ہفتہ, مئی 18, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26493

لاس اینجلس:71ویں گولڈن گلوب فلمی ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد

0

لاس انیجلس میں رنگارنگ گولڈن گلوب ایوارڈز کا میلہ سجا، ریڈ کارپٹ پر فنکاروں کی آمد کے ساتھ سال کی بہترین فلموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، جسمیں ٹویلیو یرز آسلیو نے میدان مار لیا۔

کیلی فورنیا میں آسکرز کے بعد سب سے معتبر سمجھے جانے والے گولڈن گلوب ایوارڈز کی شاندار تقریب بیورلی ہلز میں منعقد کی گئی، تقریب میں کئی اداکاروں نے اپنی شاندار پرفارمنس پر ایوارڈ حاصل کیا تو کچھ کے حصے میں ایوارڈ نہ پانے کے بعد مایوسی آئی۔

فلم امریکن ہسل کیلئے جینیفر لارنس کو بہترین اداکارہ اور میتھیو میک کو گنی کو بہترین اداکار کا یوارڈ دیا گیا، وولف آف وال اسٹریٹ کے ہیرو لیونارڈو ڈی کیپریو نے بہترین کامک رول کے لئے ایوارڈ پایا تو ایمی ایڈمز نے امریکن ہسل کیلئے بہترین کامیڈی اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

فلم فروزن کو سال کی بہترین انیمیٹد فلم کا اعزاز دیا گیا، دو ہزار تیرہ کی بہترین فلم کا ایوارڈ ٹویلیو یرز آسلیو کو دیا گیا۔
   
    
   

آرٹیکل 6 کے مقدمے پر عاصمہ جہانگیر کا جراتمندانہ موقف قابل تعریف ہے، الطاف حسین

0

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت غداری کے مقدمے پر عاصمہ جہانگیر کا اصولی اور جراتمندانہ موقف قابل تعریف ہے۔

انسانی حقوق کی رہنما اور سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر سے ٹیلی فون پر گفتگو میں الطاف حسین نے پرویز مشرف کے معاملے پر جراتمندانہ موقف اختیار کرنے پر انھیں بہادر خاتون قرار دیا اور خراج تحسین پیش کیا۔

الطاف حسین نے کہا کہ اس وقت سب کو سچ بولناچاہیےاورحقیقت پسندانہ سوچ وفکر اختیار کرنا چاہیے۔ عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ یہ بات سمجھنا ہوگی کہ انتقام کاطرزعمل اختیارکرکے ملک کوکہاں لے جایا جارہا ہے۔

 

پاکستانی ریاست کسی کے آگے سرنڈر نہیں کرےگی، محمد یوسف

0

وفاقی وزیربرائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہناہے پاکستانی ریاست کسی کے آگے سرنڈر نہیں کرےگی، تمام مکاتب فکر کے علماء پر مشتمل کونسل بنا رہے ہیں جو دہشت گردی کے خاتمے اور مکاتب فکر میں ہم آہنگی کیلئے کام کریگی۔

کراچی میں جامعہ بنوریہ سائٹ ٹاؤن کے دورے کے موقع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستانی ریاست کسی کے آگے سرنڈر نہیں کرے گی ۔ دہشتگردوں کا مقابلہ کریں گے، ملک بھر میں کسی قسم کی دہشت گردی قابل قبول نہیں اس کی ہر سطح پرمذمت کرنی چاہئے۔

سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ تمام مذاہب اورمکاتب فکر کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ، تمام مکاتب فکر کے علماء پر مشتمل کونسل بنا رہے ہیں جو ملک میں جاری دہشت گردی کے خاتمے اورتمام مکاتب فکر میں ہم آہنگی کیلئے کام کریگی۔

الطاف حسین کی امیر مقام کے قافلے پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت

0

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کے قافلے پر حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 الطاف حسین نے کہاکہ دہشتگرد ملکی سالمیت کے درپے ہیں اور مسلح افواج ، سیکورٹی فورسز اور عوام کوکھلی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں ایسی سنگین صورتحال تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں اور ان کے رہنماؤں کو متحد و منظم ہوکر دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہونے کا عندیہ دے رہی ہے ۔

انہو ں نے بم دھماکوں میں شہید پولیس اہلکاروں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا۔ا لطاف حسین نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کے قافلے پر بم دھماکوں کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔
   

ملک بھر میں جشن میلادرسول ﷺکی تیاریاں عروج پر

0

ملک بھر میں جشن عید میلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ،گلی محلوں کو سجا دیا گیا ہے

ملک بھر میں جشن عیدمیلاالنبی ﷺ کی تیاریاں مذہبی جوش وجذبے سے جاری ہیں ۔۔۔ملک بھر میں سرکاری و نجی عمارتوں ،گلی محلوں کو برقی قمقموں اور سبز جھنڈے اور جھنڈیوں سے سجاد یا گیا ہے ۔

محافل نعت و حسن قرات کا سلسلہ بھی جاری ہے، کراچی ،لاہور ،اسلام آباد ،ملتان ،فیصل آباد،گوجرانوالا ،پاکپتن ،پیر محل ،کوئٹہ،جعفر آباد شہر شہر گلی گلی ہرجانب برقی قمقموں کی بہار نظر آ رہی ہے اور خوبصورت روشنیوں سے تزئین و آرائش کی گئی ہے ۔

