ہفتہ, مئی 18, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26512

گولڈن گلوب ایوارڈز کی تیاریاں عروج پر

0

گولڈن گلوب ایوارڈز کی تیاریاں عروج پر ہیں، ہالی وڈ اسٹارز کے لئے سج کرسیاں گئیں اور اسٹیج پر چمچمتاتی روشنیاں بارہ جنوری کی پر وقار تقریب کا انتظار کر رہی ہیں۔

اسٹیج کی رونقیں، معروف میزبانوں کا فلموں پر تجسس اور تجزیہ، ہالی وڈ اسٹارز کی آمد، ریڈ کاپیٹ، ماڈلز کی ادائیں اور گلوکاروں کی گائیکی لے کے فلمی دنیا کا اکتہرواں گولڈن گلوب ایوارڈ  آرہے ہیں۔

ویسے تو ایوارڈ کی تیاریاں زوروں پر ہیں اور اسٹارز کے لئے بیٹھیکیں سجنے کو ہیں لیکن فلم کی نامزدگیاں بے چینی سے انتظار بارہ جنوری کا کر رہی ہیں۔

گلوڈن گلوب کے سی ای او کا کہنا ہے کہ ایوارڈ تقریب کی خاص بات یہ ہے کہ میزبان ایمی اور ٹینا تقریب کا افتتاح زبردست انداز میں کریں گی، گولڈن گلوب میں اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو ، کیٹ بینچیٹ، سینڈیرا اور ٹام ہینک سمیت کئی معروف ہالی وڈ اسٹارز شرکت کریں گے۔
       

ٹیکس وصولیوں میں 16.4 فیصد کا اضافہ

0

رواں مالی سال 2013-14ء کے دوران جولائی سے نومبر 2013ء تک ٹیکس وصولیوں میں 16.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 798 ارب 60 کروڑ روپے کے محصولات وصول کئے گئے۔

رواں مالی سال 2013-14ء کے لئے ٹیکس وصولی کا ہدف 2475 ارب ہے ، جس میں سے جولائی 2013ء سے نومبر 2014ء کے دوران 798 ارب 60 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی ہوئی، جس میں سے براہ راست ٹیکسوں کی مد میں 271 ارب روپے سیلز ٹیکس کی مد میں 393 ارب 70 کروڑ روپے، فیڈرل ایکسائز کی مد میں 46 ارب 30 کروڑ اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 87 ارب 60 کروڑ روپے وصول کئے گئے، گذشتہ مالی سال کے دوران جولائی سے نومبر کے دوران 685 ارب روپے وصول ہوئے تھے۔

 

بھارتی سفارت کار کو امریکا نے سفارتی استثنی دے دیا

0

بھارتی سفارت کار دیویانی کھوبراگڑے کو امریکا نے سفارتی استثنی دے دیا جس کے بعد وہ امریکا چھوڑ کر چلی گئیں، دیویانی کو ویزا فراڈ اور ملازمہ کو انہتائی کم اجرت دینے پر مقدمے کا سامنا تھا۔

بھارت اور امریکا کے بیچ جاری سفارتی کشیدگی کا بلآخر اس وقت خاتمہ ہوگیا جب امریکا نے بھارت کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے ویزا فراڈ اور گھریلو ملازمہ کو انتہائی کم اجرت دینے والی بھارتی سفارتکار دیویانی کھوبراگڑے کو سفارتی استثنی دے دیا اور وہ امریکا چھوڑ کر چلی گئیں۔

تاہم امریکی عدالت نے دیویانی پر فرد جرم عائد کردی ہے، کھوبراگڑے پرعائد فرد جرم اس وقت تک رہے گی جب تک وہ عدالت میں پیش نہیں ہوتیں یا پھر ان کو حاصل استثنی ختم نہیں ہوتا اور وہ بغیر سفارتی استثنی امریکا واپس نہیں آتیں۔

