ہفتہ, مئی 18, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26506

پاکستان کو جوہری پروگرام موثر ملکی دفاع کا ذریعہ ہے، آرمی چیف

0

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جوہری پروگرام موثر ملکی دفاع کا ذریعہ ہے اور ملک کے اسٹرٹیجک اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسٹرٹیجک پلاننگ ڈویژن کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف کو اسٹرٹیجک امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام موثر ملکی دفاع کا ذریعہ ہے،اور ملک کے اسٹرٹیجک اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں، ان کا کہنا تھاکہ نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام اطمینان بخش ہے۔

چوہدری اسلم دلیر اور بہادر افسر تھے، وزیر اعلی سندھ

0

وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے چوہدری اسلم دلیر اور بہادر افسر تھے انہوں نے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے بہادری سے جان دی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا چوہدری اسلم دلیر اور بہادر افسر تھے۔۔ انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے بہادری سے جان کا نزرانہ پیش کیا ۔

ان کا کہنا تھا کراچی میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور اس کے لیے قیمتی جانوں کی قربانی دی ہے، ان کا کہنا تھا عوام کے جان ومال کی حفاظت حکومت کا فرض ہے۔

کراچی کو اچھی طرح چلانے اور رونقیں بحال کرنے کی ہر کوشش کررہے ہیں،وزیر اعلی سندھ کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا تئیس فروری تک بلدیاتی انتخابات کرائے جا سکتے ہیں ۔

پیپلز پارٹی سندھ کے وفد کی رکن الیکشن کمیشن اور صوبائی الیکشن کمیشنر سے ملاقات

0

پیپلز پارٹی سندھ کے سیکرٹری جنرل تاج حیدر کی قیادت میں ایک وفد نے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں رکن الیکشن کمیشن اور صوبائی الیکشن کمیشنر سے ملاقات میں مطالبہ کیا ہے کہ حدبندیوں سے متعلق معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پر نظر ثانی کی جائے ،ملاقات میں بلدیاتی امور سے متعلق تحریری طور پر بھی الیکشن کمیشن کو شکایات سے آگاہ کیا گیا الیکشن حکام کا کہنا تھا کہ ان تمام امور پر الیکشن کمیشن کے اجلاس میں بات کی جائے گی بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔

تاج حیدر کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو عدالت گئے تاہم پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات ہر صورت میں جماعتی بنیادوں پر کرائے گی انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پر عمل درآمد جاری ہے تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی واضح گائیڈ لائن فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے میں مشکلات کا سامنا ہے اورسندھ بھر میں پچیس سے تیس فیصد امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں ان کی قاونی پوزیشن کیاہوگی اس پر بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب نہیں دیا گیا۔

 

سکھر: یو نین آف جر نلسٹ کی جا نب سے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا

0

یو نین آف جر نلسٹ کی جا نب سے اسلام آباد میں نجی ٹی وی کے نان لینئیر ایڈیٹر کے قتل کے خلاف سکھر پر یس کلب کے سا منے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا۔

احتجاج کر تے ہو ئے یو نین آف جر نلسٹ کے صدر شہزاد تا با نی ،جلا ل ا لدین بھیو اور دیگر کا کہناتھا کہ موٹرسائیکل سواروں نے موبائل چھینے کے بعد ہارون احمدکو گولی مار کر ہلاک کردیا جس کی وہ شد ید الفا ظ میں مذمت کر تے ہیں ۔

انکا مزیدکہنا تھا کہ جرائم کی بڑھتی ہو ئی وارداتوں کی وجہ سے بے گناہ لوگ اپنی جا نوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، صحافیوں نے اعلیٰ حکام سے واقع میں ملوث افراد کے خلاف سخت کا روا ئی کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔

حیدرآباد: انتخابات18 جنوری کو ہونگے یا نہیں کچھ پتہ نہیں، نثار کھوڑو

0

سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات اٹھارہ جنوری کو ہوسکیں گے یا نہیں ابھی کچھ کہا نہیں جاسکتا۔

حیدر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ میں تعلیم کی تباہی کا ذمہ دار اسکولوں سے غیر حاضر رہنے والے استاد ہیں انہوں نے اعلان کیا کہ مارچ تک بیس ہزار استاتذہ بھرتی کئے جائیں گے۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ عدالتیں آمروں کے نظام میں دلچسپی لے رہی ہیں اور اسمبلیوں کے نظام پر اعتراض کررہی ہیں۔

