اتوار, اکتوبر 6, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26410

دنیا بھر میں ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جارہا ہے

0

آج دنیا بھر میں لاکھوں جانوں کے قاتل مرض ایڈز سے بچاؤ کا دن منایا جارہا ہے، عالمی ادارۂ صحت نے پاکستان میں مہلک مرض بڑھنے کا الارم بجا دیا ہے۔

ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن منانے کا مقصد لوگوں میں اس مہلک مرض سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور پید اکرنا ہے، ایڈز مختلف ذرائع سے ہوتا ہے، جو انسانی قوت مدافعت کو کم کردیتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایڈز کی بروقت تشخیص، علاج اور احتیاط سے اس مہلک مرض کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ عام آدمی کو اس مرض کے بارے میں شعور دینے کی ضرورت ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق دنیا بھر کے طبی ماہرین ابھی تک اس مرض پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں، دنیا بھر میں ایڈز کا شکار افراد کی تعداد بیس لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلسہ جاری

0

دبئی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلسہ جاری ہے ،عالمی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمت پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے ۔اوپیک ممالک اور امریکہ کے درمیان جاری پرائس وار کے نتیجے میں خام تیل کی قیمت پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

عالمی مارکیٹس میں خام تیل چونسٹھ ڈالر فی بیرل کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ اوپیک کی جانب سے پیداوار میں کمی نہ کرنے کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ایران نے اوپیک کی مخالفت سے انکار کر دیا ہے، کروڈ آئل کی قیمتوں میں کمی سے سب سے زیادہ فائدہ خام تیل درآمد کرنے والےممالک کو ہورہا ہے،صرف پاکستان میں دو ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات میں پچیس روپے فی لیٹر تک کی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آیئڈیاز 2014، بڑے دفاعی آڈر ملنے کی توقع

0

کراچی : آٹھویں عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز دو ہزار چودہ میں پاکستان جنگی ٹینک اور ائیرکرافٹس نمائش میں پیش کر ے گا، سال دوہزار بارہ کی طرح اس سال بھی بڑی تعداد میں آڈر ملنے کی توقع ہے۔

کراچی ایکسپوسینٹر میں آج سے شروع ہونے والی دفاعی نمائش میں مختلف ممالک کے سینتالیس اعلیٰ سطح کے وفود سمیت اٹھاسی مندوبین شریک ہوں گے، نمائش میں دو سو چھپن غیر ملکی اور ستترپاکستانی کمپنیاں مصنوعات پیش کریں گی ۔

پاکستان جنگی ٹینک الخالد ، جے ایف سیون ٹین تھنڈر ائیر کرافٹ اوربکتربندگاڑیوں سمیت جدید ٹیکنالوجی سے بنی مصنوعات پیش کرے گا۔سال دوہزار بارہ کی نمائش بھی ایک کامیاب نمائش تھی, جس میں ایک سو پینتیس غیر ملکی کمپنیوں اور چوہتر ملکی کمپنیوں نے شرکت کی۔

سال دوہزار بارہ کی نمائش کے نتیجے میں سال دو ہزار تیرہ میں کثیر تعداد میں دفاعی آڈر بھی ملے، جن میں چین اور ترکی سے اہم معاہدے بھی شامل ہیں ۔

ڈائریکٹر کو آرڈینشن ڈیپو بریگیڈئر مظاہر ممتاز کے مطابق اب تک کی نمائشوں سے پاکستان کو کثیر تعداد میں آڈر ملے جن میں سے چند کی مالیت ایک کروڑ ڈالر بھی ہے ۔

آٹھویں دفاعی نمائش آئیڈیاز2014 کا آغاز

0

کراچی : آٹھویں دفاعی نمائش آئیڈیاز دوہزار چودہ کا آغاز ہوگیا ہے، کراچی ایکسپو سینٹر میں ہونے والی نمائش کا افتتاح وزیرِاعظم نواز شریف نے کیا۔

آٹھویں دفاعی نمائش آئیڈیاز دوہزارچودہ کا آغاز کراچی میں ہوگیا ہے، چار روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش میں جدید جنگی سامان نمائش کے لئے پیش کئے گئے ہیں، الخالد ٹینک ، جے ایف سترہ تھنڈرطیارہ، بکتر بند گاڑیاں اور میزائلوں سے لیس کشتیوں سمیت مقامی سطح پر تیار کی گئی دیگر دفاعی مصنوعات بھی نمائش کا حصہ ہیں۔

پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کے ڈی جی ایئر کموڈور منصور حسین خان کا کہنا ہے کہ بغیر پائلٹ کے جاسوس طیار ے جلد تیا ر کرلیے جائیں گے، نمائش میں پاکستان سے اہم دفاعی معاہدہ کرنے والا ملک روس بھی اپنی مصنوعات کے ساتھ پہلی بار شرکت کررہا ہے جب کہ غیر ملکی مندوبین اور اہم سرکاری حکام کے درمیان کئی اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

دفاعی نمائش کے موقع پرسیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: پاکستان چوتھے نمبر پرجا پہنچا