بھارتی سفارت کار دیویانی كھوبرا گڑے کو ان کی نوکرانی سنگیتا رچرڈز کی طرف سے شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا، بھارت نے سفارت کار کی گرفتاری کے بعد امریکا سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا اور امریکا پر دباؤ ڈالنے کے لئے متعدد احتجاجی اقدامات کئے تھے۔
   

بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں بادل برسنے کا امکان

0

ملک میں سردی کا راج برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں بادل برسنے کا امکان ہے۔

ملک بھر میں سردی اپنے جوبن پر ہے، کہیں برفباری کے دلکش نظارے ہے تو کہیں بارش کے بعد سرد ہواؤں کا زور ہے، گلگت بلتستان، کشمیر، مری کوئٹہ، چمن، زیارت، پشین سمیت بالائی علاقوں میں برف باری اور ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ شمالی بلوچستان ، پنجاب اور سندھ کے کئی شہروں میں سردی کی شدت بھی بڑھنے کا امکان ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالا کنڈ، ہزارہ، راول پنڈی، کشمیر اور بلتستان ڈویژن میں پہاڑوں پر برف پرسکتی ہے جبکہ کئی علاقوں میں بارش کی بھی پیش گوئی ہے ۔

ملک کی مجموعی برآمدات 3.11فیصد اضافہ

0

مجموعی ملکی برآمدات میں 3.11فیصد جبکہ غذائی اجناس کی برآمدات میں رواں مالی سال 2013-14ء کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر 2013ء )کے دوران مجموعی ملکی برآمدات میں 3.11فیصد جبکہ غذائی اجناس کی شعبہ کی برآمدات میں گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں2.63فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

پاکستان ادارہ برائے شماریات(پی بی ایس)کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ مہینوں میں ایک ارب61 کروڑ50 لاکھ 11ہزار ڈالر مالیت کی غذائی اجناس برآمد کی گئی ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ایک ارب57کروڑ 36 لاکھ 12 ہزار ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال غذائی اجناس کے شعبہ میں سب سے زیادہ اضافہ دالوں کی برآمدات میں ریکارڈ کیا گیا جو186.60 فیصد ہے جبکہ تیل دار اور پھلی دار اجناس کی برآمدات میں 101.66فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پھلوں کی برآمدات میں گذشتہ سال کے مقابلہ میں 39.60 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مصالحہ جات ، چینی اورگندم کی برآمدات گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں کم رہی ہیں تاہم مجموعی طور پر شعبہ کی برآمدات میں 2.63فصد کا اضافہ حوصلہ افزاء ہے۔

ملک سےباہر ڈالر لے جانے کی حد میں 50 فیصد کی کمی

0

روپےکی قدر میں استحکام کیلئے حکومت کی سرتوڑ کوششیں جاری ہیں۔ حکومت نے بیرون ملک ڈالر لےجانے والوں کیلئے 5 ہزار ڈالر کی حد مقرر کر دی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیز خزانہ کی زیر صدرات ہونے والے اجلاس میں فیلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان سے باہر ڈالر لے کر جانے کی حد پچاس فیصد کم کر کے پانچ ہزار الر کی دی گئی ہے۔

پہلے پاکستان سے باہر جانے پر فی کس دس ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت تھی جس کو کم کیا گیاہے۔ یہ فیصلہ روپے کی قدر میں استحکام کے لیے کیا گیا ہے۔ اجلاس میں سیکریٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک نے بھی شرکت کی۔

 

دبئی ٹیسٹ:پاکستان کے انیس رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہوگئے

0

سری لنکا نے دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز تمام کھلاڑی آؤٹ پرتین سو اٹھاسی رنز بنالیے، پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں سری لنکا نے دو سو تیئیس رنز کی سبقت حاصل کرلی ہے۔دبئی ٹیسٹ میچ کےتیسرے روز سری لنکا نے پہلی نامکمل اننگز چار وکٹ کے نقصان پرتین سو اٹھارہ رنز سے دوبارہ شروع کی۔