 

ہنگو کےشہید طالبعلم اعتزاز حسین کیلئے ستارہ شجاعت کی سفارش

0

وزیر اعظم نوازشریف نے قوم کے عظیم اور بہادر سپوت اعتزاز حسین شہیدکیلئے ستارہ شجاعت کی سفارش کردی۔

نویں جماعت کے طالبعلم اعتزاز حسین شہید نے ہنگو میں دلیری اور شجاعت کے ساتھ اپنے اسکول پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بناتے اپنی جان قوم پر قربان کردی اور سیکڑوں طلبا کی جان کو بچا لیا۔

شہید اعتزاز حسین نے وطن سے محبت، جرات اور بہادری کی نئی مثال رقم کردی، وزیر اعظم نوازشریف نے صدر ممنون حسین سے اعتزاز حسین کو ستارہ شجاعت دینے کی سفارش کی ہے۔

لاہور: راحت فتح علی خان حادثے میں زخمی، سر اور چہرے پر چوٹیں آئیں

0

بین الاقوامی شہرت یافتہ یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے، راحت فتح کے سر اور چہرے پر چوٹیں آئیں ہیں۔

لاہور میں حادثہ بیدیاں روڈ پر اس وقت پیش آیا جب راحت فتح علی خان اپنی رہائش گاہ سے ایئرپورٹ جارہے تھے، کہ ان کی کار مخالف سمت سے آتی گاڑی سے ٹکرا گئی، راحت فتح علی خان کے سر اور چہرے پر چوٹیں آئی ہیں، انکا ڈرائیور شدید زخمی ہوا، راحت فتح علی خان نے آج بحرین روانہ ہونا تھا۔
   

ایس پی سی آئی ڈی شہید چوہدری اسلم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

0

ایس پی سی آئی ڈی شہید چوہدری اسلم گزشتہ روز دھماکے میں شہید ہوگئے تھے، شہید چوہدری اسلم کی 3 پولیس اہلکار سمیت نمازجنازہ پولیس ہیڈ کوارٹر میں ادا کردی گئی۔

جس پر سندھ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہدا کو سلامی  پیش کی۔

وزیر اعلی سندھ  قائم علی شاہ ، اویس مظفر ،آجی سندھ ، ڈی جی رینجرز ، سیاستدان ، اور علمئدین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

آرمی چیف کی جانب سے بھی پھول چڑھائے گئے، ایس پی سی آئی ڈی شہید چوہدری اسلم کی تدفین گزری قبرستان میں ہوگی ۔

سردی میں اضافہ: چکن کی فی کلو قیمت میں مزید سولہ روپے اضافہ

0

سردی میں اضافے ہوتے ہی ایک کلو برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید سولہ روپے اضافہ کردیا گیا۔ پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن سدرن زون کے ترجمان عبدالمعروف صدیقی کے مطابق کراچی میں ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت تین سو چھتیس روپے ہے جب کہ زندہ مرغی کی قیمت دس روپے اضافے کے ساتھ دو سو چار روپے فی کلو ہوئی گئی ہے

۔واضح رہے کہ موسم سرما کے شروع ہوتے ہی برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسہ اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن سدرن زون کے ترجمان کے مطابق انڈوں کی فی درجن قیمت دو روپے اضافے سے ایک سو بارہ روپے ہوگئی ۔

دکانداروں کے مطابق پولٹری مافیا برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت بڑھانے کیلئے شہر میں برائلر مرغی طلب کے مقابلے میں اسکی کم سپلائی کر رہا ہے۔

 

کراچی سمیت سندھ کے 5شہروں میں آج رات سے ڈبل سواری پر پابندی

0

بارہ ربیع الاول کے پیش نظر سندھ کے پانچ شہروں میں آج رات بارہ بجے سے ڈبل سواری پرپابندی عائد کر دی جائے گی، ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق پندرہ جنوری تک ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے پانچ شہروں کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، لاڑکانہ اور سکھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا جو کہ پندرہ جنوری تک رہے گا، اسلحے کی نمائش کے خصوصی اجازت نامے بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق بارہ ربیع الاول کو موبائل سروس بند رکھنے کے لئے وزارت داخلہ کوخط لکھ دیا گیا ہے، خط میں موبائل فون سروس چودہ جنوری کی صبح سے رات تک بند کرنیکی تجویز دی گئی ہے، اس پابندی سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور صحافی مستثنیٰ ہوں گے۔