ہوم بلاگ صفحہ 26421

نیلسن ون ڈے:ویسٹ انڈیز کو چوتھے ون ڈے میں شکست کا سامنا

0

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو چوتھے ون ڈے میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت اٹھاون رنز سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی۔ نیلسن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کیوی ٹاپ آرڈر نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں پر دو سو پچیاسی رنز تک پہنچادیا۔ مارٹن گپتل نے اکیاسی رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جیسے رائڈر اور ولیمسن نے سینتالیس سینتالیس رنز اسکور کئے۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز مایوس کن رہا۔ اوپنرز کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ ویسٹ انڈیز نے تینتیس اعشاریہ چار اوورز میں پانچ وکٹوں پر ایک سو چونتیس رنزبنائے تھے کہ میچ بارش کے سبب روک دیا گیا۔ کھیل دوبارہ شروع نہ ہوا اور نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت اٹھاون رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا۔

 

قاہرہ: اخوان المسلمین اور پولیس میں جھڑپیں،19افراد ہلاک

0

مصر میں اخوان المسلمین کے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں، پرتشدد احتجاج میں انیس افراد ہلاک چالیس سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ ایک سو بائیس افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں اخوان المسلمین کے ہزاروں کارکنوں نے فوجی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا، مظاہرین نے پولیس پر آتش گیر مادے اور پٹرول بموں کا استعمال کیا۔

پولیس نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں انیس افراد ہلاک ہوئے، مصر میں فوجی حکومت کی جانب سے اخوان المسلمین کو دہشت گرد تنظیم قرار دئیے جانے اور مظاہروں کے خلاف سخت قانون کے باوجود حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ نا انصافی اور فوجی قوانین قبول نہیں کرتے، حقوق کی جنگ کے لیے مظاہرے جاری رہیں گے۔
   

ڈھاکہ:عام انتخابات سے ایک روز قبل اپوزیشن کی48 گھنٹے کی ہڑتال

0

بنگلہ دیش میں کل ہونے والے انتخابات سے قبل اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا جبکہ پارٹی رہنما کی نظر بندی کے خلاف ہڑتال کا اعلان کردیا۔

حکومت کی جانب سے اپوزیشن رہنما بیگم خالدہ ضیا کو نظر بند کیا ہے، خالدہ ضیا کی ووٹرز سے انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل کے بعد اڑتالیس گھنٹے کی ہڑتال کا نفاذ کیا گیا ہے۔

ہڑتال کے پیش نظرکل کے انتخابات میں صورتحال سنگین ہونے کا خدشہ ہے، بنگلہ دیش میں کل ہونے والے انتخابات میں کسی نامناسب صورتحال سے نپٹنے کے لیے بیس ہزار فوجی دستے تعینات کئے گئے ہیں۔

اہم اپوزیشن جماعت بنگہ دیش نیشنل پارٹی سمیت بیس سیاسی جماعتوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے، اپوزیشن جماعتوں کے مظاہروں اور حکام سے جھڑپوں میں ڈیڑھ سو زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
   

بحرین میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی

0

بحرین کے دارالحکومت منامہ میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے بحرین کے جھنڈے اور قیدیوں کی تصاویر اٹھا رکھے تھے اور اس موقع پر وہ حکومت کیخلاف سخت نعرے بازی کررہے تھے۔

دوسری جانب بحرینی حکومت کی جانب سے مظاہرین سے سختی سے نمٹنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے، یاد رہے کہ حکومت نے بحرین میں گزشتہ ماہ سے ملک بھرمیں مظاہرے اور ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

ترکی:حکومت مخالف مظاہرے جاری، 36افراد کے خلاف مقدمہ درج

0

ترکی میں جاری گزشتہ سال حکومت مخالف مظاہروں کے الزام میں چھاتیس افراد کے خلاف الزام عائد کردیا ہے۔

ترکی میں پراسیکیوٹرز کے فیصلے کے خلاف مظاہرین نے سخت احتجاج کیا، مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے پولیس کی بھاری تعداد موجود تھی، پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے کاروائی کی تو مظاہرین اور پولیس کے درمیان جڑپیں شروع ہوگئیں، پولیس نے مظاہرین کےخلاف آنسو گیس کا سخت استعمال کیا۔
   
    
   

عراق:پرتشدد واقعات،62افراد جاں بحق،متعدد زخمی

0

عراق میں پرتشدد کاروائیاں جاری ہیں، تازہ واقعے میں باسٹھ افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی پولیس ذرائع کے مطابق ذیادہ ہلاکتیں عراق کے مغربی حصے رمادی میں ہوئیں، جہاں مقامی قبائلیوں اورعراقی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں تقریبا چھیالیس افراد جاں بحق ہوگئے۔

