جمعہ, مئی 17, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26483

دمشق: باغی افواج نے شمالی علاقے بیانون پر قبضہ کرلیا

0

شام کے شمالی علاقے بیانون میں بشارالاسد کی فوج پسپا ہونے پر مجبور ہو گئی۔ باغیوں نے علاقے پر کنڑول حاصل کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق بشارالاسد کے حامی فورسز اور باغیوں میں کئی روز سے جاری مسلح تصادم کے بعد سرکاری فورسز کو بیانون میں پسپائی اختیارکرنا پڑی ہے جس کےبعدباغیوں نےعلاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری فوٹیج میں باغیوں کوگاڑی پرعلاقے کا گشت کرتے اور خوشی سے نعرے بازی کرتے دکھایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز ایک برطانوی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ علاقےمیں گذشتہ ایک ہفتےسےجاری مسلح تصادم میں پانچ سوسےزائد افراد ہلاک ہوئے۔

واشنگٹن: امریکی چڑیاگھر میں مہمان پانڈا کی آمد

0

امریکہ کے نیشنل زو میں خاص مہمان باؤ باؤ کی آمد ۔۔ اٹھارہ جنوری سے عوام خاص مہمان کو چڑیا گھر میں دیکھ سکیں گے۔

واشنگٹن نیشل زومیں آجکل مہمان پانڈاکی خاص آؤ بگھت کی جا رہی ہے۔ تئیس اگست دو ہزار تیرہ کو چین میں پیدا ہونے والے پانڈے کا نام چینی زبان میں باؤ باؤ رکھا گیا جس کے معنی قیمتی یا بہش بہا خزانے کے ہیں۔ باؤ باؤ کو خصوصی مہمان کے طور پر نیشل زو لایا گیا ہے۔

زو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دنیا میں پانڈے کی نسل تیزی سے زوال پذیر ہے جس کے تحفظ اور عوام میں شعور اجاگر کرنے باؤ باؤ کو خصوصی مہمان کے طور پر لایا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے عام پبلک اٹھارہ جنوری سے باؤ باؤ کی معصومانہ اٹکھلیاں دیکھکر محظوظ ہوسکیں گی۔ نیشنل زو کی انتظامیہ چار سال تک باؤ باؤ کی مہمان نوازی کریگی۔ جس کے بعد باؤ باؤ دوبارہ چین منتقل ہو جائے گا۔
   

نیویارک: مہنگے ترین بیس بال کھلاڑی کو ایک سال کی معطلی کاسامنا

0

نیویارک سے تعلق رکھنے والے دنیا کے مہنگے ترین معروف امریکی بیس بال کھلاڑی ایلکس روڈریگز کی ڈوپ ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

پابندی کے تحت وہ رواں سال دوہزار چودہ کے میجر لیگ بیس بال سیزن کا کوئی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ ایلکس نے اپنی معطلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی جسے انتظامیہ نے مسترد کر دیا ہے۔ ایلکس کو اس سے قبل بھی منشیات کے استعمال کی وجہ کئی میچوں میں معطلی کا سامنا رہا ہے۔
   

بھارت: گوگل چشمہ پہنے ڈاکٹر کی مریض کے پاؤں اور ٹخنے کی کامیاب سرجری

0

بھارتی شہر جئے پور میں بھارتی نژاد امریکی آرتھوپیڈک سرجن نے گوگل چشمہ پہن کر اپنے مریض کے پاؤں اور ٹخنے کا کامیاب آپریشن کر ڈلا۔

اس موقع پر بھارتی ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے بھی اس آپریشن کو براہ راست کمپیوٹر پر مانیٹر کیا۔ جی پاریکھ نے گوگل چشمہ کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گوگل چشمہ دوران آپریشن ناصرف ایکسرے مشین کا کام سرانجام دیتا ہے بلکہ اس کے ذریعے مریض کے دوست احباب رشتہ داروں سے بھی آپریشن روم سے باہر بات کی جاسکتی ہے، ڈاکٹر کا مزید کہنا تھا کہ اس ڈیوائس کے ذریعے ڈاکٹر بغیر نرس کے بھی مریض کو باآسانی آپریٹ کر سکتا ہے۔

نئی دلی: صدربازار میں ہولناک آتشزدگی، کڑوروں روپے کاسامان خاکستر

0

نئی دلی کےصدر بازارمیں ہولناک آتشزدگی سے متعدد دکانیں تباہ ہو گئیں اور کڑوروں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق نئی دلی کے مین صدر بازار کی ہول سیل مارکیٹ میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے متعدد دکانوں کواپنی لپیٹ میں لےلیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے تیس زائد فائرٹیندرجائےوقوعہ پرپہنچ گئےاورپانچ گھنٹےکی جدو جہد کے بعدآگ پرقابو پالیاتاہم گلیاں تنگ اوررکاوٹیں ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کوسخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

فائربریگیڈ حکام کہنا ہےکہ آتشزدگی کاواقعہ شارٹ سرکٹ کےباعث پیش آیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں کڑوروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ پولیس نے واقعےکی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
    
   

