لگنے کی صورت میں بچوں اور بڑوں کے لیے یکساں فائدہ مند ہوتا ہے۔

لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ شیر خوار بچوں کو شہد دینا ان کو فائدہ پہنچانے کے بجائے ان کے لیے نقصادن دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد شیر خوار بچوں میں بوٹولیزم کی بیماری پیدا کرسکتا ہے۔

بوٹولیزم کیا ہے؟

بوٹولیزم نامی بیماری ایک بیکٹریا بوٹولینم سے پیدا ہوتی ہے۔ یہ جراثیم مختلف کھانے پینے کی اشیا کے ذریعہ ہمارے جسم میں جا کر بوٹولینم ٹوکزن نامی پروٹین پیدا کرتا ہے جو اس بیماری کو پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔

یہ پروٹین شیر خوار بچوں کے جسم میں زہریلا مواد پیدا کرتا ہے اور انہں مفلوج کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

honey-3

اس بیماری میں بچوں کے نشونما پاتے پٹھے کمزوری کا شکار ہوجاتے ہیں نتیجتاً ان کا جسم شدید کمزوری کا شکار ہوجاتا ہے اور ساتھ ہی وہ اپنے جسم کے مختلف اعضا خصوصاً سر پر قابو پانے میں ناکام ہوجاتے ہیں اور ان کا سر ڈھلکنے لگتا ہے۔

یہ زہریلا مادہ شیر خوار بچوں کے نشونما پاتے اعصاب سے چپک جاتا ہے اور ان کی نشونما روک دیتا ہے جس کے نتیجے میں ان کے اعصاب اور پٹھے کمزور ہونے لگتے ہیں اور بعض اوقات وہ مفلوج ہوجاتے ہیں۔

بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک عام بیکٹریا ہے جو مختلف اشیا میں بہ کثرت موجود ہوتا ہے لیکن خوش قسمتی سے یہ آکسیجن میں زندہ نہیں رہ پاتا جو کہ ہماری فضا میں کثیر مقدار میں موجود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس بیکٹریا سے پیدا ہونے والی بیماری کی شرح بہت کم ہے۔

یہ بیماری اگر بڑوں میں پیدا ہوجائے، جس کا امکان بے حد کم ہے تو ان کا مدافعتی نظام بآسانی اس کا مقابلہ کرلیتا ہے تاہم شیر خوار بچے اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے اور یہ آرام سے انہیں اپنا شکار بنا لیتا ہے۔

honey-2

ماہرین کے مطابق اس بیماری کا سب سے اہم ذریعہ شہد ہے۔ شہد کی مکھیاں جب پھولوں سے رس جمع کرتی ہیں تو اس میں یہ بیکٹریا بھی خاصی مقدار میں موجود ہوتا ہے، تاہم مختلف عوامل سے گزرنے کے بعد ان کی بہت کم تعداد شہد میں رہ جاتی ہے، لیکن یہ اتنی ضرور ہوتی ہے کہ یہ ننھے بچوں کو نقصان پہنچا سکیں۔

یہ بیکٹریا شہد کو ہضم کرنے کے دوران بچوں کے جسم میں فعال ہوجاتا ہے اور اپنا کام دکھا جاتا ہے۔

اس پروٹین کو کاسمیٹکس مصنوعات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے خاص طور پر یہ جھریاں ختم کرنے والی مصنوعات کا اہم جز ہے۔

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ کا طارق روڈ کااچانک دورہ

0

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کراچی کے علاقے طارق روڈ کا اچانک دورہ کیااورترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےعلی الصبح کراچی کے علاقے روڈ کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیا۔طارق روڈ میں ڈالی جانے والی پائپ لائن کے بارے میں وزیرا علیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ مرمتی کام کو ایک ماہ کے اند ر مکمل کر لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ طارق روڈ کی تعمیر کراچی پیکچ کا حصہ ہے۔

کراچی کے اس دورے کےبعدوزیر اعلیٰ سندھ اسلام کوٹ پہنچےجہاں انہوں نے ائیرپورٹ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

یادرہے کہ دو روز قبل کراچی کے نجی ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں 13افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ سندھ نے تمام ہوٹلوں کی جانچ کا حکم دے دیا

واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مقامی ہوٹل میں آگ لگنے کے بعد حکومت سندھ نےتمام ہوٹلوں کی جانچ کا حکم دے دیاتھا۔

کراچی: رینجرز کی کارروائی، ایم کیوایم لندن عسکری ونگ کے8 ملزمان سمیت 15 افراد گرفتار

0

کراچی : رینجرز نے مختلف علاقوں میں کاروائی کرکے ایم کیو ایم لندن عسکری ونگ کے آٹھ ملزمان سمیت پندرہ ملزموں کو پکڑ لیا۔

کراچی میں امن و امان کے نفاذ کیلئے سیکیورٹی اہلکار متحرک ہے، ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کاروائیاں کیں، کاروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن عسکری ونگ کے آٹھ ملزمان سمیت پندرہ ملزموں کو گرفتار کیا گیا، گرفتارملزمان میں لیاری گینگ واراور اسٹریٹ کرمنلز بھی شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان میں ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے والے دو ملزمان بھی شامل ہیں، جن کے قبضے سے اسلحہ اور دس ہزارلیٹر ڈیزل بھی تحویل میں لے لیا ہے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق لیاقت آباد اور لانڈھی سے اسنیپ چیکنگ کے دوران 2مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، ملزموں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، لانڈھی مانسہرہ کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔


مزید پڑھیں : کراچی:پولیس اوررینجرزکی کارروائیاں،4ملزمان گرفتار


پولیس کے مطابق وقوعہ سے لوگوں نے بیان دیا ہے کہ مرنے والا شخص ڈاکو تھا، لواحقین نے اسپتال میں بتایاکہ نوجوان کو شادی کی تقریب میں فائرنگ کے دوران گولی لگی، واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

سہراب گوٹھ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جبکہ گلشن معمار میں فائرنگ سے سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