الخالدیہ میں پیش آنے والے دوسرے واقعہ میں سولہ افراد جاں بحق ہوئے ہیں، اعداد وشمار کے مطابق سال دو ہزارتیرہ میں تقریبا آٹھ ہزار سے زائد افراد پرتشدد کاروائیوں میں جاں بحق ہوگئے تھے، تاہم گزشتہ روز سے تشدد کے واقعات میں مزید تیزی آگئی ہے۔
   

نیشنل شوٹنگ چیمپیئن شپ:دفاعی چیمپیئن نیوی سرفہرست

0

      کراچی میں جاری نیشنل شوٹنگ چیمپیئن شپ میں دفاعی چیمپیئن پاکستان نیوی گیارہ گولڈ میڈلز کیساتھ سرفہرست ہے۔ پی این ایس کارساز شوٹنگ رینج میں جاری نیشنل شوٹنگ چیمپیئن شپ کے تیسرے روز ائیر رائفل اور اسٹینڈرڈ فائر رائفل کے مقابلے ہوئے ائیر رائفل ایونٹ میں پاک آرمی کے شوٹرز نے گولڈ،پاکستان نیوی نے سلور اورپاک ائیرفورس نے براؤنز میڈل حاصل کیا۔

اسٹینڈرڈ فائر رائفل کے ٹیم ایونٹ مقابلوں میں بھی پاکستان آرمی نے گول میڈل اپنے نام کیا۔ پاک نیوی سلورمیڈل جیت سکی۔براؤنزمیڈل پاکستان ائیرفورس نے حاصل کیا۔ میڈلز ٹیبل میں دفاعی چیمپیئن پاکستان نیوی گیارہ طلائی تمغوں کے ساتھ نمبرون پوزیشن پر قابض ہے۔ آرمی کے چاراورائیرفورس نے ایک گولڈ جیتا ہے۔

 

وسط افریقی ریپبلکن: جاری کشیدگی کے باعث لاکھوں افراد بے گھر

0

وسط افریقی ریپبلکن میں جاری کشیدگی کے باعث لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے، بے سروسامانی کے عالم میں اقوام متحدہ کے کیمپوں میں رہائش پر مجبور ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بینگوئی میں جاری دو متحارب گروہوں کے درمیان لڑائی کے باعث عوام کی بڑی تعداد ہجرت کرکے اقوام متحدہ کی جانب سے بنائے گئے کیمپوں میں پناہ حاصل کررہی ہے، جہاں سہولیات نہ ہونے کے باعث عوام کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کشیدگی کے باعث ہجرت کرنے والوں میں بڑی تعداد میں بچے بھی شامل ہیں، یاد رہے کہ بینگوئی میں باغی رہنما فرانکوئیس کی عیسائی ملیشیا نےمسلمانوذں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک ہزار سے زائد مسلمان لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
    
   

جنوبی سوڈان:حکومت وشدت پسندوں کے مابین مذاکرات کا پہلا دورمکمل

0

جنوبی سوڈان میں حکومت اور شدت پسندوں کے درمیان پہلے باقاعدہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی سوڈان کی حکومت اور باغیوں کے نمائندوں کے درمیان جمعہ کو ایتھوپیا میں بات چیت کا آغاز ہوا، مصالحت کاروں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس بات چیت میں جنوبی سوڈان میں تین ہفتوں سے جاری لڑائی بند کرنے کے لیے کوئی معاہدہ طے پا جائے گا۔

مذاکرات میں اہم کردار ادا کرنے والے ملک ایتھوپیا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ بات چیت کے عمل میں مشرقی افریقہ کا علاقائی بلاک (آئی جی اے ڈی) کسی بھی ممکنہ حل سے متعلق معاونت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جنوبی سوڈان میں متحارب گروہوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکی سفارتخانے نے جنوبی سوڈان میں سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے رکھا ہے جبکہ شہریوں انخلاء کا بھی خصوصی انتظام کر رکھا ہے۔
   

دمشق:کار بم دھماکہ، 4افراد جاں بحق 12زخمی

0

شام کے شمال مغربی شہر میں ایک کار بم حملے میں چار افراد جاں بحق اور بارہ کے قریب زخمی ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق حملے میں ایک مسجد، اسکول اور ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال بھیج دیا گیا۔

زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ، اس حملے کی کسی نے ذمے داری قبول نہیں کی، اقوام متحدہ کے رپورٹ کے مطابق شام میں ہونے والی مختلف پرتشدد کاروائیوں میں اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد جاں بحق اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