یوننان: آتشزدگی سے قدیم چینی قصبے میں درجنوں گھر متاثر

0

جنوب مغربی چینی صوبے یوننان کے قدیم قصبے میں آتشزدگی کے واقعے کے نتیجے میں سوکے قریب قدیم گھروں کو بری طرح نقصان پہنچا۔

مقامی حکومت کے ترجمان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ دس گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا، آگ سےجل جانیوالےتمام گھرتقریبا لکڑی کے بنے ہوئے تھے۔

مقامی خبر رساں کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں، علاقےسےرہائشیوں اورسیاحوں کونکال لیاگیا ہے۔
   

کیف: پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں، 10افراد زخمی

0

یوکرائن میں انقلابی لیڈر لینن کا مجسمہ گرانے والے تین افراد کے خلاف عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد یوکرائن میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔

دارالحکومت کیف میں پولیس اور سینکڑوں شہریوں کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب عدالت کیجانب سے لینن کا مجسمہ تباہ کرنے والےتین افراد کو چھ سال قید کی سزا سنائی گئی جس کے خلاف سینکڑوں شہری کیف کی سڑکوں پر نکل آئے۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور لاٹھیوں کا بھرپور استعمال کیا جس پر مظاہرین نے بھی پولیس کے خلاف بھر مزاحمت کی، پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ جھڑپ میں دس مظاہرین زخمی ہوئے۔
   

میڈرڈ: جیل میں قید علیحدگی پسند قیدیوں کی حمایت میں ریلی

0

اسپین میں ہزاروں افراد نے علیحدگی پسند قیدیوں کی حمایت میں ریلی نکالی۔ مارچ پر پابندی کے عدالتی فیصلے کی بھی شہریوں نے پرواہ نہیں کی۔

میڈرڈ میں علیحدگی پسند قیدیوں کے حامی ہزاروں افراد شہرمیں جاری مظاہرے میں شریک ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ قیدیوں کو ان کے شہروں میں منتقل کرتے ہوئے بنیادی ضروریات فراہم کی جائیں۔

مطالبات پر عملدآمد کے لیے مظاہرین کی جانب سے مارچ کا اعلان کیا گیا تھا جس پر عدالت نے پابندی عائد کی تھی تاہم قیدیوں کے حامی افراد نے عدالتی فیصلے کی پرواہ کیے بغیرمظاہرے میں شرکت جاری رکھی۔ جیل میں میں قیدباغیوں پر پچاس سالہ مزاحمت کے دوران آٹھ سو افراد کے قتل کی فرد جرم عائد ہے۔
   

بنکاک: تھائی لینڈ میں فوجی بغاوت کےخطرات منڈلارہے ہیں، فوجی سربراہ

0

تھائی لینڈ کے فوجی سربراہ نے تھائی لینڈ میں ہنگامے ختم نہ ہونے پر فوجی بغاوت کا عندیہ دیتے ہوئے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ ملکی مفاد کے لئے فوری سیاسی حل تلاش کرلیں۔

بچوں کے قومی دن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فوج کے سربراہ نےتمام فریقوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملکی صورتحال کے پیش نظرقیام امن کیلئےفوری اقدامات کریں۔

انکا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی بحران اورہنگاموں کا سلسلہ فوری نہ روکا اور اس کاسیاسی حل تلاش نہ کیا گیاتوفوج ملک کانظام اپنےہاتھ میں لےسکتی ہے۔

مظاہرین نے وزیر اعظم ینگ لک شیناواترا کا تختہ الٹنے کے لئے مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری رکھا ہوا ہے، دوسری طرف مظاہرین نےجمہوری حکومت کے خلاف پیرسے فیصلہ کن احتجاج کےلئے تیاریاں شروع کردی ہیں، مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم کے مستعفی ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

جشن عید میلاد النبی:ملک بھر میں سیکیوٹی پلان تشکیل دے دیا گیا

0

عید میلاد النبی کے حوالے سے ملک بھر میں سیکیوٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ کراچی سمیت کئی شہروں میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔رینجرز اور پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

عید میلاد النبی کےموقع پر ملک بھر میں سیکیوٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ مختلف شہروں میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرکے اسلحہ کی نمائش پر پابندی لگادی گئی ہے۔ کراچی میں پندرہ جنوری کی رات بارہ بجے تک اور مختلف شہروں میں گیارہ اور بارہ ربیع الاول کے روز موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

سندھ میں گیارہ اور بارہ ربیع الاول کو عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر بارہ ربیع الاول کو موبائل فون سروس بھی بند کیئے جانے کا امکان ہے۔ کراچی، لاہور، کوئٹہ، اسلام آباد، فیصل آباد، گجرات، گجرانوالہ، خانیوال، پیرمحل، ساہیوال، کوٹ مومن، سکھر، حیدرآباد، میرپورخاص، نوابشاہ، لاڑکانہ، خیرپورمیرس اور آزاد کشمیر میرپور، کوٹلی، مظفرآباد شہروں میں بھی موثر سیکیورٹی کیلئے پولیس اوررینجرزکو الرٹ کردیا گیا ہے۔