ہفتہ, نومبر 16, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26390

کرکٹر محمد عامرکی پانچ سال بعد کرکٹ کے میدان میں واپسی

0

راولپنڈی: پانچ سالہ پابندی کا سامنا کرنے والے قومی کرکٹر محمد عامربل آخرمیدان میں اتر ہی گئے۔

 اسٹیڈیم میں گریڈ ٹو میچ میں محمد عامر نے سی ڈے اے کے خلاف عمر ایسوسی ایٹس کی نمائندگی کی اور شاندار کم بیک کرتے ہوئے محمد عامر نے اپنے پہلے ہی سپیل میں تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر کا کہنا تھا اپنے کرکٹ کیرئر کا مشکل وقت گزار چکا ہوں،اب پر امید ہوں کہ بہتر کرکٹ کھیل کر لوگوں کے دل جیت سکوں۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ ٹیم جیت کے بہترین ٹریک پر چل رہی ہے،جبکہ ساؤتھ افریقہ سے میچ جیتنے میں باؤلرز نے اہم کردار ادا کیا۔

محمد عامر نے تسلیم کیا کہ کامیابی کے لئے کوئی شارکٹ نہیں،مسلسل محنت ہی اونچی اڑان کا واحد ذریعہ ہے۔

محمد عامر کے ساتھی کرکٹر اور کوچز بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کی واپسی پر خوش دکھائی دیئے۔

قرضوں سے نجات کیلئے ٹیکس میں اضافہ کیا جائے،آئی ایم ایف

0

اسلام آباد : پاکستان کو ٹیکس دائر کار بڑھانے کی اشد ضرورت ہے، شرح سود میں کمی معاشی ترقی کیلئے اہمیت کی حامل ہے، مہنگائی اورخام تیل کی قیمتوں میں کمی معیشت کیلئے خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کار کردگی پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قرضوں سے نجات کیلئے ٹیکس کے دائرہ کار میں اضافے پر بھی زور دیا ہے ۔

عالمی مالیاتی ادارے کے ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ اور سینٹرل ایشیاء مسعود احمد کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی معاشی ترقی کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔

مہنگائی اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی معیشت کیلئے خوش آئند ہے۔حکومت کوقرضوں سے چھٹکارا پانے کیلئے ٹیکس آمدن میں اضافے کی ضرورت ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر اور برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے جبکہ بیمار قومی اداروں کی بحالی اور نجکاری کیلئے بھی اقدامات تیز کئے جانا چاہیئں۔

پاکستان کے ملکی طور پرتیارکردہ ڈرون کا کامیاب تجربہ

0

راولپنڈی: پاکستان کا ملکی طور پرتیارکردہ ڈرون کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آرکےمطابق براق ڈرون کےذریعے لیزر گائیڈڈ میزائل کا بھی تجربہ کیا گیا ۔

ڈرون کے کامیاب تجربہ کی تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی، اس موقع پر آرمی چیف کا کہناتھا کہ پوری قوم کےلیے یہ تجربہ بڑی کامیابی ہے۔   آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نے آج دفاعی شعبے میں اہم سنگ میل عبور کرلیا, انہوں نے کہا کہ یہ صلاحتی انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں اضافہ کردے گی ۔

آرمی چیف نے براق ڈرون کا مکمل جائزہ بھی لیا جبکہ ڈرون تیار کرنے والے سائنسدانوں اور انجینیئرز کی تعریف کی اورہی ساتھ  ہاتھ اُٹھاکر یکجحتی کا اظہار کیا۔

 

قطر سے ایل این جی کی درآمد کا معاہدہ طے پاگیا،شاہد خاقان عباسی

0
Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد : قطر سے ایل این جی کی درآمد کا معاہدہ طے پاگیا،26مارچ تک پہلا جہاز ایل این جی لے کر پورٹ قاسم پہنچےگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی درآمد کیلئے قطر سے معاہدہ طے پاگیا ہے۔

وزیر پیٹرولیم وقدرتی وسائل کا کہنا ہے کہ قطر سے جہاز ایل این جی لے کر چھیبس مارچ تک پورٹ قاسم پہنچ جائے گا۔ابتدائی طور پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم کے ذریعے دو سو معکب فٹ گیس فراہم کی جائے گی۔

