جمعہ, مئی 17, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26491

امریکا اور کینیڈا میں شدید ترین سردی نے نیاگرا فال کو بھی جما دیا

0

موسم سرد امریکا اور کینیڈا میں خون جما دینے والی شدید ترین سردی کا راج ہے، یخ بستہ ہواوں نے نیاگرا فال کو بھی جما دیا۔

امریکا اور کینیڈا میں سخت سردی نے کئی عشروں کے ریکارڈ توڑ دیئے، شدید سردی کے باعث جہاں معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے، امریکا کی مشرقی اور جنوبی ریاستیں بدستور برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔

کئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تعلیمی ادارے اور دفاتر بند ہیں۔توانائی کے وسائل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا، خراب موسم کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئیں اور ٹرین اور روڈ ٹریفک بھی معطل ہے۔

مسلسل گرتے ہوئے درجہ حرارت نے نیا گرا فال کو بھی منجمد کرکے رکھ دیا ہے، قومی موسمیاتی ادارے کے مطابق نیو یارک کے سینٹرل پارک کا درجہ حرارت گِر کر منفی سولہ درجے سینٹی گریڈ پر آگیا ہے اور بتیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی یخ بستہ ہواؤں نے موسم کی شدت میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر کے مزید جاری رہنے کا امکان ہے

 

پہلاٹی ٹوئنٹی:نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

0

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اکیاسی رنز سے شکست دے کر دومیچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ آکلینڈ میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کیوی بیٹسمینوں نے کھیل کا عمدہ آغاز کیا جس کے بعد میککلم نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر ایک سو نواسی رنز تک پہنچادیا۔ میکلم نے ساٹھ اور لیوک رانچھی نے اڑتالیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں پر ایک سو آٹھ رنز ہی بناسکی۔

 

امریکا اور بھارت کے درمیان سفارتی تنازع شدت اختیار کرگیا

0

امریکا کا بھارت سے اپنا ایک سفیر واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا، بھارت اور امریکی سفارتی تعلقات میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

امریکا اور بھارت کے درمیان سفارتی تنازع شدت اختیار کرگیا، جس کے باعث امریکا کا کہنا ہے کہ وہ اپنا ایک سفیر بھارت سے واپس بلائے گا، بھارت نے امریکا سے سفیر کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔

یاد رہے گزشتہ روز نیویارک کی عدالت نے بھارتی سفارتکار پر فرد جرم عائد کی تھی، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے سفارتکار دیوانی کھوبرا گڑے پر فراڈ اور گھریلوملازمہ سے ناروا سلوک کے الزامات تھے اور نوکرانی کو انتہائی کم اجرت دینے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے سفارتکار کی گرفتاری اور مقدمے میں ملوث کرنے پر امریکا سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تھائی لینڈ:حکومت کے خلاف مظاہروں میں شدت بڑھ گئی

0

تھائی لینڈ میں حکومت مخالف ریلی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور سات افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد حکومت مخالف مظاہرین ہیں یا سیکورٹی گارڈز ہیں، وزیراعظم ینگ لک شیناواترے کے استعفی دینے اور حکومت کی جانب سے فروری میں انتخابات کروانے کے خلاف پرامن احتجاج کرنے کے لئے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نےریلی کا اہتمام کیا۔

دوسری طرف حکومت نے فروری میں انتخابات کروانے کا اعلان کیا ہوا ہے، دارالحکومت بنکاک میں جمع ہونے والے ہزاروں مظاہرین اور پولیس کے درمیان بعض مقامات پر ہاتھا پائی کے واقعات بھی رونما ہوئے۔

سابق نائب وزیراعظم سیتھپ تھاؤگیسوبان کا کہنا ہے کہ حکومت ملک میں اقتدارایک غیر منتخب کونسل کے سپرد کردے تاکہ اس کی نگرانی میں دوہزار پندرہ میں انتخابات کروائے جائیں،اس قبل حکومت نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے انتخابات کا اعلان کیا تھا۔
   

عراق کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

0

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے عراق کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے رمادی اورفلوجہ کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

اجلاس میں رمادی اور فلوجہ میں جاری فوجی آپریشن میں شہریوں کے تحفظ کویقینی بنانے کا مطالبہ کیا جائے گا جبکہ عراقی حکومت سےاس معاملے پر اقوام متحدہ کی تنظیموں سے تعاون کرنے پر بھی زور دیا جائے گا۔

مہنگائی میں کمی کیلئےشرح سودمیں اضافہ کرناہوگا،آئی ایم ایف

0

آئی ایم ایف کے مطابق مہنگائی میں کمی کیلئے حکومت کو شرح سود میں اضافے اور حکومتی قرضوں میں کمی کرنا ہوگی۔ .