0

دبئی : نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ناکامی نے پاکستان کو آئی سی سی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر دھکیل دیا۔آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم بدستور پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر پراجمان ہے۔

کیویز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شکست کے باعث پاکستانی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔ سیریز شروع ہونے سے قبل قومی ٹیم کا نمبر تیسرا تھا۔

پاکستان سیریز جیت کر تیسری پوزیشن مستحکم کرسکتا تھا لیکن شارجہ میں کیویز نے پہلے ٹیسٹ کی شکست کا بدلہ لے لیا۔ انگلینڈ نے گرین شرٹس کی جگہ تیسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔

سری لنکا پانچویں اور بھارت چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ نیوزی لینڈ کا چورانوے پوائنٹس کے ساتھ ساتواں نمبر ہے

کوئٹہ : 5ہزار کلو دھماکا خیزمواد ، 2سو کلاشنکوف برآمد

0

کوئٹہ: مختلف علاقوں میں میں ایف سی اور سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کے دوران پانچ ہزار کلو گرام دھماکا خیز مواد اور دو سو کلاشنکوف برآمد کرلیں ہیں۔

کوئٹہ بڑی تباہی سے بچ گیا، سیکورٹی اداروں نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ایف سی اور سیکورٹی ادروں کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی اہلکاروں نے کوئٹہ اور پنجگور سے پانچ ہزار کلو دھماکا خیز مواد اور دو سو کلاشنکوف برآمد کیں۔

وزیرِداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے حکومت دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنا دے گی، امن کیلئے سیکیورٹی اداروں کاکرداراورقربانیاں قابل تحسین ہیں، ایف سی نے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ داعش کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں۔

چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کیس، اٹارنی جنرل کو ساڑھے 11 بجے تک مہلت

0

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنرکی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنرکی تقرری سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے، خورشید شاہ کے بیرون ملک ہونے کے باوجود وزیرِاعظم کا رابطہ ہوا، آج وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ میں مشاورت کیلئے ملاقات متوقع ہے۔

اٹارنی جنرل نے الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے پیر تک کی مہلت طلب کی ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ یقین دہانی کرائی جائے5 دسمبرتک چیف الیکشن کمشنر کا تقرر ہوجائیگا۔

اٹارنی جنرل نے مجاز اتھارٹی سے ہدایت لینے کیلئے ساڑھے گیارہ بجے تک کی مہلت مانگی، جس پر عدالت نے اٹارنی جنرل کو ساڑھے گیارہ بجے تک کی مہلت دے دی ہے۔

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: قومی ٹیم کی مسلسل تیسری کامیابی

0

کیپ ٹاؤن: بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے انگلینڈ کو دو سو سات رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

انگلینڈ کے خلاف قومی بلائنڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار سو چھیالیس رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔

پاکستانی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے باعث انگلش ٹیم مقررہ چالیس اوورز میں دو سو انتالیس رنز بناسکی۔پاکستان نے دو سو سات رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے میگا ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔

امریکا برفباری کی لپیٹ میں

0

امریکا: مختلف ریاستیں بدستوربرفانی طوفان اورشدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، شدید برفباری سے معمولاتِ زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں مسلسل برفباری سے درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے گر گیا ہے، گھروں، گاڑیوں اوردرختوں نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے، شدید سردی اوربرفباری سے ہزاروں صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ متعدد علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

فلاڈلفیا، بوسٹن اورنیویارک سمیت دیگرعلاقوں میں بھی برفباری اورسردی نے معمولاتِ زندگی مفلوج کردئیے ہیں، محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں تک برفباری جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

تھر: غذائی قلت اور قحط نے 70 دنوں میں 137 بچوں کو موت کی نیند سلادیا

0

تھر پارکر: تھرپارکر میں بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، آج بھی دو بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔ غذائی قلت اور قحط نے ستر دنوں میں ایک سو سینتس بچوں کو موت کی نیند سلادیا ہے۔

تھر کے صحرا میں زندگی کا سفر مشکل ہوگیا ہے، ہر گرزتا دن ننھی کلیوں کو مرجھا رہا ہے۔ غذائی قلت روز کئی مائوں کی گود یں اجاڑرہی ہے۔ مگر کوئی پرسان حال نہیں ہے، حکمرانوں کے کانوں تک آواز بھی نہیں پہنچ پاتی اقدامات صرف دوروں اور زبانی دعوؤں تک محدود ہیں۔

آج بھی سول اسپتال مٹھی میں دو بچے دم توڑ گئے ہیں جبکہ کئی اب بھی زندگی اورموت کی کشمش میں مبتلاہیں۔ بھوک، پیاس، بیماری اور اب جاڑا، تھر واسیوں کی زندگی ہر گزرتے دن کےساتھ مشکل ہوتی جارہی ہے۔ بے بس لوگوں کے لیے نئی صبح زندگی کے بجائے موت کا پیغام لاتی ہے، حکومت کے وعدے اور دعوے سب دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