یہ گیس پنجاب میں ڈیزل سے چلنے والے چار پاور پلانٹس اور کیپکو کو دی جائے گی ۔ وزیر پیٹرولیم کا کہناہے کہ ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی ڈیزل کے مقابلے میں چالیس فیصد تک سستی ہوگی۔

قوم تبدیلی کے لئے خیبرپختونخوا کی طرف دیکھ رہی ہے ، عمران خان

0

اسلام آباد: چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ایم پی ایز کی جرات قابل تعریف ہے۔

سینیٹ انتخابات میں نشستیں جیتنے پر عمران خان نے پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے ایم پی ایز کو اپنی رہا ئش گا ہ بنی گالہ میں پر تکلف ظہرانہ دیااس موقع پرعمران خان نے کہا کہ عوام نئے پاکستان کی امید لئے خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی کو دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آزادی بس کی تیاری کا کہہ دیا ہے اگلا میدان اب لاہور میں سجے گا۔

انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان خصوصا نوجوان امید بھری نظروں سے تحریک انصاف کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

ظہرانے میں سراج الحق ،پرویز خٹک،چوہدری سرور اور نو منتخب سینیٹرز سمیت سو سے زائد ارکان نے شرکت کی۔

انگلینڈ نے افغانستان کو نو وکٹوں سے شکست دے دی

0

سڈنی : ورلڈ کپ میں اپنے آخری میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔ انگلش ٹیم پہلے ہی کوارٹرفائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔

سڈنی میں بارش نے انگلینڈ اور افغانستان کے میچ کا مزہ پھیکا کردیا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ کے دوران وقفے وقفے سے ہونےو الی بارش نے کھیل متاثر کیا۔

افغانستان نے چھتیس اعشاریہ دو اوورز میں ایک سو گیارہ رنزبنائے تھے کہ میچ بارش کے سبب روک دیا گیا۔

کھیل دوبارہ شروع ہوا تو انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت پچیس اوورز میں ایک سو ایک رنز کا ہدف ملا۔ جو انگلش ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو تین وکٹوں سے ہرا دیا

0

ہیملٹن :ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو تین وکٹوں سے شکست دے کر گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔ گروپ اے میں نیوزی لینڈ سب سے آگے ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹیم بھی کیویز کی فتوحات کو بریک نہ لگاسکی۔ ہیملٹن میں میزبان ٹیم نے میدان مارلیا، نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

حریف ٹیم نے محمود اللہ کی لگاتار دوسری سینچری کی بدولت اسکور بورڈ پر دو سو اٹھاسی رنز کا فائٹنگ ٹوٹل بنایا۔ محموداللہ نے ایک سو اٹھائیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں ابتدائی دو وکٹیں گرنے کے باوجود بنگلہ دیشی بولرز بلیک کیپس کو نہ روک پائے۔ مارٹن گپتل کی سینچری اور روز ٹیلر کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے ٹیم کو کامیابی دلادی۔

نیوزی لینڈ نے ہدف انچاسویں اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، نیوزی لینڈ نے گروپ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے بارہ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی۔

وقاص شاہ کے قتل کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دی جائے گی، ایڈیشنل آئی جی کراچی

0

کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ کے قتل کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ کو لگنے والی گولی چھوٹے ہتھیار کی تھی، مکمل تحقیقات کے بعد قاتل کی شناخت ممکن ہوگی۔

غلام قادرتھیبو نےکہا کہ اگر کسی کو اعتماد نہیں تو انویسٹیگیشن ٹرانسفر کر دیں گے۔

ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ نائن زیرو کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی گئی تھی، انکا مزید کہنا تھا کہ شہر میں جہاں بھی خطرہ ہوگا وہ سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

یاد رہے کہ نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران جواں سال کارکن وقاص علی شاہ  گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے اور ان کی ہلاکت اب تک معمہ بنی ہوئی ہے۔

نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کی شکایتوں پر عدالت کے ریمارکس

