منگل, مئی 21, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26501

پی ایس اوکی کریڈٹ ریٹنگ مستحکم اورمثبت ہوگئی

0

پی ایس او کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ ہوکر مستحکم اور مثبت ہوگئی ہے ،ترجمان پی ایس اوکے مطابق پی اے سی آر اے نے پی ایس او کیلئے طویل مدتی اے اے پلس اور قلیل مدتی ریٹنگ اے پلس کردی ہے، گذشتہ چھ ماہ میں پی ایس او کی فروخت اور منافع مین نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان پی ایس او کے مطابق مالی سال 2014 کے پہلے چھ ماہ میں پی ایس او کے شیئر کی قیمت میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے ،رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پی ایس او کے شیئر کی قیمت کے ای ایس سی ہنڈرڈ انڈیکس چھو گیا ہے۔

 

جوبا: وسطی افریقی جمہوریہ میں بحران شدت اختیار کرگیا

0

وسطی افریقی جمہوریہ میں بحران شدت اختیار کرگیا، فرانسیسی سفیر برائے اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ موثر اقدامات نہ کئے گئے تو ملک ناکام ریاست بن جائیگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے فرانس کے سفیر برائے اقوام متحدہ  گیرارڈ کا کہنا تھا کہ سلیکا کی افواج نے سب کچھ تہس نہس کر دیا ہے۔

سفیر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی امور چلانے کیلئے کسی قسم کے کاغذات نہیں ہیں، تمام ریکارڈ کو جلا کر خاکستر کر دیا گیا ہے۔

جسکی وجہ سے شدید دشواری پیش آرہی ہے، افریقی ملک کے دارالحکومت بینگوئی میں جاری تشدد کے حالیہ واقعات میں دو متحارب گروہوں کے مابین تصادم کے باعث ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک جب کہ نو لاکھ بے دخل ہوئے۔
   

پراڈیرا: بم دھماکے میں 1 شخص ہلاک، متعدد زخمی

0

کولمبیا کے شہر پراڈیرا میں بم دھماکے سے ایک شخص ہلاک جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوگئے، حکام نے ایف اے آر سی کے باغیوں پر دھماکے کا الزام عائد کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب تھا، جس سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کولمبیا کے وزیر دفاع نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ باغی گروپس ملکی حالات کو مشرق وسطٰی جیسی صورتحال میں تبدیل کرنا چاہتے ہی، انہوں نے کہا کہ معاہدوں کے باوجود ایف اے آر سی ملک کے مختلف حصوں میں دھماکے کررہی ہے۔

ڈاکارریلی : اسپین کے مارک کوما کی گیارہواں مرحلے میں شاندارفتح

0

اسپین کے مارک کوما نے ڈاکارریلی کا گیارہواں مرحلہ جیت لیا۔ اس کامیابی کے ساتھ اسپینش رائڈر کی مجموعی برتری مزید مستحکم ہوگئی ہے۔ کار ریس میں نینی روما لیڈ کررہے ہیں۔ چلی میں جاری ڈاکار ریلی کا گیارہواں مرحلہ چھ سو پانچ کلو میٹر پر مشتمل تھا۔

اسپین کے مارک کوما نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے مقررہ فاصلہ چھ گھنٹے اور چھتیس منٹ میں سب سے پہلے طے کیا۔ اس کامیابی کے بعد اسپینش رائڈر کی ریس میں مجموعی برتری مزید مستحکم ہوگئی ہے۔

مارک کوما کو دوسرے نمبر کے رائڈر پر باون منٹ اور چھتیس سیکنڈز کی برتری حاصل ہے۔ کار ریس میں ارجنٹائن کے فیوزا ٹیرانووا نے میدان مارلیا۔ اسپین کے نینی روما ریس میں لیڈ کررہے ہیں۔

نینی روما کو قطر کے نصیر ال عطیہ سے خطرہ ہے۔ نصیر ال عطیہ نے تیسرے نمبر پر رہتے ہوئے اسپینش ڈرائیور کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