آئی ایم ایف کے پاکستان مشن کے سربراہ جیفری فرینک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا آئی ایم ایف پرواگرام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان معاشی بہتری کیلئے قرضہ لیتی ہے اور ا ارکان پارلمنٹ سےٹیکس نہیں لیتی ہے ۔

جیفری فرینک کا کہناہے ارکان پارلمنٹ کو تھوڑا نہیں پورا ٹیکس دینا چایئے۔ آئی ایم ایف نے کئی بار زور دیا ہے کہ ٹیسک نیٹ کو وسعت دی جائے اور آمدن میں اضافہ کیا جائے ۔ جیفری فرینکس نے بتایا کہ پاکستان معاہدے کے تحت گیس ایفراسٹرکچر ڈیلوپمنٹ سسیس لگانے کا پابند ہے۔

 

قاہرہ: مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں،3افراد ہلاک،درجنوں زخمی

0

مصر میں عبوری حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہرے خون ریز تصادم میں تبدیل ہوگیا، پولیس فائرنگ اور شیلنگ سے تین افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

مصر کے مختلف شہروں میں جمعہ کے اجتماع کے بعد اخوان المسلمین کے ہزاروں کارکن فوجی حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے سڑکوں پر نکل آئے۔اسکندریہ میںپولیس مظاہرین پرٹوٹ پڑی۔

احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ سے دو افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ بیس سے زائد زخمی ہوگئے، قائرہ میں احتجاجی مطاہرے کے دوران پولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

جھڑپوں میں دو مزید افراد مارے گئے، منتخب حکومت کی بحالی کے لئے جولائی سے جاری مظاہروں میں اب تک ہزاروں افراد اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔
   

وسط افریقی ریپبلکن میں متحارب گروہوں میں مذاکرات کامیاب

0

وسط افریقی ریپبلکن میں متحارب گروہوں میں مذاکرات کامیاب ہوگئے، عبوری صدر مستعفی ہوگئے، مخالف کیمپ میں کا جشن کا سماں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بینگوئی میں ایک ماہ سے جاری کشیدگی کے ختم ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے، متحارب گروہوں کے مابین افریقی ملک چاڈ میں ہونے والے مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہو گئے۔

مذاکرات کے بعد ملک کے عبوری صدر نے استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے بعد حالات بہتر ہونے کی توقع کی جاری ہے، صدر کے استعفٰی کے بعد بڑی تعداد میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ بینگوئی میں باغی رہنما فرانکوئیس کی عیسائی ملیشیا نے مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک ہزار سے زائد مسلمان لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

اقوام متحدہ کی سوڈانی پناگزین کیلئے99 ملین ڈالرامداد کی درخواست

0

اقوام متحدہ نے جنوبی سوڈان کے ہزاروں پناہ گزین کے لیے انسانی بنیادوں پراقوام عالم سے ننانوے ملین ڈالر امداد کی درخواست کی ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناگزین نے افریقی ملک جنوبی سوڈان کے ہزاروں بے گھر افراد کی رہائش و طعام اور علاج معالجے کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اقوام عالم سے درخواست کی ہے، فوری طور ننانوے ملین ڈالرکی امداد فراہم کی جائے تاکہ بے گھر افراد کی کفالت بہتر طریقے سے کی جاسکے۔

جنوبی سوڈان کے دارلحکومت جوبا میں قائم عارضی کیمپوں میں ہزاروں بے گھر افراد انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں، رپورٹ کے مطابق پناگزینوں غذائی اجناس کی قلت اور علاج معالجے کے لیے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
   

کے ای ایس سی کو سکوک بانڈزجاری کرنے کی منظوری

0

ایس ای سی پی نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے ریٹیل سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی۔ ایس ای سی پی نے اسلامی مالیاتی مارکیٹ کے فروغ کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے پہلی بار اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے ریٹیل سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی۔

اعلامیے کے مطابق اس سلسلے میں پہلی بار کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چھ ارب روپے مالیت کے سکوک جاری کیے جائیں گے۔

کے ای ایس سی کے سکوک کراچی اسٹاک ایکسچینج میں لسٹ کیے جائیں گے، سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے ان سکوک کی پری آئی پی او نہیں کی جائے گی ۔ سکوک ریٹیل میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