ملک بھر میں عاشقان رسول ﷺ ریلیاں نکال رہے ہیں ، دودھ ، شربت اور پانی کی سبیلیں لگائی جا رہی ہیں اور لنگر تقسیم کیا جارہا ہے، حیدر آباد ،سکھر ،سانگھڑ ،نوابشاہ سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں جھنڈیوں اور بیجز کی خریداری جاری ہے، جشن عیدمیلاالنبی ﷺ کے سلسلے میں کوٹلی ،آزاد کشمیر کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور لاٹئس لگا کر سجا دیا گیا ہے ۔
   

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں7 افراد جاں بحق

0

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے دیگر واقعات میں پولیس اور لیویز کے دو اہلکاروں سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے۔

صوبائی دارالحکومت میں ڈگری کالج کے قریب سے پولیس نے لاش برآمد کی جس کی شناخت سجاد احمد کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق مقتول بلوچستان کانسٹیبلری کا اہلکار ہے جو چند روز قبل لاپتہ ہواتھا،شہر کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس سے ایک افغان مہاجر کی نعش برآمد کی گئی جسے قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک دی گئی تھی۔

مستونگ کے علاقے دشت سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔تربت کے دشتی بازار میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ،کیچ کے علاقے مند میں نامعلوم افراد نے لیویز اہلکارکو قتل کردیا۔ سبی میں فائرنگ سے ڈھاڈر کا رہائشی شخص جاں بحق ہوگیا۔

حکومت کا چیئرمین نادرا کی خالی ہونےوالی اسامی کومیڈیا میں مشتہر کرنے کا فیصلہ

0

حکومت نے چیئرمین نادرا طارق ملک کےمستعفی ہونے کے باعث خالی ہونےوالی اسامی کومیڈیا میں مشتہر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تاکہ تا کہ امیدواروں سے درخواستیں وصول کی جا سکیں۔

ذرائع کے مطابق نئے چئیر مین کے لئے درخواستوں کی وصولی، انٹرویوز اور شارٹ لسٹنگ کے بعد تین منتخب نام وزیراعظم میاں نواز شریف کو بھجوائے جائیں گے،جبکہ اس اہم ترین اسامی کے لئے آئی ٹی ماہر کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھرتی کا عمل تین ماہ میں مکمل ہونے کی توقع ہے اس سے پہلے قائم مقام چیئرمین کا انتخاب بھی ہوگا، اس وقت چیئرمین نادرا کا اضافی چارج ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ امتیازتاجور کے پاس ہے۔
    
   

تئیس مارچ کو مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ چھٹی بار مؤخر کرنے کا فیصلہ

0

ذرائع کے مطابق فیصلہ سیکیورٹی اور دہشتگردی خدشات کے باعث کیا گیا، مسلح افواج کی پریڈ دو ہزار آٹھ میں پرویز مشرف دور میں آخری بار منعقد کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ دور میں ایک بار بھی پریڈ منعقد نہ کرائی جا سکی اور اب ن لیگ کے دور حکومت میں پریڈ مؤخر کئیے جانے کا یہ پہلا موقع ہے۔
   

عابد شیر علی ذہنی مریض ہیں، مرکزی حکومت علاج کرائے، سراج الحق

0

خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر سراج الحق کہتے ہیں عابد شیر علی ذہنی مریض ہیں ، مرکزی حکومت ان کا علاج کرائے ، مرکزی حکومت علاج نہیں کرا سکتی تو خرچہ اٹھانے کو تیار ہیں۔

وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے پشاور جاکر خیبرپختونخوا کی اتحادی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے تو فیصل آباد آنے پر خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر سراج الحق بھلا کہاں پیچھے رہنے والے تھے ۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی تین بار پشاور آئے اور ہر بار خیبرپختونخوا کے عوام کو چور کہا ، سراج الحق کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی ذہنی مریض ہیں، سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ عابد شیر علی قوم کو گمراہ کر رہے ہیں، بجلی چوری کا ذمہ دار ہیں متعلقہ وزیر ہیں۔

قیام امن کیلیے پولیس کوفری ہینڈ دیدیا، وزیراطلاعات سندھ

0

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہےصوبے میں قیام امن کے لیے پولیس کو فری ہینڈدے دیا، چوہدری اسلم قتل کا مقدمہ طالبان رہنماؤں کے خلاف کرکےہمت کاکام کیا،وفاقی حکومت کو بھی ایسی ہمت کرنی چاہیے۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے صوبےمیں امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کے لیے وزیرعلیٰ نے پولیس کو فری ہینڈ دے دیا ہے، چوہدری اسلم کا مشن اسکی ٹیم جاری رکھے گی، چوہدری اسلم کی جگہ سی آئی ڈی کا انچارج منتخب کرنے کے اختیارات آئی جی سندھ کو دے دیئے ہیں۔

ان کا کہنا تھاچوہدری اسلم کے قتل کا مقدمہ طالبان رہنماؤں کے خلاف کر کے ہمت کا کام کیا ہے،مرکزی حکومت دہشت گردوں کا نام لے کر مذمت سے بھی گھبراتی ہے لیکن اسے بھی ایسے ہمت کرنی چاہیے۔ جن واقعات کی ذمے داری طالبان قبول کرتے ہیں اُس پراُن کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، صوبے میں حلقہ بندیوں سے متعلق شرجیل میمن کا کہنا تھاحلقہ بندیوں کا ہم نے بہترطریقہ بنا یا حلقہ بندیوں کے دوران کسی جماعت نے اعتراض نہیں کیا۔ حلقہ بندیاں سرکار کا کام ہے ،سرکار کو ہی کرنا چاہیے۔