پاکستانی بولرز دونوں سیشنز میں سخت جدوجہد کے بعد  وکٹیں حاصل کرسکے۔ مہیلا جےوردھنے نے شاندار سینچری کے ساتھ ایک سو انتیس ،کوشل سلوا نے پچانوے رنزاورکپتان اینجلو میتھیوزنے  بیالیس رنزبنائے۔ سری لنکا کو پاکستان کیخلاف دوسو تیئیس رنز کی سبقت حاصل ہے۔

پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں ایک سو پینسٹھ رنز بناسکی تھی۔ جنید خان نے تیبن ،سعید اجمل نے دو جبکہ راحت علی نے بھی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، آخری اطلاعات تک پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں انیس رنز بنائے تھے جبکہ اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

 

چوہدری اسلم پر حملہ انٹیلی جنس اداروں کی ناکامی ہے،رحمان ملک

0

سابق وزیر داخلہ سینیٹر عبدالرحمان ملک کا کہنا ہے کہ چوہدری اسلم پر حملہ انٹیلی جنس فیلئیر اور وفاق کی غلطی ہے، حکام کو بولا ہے کہ کراچی میں چوہدری اسلم کی یادگار بنائی جائے خرچہ میں اٹھاؤں گا۔

سابق وزیر داخلہ عبدالرحمان ملک نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری اسلم پر حملہ انٹیلی جنس اداروں کی ناکامی ہے، ایجنسیاں وفاق کے زیر نگرانی کام کرتی ہیں لیکن کسی کو خبر نہیں ہوئی کہ شہر میں اتنا باردوی مواد ہے۔

انھوں نے کہا کہ چوہدری اسلم کے بڑے بھائی کی حیثیت سے انھیں شہید کہوں گا اور اگر طالبان پر خلوص ہوکے مذاکرات کرنا چاہیں تو پیپلز پارٹی حمایت کرے گی۔
       

پنجگور: ائیرپورٹ سے 6پولیس اہلکار اغوا

0

پنجگور ائیرپورٹ پر فرائض کی ادائیگی کے دروان چھ پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا گیا جبکہ اغوا کاروں کی جانب سے نصب کئے جانے والوں بموں کو ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔

پنجگور ائیرپورٹ سے اغوا کاروں نے چھ پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا، ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق پولیس اہلکار ائیرپورٹ پر، فضا میں جہازوں کی سمت متعین کرنے والے، وی او آر سسٹم کی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق ، وی او آر سسٹم کی عمارت سیل کردی گئی، پولیس اہلکاروں کے اغوا کے بعد ائیرپورٹ سیکیورٹی حکام کو خدشہ ہے کہ اغواکاروں نے ائیرپورٹ کے قریب بم بھی نصب کئے ہیں اور ائیر پورٹ پر آمدورفت کو محدود کر دیا گیا ہے۔
       

کراچی:مشرف کالونی میں پولیس مقابلہ ،3مبینہ دہشت گرد ہلاک

0

کراچی کے علاقے مشرف کالونی میں پولیس مقابلے میں تحریک طالبان کے تین مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے، مقابلے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

کراچی کے علاقے مشرف کالونی میں پولیس اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، مقابلے دوران دہشتگردوں کی جانب سے پھینکے گئے گرنیڈ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، مقابلے میں تین دہشت گرد بھی مارے گئے۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے، ادھر سکھن پولیس نے کارروائی کے دوران ڈکیتی میں ملوث چار ملزمان کو حراست میں لے کر چھینے گئے موبائل اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

دوسری جانب شہر میں پر تشدد واقعات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کراچی کے علاقے ملیر ملت ٹاون میں جامعہ مسجد الجنت سے متصل مدرسہ میں پارسل پیکٹ دھماکے میں تین افراد زخمی ہوگئے جنھیں طبی امداد کیلئے جناح اسپتال لایا گیا۔

پولیس کے مطابق اس بات پر تحقیقات کی جارہی ہے کہ پارسل کہاں سے آیا تھا دھماکے کے فوری بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی۔