23.8 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26494

بیروت:سرحدی علاقے ارسل میں راکٹ حملہ،7افراد ہلاک 14 زخمی

0

لبنانی سرحدی علاقے ارسل میں شامی باغیوں کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک پندرہ زخمی ہوگئے۔

شام میں تین سال سے جاری خانہ جنگی میں شدت آگئی ہے، شام کے صدر بشار الاسد سے برسر پیکار باغیوں نے ملک کے اندر حملوں کے ساتھ ہی بشار الاسد کے حمایتی پڑوسی ملکوں پر بھی راکٹ برسانے شروع کردیئے ہیں۔

لبنانی سرحد کے قریب ایک حملے میں سات افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں، جنہیں علاج معالجے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

میڈرڈ:اسپینش وزیراعظم کا کیٹالونیا کی علیحدگی کیلئے مذاکرات سے انکار

0

اسپینش وزیراعظم ماریانو راجوئے نے کیٹالونیا کی اسپین سے علیحدگی کے لئے کئے جانے والے مذاکرات کو فی الحال ناممکن قرار دے دیا ہے۔

چار صوبوں پر مشتمل اسپین کا مشرقی علاقہ کیٹالونیا پہلے ہی الگ نیم خود مختار حیثیت کا حامل ہے، حال ہی میں کیٹالونیا کی پارلیمینٹ نے اسپین سے مکمل علیحدگی اور اقتدار اعلیٰ کے لئے قرارداد منظور کی تھی۔

جس کے بعد اسپینش وزیراعظم سے باقاعدہ مذاکرات کا آغاز کیا جانا تھا تاہم وزیراعظم راجوئے نے کیٹالونیا کے منتخب نمائندوں سے علیحدگی کے مسئلے پر کسی بھی بات چیت سے فی الحال انکار کردیا ہے۔
   

غزہ :اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 3 فلسطینی زخمی

0

مذاکراتی عمل شروع ہونے کے باوجود اسرائیلی افواج کی جارحیت جاری ہے، فائرنگ سے تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ اسرائیلی فوج کی جانب سے فصلوں کو تباہ کرکے شاہراہ بنانے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کی گئی، جس کے باعث تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والے مظاہرین کو فوری طورپر قریبی اسپتال بھیج دیا گیا، یاد رہے کہ تین روزقبل بھی اسرائیلی فضائیہ نے پانچ مختلف مقامات پر فضائی حملے کئے تھے، جن میں پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے، جن میں تین بچے بھی شامل تھے۔
    

   
   

لاس اینجلس:نادیہ سلمان غبن کے الزام سے بری

0

امریکی شہر لاس اینجلس کی مقامی عدالت نے نادیہ سلمان کو عدم ثبوت پر غبن کے الزام سے بری کردیا۔

دوہزار نو میں آٹھ بچوں کو ایک ساتھ جنم دے کر ملک گیر شہرت حاصل کرنے والی نادیہ سلمان پر فلاحی ادارے کی جانب تیس ہزار امریکی ڈالر خرد برد کرنے کا الزام عائد تھا۔

استغاثہ کی جانب سے چودہ بچوں کی ماں پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ بچوں کی کفالت کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے نادیہ نے مخلتف این جی او سے امداد کی مد میں کثیر رقم ہتیائی ہے۔

تاہم ثبوت کی عدم فراہمی پر نادیہ سلمان کو بری کردیا گیا ہے، جرم ثابت ہونے پر نادیہ کو پانچ سال آٹھ ماہ کی سزا بگتنا پڑتی۔
   

نئی دہلی:اجتماعی زیادتی کیس،غفلت برتنے پر پولیس آفیسرمعطل

0

بھارت میں ایک اور غیر ملکی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی،غفلت برتنے پر ایک پولیس آفیسر کو معطل کردیا گیا۔

بھارت میں پولیس کی ناقص تفتیش کے باعث غیرملکی خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، دو روز قبل نئی دہلی میں ڈینش خاتون کے ساتھ اجتماعی زیاتی کیس میں پولیس کی ناقص تفتیش کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئی اور پولیس انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

عوام کے احتجاج پر شہری ترقی کے وزیر منیش سودیا نے تفتیش میں غفلت برتنے پر پولیس افسر کو معطل کرکے نئے سرے سے تفتیش کے احکامات جاری کرتے ہوئے دو دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے، یاد رہے کہ اکاون سالہ ڈینش خاتون کو نئی دلی میں چھ افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

راولپنڈی:ڈھوک سیداں میں فائرنگ، 2سگے بھائی سمیت 4افراد قتل

0

راولپنڈی کے علاقے مصریال روڈ ڈھوک سیدان میں دو سگے بھائیوں سمیت چار افراد دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے۔

دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں حضرت علی اور شیر علی سمیت زرغون اور سید رازم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ابتدائی پولیس تفتیش کے مطابق مارنے اور مرنے والوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔
    

 

ہری پور: الیکشن کمیشن کا 7پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم

0

الیکشن کمیشن نے این ا ے 19 ہری پور میں سات پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے احکامات جاری کر دیئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 19 میں سات پولنگ اسٹیشنوں پر 29 جنوری کو دوبارہ پولنگ ہوگی، ان میں پولنگ اسٹیشنوں نمبر 271,274,256,276،289 ,342 اور 395 شامل ہیں۔

الیکشن ٹریبونل نے دوبارہ پولنگ کا فیصلہ عمر ایوب کی درخواست پر فیصلہ کیا تھا، دوسری جانب الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ اسمبلی کے حلقہ پی کے81 کے چار پولنگ اسٹیشنز پر بھی دوبارہ پولنگ کے احکاما ت جاری کیے ہیں۔

ان میں پولنگ اسٹیشن نمبر 55,62 ,64  اور 98 پر اٹھائیس جنوری کو پولنگ ہوگی، الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ہیں۔
    
    

   

کوئٹہ:دو ہفتوں سے بند سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھول دیئے گئے

0

کوئٹہ میں دو ہفتوں سے بند سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں جس کے بعد گھریلو صارفین کی جانب سے ایک مرتبہ پھر گیس پریشر میں کمی کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں۔

شدید سردی کے باعث گیس پریشر میں آنے والی کمی سے نمٹنے کے لئے صوبائی حکومت کی ہدایت پر صوبائی دارلحکومت کے سی این جی اسٹیشنز اکتیس دسمبر کو بند کئے گئے تھے۔

جو سردی کی شدت کم ہونے کے بعد دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں تاہم شہریوں کو سی این جی اسٹیشنز پر گھنٹوں گھنٹوں قطاروں میں کھڑا ہونا پڑ رہا ہے۔

کوئٹہ سمیت صوبے کے بالائی اور شمالی علاقوں میں سردی کی شدت قدرے کم ہوگئی ہے تاہم سی این جی اسٹیشنز کھولے جانے کے نتیجے میں ایک مرتبہ پھر گیس پریشر کم ہونے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔

سردی ہو یا نہ ہو،گیس بحران کسی نہ کسی شکل میں موجود ہے، سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی سی این جی اسٹیشنز دوبارہ بند کردیئے جائیں گے،اور یہ سلسلہ موسم سرما کے دوران برقرار رہنے کا امکان ہے۔

بھارتی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ پراسرار طور پر مردہ پائی گئیں

0

بھارت کے انسانی وسائل کے وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سونندا پُشکر دہلی کے ایک ہوٹل میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئیں ہیں سونندا کی موت مبینہ طور پر خودکشی کا واقعہ ہے۔ 

سونندا پشکر نے اپنے شوہر ششی تھرور پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کے پاکستانی صحافی مہر تارڑ کے ساتھ تعلقات ہیں سونندا نے یہ الزام عائد کیا تھا ششی تھرور کے عاشقانہ ٹویٹس کو بنیاد بنا کر، جس  کے بعد ششی تھرور نے اعلان کیا کہ ان کا ٹوئٹر اکاونٹ ہیک ہوگیا ہے۔ 

لیکن سونندا تھرورکی جانب سے کہا گیا تھا کہ ٹویٹس انہوں  نے خود کیے ہیں، مہر تارڑ  نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ  سونندا کی موت کی خبر سن کر سکتے میں آ گئی ہیں ، انہوں نے کہا ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کہیں۔

سنی اتحاد کونسل نے یوم شہدائے سانحہ نشتر پارک منایا

0


سنی اتحاد کونسل نے سانحہ نشتر پارک کے ٹربیونل کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے ، سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام جمعہ کو یوم شہدائے سانحہ نشتر پارک ملک بھر میں منایا گیا۔

 نماز جمعہ کے اجتماعات میں علماء و مشائخ نے گیارہ اپریل 2006 کو سانحہ نشتر پارک کے شہداء کو زبردست خراج عقید ت پیش کیا اور شہداء کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی گئی ، سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب نے گلستان جوہر میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ انتہاپسندی دہشت گردی کا اسلام میں کوئی تصور نہیں ہے۔

 شہدائے میلاد نشترپارک کے مجرموں کو اگر سزا دی جاتی تو بم دھماکوں خودکش حملوں کی روک تھام ممکن ہوجاتی ، عوام آج تک شہداء سانحہ نشتر پارک کے تحقیقاتی ٹریبونل کی تحقیقاتی رپورٹ کے منتظر ہیں، شہدائے میلاد کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