 

ہندی فلموں کی ہیروئن سچترا سین 82سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

0

دیو داس، آندھی اور بمبئی کا بابو جسی ہٹ فلموں کی ہیروئن سچترا سین بیاسی سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

بنگالی اور ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ سچترا سین بیاسی سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، وہ بالی ووڈ کی گریٹا گاربو بھی کہلاتی تھیں، سچترا سین گزشتہ کچھ دنوں سے کافی بیمار تھیں، وہ بالی وڈ اداکارہ مون مون سین کی والدہ ہیں۔

سچترا سین نے انیس سو باون میں بنگالی فلم سے اپنا کریئر شروع کیا اور کئی مشہور فلمیں کیں، انہوں نے ہندی فلموں میں بھی کام کیا لیکن ان کی اصل شناخت بنگالی فلموں سے ہی بنی۔

بمل رائے کی مشہور فلم ’دیوداس‘ میں انہوں نے پارو کا کردار ادا کیا تھا، اس فلم میں دلیپ کمار، موتی لال اور وجنتی مالا بھی تھیں، اس کے علاوہ انہوں نے بمبئی کا بابو میں سدا بہار اداکار دیو آنند کے ساتھ کام کیا۔

سچترا سین کو انیس سو پچھتر میں ریلیز ہوئی فلم ’آندھی‘ سے سب سے زیادہ جانا جاتا ہے، یہ فلم میں سچترا کا کردار اس وقت کی بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی سے ملتا جلتا تھا، گلزار کی ہدایت میں بنی اس فلم کے گانے بہت مشہور ہوئے تھے۔

 انیس سو اٹہتر میں ریلیز ہوئی بنگالی فلم ’پرني پاشا‘ کے بعد وہ عوامی زندگی سے دور ہو گئی تھیں، سال دو ہزار پانچ میں انہوں نے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ لینے سے بھی انکار کر دیا تھا۔
   

نوابشاہ ٹریفک حادثہ: ایک اور زخمی بچی دم توڑ گئی

0

نوابشاہ ٹریفک حادثے کی ایک اور زخمی بچی کراچی کے نجی اسپتال میں دم توڑ گئی، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد بائیس ہوگئی ہے۔

نوابشاہ کے ٹریفک حادثے کو تین روز بیت گئے، تین روز بعد بھی شہر میں سوگ کی فضا برقرار ہے، ہولناک سانحہ نے ننھی ہنستی کھیلتی کلیوں کو رونڈ ڈالا، کئی آنگن سونے ہوئے اور کئی ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں۔

واقعے میں زخمی بچی نے کراچی کے نجی اسپتال میں دم توڑ دیا، جس کے بعد جاں بحق ہونیوالوٕں کی تعداد بائیس ہوگئی ہے، سات بچے اب بھی زندگی اور موت کی کشمکش میں نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

جن کی حالت بدستور تشویشناک ہے، سانحے میں شہید ہونے والے بچوں کیلئے سندھ بھر کی جامعات میں قران خوانی اور تعزیتی اجلاس ہوئے۔
   

لیجنڈ باکسرمحمد علی آج اپنی بہترویں سالگرہ منارہے ہیں

0

محمد علی۔ کھیلوں کی دنیا میں یہ نام کسی کے لئے نیا نہیں ہے۔ باکسنگ میں محمد علی کو شہنشاہ مانا جاتا ہے۔ کنگ آف رنگ کہلانے والے محمد علی کو صدی کا عظیم کھلاڑی قرار دیا جاچکا ہے۔ مسلمان اور سیاہ فام آج بھی محمد علی کو اپنا ہیرو سمجھتے ہیں۔لیجنڈ باکسر محمد علی آج اپنی بہترویں سالگرہ منارہے ہیں۔