0

کراچی : انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار کئے گئے بتیس ملزمان کو نوے روز کے لئے رینجرز کے حوالے کردیاجبکہ دیگر چھبیس ملزمان کوچودہ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کو انسدادِ دہشتگردی کے عدالت میں پیش کیا گیا تو ایک ملزم نے عدالت کو بتایا کہ تشدد سےان کے گردوں میں تکلیف ہوگئی جس پر عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ وہ بارہ گلاس پانی پیئیں۔

انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج نے اپنے ریمارکس میں ملزم عبیدعرف کےٹو کو نصیحت کی کہ روزانہ بارہ گلاس پانی پیئیں، جب اس نے عدالت کو بتایا کہ اسےگرفتاری کے وقت لاتیں ماری گئیں۔

رینجرزنے گرفتار ملزم محمدزبیر کو جب پیش کیا تو انہوں عدالت کو بتایا کہ وہ مالی ہیں، جس پر جج نے کہا کہ ذرابتاؤ فیومیگیشن کیسے ہوتی، جس پر مالی نے بتایا کہ وہ تو صرف پودوں کو پانی دیتا ہے، اس جواب پر جج نے ریمارکس دیئے کہ پتہ چل گیا کہ آپ مالی ہے۔

ایم کیو ایم کے وکیل نےعدالت کو بتایا کہ ہینڈ گرنیڈ اور اوان بم صرف فوج کے استعمال میں ہیں سب کچھ پری پلان ہے ہمیں تو بس محب وطن ہونے کی سزا دی جارہی ہے، جس پر معزز جج صاحب نے اپنے ریمارکس میں استفسار کیا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں بم صرف واہ کینٹ سے ملتے ہیں؟

انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں ایم کیو ایم اور سرکاری وکلاء کے درمیان نوک جھوک بھی ہوئی، ایم کیوایم کے وکیل محمد دجیوانی کا کہنا تھا کہ  نائن زیرو سے برآمد ہونے والے ہتھیار لائسنس یافتہ تھے، جبکہ جو اسلحہ دکھایا گیا وہ حساس اداروں سے چوری ہونے والا اسلحہ تھا اور اس کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں۔نیٹو کا اسلحہ نظر نہیں آرہا۔

جس پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ جیسا اسلحہ پیش کیا جارہا ہے لگ رہا ہے جنرل دیگال کی حکومت آگئی تمام ملزمان سے بر آمد اسلحہ موجود ہے دکھا دیتے ہیں۔

سنی لیون کی زندگی کے 7 خفیہ گوشے

0

سنی لیون نے بالغ فلموں میں کام کرنے سے پہلے جرمنی کی ایک بیکری میں کام کیا، اس وقت ان کی عمر 19 سال تھی۔ بیکری کا نام جفی لیوب تھا۔

وہ بچوں کی نرس کی حیثیت سے اپنا کیرئربنانا چاہتی تھیں ،ان کا خیال تھا کہ اس کیرئر میں انہیں دوسروں کے لئے مسکرانے کا موقع ملے گا۔

ان کے سب سے پسندیدہ بولی وڈ اداکار عامر خان ہیں اور وہ آج بھی اپنے بچپن میں دیکھی فلم ’دل‘کی گرویدہ ہیں۔ فلم ’دل‘میں عامر خان ہیرو کے روپ میں جلوہ گر ہوئے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ سب کچھ چھوڑ کر بھارت منتقل ہونا ان کے لئے سب سے زیادہ خوفزدہ کرنے والا فیصلہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ انڈیا منتقل ہوتے وقت انہیں یو ایس کی بھارتی کمیونٹیز کی جانب سے نفرت بھری ای میلز بھی موصول ہوئیں، لیکن اب سب کچھ ٹھیک ہے اور انہی نفرت کرنے والے لوگوں نے انہیں کہا کہ وہ ان سے خوش ہیں۔

انہیں ہر قسم کے کیڑوں سے خوف محسوس ہوتا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ انہیں یہ فوبیا ہے۔

انہیں ’کَل یگ‘ فلم سے بالی وڈ میں آنا تھا لیکن انہیں نے کام کرنے کے لئے ایک ملین امریکی ڈالر معاوضہ طلب کیا جس کے سبب ڈائریکٹر کو پیچھے ہٹنا پڑا۔

انکا پسندیدہ مشروب انگور سے بنی ہوئی وائن ہے۔