ان کے زور دار مکے آج تک کوئی نہیں بھول پایا ہے۔ سترہ جنوری انیس سو بیالیس کو امریکہ کے شہر لوئسویل میں پیدا ہونے والے محمد علی باکسنگ رنگ میں حریفوں کے لئے دہشت کی علامت سمجھے جاتے تھے۔

محمد علی کے کیرئیر میں بہت سے نشیب وفراز بھی آئے۔ انیس سو ساٹھ میں روم اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتنے کے بعد انہیں نسل پرستی کا سامنا رہا لیکن ان واقعات کے باوجود ان کی کامیابیوں کا سلسلہ چلتا رہا۔

انیس سو پجھتر میں محمد علی نے باقاعدہ اسلام قبول کرلیا۔ چالیس سال کی عمر میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ باکسنگ میں محمد علی کی زندگی بیس سال رہی جس کے دوران انہوں نے چھپن مقابلے جیتے اور سینتیس میں ناک آوٹ کیا۔

 

کراچی:لیاری میں کشیدگی، 2افراد جاں بحق ، بچی بازیاب

0

کراچی کےعلاقے لیاری میں بدستور خوف و ہراس نے پنجے گاڑ رکھے ہیں، پولیس نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچی بازیاب کرالی۔

لیاری میں رات گئے دو گروپوں کے تصادم سے کشیدگی اور خوف ہراس پھیل گیا، لیاری میں اجارہ داری قائم کرنے کی جنگ نے مقامی لوگوں کو شدید اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے، حالات کشیدہ ہونے پر لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

دوسری جانب رات میں بنارس کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا، گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

اُدھر کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کاروائی کرکے تیرہ سالہ بچی بازیاب کرالی، کارروائی کے دوران فیاض نامی اغواکار کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم بچی کو ڈیرہ اسماعیل خان سے اغوا کرکے کراچی لایا تھا، ملزم پنجاب اور خیبر پختون خواہ پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، اورنگی ٹاؤن میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سترہ مشتبہ افراد حراست میں لے لئے۔
   

آسٹریلین اوپن ٹینس:مارٹن ڈیل پوترو دوسرے راؤنڈ میں ایونٹ سے باہر

0

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپ سیٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوترو دوسرے راؤنڈ میں حیران کن شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ برطانیہ کے اینڈی مرے نے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کے مینز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں ففتھ سیڈ ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوترو کو اسپین کے رابرٹ بوٹیسٹا نے پانچ سیٹ کے سخت مقابلے کے بعد اپ سیٹ شکست دے دی۔

تین گھنٹہ تریپن منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں اسپینش کھلاڑی نے چار چھ، چھ تین، پانچ سات، چھ چار اور سات پانچ سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے راؤنڈ کے ایک اور میچ میں فورتھ سیڈ برطانیہ کے اینڈی مرے نے فرانسیسی کوالیفائر وینسینٹ میلوٹ کو اسٹریٹ سیٹس میں زیر کرتے ہوئے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

مرے کی فتح کا اسکور چھ دو، چھ دو اور سات پانچ رہا۔ ویمنز سنگز میں بیلاروس کی وکٹوریا ازرینکا بھی تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں۔ ازرینکا نے جمہوریہ چیک کی باربورا کو با آسانی چھ ایک اور چھ چار سے قابو کیا۔

 

اوگرا کرپشن کیس: نیب آج بھی حتمی چالان پیش نہ کرسکا

0

اوگرا کرپشن کیس میں نیب کی جانب سے آج بھی حتمی چالان پیش نہ کیا جاسکا، جس کے بعد سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی گئی۔

اوگرا کرپشن کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، کرپشن کیس میں گرفتار توقیر صادق کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے نیب حکام سے استفسار کیا کہ حتمی چالان آج جمع کرانا تھا، جس پر نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ چالان کی منظوری آج ہوجائے گی، اس کے لیے مزید مہلت دی جائے۔

عدالت نے مقدمے کی کارروائی یکم فروری تک ملتوی کرتے ہوئے حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